Baaghi TV

Tag: مونس الٰہی

  • اشتہاری مونس الٰہی سے متعلق مختلف جگہوں پر اشتہارات آویزاں

    اشتہاری مونس الٰہی سے متعلق مختلف جگہوں پر اشتہارات آویزاں

    لاہور: اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور کے جج نے مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری کی کاروائی شروع کر دی، ایف آئی اے نے چالان عدالت جمع کرا رکھا ہے۔

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں عدالتی حکم پر مونس الٰہی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کردی گئی ہےمونس الٰہی سے متعلق مختلف جگہوں پر اشتہارات آویزاں کر دئیے گئے ہیں جس میں تحریر کیا گیا ہے کہ مونس الٰہی کو آج عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی گئی تھی لیکن وہ روپوش ہیں اور وہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔
    fir
    واضح رہے کہ چوہدری مونس الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کک بیکس وصول کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، نیب لاہور ایک ارب روپے سے زائد کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے 13 نومبر کو لاہور کی احتساب عدالت میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں کی کک بیکس وصول کرنے کا کیس کی سماعت ہوئی تھی جج نسیم احمد نے نیب کی درخواست پر کارروائی کی تھی ، نیب نے عدالت میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ مونس الہیٰ گرفتار نہیں ہوئے اور نہ ہی تفتیش جوائن کی، عدالت نے مونس الہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں، عدالت مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دے۔

    احتساب عدالت نے چوہدری مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا تھا اور ان کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا تھا جس کے بعد 23 نومبر کو مونس الہی کو وطن واپس لانے کیلئے قانونی عمل کا آغاز ہوگیا، اور نگران وفاقی حکومت نے مونس الٰہی کو وطن واپس لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا تھا، جبکہ مونس الٰہی کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی حکم پر بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے گئے تھے، جن کی تفصیلات سامنے آئی تھیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ نگراں پنجاب حکومت نے تمام ڈیٹا ایف آئی اے کے حوالے کیا، ایف آئی اے اور وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت سے ڈیٹا مانگا تھا، مونس الہی کے لاہور میں 8 مختلف بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں، ان کے مختلف بینک اکاؤنٹس میں 48 کروڑ 76 لاکھ سے زائد کی رقم آئی، اور انہوں نے ساری رقم ان بینک اکاؤنٹس سے نکلوا لی، مونس کے رقم جمع کرانے اور منتقل کرنے میں استعمال ہونے والے بینک اکاؤنٹس منجمدکردیئے، ان کے مختلف بینک اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئے ہیں، مونس الٰہی کی 6 مختلف پراپرٹیز کو بھی منجمد کر دیا گیا ہے، ان کی قصور میں5 اور راولپنڈی میں ایک پراپرٹی کو منجمد کیا گیا، انہوں نے پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے بنائی ہیں، اور عدالت کے حکم پر ان کے بینک اکاؤنٹس اور پراپرٹیز کو منجمد کیا گیا ہے۔

  • مونس الہیٰ کی منجمد ہونیوالی جائیداد کی تفصیلات

    مونس الہیٰ کی منجمد ہونیوالی جائیداد کی تفصیلات

    مونس الہی کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کا مقدمہ ،مونس الہی کی منجمد ہونے والی جائیداد اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    مونس الہی کے لاہور میں آٹھ مختلف بینک اکاونٹس منجمد کر دیے گئے۔مونس الہی کے مختلف بینک اکاونٹس میں 48 کروڑ 76 لاکھ سے زائد رقم آئی۔ مونس الہی نے ساری رقم ان بینک اکاونٹس سے نکلوا لی۔رقم جمع اور نکلوانے میں استعال ہونے والے تمام بینک اکاونٹس منجمد کر دیے گئے۔ مونس الہی کے مختلف بینک اکاونٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئے۔ مونس الہی کی چھ مختلف پراپرٹیز کو بھی منجمد کر دیا گیا۔ مونس الہی کی قصور میں پانچ پراپرٹیز کو منجمد کیا گیا۔ مونس الہی کی راولپنڈی میں ایک پراپرٹی کو منجمد کیا گیا۔ مونس الہی نے پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے بنائی ہیں۔ عدالت کے حکم پر مونس الہی کے بینک اکاونٹس اور پراپرٹیز کو منجمد کیا گیا ہے

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    دوسری جانب مونس الٰہی کو وطن واپس لانے کے لیے قانونی عمل کا آغاز کردیا گیا،نگران وفاقی حکومت نے اس ضمن میں انٹرپول سے رابطہ کیا ہے، انٹرپول کے ساتھ عدالتی حکم اور مقدموں کی تفصیل بھی شیئر کی گئی ہے، عدالت نے مونس الٰہی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے تاہم مونس الہٰی تحقیقات سے بچنے کے لئے پہلے سے ہی ملک سے فرار ہے، ایف آئی اے نے مونس الہٰی کو عدالت سے اشتہاری کرانے اور مونس الہٰی کا ریڈ نوٹس جاری کرانے کا فیصلہ کیا تھا،

  • عدالت نے مونس الٰہی کا اشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے مونس الٰہی کا اشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا

    لاہور: احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن تحقیقات میں مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔

    باغی ٹی وی: احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے نیب کی درخواست پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی، عدالت نے مونس الٰہی کا اشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا،نیب نے مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کی نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم مونس الٰہی گرفتاری سے چھپ رہا ہے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو چکا ہےرپورٹ میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزم مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیا جائے۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، چیئرمین نیب نے بھی 11 اگست کو مونس الٰہی کا ورانٹ گرفتاری جاری کیا، ملزم پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے۔

    ملزم کو کسی کیس میں گرفتار نہ کیا جائے یہ کس قانون میں لکھا ؟ ..

    گزشتہ سماعت میں نیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الہٰی کا ورانٹ جاری کیا، مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیےکوششیں کیں مگر ملزم جان بوجھ کر روپوش ہے، ملزم طلبی کے باوجود شامل تفتیش نہیں ہوا، اشتہاری قرار دیا جائے۔

    کالعدم تنظیم کے افغانی دہشتگردوں کی سزائے موت کالعدم قرار

  • منی لانڈرنگ کیس:  مونس الہٰی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    منی لانڈرنگ کیس: مونس الہٰی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے مونس الہٰی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے دوران سماعت ایف آئی اے نے موقف اختیار کہا کہ مونس الہٰی کے طلبی کے سمن بیرون ملک ارسال کیے گئے، مونس الہٰی طلبی کے سمن جان بوجھ کر وصول نہیں کررہے ایف آئی اے نے استدعا کی کہ عدالت مونس الہٰی کے ورانٹ گرفتاری جاری کرے۔

    عدالت نے مونس الہٰی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    سرکاری ملازمین ڈیوٹی پوری نہیں کرتے تو کمائی

    واضح رہے کہ قبل ازیں لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت میں مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں وزرات خارجہ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی تھی،عدالت نے وزارت خارجہ کو مونس الہٰی کی سمن نوٹس پر پراسس کرنے کا حکم دیا تھا۔

    انسدادِ تشدد جانوراں ایکٹ 1890ء کے تحت پہلی ایف آئی آر درج

    وزرات خارجہ نے عدالتی حکم پر رپورٹ عدالت میں پیش کی، جس کے مطابق مونس الہٰی کی طلبی کے نوٹسز کی تعمیل کے لیے اسپین قونصلیٹ جنرل کو خط لکھ دیا گیا ہے، ایف آئی اے نے طلبی کے نوٹسز کی تعمیل کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی تھی عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے منی لانڈرنگ مقدمے پر مزید کارروائی 11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    نواز شریف کی واپسی، شہباز شریف ایئر پورٹ پہنچیں گے یا ناصر باغ رکے رہیں …

  • نیب رپورٹ: مونس الٰہی کےبینک اکاؤنٹس میں لاکھوں کی غیرملکی کرنسی منتقل ہونےکا انکشاف

    نیب رپورٹ: مونس الٰہی کےبینک اکاؤنٹس میں لاکھوں کی غیرملکی کرنسی منتقل ہونےکا انکشاف

    لاہور: پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد ان کے صاحبزادے مونس الٰہی کے بینک اکاؤنٹس میں لاکھوں کی غیر ملکی کرنسی منتقل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: مونس الٰہی کے خلاف نیب انکوائری رپورٹ میں انکشافات ہوئے ہیں کہ پرویز الہی کے وزیراعلی بننے کے بعد مونس کے مختلف اکاؤنٹس میں 82 کروڑ سے زائد رقم جمع ہوئی نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ مونس الٰہی کے اکاؤنٹس میں 10 لاکھ 84 ہزار یوروز جب کہ ایک لاکھ پاؤنڈ اور پاکستان سمیت دیگر کرنسی بھی منتقل کی گئی۔

    نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گجرات میں مختلف ٹھیکوں کے دوران بھی رقم مونس الٰہی کے اکاؤنٹس میں جمع ہوئی، منتقل کی گئی رقم بظاہر رشوت اور کک بیکس کی ہے پرویز الٰہی کی بہو زہرہ الہی نے بھی گجرات میں 153 ملین روپے سے 748 کنال اراضی خریدی، البتہ مونس الٰہی تاحال کیس میں شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کے وکلا یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ پولیس افسران کو سزائیں دلوا کر رہیں گے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وکلا دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کی بات ہو گئی ہے، کورٹ نوٹس کرے گی اور پولیس افسروں کو توہین عدالت پر سزائیں سنائے گی۔


    انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے اس شخص نے ہمیشہ یہ بھڑکیں ماریں کہ میں نے عدالتوں کو مینج کرلیا ہے، اب اگر ان کے وکلا وقت سے پہلے یہ کہہ رہے ہیں کہ جج صاحب کل ہی پولیس افسران کو سزائیں دے دیں گے تو یہ سسٹم پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے کہ وہ کرپشن کا پیسہ جاتا کہاں ہے، جو 2300 ارب روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔

    لیگی رہنما نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ پرویز الٰہی کے وکلا اور لاہور ہائیکورٹ کے جج کے درمیان کیا طے پایا؟ اربوں روپے کے ڈاکے مارنے والے کی رہائی کی خاطر توہین عدالت لگانے کی ڈیل ہوئی پہلی دفعہ کسی جج نے پولیس کو کہا کہ گھر چھوڑ کے آؤ، یہ تاریخی کرپشن پر تاریخی ریلیف ہے۔

  • مونس الہی کے خلاف نیب کی انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی

    مونس الہی کے خلاف نیب کی انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی

    لاہور: پرویز الٰہی کے بعد مونس الٰہی کے خلاف سرکاری ٹھیکوں کے عوض کک بیکس اور گھپلوں کے کیس میں نیب نے انکوائری رپورٹ جاری کر دی-

    باغی ٹی وی: نیب کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مونس الٰہی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں اور پرویز الٰہی کے وزیر اعلی بنتے ہی مونس الہیٰ کے اثاثوں میں اضافہ ہوا مونس الٰہی نے اپنے فرنٹ مینز عظمت حیات اور سہیل اصغر کے زریعے ٹھیکوں کی مد میں کک بیکس لیں جولائی 2022 سے اپنے بینک اکاؤنٹس میں ملکی و غیر ملکی بھاری رقم جمع کرائی ۔

    نیب کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مونس الٰہی نے جولائی 2022 کے بعد 72 ملین روپے سے 384 کنال سے زائد اراضی خریدی جو کہ بظاہر کک بیکس اور رشوت کی رقم سے بنائی گئی مونس الہی نے اپنے والد کے چیف منسٹر کے عہدے کا غلط استعمال کیا اور گجرات میں پسندیدہ کنٹریکٹرز کو ٹھیکے دلوا کر رشوت وصول کی مونس الٰہی کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں ۔

    نیب نے پرویز الہی کے خلاف انکوائری رپورٹ تیار کرلی

    واضح رہے کہ دوسری جانب سرکاری ٹھیکوں میں کک بیکس کے کیس میں پرویز الٰہی نیب کی تحویل میں ہیں،نیب رپورٹ کے مطابق پرویز الٰہی کرپشن میں ملوث پائے گئے،پرویز الٰہی نے گجرات کیلئے 116سکیمیں منظور کرائیں، پر ویز الٰہی نے بطور وزیراعلیٰ عہدے کا ناجائز استعمال کیا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب نےسکیموں کے ٹھیکے من پسند کنٹریکٹرز کو دیئے، پرو یز الٰہی نے ٹھیکے دے کر اپنے فرنٹ مین کے ذریعے کک بیکس لئے،پرویز الٰہی کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئے ہیں۔

    گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس:سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کی درخواست …

  • پرویز الہی کے شریک ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

    پرویز الہی کے شریک ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

    لاہور:احتساب عدالت لاہور ،ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن اور کک بیکس کا معاملہ ،پرویز الہی کے شریک ملزم سہیل اصغر اعوان سمیت چار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت ہوئی

    وکیل ملزم نے کہا کہ سہیل اصغر اعوان کو اغوا کیا گیا اور نیب بتائے اسکو کہاں سے گرفتار کیا،سہیل اصغر اعوان کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست زیر سماعت ہے،سہیل اصغر اعوان کو اغوا کرکے ڈیرھ ماہ تک حبس بے جا میں رکھا گیا،سہیل اصغر اعوان کی متعلقہ اداروں کے پاس موجودگی نہ ہونے کا بیان عدالت میں موجود ہے،سہیل اصغر اعوان کو کس بنیاد پر مونس الہی کا سیکرٹری کہا اور لکھا جاتا ہے،سہیل اصغر اعوان کا سیکرٹری سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن ہے تو سامنے لیکر آئے،سہیل اصغر اعوان کو اغوا کرنا انکی بدنیتی میں شامل ہے،سہیل اصغر اعوان کے خلاف کوئی میٹریل موجود نہیں ہے،سہیل اصغر اعوان کو ڈسچارج کیا جائے،

    نیب پراسکیوٹر وراث علی جنجوعہ نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کی مخالفت کردی ،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ موصوف ملزم سے متعلق ہمارے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں،ملزم سہیل اصغر اعوان ہفتے بعد تمام ٹھیکے داروں سے پیسے لیکر متعلقہ حکام کو جمع کرواتے تھے،ملزم 82 ابوبکر بلاک میں مونس الہی کے بھائی کے گھر پیسے جمع کرتے تھے،ملزم کک بیکس وصول کرکے امتیاز نامی شخص کو دیتا تھا، ملزم نے ایک پلاٹ بھی خریدا ہے،سہیل اصغر کی شادی مونس الہی نے کروائی ہے ہمارے پاس تمام ٹھوس شواہد موجود ہیں،نیب ایک قانونی اور با اختیار ادارہ ہے،

    احتساب عدالت نے پرویز الہی کے شریک ملزم سہیل اصغر سمیت چار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جو اب سنا دیا گیا ہے، پرویز الہی اور مونس الٰہی سمیت دیگر کیخلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کا معاملہ ،احتساب عدالت نے مونس الہی کے سیکرٹری سہیل اصغر اعوان اور خالد محمود چھٹہ کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا عدالت نے شریک ملزم اشفاق احمد اور نعیم اقبال کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل بھجوا دیا ،نیب حکام نے ملزم سہیل اصغر اعوان٫ خالد محمود چھٹہ ٫ نعیم اقبال ٫ اشفاق احمد کو عدالت میں پیش کیا گیا

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

  • نیب نے مونس الٰہی کے سیکرٹری سہیل اصغر کو گرفتار کرلیا

    نیب نے مونس الٰہی کے سیکرٹری سہیل اصغر کو گرفتار کرلیا

    لاہور:نیب لاہور کی کاروائی، مونس الہی کے لیے مشکلات مزید بڑھنے لگیں

    نیب نے مونس الہی کے سیکٹری سہیل اصغر اعوان کو گرفتار کرلیا ،سہیل اصغر اعوان پر سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ کک بیکس وصول کرنے کا الزام ہے احتساب عدالت نے سہیل اعوان کا 16 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی سے تحقیقات کی رپورٹ طلب کرلی نیب لاہور نے احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی کی عدالت میں سہیل کو پیش کیا

    دوسری جانب نیب لاہور کی پرویز الہی، مونس الٰہی کے خلاف انکوئری ،بڑے انکشافات سامنے آ گئے ،مونس الہی اور پرویز الہی نے لاہور ماسٹر پلان پراجیکٹ سے اربوں کے فوائد حاصل کیے،میڈیا رپورٹس کے مطابق مونس الٰہی، پرویز الہی کی ذاتی اور قریبی اعزاء کی ملکیتی اراضی بھی ماسٹر پلان میں شامل کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے،ماسٹر پلان 2050 لاہور میں ذاتی ملکیتی اراضی شامل کرکے اربوں روپے کا فائدہ حاصل کیا گیا، لاہور کے ماسٹرپلان کی مبینہ طور پر غیرقانونی منظوری میں سرکاری خزانے کو 300 ارب کا نقصان پہنچایا گیا، نیب ذرائع کے مطابق ماسٹر پلان لاہور،قصور ،شیخوپورہ اور ننکانہ کے لئے بنایا گیا اور اس پر 2020 میں کام کا آغاز کیا گیا

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    پرویز الہی اور مونس الہی کے دباو پر ماسٹر پلان میں لاہور کے مضافات میں لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ کو براؤن کرنے کا الزام ہے، پچانوے مربع کلومیٹر زمین تعمیرات کے لئے اور نئی ہاوسنگ سوسائٹیز کے لئے مختص کرکے ڈویلپرز کو نوازا گیا،سابق وزرائے اعلیٰ عثمان بزدار اور پرویز الہٰی پر بڑے رئیل اسٹیٹ ڈویلیپرز سے ملی بھگت کرکے گرین ایریاز کو براون میں تبدیل کروانے کا الزام ہے پرویز الٰہی نے موجودہ سکیمز سے بیٹرمنٹ فیس معاف کر کے بھی قومی خزانے کو تین سو ارب کا نقصان پہنچایا،

  • مونس الٰہی کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں، جواب جمع کروانے کی ملی مہلت

    مونس الٰہی کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں، جواب جمع کروانے کی ملی مہلت

    لاہور ہائیکورٹ میں مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہیٰ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی امیگریشن سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کے لئے 8 اگست تک کی مہلت دے دی ،جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے تحریم الہیٰ کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی ،وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لئے مہلت کی استدعا کی ،درخواست میں سیکرٹری داخلہ پاکستان،ڈی جی ایمیگریشن،ڈائریکٹر ایف ائی اے لاہور کو فریق بنایا گیا ہے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 10 جنوری کو ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا،ایف آئی اے کیجانب سے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا ہے عدالت ایف آئی اے کا اقدام غیر قانونی قرار دے، عدالت اسٹاپ لسٹ سے نام نکالنے اور بیرون ملک جانے کی اجازت دے

    علاوہ ازیں ایف آئی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بیٹوں کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ہے، ایف ائی اے نے پرویز الٰہی کے صاحبزادوں مونس الٰہی اور راسخ الٰہی سمیت 9 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کئے ہیں،

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

  • نیب نے پرویز الہی کی فیملی کے تمام اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں

    نیب نے پرویز الہی کی فیملی کے تمام اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں

    لاہور: نیب نے پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی: نیب نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے کی جائیدادوں، گاڑیوں سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں نیب نے پرویز الٰہی، ان کی اہلیہ، مونس اور راسخ الہیٰ کی پراپرٹیز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا،پرویز الٰہی کی بیٹی اور بہوؤں کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

    نیب مونس الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری بھی شروع کرے گا نیب حکام نے اثاثوں کے ریکارڈ کیلئے ڈپٹی کمشنرز اور ایکسائز آفیسرز کو خط لکھ دیا۔

    قبل ازیں لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویزالٰہی کو پیش نہ کرنے پر ہوم سیکرٹری، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کی تنخواہیں روکنے کا حکم دے دیا۔

    سعودی رائل ائیر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

    لاہور میں اسپیشل کورٹ سینٹرل کےجج بخت فخر بہزاد نے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی اور چوہدری پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر تحریری حکم جاری کیا۔

    حکم میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کسٹڈی والےملزم کو عدالت کی مرضی کے بغیر منتقل کرنے کی ہمت کیسے ہوئی؟ آج ایک شخص کی آزادی پولیس کےہاتھ میں ہے توکل یہ آزادی کسی اورکےہاتھ میں جاسکتی ہے، ایک قیدی کو تین افسران نے مغوی بنایا ہے، یہ اقدام ریاست کی بےحسی بےنقاب کرتاہےجو ایک قیدی کو اس کے آئینی حقوق سے محروم کرنے پربھی اپنی جگہ سے نہیں ہلتی۔

    توشہ خانہ فوجداری کیس،سپریم کورٹ کے آرڈر آنے تک سماعت ملتوی

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ بات سمجھ سےباہر ہے کہ ریاست کیسے ایک شخص کو عدالت میں پیش کیے بغیر مسلسل قید میں رکھنے پرغافل ہے، یہ صورتحال ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا تقاضہ کرتی ہے لیکن ابھی تک اس پکار نے کسی کو نہیں جگایا سماعت شروع ہوئی تو عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کو پیش نہ کیا گیا تو ڈی آئی جی علی ناصر رضوی نے بتایا کہ پولیس کی ٹیم صبح سے جیل کے باہر کھڑی ہے لیکن ملزم کو حوالے نہیں کیا جا رہا، عدالت نے پوچھا کہ کس کی اجازت سے ملزم کو راولپنڈی بھیجا گیا؟ تو ڈی آئی جی نے بتایا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے منتقل کیا۔

    عدالت نے آئی جی پنجاب، آئی جی جیل اورہوم سیکرٹری کی تنخواہ روکنے کا حکم دیا اور تینوں افسران پر 50، 50 ہزار روپے جرمانے بھی عائد کیا عدالت نے تینوں افسران کو 5 اگست کے لیے اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کردیا اوریہ بھی حکم دیا کہ پرویز الٰہی کو 5اگست کو پیش کیا جائے۔

    ایف بی آر نے قومی ائیرلائن کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے