Baaghi TV

Tag: موساد

  • ایران میں موساد کیلیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی

    ایران میں موساد کیلیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی

    تہران: ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دیدی-

    ایرانی میڈیا کے مطابق رواں برس جون سے تاحال جاسوسی کے الزام میں پھانسی پانے والے مجرموں کی تعداد دس ہوگئی ان میں زیادہ تر نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کی تھی،آج جس شخص کو اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی دی گئی اس کا نام اغیل کشاورز تھا۔

    سپریم کورٹ نے بھی اغیل کشاورز کی پھانسی کی سزا کو برقرار رکھا تھا جس کے بعد آج سزا پر عمل درآمد کردیا گیا،27 سالہ اغیل کشاورز فنِ تعمیر (آرکیٹیکچر) کا طالب علم تھا اسے رواں سال کے آغاز میں شمال مغربی شہر ارمیہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ اغیل کشاورز کو گشت پر مامور فوجیوں نے اُس وقت گرفتار کیا جب وہ ایک فوجی ہیڈکوارٹر کی تصاویر لے رہا تھا،تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزم نے یہ تصاویر اسرائیل کے لیے کھینچنے کا اعتراف کیا تھا۔ جس کے لیے موساد سے رقم بھی وصولی تھی،اغیل کشاورز نے تہران، اصفہان، ارمیہ اور شاہرود سمیت مختلف شہروں میں اسرائیلی انٹیلی جنس کے لیے 200 سے زائد مشن انجام دیے،ان مبینہ سرگرمیوں میں حساس مقامات کی تصاویر لینا، رائے عامہ کے جائزے اور مخصوص علاقوں میں ٹریفک کی نگرانی شامل تھی۔

    اغیل کشاورز کے اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس ادارے موساد کے ساتھ انکرپٹڈ میسجنگ ایپس کے ذریعے کیے گئے میسیجز پکڑے گئےجس کے لیےاغیل کشاورز کو مشن مکمل کرنے کےبعد کرپٹو کرنسی میں ادائیگیاں کی جاتی تھیں،عدلیہ نےکہا کہ اس نے دانستہ طور پر اسرا ئیلی اداروں سے تعاون کیا اور ایران کی اسلامی جمہوریہ کو نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتا تھا۔

  • سڈنی فائرنگ:پاکستانی مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے موساد-را گٹھ جوڑ کی ایک منصوبہ بند سازش؟

    سڈنی فائرنگ:پاکستانی مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے موساد-را گٹھ جوڑ کی ایک منصوبہ بند سازش؟

    آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک پروگرام کے دوران فائرنگ کرکے 12 افراد کو ہلاک کرنے والا افغان شہری نکلا۔

    بھارتی میڈیا کی جانب سے آسٹریلیا میں حملہ آور کو پاکستانی قرار دینے کی خبر جھوٹ ثابت ہوئی، اور اب تصدیق ہوگئی ہے کہ حملہ آور کا تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ افغانستان سے تھا،سوال یہ ہے کہ کیا موساد کو معلوم تھا کہ حملہ آ رہا ہے؟ ایسا لگتا ہے کہ یہ صرف جعلی پروپیگنڈہ نہیں تھا بلکہ پاکستانی مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لیے موساد-را گٹھ جوڑ کی ایک منصوبہ بند سازش تھی، آسٹریلیا کو اس سازش کے پیچھے چھان بین کر کے مجرموں کو تلاش کرنا چاہیے۔

    بھارتی میڈیا جس پاکستانی شہری کے پروفائل کی بنیاد پر پروپیگنڈا کر رہا تھا، وہ خود سامنے آگیاشیخ نوید نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ میرا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں بھارتی میڈیا پر اس حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں،انہوں نے لکھا کہ میری تصویر کو سوشل میڈیا پر استعمال کر کے مجھے حملے کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے، جو مکمل بے بنیاد ہے۔

    سڈنی فائرنگ،حملہ آور نوید اکرم کی تصاویر،اسرائیلی اخبار کی جھوٹی رپورٹنگ

    واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے نوید اکرم کو پاکستانی ظاہر کیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پروفائل کے مطابق وہ آسٹریلوی شہری اور الیکٹریکل انجینئر ہیں نوید اکرم کی عمر 24 سال بتائی گئی ہے، یروشلم پوسٹ کے مطابق انہوں نے 2012 سے 2016 تک انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی اس حساب سے جس نے 2016 میں اپنی انجینئرنگ مکمل کی، اس کی عمر کم از کم 30 سال ہونی چاہیے۔

    دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم نے سڈنی کے ساحل پر اتوار کی شام ہونے والے مسلح افراد کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا،انہوں نے کہا کہ بونڈی میں یہودی کمیونٹی جمع ہوکر اپنا مذہبی تہوار حنوکا جوش و خروش سے منارہی تھی، دہشت گرد حملے میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا اور مرنے والے بیشتر آسٹریلوی شہری تھے،انتھونی البانیز نے یہودی کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ آئندہ تحفظ کیلیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

    سڈنی فائرنگ،حملہ آور نوید اکرم کی شناخت ہو گئی،افغان تنظیموں سے تعلق

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع دنیا کے مشہور بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے موقع پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوئے۔

  • موساد قطر میں اسرائیلی حملے کی مخالف تھی، امریکی اخبار

    موساد قطر میں اسرائیلی حملے کی مخالف تھی، امریکی اخبار

    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی زمینی کارروائی انجام دینے سے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے انکار کر دیاتھا-

    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق موساد کا مؤقف تھا کہ ایسی کارروائی سے نہ صرف یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی مذاکرات متاثر ہوں گے بلکہ قطر کے ساتھ تعلقات کو بھی نقصان پہنچے گا جو اس وقت اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے،زمینی آپریشن نہ ہونے کے بعد اسرائیل نے فضائی حملے کا راستہ اختیار کیا۔

    رپورٹس کے مطابق اسرائیلی دفاعی اداروں کی اکثریت نے اس حملے کی مخالفت کی تھی اور تجویز دی تھی کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری مذاکرات مکمل کیے جائیں،موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیع، آئی ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر اور نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر زاچی ہانگبی نے اس آپریشن کی مخالفت کی جبکہ وزیراعظم نیتن یاہو، وزیر دفاع اسرائیل کاتز اور دیگر وزرا نے اس کی حمایت کی۔

    اسرائیلی اعلان کے مطابق حملہ فضائیہ اور شِن بیت کی مشترکہ کارروائی تھی، جس کی نگرانی شِن بیت کے کمانڈ سینٹر سے کی گئی، عام طور پر موساد غیر ملکی کارروائیوں کی ذمہ دار ہوتی ہے لیکن اس بار ایجنسی نے قطر میں زمینی آپریشن کرنے سے انکار کر دیا۔

    واشنگٹن پوسٹ نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ موساد قطر کو ایک اہم ثالث سمجھتا ہے اسی لیے اس مرحلے پر قیادت کے خاتمے کے بجائے موقع کی مناسبت دیکھنا زیادہ بہتر ہے ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا ہم ان تک ایک، 2 یا 4 سال بعد بھی پہنچ سکتے ہیں، موساد دنیا کے کسی بھی کونے میں کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن ابھی اس کی ضرورت نہیں تھی۔

  • ایران میں موساد کے مزید 5 مشتبہ ایجنٹس گرفتار

    ایران میں موساد کے مزید 5 مشتبہ ایجنٹس گرفتار

    مغربی ایران سے موساد کے مزید 5 مشتبہ ایجنٹوں کو گرفتارکرلیاگیا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے مغربی حصے سے اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے مزید پانچ مشتبہ ایجنٹس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد پر الزام ہے کہ وہ آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے ایران کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور ملک میں خوف و ہراس پھیلانے کی سازش میں ملوث تھے۔

    گرفتار کیے گئے ملزمان نے عوام کے درمیان خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی اور مقدس ایرانی نظام کے خلاف منظم پروپیگنڈا کیا۔ یہ اقدام ایران کے سلامتی اداروں کی طرف سے ملک کے استحکام اور عوام کی حفاظت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی گرفتاری ایران کے قومی سلامتی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ کے دوران موساد کے کئی دیگر ایجنٹس کو پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ موساد ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے مختلف حربے آزما رہا ہے، جن میں جاسوسی، پروپیگنڈا اور تخریب کاری شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایران اسرائیل جنگ کے دوران موساد کے ایجنٹوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    ڈیجیٹل اکانومی اور کیش لیس معیشت کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

    علاوہ ازیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کے خلاف جنگ کا اعلانیہ آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ "صہیونی دہشت گرد ریاست پر رحم کا وقت ختم ہوچکا” اور "سخت جواب دینا ناگزیر ہے”۔

    ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، آیت اللہ خامنہ ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر دو اہم پیغامات میں کہا کہ "جنگ کا آغاز ہوچکا ہے” "صہیونی ریاست پر رحم نہیں کیا جائے گا، ایک پوسٹ میں ایک شخص کی تصویر بھی شامل تھی جو تلوار لیے قلعے کے دروازے میں داخل ہو رہا ہے، جسے بعض مبصرین نے خیبر کے قلعے کی فتح سے تعبیر کیا ہے، جو اس بیان کو مذہبی اور تاریخی شدت دے رہا ہے۔

    یہ بیانات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس انتباہ کے بعد سامنے آئے جس میں انہوں نے کہا کہ "ہم جانتے ہیں خامنہ ای کہاں چھپے ہوئے ہیں، وہ آسان ہدف ہیں، مگر فی الحال ہم انہیں مارنے کا ارادہ نہیں رکھتے لیکن ہمارا صبر ختم ہو رہا ہے۔”

    اسرائیل ایران میں وہ گندا کام کر رہا ہے جو ہمیں کرنا چاہیے تھا،جرمن چانسلر

    واضح رہے کہ خامنہ ای کی یہ ٹوئٹ موجودہ کشیدگی میں ان کا پہلا عوامی اور براہِ راست اعلان جنگ ہے، جس سے اس بات کے امکانات بڑھ گئے ہیں کہ ایران اب فوجی کارروائی کی طرف قدم بڑھا سکتا ہے۔

  • تہران میں موساد کی ڈرون ساز فیکٹری پکڑی گئی، مزید 2 ایجنٹ گرفتار

    تہران میں موساد کی ڈرون ساز فیکٹری پکڑی گئی، مزید 2 ایجنٹ گرفتار

    ایران کے دارالحکومت تہران میں پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں موساد کے مزید 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 200 کلو بارود اور 23 ڈرونز کا سامان اور دیگر آلات برآمد کرلیے۔

    سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے ترجمان سعید منتظر المہدی نے اتوار کے روز بتایا کہ ان دو افراد کی شناخت کر کے انہیں صوبہ تہران کے شہرِ رے کے ضلع فشافویہ سے گرفتار کیا گیا ان کے قبضے سے 200 کلوگرام سے زائد دھماکا خیز مواد، 23 ڈرونز کا سامان، لانچرز اور دیگر آلات برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ایک نسان پک اپ گاڑی بھی قبضے میں لی گئی ہے۔

    نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق 3 منزلہ عمارت اسرائیلی ایجنٹوں کی جانب سے ڈرونز کی تیاری اور انہیں دہشت گرد کارروائیوں کے لیے ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی تھی حکام کے مطابق وہاں سے دیسی ساختہ بم اور 200 کلوگرام سے زائد دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے اتوار کے روز ہی صوبہ البرز کی ساوجبلاغ کاؤنٹی میں موساد کے 2 دیگر ایجنٹوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، جو صوبہ تہران کے ساتھ واقع ہے۔

    https://x.com/Tasnimnews_EN/status/1934378342037287155

  • اسرائیلی حملے سے  قبل ایران میں موساد کمانڈوز کی کارروائیاں سامنے آگئیں،ویڈیوز

    اسرائیلی حملے سے قبل ایران میں موساد کمانڈوز کی کارروائیاں سامنے آگئیں،ویڈیوز

    ایران میں اسرائیلی فضائی حملوں سے کچھ دیر قبل ایرانی سرزمین پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے کمانڈوز کی کارروائیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق موساد کمانڈوز کی کارروائیوں نے اسرائیلی حملے کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادار کیا موساد نے ایران کے اندر مختلف اہم مقاما ت پر خفیہ کارروائیاں انجام دیں جن میں کھلے علاقوں میں موجود زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایرانی میزائل سسٹمز کو گائیڈڈ ہتھیاروں سے نشانہ بنانا شامل تھا۔

    موساد کی خفیہ کارروائیوں میں ایرانی فضائی دفاعی نظام کو غیر مؤثر کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا اور ایرانی دار الحکومت تہران کے قریب خفیہ ڈرون بیس آپریٹ کرنا بھی شامل تھا،اسرائیلی فوج کی جانب موساد کی خفیہ کارروائیوں کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جو کہ ایک انتہائی غیر معمولی اقدام ہے۔

    https://x.com/Looze_freedom/status/1933464214095708658

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران پر ہونے والا اسرائیلی حملہ اسرائیلی فوج اور موساد کی مشترکہ منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا، اسرائیلی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ موساد کے ایجنٹس نے تہران کے قریب ایک خفیہ ڈرون بیس قائم کی جسے اسرائیلی حملے سے کچھ دیر قبل فعال کیا گیا اس بیس سے اڑنے والے ڈرونز سے اسرائیل پر حملے کے لیے تیار ایرانی میزائلوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    https://x.com/RehanTariq59279/status/1933460595220643876

    موساد کے اس خفیہ آپریشن کے لیے ہتھیاروں سے لیس گاڑیوں کو ایران اسمگل کیا گیا تھا، ان ہتھیاروں کے ذریعے موساد ایجنٹوں نے ایران کے فضائی دفاعی نظام کو غیر مؤثر کردیا جس کے بعد اسرائیلی طیارے بغیر کسی مزاحمت کے ایرانی فضائی حدود میں پرواز کرتے رہےموساد کے ایجنٹس نے وسطی ایران میں اینٹی ائیرکرافٹ تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا، موساد کے اس خفیہ آپریشن کی منصوبہ بندی ایک طویل عرصے سے کی جارہی تھی اور اس کے لیے اسرائیلی کمانڈوز اور ہتھیاروں کو ایران اسمگل کیا گیا تھا۔

    https://x.com/daopz/status/1933486590883402025

  • ایرانی میزائل  موساد کے ہیڈکوارٹر سے صرف ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر گرے

    ایرانی میزائل موساد کے ہیڈکوارٹر سے صرف ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر گرے

    واشنگٹن:یران کی جانب سے گزشتہ روز کیے جانے والے میزائل حملوں میں سے کچھ میزائل اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈکوارٹر سے صرف ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر گرے۔

    باغی ٹی وی : امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے ایرانی میزائل حملوں کے بعد سامنے آنے والی ویڈیوز میں کچھ میزائلوں کو تل ابیب میں واقع اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈکوارٹر سے ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر گرتے دیکھا جاسکتا ہے،سی این این نے دعویٰ کیا کہ میزائل گرنے کی ویڈیو ایک اونچی عمارت سے بنائی گئی ہے جو موساد ہیڈکواٹر سے محض 3 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

    دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی تہران ٹائمز نے کل دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے ایف 35 جہازوں کے اڈے نیواٹم ائیر بیس کو نشانہ بنایا پاسداران انقلاب نے نیواٹم ائیر بیس سمیت دو اہداف پر ہائپر سونک فتح بیلسٹک میزائل داغے اور اپنے اہداف کو نقصان پہنچایا۔

    جسٹس منصور علی شاہ کےتمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیئے گئے

    ادھر تل ابیب سے رپورٹنگ کرتے ہوئے امریکی صحافی نے بھی انکشاف کیا کہ ایک میزائل اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر کے باہر گرا، پی بی ایس نیوز ہار کے نامہ نگار نک شیفرن پاکستان افغانستان سمیت کئی ممالک سے رپورٹنگ کر چکے ہیں۔

    منگل کی شب ایرانی حملے کے کچھ دیر بعد انہوں نے موساد کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے سے رپورٹ دی اور ایک گڑھا اپنے ناظرین کو دکھایا امریکی صحافی کا کہنا تھا کہ یہ گڑھا تقریبا 30 فٹ 11 اور 50 فٹ چوڑا ہے اور یہ میرے عقب میں دکھائی دینے والے موساد کے ہیڈ کوارٹر سے صرف 1500 میٹر کے فاصلے پر بنا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ روز اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل داغے جو اسرائیل کے متعدد شہروں میں جاکر گرے تھے۔

    فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی بھارت میں ریلیز روک دی گئی