Baaghi TV

Tag: مولا جٹ

  • سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 27 سال بیت گئے

    سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 27 سال بیت گئے

    27سال پہلے آج ہی کے دن پاکستان فلم انڈسٹری کے سپر سٹار سلطان راہی کو قتل کر دیا گیا تھا. 27 سال گزر گئے لیکن ان کے قاتلوں‌کا نہ سراغ‌لگ سکا نہ ہی اس قتل کی وجوہات سامنے آ سکیں. آج ان کی 27 ویں برسی منائی گئی. سلطان راہی نے اپنے 40 سال پر محیط کیریئر کے دوران تقریباً 703 پنجابی فلموں اور 100 اردو فلموں میں کام کیا. ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ان کو ملنے والے ایوارڈز کی تعداد 160 کے قریب ہے. 1975 میں انہوں نے وہشی جٹ میں مولا جٹ کا کردار نبھایا، اس کردار نے ان کو ایسی شہرت دی کہ جو ان کے مرنے کے بعد بھی برقرار ہے اس کردار کی وجہ سے انہیں نگار ایوارڈ بھی ملا۔ انہوں نے اس کے سیکوئل مولا جٹ میں اس کردار کو دہرایا۔سلطان راہی کو ایکبار کسی نے کہہ بھی دیا تھا کہ تم کبھی بھی اداکار نہیں بنو گے لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری اور لگے رہے اور ایک وقت ایسا آیا کہ فلم انڈسٹری سلطان راہی کے سر پر چلنے لگی.

    انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1959 میں فلم باغی میں بطور مہمان اداکار کیا۔ ان کی پہلی کامیاب فلم وحشی جٹ تھی یہ فلم 1975 میں ریلیز ہوئی۔ مولا جٹ کے علاوہ ان کی کئی مشہور فلمیں تھیں جن میں بہرام ڈاکو ، شیر خان، سالا صاحب اور غلامی کا نام قابل زکر ہے . ان کی آخری فلم سخی بادشاہ تھی اس میں ایک گیت کی دم دا بھروسہ یار آج بھی مقبول ہے.

  • سن آف مولا جٹ کون بنائے گا ؟

    سن آف مولا جٹ کون بنائے گا ؟

    جیسا کہ سب جانتے ہیں‌کہ مولا جٹ 80 کی دہائی کی کامیاب ترین فلم ہے، چالیس سال کے بعد اس فلم کو دوبارہ دا لیجنڈ‌ آف مولا جٹ کی صورت میں بنایا گیا . دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کے بعد اب سن آف مولا جٹ بنائی جا رہی ہے . اس فلم کو ناصر ادیب نے لکھا ہے کہ جب کہ حیدر سلطان اس میں مولا جٹ کا کردار ادا کریں گے. حیدر سلطان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے والد کے بعد میرا ہی بنتا تھا کہ میں ان کے کام کو آگے لیکر چلتا لیکن مجھ سے ایک غلطی ہوئی کہ میں ایسا نہ کر سکا اور امریکہ جاتا آتا رہا لیکن اب میں‌مسلسل چھ سال سے پاکستان میں ہوں اور مسلسل کام کررہا ہوں‌اب میں جو فلمیں بنا رہا ہوں وہ عوام پسند کررہی ہے . فلمی صنعت کی بحالی کے لئے سر توڑ‌کوشش کر رہا ہوں. حیدر

    سلطان نے مزید یہ بھی کہا کہ میں نے لیجنڈ آف مولا جٹ سے پہلے سن آف مولا جٹ لکھوائی تھی ، لیکن بعض وجوہات کی بناء پر تاخیر کا شکار ہو گئی.ہم بہت جلد اس فلم کی شوٹنگ کریں گے . فلم کے ڈائریکٹر اور باقی کاسٹ‌کو فائنل کیا جانا ہے اور پھر کام شروع ہو جائیگا . مجھے امید ہے کہ سب آف مولا جٹ کو عوام کا اچھا ریسپانس ملے گا . حیدر سلطان نے کہا کہ میرے والد کی کاپی بہت سارے لوگوں نے کی لیکن عوام نے ہر کسی کو رد کر دیا .

  • شان پر تنقید کرنے والے اب فواد پر بھی تنقید کریں نور بخاری

    شان پر تنقید کرنے والے اب فواد پر بھی تنقید کریں نور بخاری

    اداکار نور بخاری نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے آڑھے ہاتھوں لیا ہے ماہرہ خان اور فواد خان کو.انہوں نے کہا کہ جو آج پنجابی فلموں میں کام کررہے ہیں گنڈاسہ ہاتھ میں پکڑ رہے ہیں‌یہی لوگ ہمیں باتیں کیا کرتے تھے ، کہا کرتے تھے کہ یہ لوگ تو کھیت اجاڑ دیتے ہیں اچھی فلموں میں‌کام نہیں‌کرتے ، اب خود بھی سب کچھ کررہے ہیں . میں نے ابھی تک دا لیجنڈ آف مولا جٹ اسی لئے نہیں‌دیکھی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ دوغلی سی بات ہے کہ ایک طرف آپ لوگ جن کو باتیں‌کیا‌کرتے‌تھے‌آج انہی کی طرح کام بھی کررہے ہیں. نور نے کہا کہ میں

    پاکستانی فلموں‌کو سپورٹ کرتی ہوں اچھی بات ہےکہ مولا جٹ نے بہت اچھا بزنس کیا ہے. لیکن مجھے بس یہ گلہ ہے کہ ہًمیں باتیں کرنے والے آج خود بھی وہی کچھ ہی کررہے ہیں. نور نے کہاکہ آج کل ندیم بیگ بہت اچھا کام کررہے ہیں‌انہوں نے ہمایوں سعید کی جتنی بھی فلمیں بنائی ہیں وہ مجھے بہت پسند ہیں. نور نے کہا کہ ابھی میری بیٹی چھوٹی ہیں جیسے ہی بڑی ہوئیں تو ایک ایسی فلم ضرور بنائوں گی جو ہمارے کلچر اور مذہب کی عکاسی کرتی ہو.لیکن ابھی وقت نہیں ہے کیونکہ میرے بچے مجھے بہت زیادہ مصروف رکھتے ہیں.

  • مولا جٹ کی کامیابی پر رنبیر کپور نے دی مبارکباد پاکستانیوں کو

    مولا جٹ کی کامیابی پر رنبیر کپور نے دی مبارکباد پاکستانیوں کو

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریکارڈ توڑ‌کامیانی نے بالی وڈ میں بھی دھوم مچا دی ہے . ہردوسرا آرٹسٹ‌اس فلم پر بات کرتا نظر آرہا ہے . حال ہی میں رنبیر کپور نے سعودی عرب میں‌جاری ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی . اس میں ان سے سوال ہوا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور ہندوستان کو پروڈکشن کرنی چاہیے تو انہوں نے کہا کہ یقینا کرنی چاہیے. پھر انہوں‌نے کہا کہ میں پاکستان کو دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں . جب میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ کو اگر موقع ملے تو پاکستانی فلم کام کریں گے تو انہوں نے کہا کہ یقینا میں بخوشی کام کرنا چاہوں گا.

    رنبیر کپور کی یہ وڈیو انٹرنیٹ‌ پر وائرل ہو رہی ہے اور پاکستانیوں کی طرف سے رنبیر کپور کی طرف سے تعریفی کلمات کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. رنبیر کپور اس وڈیو میں‌باقاعدہ طور پر مولا جٹ‌کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں. اس فیسیٹول میں سجل علی نے بھی شرکت کی اور اب ماہرہ خان بھی ریڈ‌سی انٹرنینشل فلم فیسیٹول میں دکھائی دی ہیں ، ماہرہ وہاں ہرتیک روشن کے ساتھ بیٹھی ہوئی دکھائی دیں. ماہرہ اور ہرتیک روشن کی ملاقات کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں.

  • مولا جٹ فلم دیکھنی ہے تو پاکستان جاؤ،بھارتی وزیر کی اپنے ہی لوگوں کو بھارت چھوڑنے کی دھکمیاں

    مولا جٹ فلم دیکھنی ہے تو پاکستان جاؤ،بھارتی وزیر کی اپنے ہی لوگوں کو بھارت چھوڑنے کی دھکمیاں

    پاکستانی بلاک بسٹر فلم ”مولا جٹ” بھارت میں ریلیز ہونے کی خبر پر انتہا پسند ہندووں نے اپنے ہی لوگوں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں دے دیں۔

    باغی ٹی وی : بھارت کی انتہا پسند جماعت کے وزیر امیہ کھوپکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فلم کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی سپر اسٹار اور مولا جٹ کے مرکزی کردار فواد خان کے مداحوں کو غدار قرار دے دیا۔


    وزیر نے لکھا کہ انہیں پتا لگا ہے کہ پاکستانی فلم کو بھارتی کمپنیاں بھارت میں ریلیز کرنا چاہتی ہیں لیکن ان کی جماعت ایسا نہیں ہونے دے گی، انہیں نے فواد خان کے مداحوں کو غدار کہتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پاکستانی اداکار کے مداح ہیں وہ فلم دیکھنے کے لیے پاکستان چلے جائیں۔


    واضح رہے کہ پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے صرف پاکستان میں نہیں بلکہ سرحد پار بھی مداحوں کی کوئی کمی نہیں جن میں کئی بالی ووڈ ہیروں کے نام بھی شامل ہیں، اور وہ فواد خان کو بڑی پردہ اسکرین پر دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مولا جٹ بھارتی سینماؤں میں 23 دسمبر کو ریلیز کی جا سکتی ہے، جس کے بعد بھارتی شائقین بھی پاکستانی سپر ہٹ پنجابی فلم کا لطف اٹھا سکیں گے۔

    سنہ1979 میں ریلز ہونے والی پنجابی فلم مولا جٹ کو بلال لاشاری نے نئے انداز میں بنا کر اس شاہکار کہانی کو ٹریبیوٹ دیا ہے ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ میں فواد خان، حمزہ عباسی، ماہرہ خان، حمیمہ ملک، گوہر رشید، فارس شفیع، شفقت چیمہ اور نیراعجاز سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا ہے۔

  • ایک اور اعزاز مولا جٹ کے نام

    ایک اور اعزاز مولا جٹ کے نام

    دا لیجنڈ‌آف مولاجٹ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید کامیابیوں کی سیڑھیاں چڑھ رہی ہے. کورونا کے بعد ابھی تک جتنی بھی ایشیاء میں‌فلمیں‌ریلیز ہوئی ہیں مولا جٹ ان میں ایسی فلم ہے جس نے سب سے زیادہ بزنس کیا ہے. اس فلم کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں‌پسند کیا جا رہا ہے. دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جی ہاں انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے سرچ انجن پر 2022 میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے مواد کی فہرست جاری کردی۔ گوگل کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ کو صارفین نے سب سے زیادہ سرچ کیا جبکہ دوسرے نمبر پر معروف ڈرامہ مس مارول رہا۔یوں‌دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر

    لی ہے حالانکہ مس مارول کو پوری دنیا میں بہت پذیرائی ملی لیکن انٹرنیٹ پر اس سے بھی زیادہ دھوم دا لیجنڈ آف مولاجٹ کی رہی ہے.یاد رہے کہ اس فلم کی ریلیز کے بعد پاکستان فلم انڈسڑی خصوصی طور پر پنجابی فلموں کو ایک نئی زندگی ملی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ہم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی سے کتنا فائدہ اٹھاتے ہیں. فلم میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی اداکاری کو بہت سراہا جا رہا ہے.

  • آغا علی کو موقع ملتا تو وہ نوری نت کا کردار کرتے یا مولا جٹ کا؟

    آغا علی کو موقع ملتا تو وہ نوری نت کا کردار کرتے یا مولا جٹ کا؟

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کے بعد ہر کسی کی خواہش ہے کہ وہ بلال لاشاری کی ڈائریکشن میں کام کرے. یہ پاکستان کی پہلی سو کروڑ کمانے والی فلم بن گئی ہے. ہر کوئی دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو دیکھنے جا رہا ہے اور دیکھ چکا ہے بلکہ بار بار دیکھ رہا ہے. اداکار آغا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں یہ فلم دیکھ کر آیا ہوں بہت مزہ آیا ہے. فلم کی کیا تعریف کروں میرے تو الفاظ ہی ختم ہو جاتے ہیں. میں سمجھتا ہوں کہ آپ سب کو یہ فلم ایک بار نہیں بار بار دیکھنی چاہیے. پاکستان میں کتنا ٹیلنٹ موجود ہے اس فلم کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے.

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوری نت اور مولا جٹ یا دیگر کردار ہر کسی نے بہترین انداز میں نبھائے ہیں . مجھے اگر نوری کا مل جاتا یا مولا جٹ کا کردار مل جاتا میں دونوں کو ہی کرنے میں‌دلچپسی لیتا دونوں‌کردار اتنے مضبوط ہیں اور جس طرح سے فواد خان اور حمزہ علی عباسی نے اداکاری کی ہے اسکی کیا ہی بات کی جائے. آغا علی نے کہا کہ مجھے جیسے ہی کوئی اچھا سکرپٹ ملا میں فلم ضرور کروں گا. مجھے جو فلمیں آفر ہوئی ہیں ان میں کردار اور کہانیاں مجھے پسند نہیں آئیں.

  • مولاجٹ چوالیس سال کے بعد ایکبار پھر سینما گھروں کی زینت بنے گی

    مولاجٹ چوالیس سال کے بعد ایکبار پھر سینما گھروں کی زینت بنے گی

    1979 میں ریلیز ہونے والی فلم مولا جٹ کو ایک بار پھر سینما گھروں میں ریلیز کیا جا رہا ہے۔ فلم کے پرڈیوسر محمد سرور بھٹی کا کہنا ہے کہ وہ فلم کو ایک بار پھر سینما گھروں میں ریلیز کریں گے محمد سرور بھٹی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے انہوں نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ سرور بھٹی کا کہنا ہے کہ وہ چند ہفتوں میں فلم ریلیز کر دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ باقاعدہ اس فلم کا پریمئیر بھی کریں گے اور پریمئیر میں وہ فلم انڈسٹری کے علاوہ پاکستان کی اہم شخصیات کو مدعو کریںگے۔ سرور بھٹی کہتے ہیں کہ میں عام فلموں کی طرح اس فلم کی سکریننگ کسی سینما گھرمیں نہیں کروں گا۔ سرور بھٹی نے مزید کہا کہ میری فلم نے اُس وقت بھی ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا آج بھی کریگی لیکن میرا مقصد

    یہ نہیں ہے کہ میں فلم سے پیسہ کماﺅں میرا مقصد یہ ہے کہ جنہوں نے میری فلم نہیں دیکھی وہ ایکبار ضرور دیکھیں ۔ میری فلم کے سٹارز بعد میں انڈسٹری کیا پاکستان کے سٹارز بنے ان کا نام اس فلم کی وجہ سے آج بھی زندہ ہے سلطان راہی اور مصطفی قریشی نے بہت ساری فلموں میں کام کیا لیکن جو شہرت انہیں مولا جٹ اور نوری نت کے کردار نے دی وہ اپنی مثال آ پ ہے۔

  • مولا جٹ کے خالق محمد سرور بھٹی کو دا لیجنڈ آف مولا جٹ کیسی لگی ؟

    مولا جٹ کے خالق محمد سرور بھٹی کو دا لیجنڈ آف مولا جٹ کیسی لگی ؟

    محمد سرور بھٹی جنہوں نے مولا جٹ پرڈیوس کی تھی انہیں خاص طور پر دا لیجنڈ آف مولاجٹ کے پریمئیر پر بلایا گیا تھا انہوں نے فلم دیکھنے بعد کہا ہے کہ فلم کی سینماٹوگرافی اور ساﺅنڈ شاندار ہے اس پر بلال لاشاری نے بے انتہا محنت کی ہے لیکن ہے فلم کا سبجیکٹ کا ناصر ادیب نے بیڑا غرق کر دیا ہے۔ یا تو ناصر ادیب لکھ نہیں سکا یا اس نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے ۔ فلم میں مولا جٹ کو شرابی دکھایا گیا ہے اصل مولا جٹ میں تو ایسا نہیں تھا اور کوئی شرابی کسی فلم کا ہیرو کیسے ہو سکتا ہے؟ فلم میں حد درجہ خونریزی دکھائی گئی ہے۔ نتوں کو آبرو ریزی

    کرنے اور قتل کرنے والے دکھایا گیا ہے میں نے تو یہ سب نہیں دکھایا تھا۔ فواد خان ہو ماہر ہ، حمزہ عباسی ہوں یا حمائمہ ملک سب اچھے فنکار ہیں تبہی تو فلم میں کاسٹ کئے گئے۔ لیکن اچھے فنکاروں سے کام لینے والا بھی تو کوئی ہونا چاہیے نا؟ان سے جتنا اور جیسا کام لیا گیا ہے انہوں نے سے اس حساب سے بہت اچھا کیا ہے۔ اگر مجھے موقع ملا اور ان سب فنکاروں نے اگر رضامندی ظاہر کی تو میں ان کے ساتھ کام کرو گا اور ان سے وہ کام لوں گا کہ جس کو سال ہا سال یاد رکھا جائیگااور یہ سب زمانے کے استاد بن جائیں گے۔

  • فلم انڈسٹری کو لچر فلموں کے کلچر نے تباہ کیا سرور بھٹی

    فلم انڈسٹری کو لچر فلموں کے کلچر نے تباہ کیا سرور بھٹی

    مولا جٹ جیسی فلم کے تخلیق کار محمد سرور بھٹی کہتے ہیں کہ فلم انڈسٹری کو لچر اور گھٹیا فلموں نے تباہ کیا۔جب فلم کے نام پر کاروبار ہونا شروع کیا گیابس تبہی سے فلم انڈسٹری کی تباہی کا آغاز ہو گیا۔ محمد سرور بھٹی نے مزید کہا کہ آج اگر دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی ایڈوانس بکنگ کامیابی سے جا رہی ہے تو یہ میری مولا جٹ کی بدولت ہے، نئی مولا جٹ کو تو ابھی لوگوں نے دیکھ کر فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کیسی ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ مجھے ان سے کوئی مسئلہ ہے لیکن ان سب کو ابھی کام سیکھنے کی ضرورت ہے جو فلم بنائی گئی ہے مجھے اس سے خاص امیدیں وابستہ نہیں

    ہیں لیکن پھر بھی میں دعا کرتا ہوں کہ یہ جو کوشش کی گئی ہے اسکو کامیابی ملے۔ سرور بھٹی نے یہ بھی کہا کہ میں بہت جلد فلم بناﺅں گا میری فلم کا سکرپٹ تیار ہے بس جلد میں اس پر کام شروع کر دوں گا۔ میں فلم انڈسٹری کو بچانا چاہتا ہوں او ر میری فلموں نے فلم انڈسٹری کو بہت سہارا دیا۔سرور بھٹی نے مزید کہا کہ سید نور اور سنگیتا و دیگر نے اچھی فلمیں بنائیں لیکن جدید وقت کے تقاضوں کے مطابق خود کو اپڈیٹ نہیں کیا .