Baaghi TV

Tag: مولانا فضل

  • مولانا،ملک میں منافرت اوربغاوت کی ایک ہےعلامت، قانون حرکت میں آجائے ، شہری کی درخواست

    لاہور:مولانا ، ملک میں منافرت اوربغاوت کی ایک ہےعلامت،قانون حرکت میں آئے ، شہری کی درخواست،اطلاعات کےمطابق ملک میں جاری شورش اور شرارت سے تنگ ایک شہری نے سی سی پی او کو درخواست دے دی ہےکہ وہ ملک میں انشتار کو ختم کرنےکےلیے مولانا فضل الرحمن کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں

    باغی ٹی وی کے ذرائع کےمطابق عبداللہ ملک نامی شہری نے سی سی پی او کے حضور درخواست جمع کراتےہوئے کہا کہ وہ ایک ذمہ دارشہری کی حیثیت سے یہ محسوس کررہےہیں کہ جس طرح مولانا فضل الرحمن اسلام آباد میں ریاست اور اداروں کے خلاف لوگوں کو اکسارہے ہیں یہ ایک واضح بغاوت ہے جس سے ریاست کے اندر مزید انتشار کاخدشہ ہے اور اداروں کی ساخت کو چیلنج کررکھا ہے

    تازہ ، اہم ترین ، تحقیقاتی خبروں،تجزیوں اورتبصروں کا وہ چینل جوہرکسی کی پہنچ میں…

    شہری عبداللہ ملک نے اپنی درخواست میں کہا ہےکہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام میں لوگوں کو اکساتے ہوئےکہا کہ وزیراعظم کو بتادیں کہ وہ دودن کےاندر مستعفی ہوجائیں ورنہ یہ ہجوم وزیراعظم کے گھر جاکران سے زبردستی گرفتار کرکے خود ہی استعفیٰ لے لے گا ، شہری نے مزید کہا کہ اس سے بڑھ کر اور بغاوت کیا ہوسکتی ہے کہ ملک کے وزیراعظم کو اور دیگر اداروں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں لہٰذا جتنی جلدی ممکن ہوسکے بغاوت کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا جائے تاکہ ملک انتشار سے بچ جائے

    ن لیگ کادھرنے میں شامل ہونے سے انکار،مولانا نے "گونواز گو”کے نعرے…

  • مولانا فضل الرحمان نے میرا دل توڑدیا، نیلم منیر

    کراچی: مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں نے ہمیشہ نقصان ہی پہنچایا ہے، اس نقصان کی واضع مثال مولانا فضل الرحمن کی شخصیت اور کردارہے جس نے مذہب کے قریب آنے والوں کو اور دور کردیا اطلاعات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے مولانا فضل الرحمان کے وزیراعظم عمران خان سے متعلق دئیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان نے میرا دل توڑ دیا۔

    نجی سکولوں کو تین دن کی مہلت مل گئی

    اداکارہ نیلم منیر نے ملک میں چل رہی سیاسی ہلچل کے بارے میں اپنی رائے کے اظہار کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے آزادی مارچ اور مولانا فضل الرحمان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ نیلم نے انسٹاگرام پر پاکستانی جھنڈے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ مولانا فضل الرحمان کی آزادی مارچ کے دوران کی گئی تقریر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/B4VUAIzlz3b/
    نیلم منیر نے لکھا کہ میں دل سے تمام مذبی اسکالرز کی عزت کرتی ہوں اور ان کی تقاریر اور لیکچرز سے رہنمائی حاصل کرتی ہوں۔ آج مولانا صاحب نے عمران خان کو ان کے گھر سے گرفتار کرنے کی دھمکی دی اور مولانا صاحب کی اس دھمکی نے میرا دل توڑ دیا۔

    سکولوں میں چھٹیاں کردی گئیں

    نیلم منیر نے لکھا کہ ہمارا ملک افراتفری، انتشار اور سول نافرمانی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ہم نوجوانوں کو اپنی تقدیر سنبھالنے کی ضرورت ہے جس کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ ہم ملک میں انتشار پھیلانے والوں کی ایک نہ سنیں۔ ہم نوجوانوں کو ان لوگوں اور اداروں کے خلاف متحد ہونا ہوگا، چاہے وہ کوئی بھی ہو، جو ہمارے پیارے ملک کو برباد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    بیٹا ہم ابھی زندہ ہیں‌، کشمیری ماں کا بیٹے کو آخری فون

  • مولانا فضل الرحمن بیرونی ایجنڈے پرپاکستان کوبدنام کرنے پرتلے ہوئے ہیں،سنی اتحاد کونسل

    فیصل آباد: میں قوم کو بتادینا چاہتا ہوں کہ مولانافضل الرحمن بیرونی ایجنٹ ہیں ، جتنا مولانا کو ان کے اپنےجانتے ہیں اور کوئی نہیں جانتا،اس شخص نے اسلام کوجتنانقصان پہچایا ہے اور کسی نے نہیں پہنچایا،اطلاعات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں، ہزاروں مساجد اور مدارس کا آزادی مارچ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھاکہ اس شخص نے جتنا کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا ہے اور کسی نے نہیں پہنچایا ،انہوں نے کہا کہ یہ آزادی مارچ نہیں بلکہ ایک غلامانہ سوچ ہے کہ مدارس اور مساجد کو استعمال کرکے اپنی ذات کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،

    اُن کا کہنا تھا کہ مدارس کے طلبا کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے، ملک بھر میں قائم ہزاروں مساجد اور مدارس کا آزادی مارچ سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ سنی اتحادکونسل26اکتوبرکواسلام آباد میں کنونشن کا انعقاد کرے گی۔