Baaghi TV

Tag: مولانا طارق جمیل

  • مولانا طارق جمیل کی بچے سے ہاتھ نا ملانے کی  وائرل ویڈیو پر بیٹے کی وضاحت

    مولانا طارق جمیل کی بچے سے ہاتھ نا ملانے کی وائرل ویڈیو پر بیٹے کی وضاحت

    معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی بچے سے ہاتھ نا ملانے کی وائرل ویڈیو پر ان کے بیٹے یوسف جمیل نے وضاحتی ویڈیو جاری کی ہے-

    انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یوسف جمیل نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج کل مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں انہوں نے ایک بچے سے ہاتھ نہیں ملایا اور اس پر کافی تنقید بھی کی جارہی ہے اور ہونی بھی چاہیے مثبت تنقید مگر میں سمجھتا ہوں جس پر آپ تنقید کر رہے ہیں، اس کا نکتہ نظر بھی سننا چاہیے۔

    یوسف جمیل نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے مولانا نے ہاتھ نہیں ملایا، یقیناً انہیں بچے سے ہاتھ ملانا چاہیے تھا، میں یہ سمجھتا ہوں کہ دنیا بھر میں مولانا طارق جمیل اور ان جیسے لوگوں کے کروڑوں چاہنے والے ہیں اور کافی لوگ ان سے ملنے کو بےتاب ہوتے ہیں، ہاتھ ملانا چاہتے ہیں اور سیلفیاں و تصاویر بھی کھنچوانا چاہتے ہیں، جسے مولانا کافی اہمیت بھی دیتے ہیں کہ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں، آپ ایک دن مولانا طارق جمیل کے سا تھ گزار کر دیکھیں میں بطور بیٹا اس بات کا گواہ ہوں ، کہ ایک دن میں کتنی بڑی تعداد میں لوگ ان سے ملتے ہیں۔

    یوسف جمیل نے کہا کہ یہ واقعہ رمضان المبارک میں رات کے وقت کا ہے جب مولانا ختم القرآن میں تشریف لائے تھے اور جو بچہ مولانا سے ہاتھ ملانا چاہ رہا تھا وہ ہمارے ساتھ مدرسے میں ہی ہوتا ہے اور متعدد بار اس کی مولانا طارق جمیل سے ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں، تو اس دن وہ روزے، عبادت اور ایکسر سائز کی وجہ سے کافی تھکے ہوئے تھے اور اس ساری صورتحال میں انہیں بیان کرنا تھا، اگر اس طرح کی حالت میں اگر کوئی شخص کسی کو نظر انداز کرتا ہے جو اسے نہیں کرنا چاہیے تھا، میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہمیں اسے گنجائش دینی چاہیے آپ لوگ مولانا طارق جمیل پر ضرور تنقید کریں مگر جو بات میں کر رہا ہوں اسے بھی سنیں اور تھوڑا سا مولانا کی شخصیت کا خیال رکھیں، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔

  • مولانا یوسف جمیل نے اپنے والد مولانا طارق جمیل کے ذرائع آمدن بتا دئیے

    مولانا یوسف جمیل نے اپنے والد مولانا طارق جمیل کے ذرائع آمدن بتا دئیے

    فیصل آباد: بین الاقوامی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مولانا یوسف جمیل نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ مولانا طارق جمیل کو شہرت ملی تو پیسہ ملا اور بعد ازاں ہم نے یہ ساری زمینیں اور جائیداد بنائی –

    باغی ٹی وی : مولانا یوسف جمیل نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیا مالی معاملات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مولانا یوسف جمیل نے بتایا کہ ہم بنیادی طور پر زمیندار لوگ ہیں، مولانا طارق جمیل کے اثاثے وراثتی ہیں، زمینیں بھی وراثتی سلسلے کا حصہ ہیں، مولانا طارق جمیل کو تلنبہ کی حویلی اور زمینیں وراثت میں ملی ہیں-

    مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے بتایا کہ ایسا نہیں ہے کہ مولانا طارق جمیل کو شہرت ملی تو پیسہ ملا اور بعد ازاں ہم نے یہ ساری زمینیں اور جائیداد بنائی مولانا طارق جمیل تقریباً 300 ایکٹر اراضی کے مالک ہیں، اس زمین پر کاشت کاری کی جاتی ہے جو آمدنی کا بڑا ذریعہ بھی ہے۔

    محبت و خدمت سے ہی تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں، خالد مسعود سندھو

    مولانا یوسف جمیل نے کہا کہ ہم سب گھر والے بھی اپنی چیریٹی فاؤنڈیشن کو صدقہ و خیرات دیتے ہیں، ہم نے والد سے سیکھا ہے جب کبھی گھر میں کوئی بیمار ہو تو سب سے پہلے صدقہ کرو، لوگ اکثر اوقات میرے والد کی طرزِ زندگی پر سوال اٹھاتے ہیں، اب ہم کیا کریں ؟ اس کا کیا جواب دیں؟ کیا ہم ساری وراثتی دولت کسی کو دے دیں؟-

    ٹک ٹاک کا بانی چین کا امیر ترین شخص بن گیا

  • شوبز چھوڑنے کیلئے مولانا طارق جمیل نے 3 کروڑ روپے کی آفر کی

    شوبز چھوڑنے کیلئے مولانا طارق جمیل نے 3 کروڑ روپے کی آفر کی

    لاہور: دین کی خاطر شوبز کو خیرباد کہنے والی پاکستان اسٹیج ڈراموں کی معروف سابقہ اداکارہ و ڈانسر نرگس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے دین کی جانب آنے میں اہم کردار معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل کا ہے۔

    باغی ٹی وی: غزالہ ادریس المعروف نرگس نے حال ہی میں ایک نجی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ میں کئی عمرے اور 4 حج ادا کر چکی ہوں، اللہ تعالیٰ نے اگر اس سال موقع دیا تو اس سال میرا یہ پانچواں حج ہو گا، میں ہر سال کسی نہ کسی کی حج پر جانے کے لیے مدد بھی کرتی ہوں۔

    نرگس کا کہنا ہے کہ میں 7 وقت کی پابندی سے نماز ادا کرتی ہوں، ایک وقت تھا میں گانے سنے بغیر میک اپ نہیں کرواتی تھی اور اب میں بغیر الارم کے تہجد کے لیے اٹھ جاتی ہوں، میں تہجد اور اشراق کے علاوہ 5 فرض نمازوں کی باقاعدگی سے پابندی کرتی ہوں، مجھے مذہب کی جانب لانے والے مولانا طارق جمیل ہیں، میں نے پہلا حج انہی کے ساتھ ادا کیا تھا۔

    مشی خان کا ڈکی بھائی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

    انہوں نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل نےمجھے حج پر جانے کے لیے کہا، میں نے انہیں بتایا کہ میں نے 3 کروڑ روپے بطور معاضہ لیے ہوئے ہیں، میں کیسے حج پر چلی جاؤں؟ مجھے پھر آ کر عبایا اتارنا پڑے گا اور کام کرنا ہو گا اس پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ وہ 3 کروڑ روپے تمہیں ہم دیتے ہیں مگر پہلے اس بات کا فیصلہ کر لو کہ ایک بار اس راہ پر چل پڑیں تو کبھی پچھتاوا یا دوبارہ انڈسٹری میں کام کر نے کا دل تو نہیں کرے گا؟

    کراچی، محسن نقوی نے ناظم آباد میں نئے پاسپورٹ آفس کا کیا افتتاح

    نرگس نے کہا کہ مولانا طارق جمیل نے مجھے کہا کہ پہلے دل سے تسلی کر لو، اس وقت بدلنا جب اندر سے بدل جاؤمولانا طارق جمیل نے مجھے تبلیغ میں بھی آنے کی دعوت دی، انہوں نے مجھے کہا کہ یہ جہاد ہے اس میں شامل ہو جاؤ اور دوسرے افراد کو بھی اس راہ پر لانے کی کوشش کرو۔

  • سٹنٹ پڑا تو 235 طوائف میری عیادت کیلئے آئیں،مولانا طارق جمیل

    سٹنٹ پڑا تو 235 طوائف میری عیادت کیلئے آئیں،مولانا طارق جمیل

    پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ خواتین انہیں اب بھی دوسری شادی کیلئے پیغامات بھجواتی ہیں

    نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ عالم دین نہ ہوتا،تو ڈاکٹر تو میں نے نہیں بننا تھا، میں نے شوبز میں چلے جانا تھا،اور آجکل میں رو رہا ہوتا کہ میں نے زندگی کدھر خراب کر دی، میں مولانا نہیں ،بلکہ صرف طارق جمیل ہوں،میری ایک ہی شادی ہے، مجھے تو خود پچھلے سال تک شادی کی آفرز آئیں خواتین کی طرف سے،مجھے اس امتحان سے کتنے سال گزرنا پڑا، میری زندگی بہت ٹف گزری،میری بیگم نے میرا ساتھ دیا، میں وہ احسان نہیں بھول سکتا، اسلئے میں سارے وسائل کے باوجود بیگم سے و فا کی، اس نے بہت مشکل وقت دیکھا ہے میری وجہ سے،میں کبھی کہیں،کبھی کہیں، ملک سے غیر حاضر ہوتا تھا، میرے بچے پیدا ہوئے تو میں غیر حاضر ہوتا تھا، جب شادی کی آفر آتی ہے تو اللہ کنٹرول دیتا ہے،مرد کی سب سے بڑی کمزوری عورت ہے، لیکن میرے سامنے ایک مقصد تھا،

    مولانا طارق جمیل کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک عام سا لڑکا تھا، کچھ بھی نہیں تھا، اللہ نے کیا کر دیا، میں اس کا شکر گزار ہوں،اللہ کا فضل ہے جو عزت ملی، کبھی یہ نہیں سوچا تھا، ایک آدمی نے کہا تھا کہ آپ محبت کی باتیں کرتے ہیں پھر ہمارے دل میں آپ کے لئے محبت آتی ہے،قاضی واجد تھے ایک ایکٹر، بڑے سینئر، ڈراموں میں آتے تھے، وہ ایک بار ملنے آئے اور کہنے لگے میں مولویوں سے نہیں ملتا لیکن آپ سے ملنے آیا ہوں، جب میرا سٹنٹ پڑا، یہاں 235 طوائف ہیں، سب میرا حال پوچھنے میرے ڈیرے پر آئیں،یہ ایک ورلڈ ہسٹری ہے کہ کسی مولوی کو پوچھنے طوائف آئیں، یہ سب ایک دن نہیں آئیں بلکہ الگ الگ دنوں میں ٹولیوں کی‌صورت میں آئیں ،کہتی تھیں کہ ہمیں باپ نے کبھی بیٹی نہیں کہا آپ ہمیں بیٹی کہتے ہو،

    مساجد میں جانے سے اگر بیماری پھیلتی ہے تو جان کی حفاظت بھی ہمارے دین کا حصہ ہے، مولانا طارق جمیل

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

    مولانا طارق جمیل نے کوئی غلط بات نہیں کی، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مبشر لقمان نے مزید کیا کہا؟

  • مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے ماری خود کو گولی،ہسپتال میں چل بسے

    مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے ماری خود کو گولی،ہسپتال میں چل بسے

    میاں چنوں معروف عالم دین عالمی شہرت یافتہ مولانا طارق جمیل کا بیٹا گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا

    ڈی ایس پی میاں چنوں کا کہناہے کہ مولانا عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی ماری ، مولانا عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا ،ہسپتال میں مولانا عاصم جمیل دم توڑ گیا، مولانا عاصم جمیل کی خود کشی کی وجہ سامنے نہ اسکی

    مولانا طارق جمیل کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ انا للہ وانا الیہ راجعون،آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے. اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی،آئی جی پنجاب نے کہا کہ شواہد اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او خانیوال، سینئرپولیس افسران موقع پرموجود، شواہد اکٹھے کر لئے گئے،

    مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے فائر لگنے سے جان بحق ہونے کا معاملہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نےواقعہ کا نوٹس لے لیا،واقعہ کی اطلاع پاکر پولیس رولر ہیلتھ سنڑ تلمبہ پہنچ گئی،کرائم سین یونٹ اور فرانزک لیب کی ٹیمیں شواھد اکٹھے کرنے کے لیے روانہ ہو گئی، واقعہ کی باریک بینی سے تفتیش کی جارہی بعد اصل حقائق حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے

    مولانا طارق جمیل نے کوئی غلط بات نہیں کی، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مبشر لقمان نے مزید کیا کہا؟

    مساجد میں جانے سے اگر بیماری پھیلتی ہے تو جان کی حفاظت بھی ہمارے دین کا حصہ ہے، مولانا طارق جمیل

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

  • سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

    سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

    لاہور: پاکستان کے معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان سمیت ان کی بہنیں اپنے گھر میں باقاعدگی سے ان کا بیان سنتی ہیں۔

    باغی ٹی وی: حال ہی میں مولانا طارق جمیل نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی دوران انٹرویو میزبان نے سوال کیا کہ ’آپ نے مجھے کہا تھا کہ بالی وڈ اداکار عامر خان نے مجھے بتایا کہ سلمان خان کے گھر بھی بیان چلتے ہیں، کیا آپ کو یاد ہے؟،انہوں نے جواب دیا کہ عامر خان نہیں بلکہ میرے ایک دوست ہیں جن کا کاروبار ہندوستان میں بھی ہے، وہ ممبئی گئے تو ان کے پارٹنر نے ان کی ملاقات سلمان خان سے کر وائی-

    گجرات میں پولیس کانسٹیبل قتل

    طارق جمیل نے بتایا کہ سلمان خان کو جب معلوم ہوا کہ یہ شخص پاکستان سے آئے ہیں تو انہوں نے پوچھا کیا آپ مولانا طارق جمیل کو جانتے ہیں؟ جس پر میرے دوست نے کہا کہ آپ کو ان کا کیسے پتا؟ وہ میرے دوست ہیں، اس پر سلمان خان میرے دوست کو اپنے گھر کے اندر لے گئے جہاں ایک دیوار کے ساتھ لگے ریک میں میرے بیان کی ڈھیروں سی ڈیز موجود تھیں،سلمان خان اور ان کی بہنیں بھی باقاعدہ میرا بیان سنتی ہیں اور ان کے گھر میں بھی میرے بیانات سنے جاتے ہیں۔

    بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن،درجنوں گرفتاریاں، ٹرانسفارمرزبھی اُتارلیے گئے

  • مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ خصوصی انٹرویو

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ خصوصی انٹرویو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر انکے بینک اکاؤنٹ اور انکے بیٹے کی ہاؤسنگ سکیم کے حوالہ سے جو باتیں چل رہی ہیں سب جھوٹ ہیں

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے ہمراہ آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈے کی تردید کی ، مبشر لقمان نے مولانا طارق جمیل سے سوال کیا کہ ایک خبر کل سے گردش کر رہی ہے کہ مولانا طارق جمیل کے اکاونٹ میں کچھ کروڑ روپیہ ہے کوئی زمین انکی ہے یا انکے بیٹے کی ہے، اس حوالہ سے فرمائیں کیا کہیں گے، جس پر پاکستان کے نامور عالم دین مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ میرا اور آپ کا بھائیوں جیسا تعلق ہے پہلے بھی خبر چلی تھی کہ مولانا کے اکاونٹ میں 49 ارب ہیں میرے بیٹے کی کوئی پاوسنگ سکیم نہیں ہے نہ ہی اربوں روپے بینک اکاؤنٹ میں ہے، میرے اکاؤنٹ میں زکوۃ کے پیسے آتے ہیں اکاونٹ میں وہ تقسیم کر دیتا یوں غریبوں میں

    مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ کھاتے پیتے گھرانے سے ہوں میرا نظام چلتا ہے لیکن کروڑوں روپے نہیں ہیں ،اللہ معاف کرے زندگی بھر کبھی ایسے مال کے قریب نہیں گیا جو میرا نہ ہو، 52 برس سے محنت کر رہا ہوں میرے منہ کے کبھی غلط لقمہ نہیں گیا نہ ہی کبھی بچوں کو کھلایا ، اللہ نے نیک نامی دی اسکا فضل ہے، چھ براعظم میں میری آواز پہنچ رہی باقی حسد والوں کی زبان کون بند کر سکتا ہے ،مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ زندگی میں جھوٹ نہیں بولا، کوئی کروڑوں روپے اکاونٹ میں نہیں ابھی صحت ٹھیک ہے ، کینیڈا میں علاج ہوا تھا ہمارا آپس میں دینی تعلق بھی ہے ،

    مبشر لقمان نے مولانا طارق جمیل کو کہا کہ پاکستان کی بہتری و سلامتی کے لئے دعا کریں، جس پر مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ میں روزانہ پچاس نفل پاکستان کے لئے پڑھتا ہوں اللہ اس ملک کہ حفاظت فرمائے میرے بس میں دعا ہے وہ میں کرتا رہتا ہوں ، پروگرام کے آخر میں مولانا طارق جمیل نے ایک بار پھر مبشر لقمان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بھائیو، بہنو میرے بارے میں جو خبریں پھیلائی جا رہیں ان میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل نے کوئی غلط بات نہیں کی، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مبشر لقمان نے مزید کیا کہا؟

    مساجد میں جانے سے اگر بیماری پھیلتی ہے تو جان کی حفاظت بھی ہمارے دین کا حصہ ہے، مولانا طارق جمیل

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

  • فیروز خان ایکبار پھر شدید تنقید کی زد میں

    فیروز خان ایکبار پھر شدید تنقید کی زد میں

    اداکار فیروز خان کی شخصیت کسی کو آج تک سمجھ نہیں آسکی ، وہ اپنے مزاج کے مطابق بات کرتے ہیں ، بدتمیزی اور غصہ ان کا خاصا ہے. اداکار دوغلی شخصیت کا مالک ہے. فیروز نے نیوائیر سے قبل اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر مولانا طارق جمیل کے ایک بیان کا کلپ جاری کیا جس میں وہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں‌کہ نئے سال کی خوشی میں لڑکے اور لڑکیاں‌مل کر ڈانس کریں پارٹی کریں یہ مناسب نہیں ہے. فیروز خآن نے اپنے مداحوں سے کہا کہ مولانا طارق جمیل کے اس بیان کو جتنا ہو سکے شئیر کیجیے تاکہ نیو ائیر پر ایسی چیز نہ ہو. لیکن بعد میں فیروز خآن کی

    نیو ائیر مناتے اور پارٹی میں ڈانس کرتے ہوئے کی وڈیوز سامنے آئیں جس کے بعد اداکار کی سوشل میڈیا صارفین کے ہاتھوں شامت آ گئی. سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ فیروز خآن دوغلی شخصیت کے مالک ہیں جو کام وہ خود نہیں‌کرنا چاہتے وہ اس سے دوسروں کو منع کر رہے تھے. فیروز خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن انہوں نے کسی بھی صارف کی تنقید کا جواب نہیں دیا. یاد رہے کہ اپنی اہلیہ پر تشدد کے الزامات کے بعد فیروز کی پہلے ہی بہت زیادہ فین فالونگ کم ہو چکی ہے.

  • مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ، کینیڈا کے ہسپتال داخل

    مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ، کینیڈا کے ہسپتال داخل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نامور عالم دین، تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا طارق جمیل کی طبیعت ناساز ہو گئی

    مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا ہے ، جس کے بعد انہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس امر کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ انکے والد مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد طبی امداد کے لئے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، مولانا طارق جمیل کے بیٹے کا کہنا تھا کہ للہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے

    یوسف جمیل کے بیان کو مولانا طارق جمیل کے ٹویٹر پر آفیشل اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ بھی کیا گیا ہے،مولانا طارق جمیل کی صحتیابی کے لئے عوام سے دعاؤں کی درخواست بھی کی گئی ہے،

    مولانا طارق جمیل تبلیغی جماعت کے رہنما ہیں، سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ انکی قربت ہے، عمران خان کے ساتھ انکی کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں، وزیراعظم ہاؤس، بنی گالہ کے بعد زمان پارک میں بھی مولانا طارق جمیل اور عمران خان کی ملاقات ہوئی تھی، عمران خان پر مبینہ حملے کے بعد مولانا طارق جمیل نے زمان پارک جا کر خصوصی دعا کروائی تھی، مولانا طارق جمیل پاکستان کے عوامی حلقوں میں کافی مقبول ہیں،

    مولانا طارق جمیل نے کوئی غلط بات نہیں کی، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مبشر لقمان نے مزید کیا کہا؟

    مساجد میں جانے سے اگر بیماری پھیلتی ہے تو جان کی حفاظت بھی ہمارے دین کا حصہ ہے، مولانا طارق جمیل

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

  • رزق حلال کمائیں، جھوٹ سے دور رہیں، نسلیں سنور جائیں گی: مولانا طارق جمیل

    رزق حلال کمائیں، جھوٹ سے دور رہیں، نسلیں سنور جائیں گی: مولانا طارق جمیل

    رزق حلال کمائیں، جھوٹ سے دور رہیں، نسلیں سنور جائیں گی: مولانا طارق جمیل

    معروف مذہبی سکالر و عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ نبی آخر الزماں ﷺ کی حیات طیبہ دنیا بھر کے مسلمان ہی نہیں تمام انسانوں کے لئے زندگی گزارنے کا بہترین نمونہ ہے اور قرآن پاک کے ارشادات کے مطابق زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ افراد ہمارے پیارے نبی ﷺ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر کے دنیاوی و اخروی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں،بالخصوص میڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد کو سیرت النبی ﷺ سے زیادہ مستفید ہونا چاہیے۔پرنسپل پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ رحمت العالمین ﷺ نے دکھی انسانیت کی خدمت کا عملی درس دیا اور مشکل میں مبتلا افراد کی بلا رنگ و نسل مدد کو شعار بنا کر بتایا کہ کسی ایک انسان کی زندگی بچانا ساری انسانیت کے تحفظ کے برابر ہے۔

    ان خیالات کا اظہار مولانا طارق جمیل اور پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹا ف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لاہور جنرل ہسپتال میں منعقدہ خاتم النبین ﷺ کانفرنس میں کیا جس میں فیکلٹی ممبران،ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم،ڈاکٹرز،صوبائی صدر رانا پرویز، نرسز، ملازمین، ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن، پی جی ایم آئی(ایپکا) اور ینگ نرسز ایسو سی ایشن کے عہدیداران سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ مادیت پرستی کے موجودہ دور میں انسانی فلاح و بہبود کی بے لوث سرگرمیاں کسی نعمت سے کم نہیں،ہمیں چاہیے کہ اس عارضی زندگی میں ایک دوسرے کی زیادہ سے زیادہ بھلائی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پیارے نبی ﷺ کی حیات طیبہ کا اصل سبق یہی ہے کہ اپنی ذات سے نکل کر دوسروں کی فلاح و بہبود کا کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ رزق حلال کمائیں، جھوٹ سے دور رہیں جس سے ہماری نسلیں سنور جائیں گی۔

    میڈیا سے گفتگو میں پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ حق و انصاف پر مشتمل پر امن معاشرے کی تشکیل کیلئے سرور کائنات حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہو گا۔ دنیا و آخرت میں ترقی و کامیابی کیلئے آپ کی درفشاں سیرت ہم سب کیلئے دائمی ہدایت کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ سے وابستہ تمام افراد کو حضور کی تعلیمات، ان کی رہنمائی، حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہیں۔ پروفیسر الفرید کا کہنا تھا کہ مسیحائی کے پیسے سے منسلک لوگ بلا امتیاز، رنگ و نسل و مذہب اور تمام تعصبات سے بالا تر ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، مریضوں کی خدمت و دل جوئی کریں، لواحقین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آکر نیکیاں سمیٹیں۔

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    لاہور جنرل ہسپتال اور پی جی ایم آئی میں ہونے والی سرگرمیاں لائق تحسین ہیں جبکہ ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن نے سیرت النبی کے حوالے سے اس نشست کا انعقاد کر کے بلا شبہ ایک اور احسن اقدام اٹھایا ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر رانا پرویز نے کہا کہ میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ہونے کے ناطے ہم پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ حضرت محمد ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایسوسی ایشن اپنی روایات کو مزید مضبوط بنائے گی اور ایسی نشستوں کا انعقاد ہوتا رہا ہے۔اس موقع پر محفل نعت اور درود و سلام کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے آقا ئے دو جہان حضرت محمد ﷺ کو ہدیہ عقیدت پیش کیا۔مولانا طارق جمیل نے لاہور جنرل ہسپتال میں قائم گرافی لان کا بھی افتتاح کیا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی، سلامتی، کشمیر سمیت تمام مظلوم مسلمانوں کی آذادی اور ظلم سے نجات کیلئے دعا کرائی۔ پرنسپل نے مولانا طارق جمیل کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فیاض رانجھا،ہیلتھ سپورٹ ایسو سی ایشن کے عہدیداران سجاد خان، امانت علی خان، میاں خالد محمود، غلام محی الدین، میڈیم تسنیم خان، حاجی عرفان گڈو، خالد گوندل، ابرار حسین، عامر جاوید و دیگر موجود تھے