Baaghi TV

Tag: مونال ریسٹورنٹ

  • مونال ریسٹورنٹ اور وائلڈ لائف بورڈ کے دفاتر سیل کرنے کیخلاف کیس کا تحریری فیصلہ  جاری

    مونال ریسٹورنٹ اور وائلڈ لائف بورڈ کے دفاتر سیل کرنے کیخلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    اسلام آباد: مونال ریسٹورنٹ اور وائلڈ لائف بورڈ کے دفاتر سیل کرنے کے خلاف کیس کا تحریری فیصلہ سپریم کورٹ نے جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مونال ریسٹورنٹ نے 3 ماہ میں جگہ خالی کروانے جبکہ لامونتانا اور گلوریا جینز نے بھی رضاکارانہ طور پر ریسٹورنٹس خالی کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،3 ماہ میں نیشنل پارک سے تمام کمرشل سرگرمیاں ختم کر دی جائیں، پیرسوہاوہ میں نیشنل پارک کی جگہ پر قائم تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹس بھی خالی کیے جائیں گے، پیر سوہاوہ روڈ پر لائسنس شدہ کھوکے اور دوکا نیں کام جاری رکھ سکتے ہیں جبکہ وائلڈ لائف بورڈ کی ہدایات کے مطابق کھوکے اور دوکانیں چلائی جائیں گی ۔

    کیس کا پس منظر

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو مارگلہ کی خوبصورت پہاڑیوں پر واقع مونال ریسٹورنٹ کو سیل کر کے اسے قبضے میں لینے کا حکم دیا گیا تھا، عدالت نے انتظامیہ کو مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں 8 ہزار 600 ایکڑ زمین کے حقیقی مالک کے نشاندہی کرنے والے بیان کو جمع کروانے کا بھی حکم دیا تھا۔

    کینجھرجھیل پر 500 میگا واٹ فلوٹنگ پاور پروجیکٹ بنانے کی تیاری

    اپنے فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا تھا کہ مونال ریسٹورنٹ کی انتظامیہ اور سی ڈی اے کے درمیان لیز کا معاہدہ ختم ہو چکا ہے، مزید برآں عدالت نے 30 ستمبر 2019 کو مونال ریسٹورنٹ اور ملٹری اسٹیٹ افسر کے تحت کام کرنے والے ملٹری ونگ ریماؤنٹ، ویٹرنری اینڈ فارمز ڈائریکٹوریٹ (آر ایف وی ڈی) کے درمیان ایک معاہدے کو بھی کالعدم قرار دے دیا تھا۔

    بعد ازاں 22 مارچ 2022 کو سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 11 جنوری کے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کو ریسٹورنٹ کو قبضے میں لینے اور اس کے اطراف کے علاقوں کو سیل کرنے کے فیصلے کو معطل کردیا تھا۔

    حزب اللہ کا راکٹوں اور ڈرونز سے اسرائیل کی 9 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے …

  • آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف 459 رنز پر آؤٹ

    آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف 459 رنز پر آؤٹ

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پنڈی اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کا پانچوں روزجاری ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کےآخری روز آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف 459 رنز پر آؤٹ ہو گئی عثمان خواجہ97 اور مارنس لبوشین90 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اسٹیو اسمتھ نے 78 اور ڈیوڈ وارنر نے 68 رنز بنائے۔ لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی 6 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے شاہین آفریدی نے 2، نسیم شاہ اور ساجد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا-

    راولپنڈی: بارش کے باعث پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیموں کا پریکٹس سیشن منسوخ

    آسٹریلیا کے 459 رنز پر ڈھیر ہوجانے کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا اچھا آغاز کیا پاکستانی اوپنرز امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق کی جانب سے محتاط بیٹنگ جاری ہے ٹیسٹ کے آخری دن پاکستانی ٹیم نے کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان کے 76 رنز بنا لیے ہیں اور اس کے آسٹریلیا کے خلاف مجموعی برتری 93 رنز کی ہوگئی ہے۔

    پاکستان اورآسٹریلیا سیریز کے لئے’بینوقادر ٹرافی‘ کی رونمائی

    اس سے قبل میچ کے آخری دن آسٹریلین ٹیم پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور 476 کےجواب میں 459 رنز ہی بنا سکی اور یوں پاکستان کو دوسری اننگز شروع کرنے سے قبل ہی 17 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

    پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر نعمان علی رہے جنہوں نے 107 رنز کے عوض 6 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی-

  • مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کےخلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

    مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کےخلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ نے دارالحکومت میں مارگلہ ہلز پر قائم مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کےخلاف مونال کی اپیل پر نمبر لگا کراپیل کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

    باغی ٹی وی :دوران سماعت مونال کے وکیل نے نمبرلگانے کے بعد اپیلوں پرآج ہی سماعت کرنے کی استدعا کی، جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ کیا ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آگیا ہے؟ مونال کے وکیل کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلہ ملا نہ ہی مختصر حکمنامہ کی تصدیق شدہ نقل ملی۔ کیس فائل فیصلہ دینے والے جج کے چیمبر میں ہے اس لیے نقل نہیں مل سکی۔

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    عدالت فیصلے کی تصدیق شدہ نقل کے بغیر ہی سماعت کر لے، اپیل کیساتھ لگائی گئی فیصلے کی نقل ہائیکورٹ کی ویب سائٹ سے لی گئی ہے۔

    یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کو جنوری میں سیل کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے سی ڈی اے کو نیوی گالف کورس کا قبضہ لینے اورسیکرٹری دفاع ‏کوتجاوزات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا تھا چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے مارگلہ ہلزنیشنل پارک میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کیسز پرسماعت کی تھی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کیسز پر سماعت کے دوران یہ حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ نیشنل پارک ایریا محفوظ شدہ علاقہ ہے، اس میں کوئی سرگرمی نہیں ہو سکتی، نیشنل پارک ایریا میں کوئی گھاس بھی نہیں کاٹ سکتا۔

    مونال ریسٹورنٹ کا توسیعی حصہ گرا دیا جائے،سپریم کورٹ کا تحریری حکمنامہ جاری

    چیف جسٹس ہائی کورٹ نے استفسار کیا تھا کہ مونال کی 8 ہزار ایکڑ زمین کا دعویٰ کون کر رہا ہے؟ اس عدالت کو نیشنل پارک کا تحفظ کرنا ہے، وہ 8 ہزار ایکڑ زمین اب نیشنل پارک ایریا کا حصہ ہے، جسے اب 1979 کے قانون کے تحت مینج کیا جائے گا مسلح افواج خودمختار ادارے نہیں ہیں، تمام آرمڈ فورسز کو وزارت دفاع کنٹرول کرتی ہے اور سیکریٹری دفاع یہاں موجود ہیں۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ یہ عدالت وسیع عوامی مفاد کا تحفظ کرے گی، مسلح افواج کومتنازعہ نہیں بنانے دیگی، وفاقی حکومت کی زمین پرکوئی گھاس بھی نہیں کاٹ سکتا، سب سے پہلے خود کا احتساب کرنا ہے، لاقانونیت کی وجہ سے غریب غریب رہ گیا۔

    فورسزکے 3 سیکٹرزمیں قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو نتائج سنگین ہونگے،عدالت

    عدالت عالیہ نے حکم دیا تھا کہ مونال کی لیز ختم ہو چکی ہے تو اسے سیل کریں، ساتھ ہی تحفظ ماحولیات کے ادارے کو تعمیرات سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی نشان دہی جلد مکمل کرنے اور ملیٹری ڈائریکٹوریٹ فارمز کا 8 ہزار ایکڑ اراضی پر دعویٰ بھی غیرقانونی قرار دیتے ہوئے حکم دیاتھا کہ 8 ہزار ایکڑ زمین مارگلہ نیشنل پارک کا حصہ سمجھی جائے۔

    بعد ازاں 13 جنوری کو پاک بحریہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیوی سیلنگ کلب گرانے اور پاکستان نیول فارمز کی اراضی تحویل میں لینے کے ساتھ ساتھ نیول گالف کورس کو کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) کی تحویل میں دینے کے فیصلے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی تھی۔

    انٹراکورٹ اپیل پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دورکنی اسپیشل بینچ تشکیل دیا گیا تھا جس پر 7 فروری کو سماعت پرعدالت نے مونال ریسٹورنٹ کا سامان اٹھانے کی مہلت دیے بغیر قبضہ مقامی انتظامیہ کو دینے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس حوالے سے مناسب تحریری حکم نامہ جاری کر دیں گے-