Baaghi TV

Tag: مونس الٰہی

  • عمران خان سے چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی ملاقات

    عمران خان سے چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی ملاقات

    چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے ملاقات کی.ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    سیلاب کی تباہ کاریاں جاری،جاں بحق ہونے والوں کی تعداد1100 سے تجاوز

    وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کو سیلاب متاثرین کی بحالی کے پلان کے بارے میں بریف کیا ،وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے سیلاب متاثرین کی مدد وبحالی کے لئے کامیاب ترین ٹیلی تھون پر چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مبارکباد دی

    معافی نہیں مانگوں گا،عمران خان نےخاتون جج سے متعلق الفاظ واپس لینے کی پیشکش کردی

     

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ قوم خصوصا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ عمران خان کی آواز پر قوم نے لبیک کہا۔ عمران خان کی اپیل پر اربوں جمع ہونا ثابت کرتا ہے کہ عوام کو ان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد ہے، عمران خان دھرتی کا بیٹا ہے اور اس نے دھرتی کی مٹی کا حق ادا کر دیا ہے ۔

    چودھری پرویزالٰہی کا مذید کہنا تھا کہ عمران خان نے مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد وبحالی کے لئے فنڈ جمع کرنے میں پہل کی ۔عمران خان کی نیت نیک اور سمت درست ہے ۔اللہ تعالٰی بھی نیک نیتی کا پھل دیتا ہے۔عمران خان کی کامیابی ہی پاکستان کی جیت ہے،عمران خان کی قیادت میں متاثرین سیلاب کی جلد از جلد آباد کاری کے لیے پر عزم ہیں، سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی امداد میں وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی۔ ظفر مسعود نے بینک آف پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت میں گھرے اپنے بہن بھائیوں کی مدد کے لئے آج پاکستان ہم سب سے ایثار و قربانی کا تقاضا کررہاہے۔ متاثرین سیلاب کی مددکرنا عین عبادت ہے اور ہم سب کا اخلاقی،قومی و مذہبی فریضہ ہے۔صاحب حیثیت بینک آف پنجاب کے اکاؤنٹ نمبر 6010159451200028 میں دل کھول کر امدادی رقوم جمع کرا ئیں۔ وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کا IBAN نمبر 6010159451200028 PK92BPUNہے۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی رقم شفاف طریقے سے متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی آبادکاری میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔جن لوگوں کے گھر بار تباہ ہوئے ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر مالی امداد دیں گے۔سیلاب متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کا سہارا بنیں۔

    انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی مٹی آج ہم سب سے دکھی انسانیت کی خدمت کا تقاضا کرتی ہے۔سیلاب سے ہونے والی تباہی ناقابل بیان ہے۔اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے سب کو مشترکہ طور پر اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی۔بینک آف پنجاب کے اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ کاشف،ہیڈ مارکیٹنگ اسد ضیاء، چیف آف سٹاف بینک آف پنجاب نوفل داؤد او ردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ڈسکہ سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں رکن پنجاب اسمبلی باؤ محمد رضوان،صاحبزادہ عثمان خالد، خواجہ عاطف رضا، سمیع اللہ ملہی،قاری ذوالفقار سیالوی، وسیم احمد،خواجہ سلمان،محمودالحسن،رانا عثمان، طاہر رؤف اور محمد بلال شامل تھے.

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے تحصیل ڈسکہ کے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تحصیل ڈسکہ کی موجودہ انتظامی پوزیشن برقرار رہے گی،ڈسکہ کو وزیرآباد میں شامل نہیں کیاجائے گا،ڈسکہ میرے دل کے قریب ہے، اس شہر کی حالت بدلیں گے،ڈسکہ سمیت ہر حلقے میں بھرپور ترقیاتی کام کروائیں گے،علاقے میں بنیادی سہولتوں کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔

    وفد نے تحصیل ڈسکہ کی موجودہ انتظامی پوزیشن برقرار رکھنے پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے ہمارا مطالبہ مان کر ہمارے دل جیت لئے ہیں۔

  • چودھری پرویز الٰہی اور مونس الہیٰ سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات

    چودھری پرویز الٰہی اور مونس الہیٰ سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی (Mr. Hamad Obaid Ibrahim Salem Al-zabi) نے ملاقات کی، پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی بھی موجود تھے.ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    متحدہ عرب امارات کے سفیر نے وزارت اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہونے پر چودھری پرویز الٰہی کو مبارکباد دی،یو اے ای کے سفیر نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت دی،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی اورمتحدہ عرب امارات کے سفیرکا فیروز پور روڈ لاہور پر مبارک سینٹر پر کام شروع کرنے پر اتفاق کیا.ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ معاشی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مستقبل میں قریبی رابطوں کو مزید بڑھایا جائے گا۔

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ Dhabi گروپ اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان کے تہہ دل سے مشکور ہیں،پنجاب حکومت مبارک سینٹر کی تعمیر کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ سٹیٹ آف دی آرٹ مبارک سینٹرمیں کاروباری مراکز اورسیون سٹارہوٹل تعمیر ہوگا۔ مبارک سینٹر لاہور کی بلند ترین عمارت ہوگی۔

    چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سیون سٹار ہوٹل کو فلائی اوور سے قذافی سٹیڈیم کے ساتھ لنک کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ بننے سے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو قذافی سٹیڈیم آنے جانے میں بے پناہ سہولت ہوگی۔ ٹورنامنٹس کے انعقاد کے دوران لاہور کی مصروف سڑکوں پر ٹریفک کی بندش کے عذاب سے نجات ملے گی۔ یہ منصوبہ میرے سابقہ دور میں شروع ہوا،بدقسمتی سے (ن) لیگ کی حکومت نے اسے بھی سیاست کی بھینٹ چڑھایا۔ اب اس منصوبے پر تیزی سے کام آگے بڑھائیں گے۔  مبارک سینٹربننے سے تجارتی و معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    چودھری پرویز الہیٰ نے مذید کہا کہ پاکستان ا ور متحدہ عرب امارات کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔وقت آ گیا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو سٹریٹجک پارٹنرشپ میں بدلا جائے۔پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی.چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کار کمپنیوں کو پنجاب میں خوش آمدید کہیں گے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں متحدہ عرب امارات کا تعاون لائق تحسین ہے۔تعلیم،صحت اوردیگر شعبوں کی بہتر ی کیلئے متحدہ عرب امارات کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔معاشی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے بزنس ٹو بزنس وفود کے تبادلے ضروری ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ  پہلی فرصت میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کروں گا۔

    سفیر متحدہ عرب امارات کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے و زیر اعلی چودھری پرویز الٰہی کی ذاتی دلچسپی قابل ستائش ہے – متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں، مبارک سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

    سفیر متحدہ عرب امارات نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط سے مضبوط بنائیں گے۔متحدہ عرب امارات کی قیادت بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ہم آپ کو متحدہ عرب امارات آمد پر خوش آمدید کہیں گے۔

  • وزارتِ اعلیٰ مل گئی ، مزید کچھ نہیں چاہیے،مونس الہیٰ کی عمران خان سے ملاقات

    وزارتِ اعلیٰ مل گئی ، مزید کچھ نہیں چاہیے،مونس الہیٰ کی عمران خان سے ملاقات

    مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کی۔پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔


    انہوں نے لکھا کہ عمران خان نے ہمیں وزارتِ اعلیٰ دی ہے ، ہمیں مزید کچھ نہیں چاہیے، پی ٹی آئی چیئر مین پنجاب کابینہ کے دوسرے مرحلے کے دوران مزید وزارتیں دینے کیلئے مہربان تھے۔

    فارن فنڈنگ کی ساری تحقیقات پی ٹی آئی دور میں ہوئیں ،مصدق ملک

    قبل ازیں عمران خان نے پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی 21 رکنی کابینہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد محکمہ صحت، میاں اسلم اقبال ہاؤسنگ اور انڈسٹریز کے وزیر ہوں گے میاں محمود الرشید بلدیات اور مراد راس اسکولز ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے۔علی افضل ساہی وزیر مواصلات، راجا بشارت وزیر پارلیمانی امور، پراسیکوشن اور کوآپریٹو ، لطیف نذر مائنز اینڈ منرل اور نوابزداہ منصور کو محکمہ مال دیا جا ئے گا-

     

     

    "فارن ایجنٹ” کی "فارن ایڈڈ” پارٹی کا ہیلی کاپٹر کے چند مناظر

    وزیر اعلی پرویز الٰہی کی کابینہ میں سردار محسن لغاری خزانہ، سردار شہاب الدین سوشل ویلفیئر، سردار حسنین بہادر دریشک محکمہ خوراک اینڈ لائیو اسٹاک، عنصر مجید نیازی محکمہ لیبر اور ملک تیمور کھیلوں کے وزیر ہوں گے، جبکہ احمد اویس کو دوبارہ پنجاب کا ایڈووکیٹ جنرل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    مسرت جمشید چیمہ کو محکمہ اطلاعات کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی بنایا جائے گا، ارسلان خالد کو محکمہ آئی ٹی کے ساتھ وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا جا رہا ہے-احمد اویس کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعنیات کرنے کا فیصلہ ، وزیر اعلی ٰ پرویزالہٰی گورنر پنجاب کو سمری بھیجیں گے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے احمد اویس کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کی منظوری دی-

    ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ احمد اویس نے گورنر اور غیر قانونی وزیراعلیٰ کے انتخاب پر اصولی موقف عدالت میں رکھا تھا جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کی دوڑ میں معروف قانون دان امتیار صدیقی اور اظہر صدیق بھی شامل تھے-دوسری جانب احمد ایس کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل کی ذمہ داری دی گئی تو قبول کروں گا-

  • منی لانڈرنگ کیس، مونس الہیٰ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    منی لانڈرنگ کیس، مونس الہیٰ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    لاہور ہائیکورٹ میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی گئی

    ق لیگی رہنما مونس الہٰی کے شریک ملزم کی عبوری ضمانت بھی 15 اگست تک منظور کر لی گئی عدالت نے ایف آئی اے کو ملزم کو 15 اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا لاہور ہائیکورٹ نے 2 لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کردی

    مونس الہیٰ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست ضمانت میں عدالت سے استدعا کی تھی کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، ضمانت دی جائے،

    شادی شدہ کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل ہے۔ فرح سعدیہ

    ‏خواتین کو جب اعتکاف کی مبارکباد دینے جائیں تو صرف مٹھائی لے کر جائیں. شفاعت علی

    عظمیٰ تشدد کیس میں تاحال کوئی گرفتاری نہیں، کہیں انہیں فرار تو نہیں کروا دیا ؟ حسان نیازی

    میں نے کوئی ڈیل نہیں کی اور نا ہی دبئی گئی، لاہور ہی ہوں تو انصاف لے کر رہوں گی، عظمیٰ خان

    وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ایف آئی اے نے 15 جون کو مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا ایف آئی اے کی ایف آئی آر میں مونس الہٰی کے خللاف دفعہ 34، 109، 420، 468 اور 471 کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ ایکٹ کی سیکشن 4 شامل کی گئی ہیں مقدمے میں مونس الہیٰ پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ انکوائری نے ثابت کیا کہ مونس الہٰی، نواز بھٹی، مظہر عباس، شہریار، جاوید، وجیہہ اور محمد خان بھٹی منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں

  • ایک مشن پورا ہوا،دوسرے کیلئے  تن من دھن کی بازی لگائیں گے ،مونس الہی

    ایک مشن پورا ہوا،دوسرے کیلئے تن من دھن کی بازی لگائیں گے ،مونس الہی

    ق لیگی رہنما مونس الہٰی اور وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے بیٹے مونس الہی کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کو بطور وزیراعظم واپس کرسی پر لے کر آئیں گے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مونس الٰہی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اسٹیٹس دیتے ہوئے پرویز الہی کی حلف برداری کے ساتھ سابق وزیراعظم عمران خان کی تصویر بھی شئیر کی، جہاں وہ 2018 میں وزیراعظم کا حلق لے رہے ہیں۔


    مونس الہی نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ اب عمران خان کو بطور وزیراعظم واپس کرسی پر لے کر آئیں گے۔

    ق لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے ایک مشن پورا ہو گیا، اب دوسرے مشن کے لیے تن من دھن کی بازی لگائیں گے۔

    واضح رہے مونس الہی، عمران خان کے بڑے اتحادی کے طور پر سامنے آئے ہیں، اور وہ ق لیگی رہنما کے طور پر عمران خان کے ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑے نظر آئے ہیں۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے موقع پر دی جانے والی رولنگ کالعدم قرار دے دی ہے اور حکم دیا کہ گورنر آج ساڑھے گیارہ بجے پرویز الٰہی سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیں ،گورنر اگر پرویز الٰہی سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے، فیصلے کی کاپی فوری طور پر گورنر پنجاب، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو بھیجی جائےسپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی جانب سے بطور وزیر اعلیٰ تقرریاں بھی کالعدم قرار دے دی ہیں۔

    بعد ازاں گورنر پنجاب نے حلف لینے سے انکار کر دیا تاہم صدر مملکت عارف علوی نے پرویز الہی سے عہدے کا حلف لیا-

  • چودھری شجاعت کا خط اصلی تھا؟ مونس الہیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    چودھری شجاعت کا خط اصلی تھا؟ مونس الہیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    چودھری شجاعت کا خط اصلی تھا؟ مونس الہیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ق لیگی رہنما مونس الہیٰ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بینکنگ کورٹ سے ضمانت منظور کرنے پر اللہ کا مشکور ہوں،

    مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ خط سے متعلق چودھری شجاعت سے بات ہوئی تھی ، میں نے چودھری شجاعت سے پوچھا کہ آپ نے کوئی خط لکھا چودھری شجاعت نے کہا جی انہوں نے خط لکھا ہے ،چودھری شجاعت نے خط میں ق لیگ کو کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا کہا میں نے کہا کہ اسکا مطلب کہ پرویزالہٰی الیکشن نہیں جیتیں گے ،چودھری شجاعت نے کہا کہ پرویز الہٰی کے وزیر اعلیٰ بننے کا خواہاں ہوں لیکن عمران خان کے ساتھ نہیں ،مجھے لگ رہاتھا کہ چودھری شجاعت پر کوئی بڑا دباو ہے ہم نے ن لیگ اور اتحادیوں کا نہیں، صرف عمران خان کا وزیراعلی بننا ہے۔

    قبل ازیں بیکنگ جرائم کورٹ نے مونس الہیٰ کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی بینکنگ جرائم کورٹ نے فریقین وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا

    گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے الیکشن میں چودھری شجاعت کے ایک خط نے پرویز الہیٰ کے وزارت اعلیٰ کی کرسی سے نہ صرف دور کر دیا بلکہ یہ بھی امکان ہے کہ پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے برعکس ووٹ دینے پر ق لیگ کے تمام اراکین ڈی سیٹ ہو جائیں گے

    دوسری جانب سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق معاملہ عدالت میں ہے،ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق معاملے پر عدالت ہی فیصلہ کرے گی، مجھے سپریم کورٹ کی طرف سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا،

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت قرار،نوٹسز جاری

     پرویز الہٰی اب ق لیگ سے باہر ہیں وہ بنی گالہ جائیں اور پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں

    وفاقی حکومت نے لاہور اور راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کی منظور ی دے دی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے الیکشن ہوئے، پی ٹی آئی کے امیدوار نے 186 ووٹ حاصل کئے تا ہم ڈپٹی سپیکر نے چودھری شجاعت کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے دس ووٹ مسترد کر دیئے ، جسکے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے، پی ٹی آئی نے ایوان میں احتجاج کے بعد کئی شہروں میں احتجاج کیا اور رات کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، پی ٹی آئی کی درخواست عدالت نے قابل سماعت قرار دے دی ہے

  • منی لانڈرنگ کیس: مونس الٰہی کے خلاف سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

    منی لانڈرنگ کیس: مونس الٰہی کے خلاف سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

    لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے لیے مونس الہٰی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے تاہم بینکنگ عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔

    عدالتی عملے نے ڈیوٹی جج کی اجازت سے مونس الٰہی سمیت تمام ملزمان کی ضمانت میں 22 جولائی تک توسیع کر دی۔

    بعد ازاں لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے مونس الٰہی سے سوال کیا کہ کہا جارہا ہے آپ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدواروں کی انتخابی مہم نہیں چلا رہے ؟ اس پرمونس الہی نے کہا کہ یہ بات پی ٹی آئی سے پوچھیں کہ ہم مہم چلارہے ہیں کہ نہیں، بالکل چلارہے ہیں 17جولائی کا الیکشن ہم جیتیں گے اور اس روز الیکشن ٹھیک ہوگا تو 22 کا الیکشن بھی ٹھیک ہوگا۔

    عدالت نے گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے کو مونس الٰہی کے خلاف تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ مونس الہٰی کی ضمانت میں بھی آج تک توسیع کی گئی تھی۔

    سماعت میں ایف آئی اے نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ ملزم کیس میں شامل تفتیش ہوگئے ہیں اور کیس کا 47 فیصد ریکارڈ آچکا ہے، ہم واؤچرزدیکھ رہے ہیں، تفتیش مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔

    ایف آئی اے کے بیان پر عدالت نے کہا تھا کہ عبوری ضمانت کو غیر معینہ مدت تک التوا میں نہیں رکھ سکتے، اگلی تاریخ تک تفتیش مکمل ہونی چاہیے، ملزمان کے وکیل تیاری کرکےآئیں۔

    واضح رہے کہ ایف آئی اےذرائع کے مطابق مونس الٰہی پر 24 ارب روپےکی منی لانڈرنگ کا الزام ہے-

  • منی لانڈرنگ کیس: مونس الہٰی کی عبوری ضمانتوں میں 14 جولائی تک توسیع

    منی لانڈرنگ کیس: مونس الہٰی کی عبوری ضمانتوں میں 14 جولائی تک توسیع

    بینکنگ کورٹ لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی-

    باغی ٹی وی : سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی بینکنگ کورٹ لاہور میں پیش ہو ئے ،مونس الہٰی سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں حاضری لگوائی عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ اب تک کیا تفتیش کی ہے؟-

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ محمد خان بھٹی اور واجد خان بھٹی نے گزشتہ ہفتے انویسٹی گیشن جوائن کی،کمپنی کے شئیر ہولڈرز سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے،شئیر ہولڈرز کے تعین کے بعد مونس الہٰی کو دوبارہ طلب کیا جائے گا-

    عدالت نے مونس الہٰی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 14 جولائی تک توسیع کر دی-

    بعض ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے لیے تیاری اچھی ہے،ضرور وزیراعلیٰ پنجاب بن جائیں گے، ضمنی انتخابات کےلیے ق لیگ مہم چلار ہی ہے-

    خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ایف آئی اے نے 15 جون کو مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

    ایف آئی اے کی ایف آئی آر میں مونس الہٰی کے خللاف دفعہ 34، 109، 420، 468 اور 471 کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ ایکٹ کی سیکشن 4 شامل کی گئی ہیں مقدمے میں مونس الہیٰ پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ انکوائری نے ثابت کیا کہ مونس الہٰی، نواز بھٹی، مظہر عباس، شہریار، جاوید، وجیہہ اور محمد خان بھٹی منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد مونس الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا تھا کہ جو کرنا ہے کر لو، میں پہلے بھی پیش ہوا تھا میں اب پھر پیش ہوں گا، میرا انتظار کرو میں آرہا ہوں۔


    ایک اور ٹوئٹ میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے دباؤ کے ہتھکنڈے سابق وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ (ق) کی حمایت واپس نہیں لے سکیں گے، یہ سمجھنا ن لیگکی بھول ہے کہ وہ مجھ پر سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ساتھ وفاداری تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈال سکتی ہے-

  • منی لانڈرنگ کیس: مونس الہی کی عبوری ضمانت منظور

    منی لانڈرنگ کیس: مونس الہی کی عبوری ضمانت منظور

    ایف آئی اے بینکنگ کورٹ لا ہور نے ق لیگی رہنما مونس الہٰی کی عبوری ضمانت 4جولائی تک منظور کرلی-

    باغی ٹی وی : ق لیگی رہنما مونس الہٰی نے ایف آئی اے بینکنگ کورٹ لا ہور میں عبوری درخواست ضمانت دائر کر دی مونس الہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے بینکنگ کورٹ لا ہور نےمونس الہٰی کو 4جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا-

    دریائے جہلم میں طغیانی،سیلاب سے متعلق الرٹ جاری

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ق لیگی رہنما مونس الہی نے کہا کہ سارا کام وکیل کی ہدایت پر کر رہا ہوں،وکلا کی ہدایت پر عبوری ضمانت کروائی ہے-

    ق لیگی رہنما مونس الہٰی نے کہا کہ کیس کے حوالے سے کوئی بات نہیں کروں گا-

    واضح رہے کہ قبل ازیں لاہور کی خصوصی مرکزی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی تھی خصوصی مرکزی عدالت نے مسلم لیگ ق کے رہنما کی درخواست اعتراض کے ساتھ واپس کی تھی کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔

    اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ملتوی ،الیکشن کمیشن کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان

    یاد رہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے صاحبزادے الٰہی نے عدالت سے رجوع کیا تھا وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) منی لانڈرنگ انکوائری میں اس کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا ایف آئی اے نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ق) کے رہنما پر مبینہ طور پر ہنڈی اور حوالا کے ذریعے رقم بھیج کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے کا الزام ہے۔

    ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے دو قریبی ساتھیوں نواز بھٹی اور مظہر اقبال کو بھی گرفتار کیا ہے-

    میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر الٰہی کا کہنا تھا کہ انہیں میڈیا کے ذریعے ایف آئی اے کیس کا علم ہوا اور وہ ایسے تمام ”بوگس“ کیسز کا سامنا کرنے کو تیار ہیں میں ایف آئی اے کی انکوائری کا سامنا کرنے کے لیے آج ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گا انہوں نے کہا تھا کہ میں آ رہا ہوں مجھے گرفتار کرو یا جو کرنا ہے کرو-

    سپریم کورٹ نے معاونین حجاج کرام کے انتخاب کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کاحکم معطل کردیا

  • عمران  خان  کاساتھ دینےکی سزادی جارہی ہے،مونس الٰہی

    عمران خان کاساتھ دینےکی سزادی جارہی ہے،مونس الٰہی

    لاہور: مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لے ایسے اقدامات کررہے ہیں-

    باغی ٹی وی :ایف آئی اے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ق لیگی رہنما مونس الہٰی نے کہا کہ مجھے کسی نوٹس نہیں کیا ،خود ایف آئی ا ے گیا ،سوالنامہ دیا گیا ،ضرورت پڑی تو دوبارہ ایف آئی اے جاوں گا عمران خان کاساتھ دینے کی سزادی جارہی ہے،ابھی میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان کر دوں تو ساے کیسز ختم ہو جائیں گے میرے خلاف ایف آئی آر دو روز قبل بنائی گئی ،اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لے ایسے اقدامات کررہے ہیں ،ان کا مقصد مجھے گرفتار کرنا تھا،رانا ثنااللہ کے ساتھ بہت بری ہوئی ہے-

    واضح رہے کہ مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما مونس الٰہی ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئے تھے مونس الٰہی کو صبح ساڑھے 8 بجے طلب کیا گیا تھا جس پر وہ مقررہ وقت پر ایف آئی اے کے دفتر پہنچےق لیگی رہنما مونس الہٰی کو ایف آئی اے دفتر میں سوالنامہ دیا گیا جس میں مونس الہٰی سے سوال کیا گیا کہ ،کیا آپ نواز بھٹی اور مظہر اقبال کو جانتے ہیں؟ اور ،رحیم یار خان شوگر مل سے آپ کا کیا تعلق ہے؟-

    پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تاریخی کارنامہ،گردوں کی 83سالہ مریضہ کو بنا کنٹراسٹ انجکشن کے الٹرا ساونڈ سے سٹنٹ لگا دیا

    سوال کیا گیا کہ عمر شہریار نے اس وقت شوگر مل کا لائسنس کیسے حاصل کیا؟ نامزد ملزم محمد خان بھٹی اور واجد خان سے کیا تعلق ہے؟کیا 2013-14 میں رحیم یار خان کمپنی کے شئیر خریدنے جانے سے آگاہ ہیں؟

    جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے ملزمان سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا جوڈیشل مجسٹریٹ نے شریک ملزمان نواز بھٹی اور مظہر عباس کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا-

    سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے جس سلسلے میں وہ گزشتہ روز رات کو ایف آئی اے کے دفتر پہنچے مگر وہاں کوئی افسر موجود نہیں تھا، جس کے باعث وہ واپس روانہ ہو گئے تھے تاہم ایف آئی اے حکام نے انہیں جمعرات کی صبح پیش ہونے کی ہدایت کی۔

    منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش نہیں ہوئے

    شوگر کمیشن کے انکشاف کے بعد مونس الٰہی کے خلاف رحیم یار خان کی شوگر مل کے کیس میں 720 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز 2 سال قبل ہوا، ان کے خلاف شوگر کمیشن نے منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا تھا جب کہ مقدمہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی رپورٹ پر درج کیا گیا۔

    گزشتہ روز ایف آئی اے دفتر پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مونس الہیٰ نے کہا تھا کہ آج صبح معلوم ہوا کہ مجھ پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے، انہوں نے جو پوچھنا ہے مجھ سے پوچھیں، میں خود یہاں حاضر ہوں ایف آئی اے نے مقدمہ درج ہونے کے بعد گرفتار کرنے اور چھاپوں کے لیے ٹیمیں تیار کی ہیں، انہیں جو خرچ چھاپوں پر کرنا ہے وہ پیسے بچا کر احسن اقبال کو چائے پلا دیں۔

    دفتر بند ہونے کے بعد مونس الہٰی ایف آئی کے دفتر پہنچ گئے

    مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا کیس پرائم منسٹر کے اوپر سولہ ارب روپے کا ہے، جو عدالت میں زیر سماعت ہے،مجھے گرفتار کرنا ہے میں حاضر ہوں جبکہ مجھے کوئی نوٹس نہیں آیا اور نہ ہی بتایا گیا، مجھے نہیں پتہ دفتر بند ہے میں ابھی اسلام آباد سے آرہا ہوں، کیس کے بارے میں معلوم نہیں البتہ رانا ثنا اللہ صاحب کہہ رہے ہیں کہ 72 کروڑ روپے کا کیس ہے۔

    ق لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی انتقام ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے، میں وزیرداخلہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ رانا صاحب میں ایف آئی اے آفس آگیا ہوں جو کرسکتے ہیں کرلیں، میں عمران خان کے ساتھ کل بھی کھڑا تھا اور آئندہ بھی اُن کے ساتھ رہوں گا‘۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ مونس الہیٰ کے خلاف مقدمہ عمران خان کے دورِ حکومت میں درج ہوا، چوہدری صاحب کو یہ تحفہ پی ٹی آئی نے دیا، جس کا ذکر مونس الہیٰ نے مجھ سے خود کیا تھا مونس الہیٰ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، قانون اپنا کام خود کرے گا اور ملوث افراد کے خلاف فیصلہ عدالتیں کریں گی۔

    کراچی:حلقہ این اے 240 میں ضمنی الیکشن،پولنگ کا عمل شروع