Baaghi TV

Tag: موٹرسائیکل

  • گو جرہ :تیز رفتارکارکی ٹکر ، 2موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق

    گو جرہ :تیز رفتارکارکی ٹکر ، 2موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق

    گو جرہ باغی ٹی وی ( نا مہ نگارعبدالرحمن جٹ کی رپورٹ) تیز رفتارکارکی ٹکر سے 2موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق
    تفصیل کے مطابق مونگی بنگلہ کے علاقہ میں تیز رفتارکارکی ٹکرلگنے سے موٹرسائیکل سواردونوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدیدزخمی ہوگیا، چک نمبر181گ ب کے احتشام۔ذوہیب اورساجد اپنے موٹرسائیکل نمبر3355ٹی ایس ایل پرسوارشہر سے گاؤں جارہے تھے کہ مونگی بنگلہ کے علاقہ شاکرآبادکے قریب مخالف سمیت سے آنیوالی کار نمبر1549ایل ای سی نے انیہں ٹکردے ماری

    جس کے نتیجہ میں تینوں شدیدذخمی ہوگئے جبکہ احتشام اورذوہیب شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی جاں بحق ہوگئے ،شدیدزخمی ساجدکوریسکیو1122 نے فوری طورپرتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیاگیا،جہاں پرطبی امدادکی فراہمی جاری ہے

    اطلاع ملنے پرتھانہ صدرپولیس نے متوفیان کی نعشیں تحویل میں لے کرضروری کارروائی کے بعدورثاکے حوالے کردیں اورگاڑی قبضہ میں لےکرڈرائیورکی تلاش شروع کردی ہے.

  • بغیر ہیلمٹ پٹرول نہ ملنے کا حکم معطل

    بغیر ہیلمٹ پٹرول نہ ملنے کا حکم معطل

    بغیر ہیلمٹ پٹرول نہ ملنے کا حکم لاہور ہائیکورٹ نے معطل کر دیا

    لاہور ہائیکورٹ میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری عرفان بشیر کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پیٹرول ایک بنیادی ضرورت بن چکا ہے لاہور میں سب سے زیادہ افراد موٹرسائیکل پر سفر کرتے ہیں، عدالت اس سے پہلے لگائی گئی پابندی کو ختم کرنے کا حکم دے چکی ہے ڈپٹی کمشنر لاہور نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کا نوٹیفکیشن دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کا اقدام عدالتی حکم اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ کی پابندی کروانا ٹریفک پولیس کا کام ہے، ہیلمٹ کے حوالے سے قانون پر ٹریفک پولیس کو اقدامات اٹھانے چاہیئں، عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور کے جاری نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے،

    عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول نہ دینے کا حکم معطل کر دیا

    دوسری جانب لاہو رکی سڑکوں پر پولیس نے ناکے لگا لئے جس نے بھی ہیلمٹ نہیں پہنا اسکا چالان کیا جا رہا ہے، شہر میں ہیلمٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو چکا ہے، 300 والا ہیلمٹ آٹھ سو، 1000 کا ہو چکا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹا خریدیں یا ہیلمٹ، سمجھ نہیں آ رہی، چالان ہو جائے تو وہ جمع کروائیں یا پٹرول ڈلوائیں،دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ کا ریٹ ہم نے خود سے مہنگا نہیں کیا، ہمیں بھی مہنگا مل رہا، مجبور ہو کر قیمتیں بڑھائی ہیں،

    ہیلمٹ کا استعمال کرنے کا پیغام دینے کیلئے لاہور پولیس نے کرکٹ میچز کی ویڈیو شیئر 

    بغیر ہیلمٹ 7 لاکھ 44 ہزار موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کارروائی

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

  • واردات کی منصوبہ بندی ناکام، متحرک گینگ گرفتار

    واردات کی منصوبہ بندی ناکام، متحرک گینگ گرفتار

    واردات کی منصوبہ بندی ناکام، متحرک گینگ گرفتار

    لیاقت آباد پولیس کی کارروائی 2 رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ گرفتارکر لیا گیا، ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں ڈونگی گراؤنڈ سے گرفتار کیا گیا ،ملزمان ڈونگی گراؤنڈ ماڈل ٹاؤن میں پیکو روڈ پر ڈکیتی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ملزمان مختلف شاہراہوں پر گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چوری کی واردات کرتے تھے،ملزمان نےاعتراف کیا کہ ابتک ملزمان 10 سے زائد موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کر چکے ہیں، ملزمان زرق، سلیم سے 6 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 2 پستول برآمد ہوئے ہیں، ایس پی عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چوری کے انسداد کے لیے موثر اقدامات اپنائے جا رہے ہیں,

    ہنجروال کی حدود میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ کرکے شہری کو شدید زخمی کرنے والا ملزم کاشف گرفتار کر لیا گیا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی مدعی مقدمہ سے ملاقات ہوئی، مدعی مقدمہ نے انویسٹی گیشن پولیس کی قانونی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا،

    معمولی جھگڑے پرفائرنگ سے شہری عبداللہ شدید زخمی ہو گیا تھا,ہسپتال میں زیرعلاج ہے،ڈی آئی جی عمران کشورکا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہے,جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔لاہور انویسٹی گیشن پولیس شہریوں کی دادرسی کیلئے ہمہ وقت موجود ہے۔ملزمان کو پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

    وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

    اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    اسلام آباد ڈاکوؤں کیلیے جنت بن گیا، یکے بعد دیگرے آٹھ وارداتیں

    اسلام آباد،ایک رات میں 14 وارداتیں،پولیس اہلکار بنیادی سہولیات سے محروم

    سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

  • وارداتوں کے دوران پولیس یونیفارم کا استعمال کرنیوالے ملزمان گرفتار

    وارداتوں کے دوران پولیس یونیفارم کا استعمال کرنیوالے ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں

    وتھانہ سرجانی پولیس نے ہاؤس روبری و اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان گینگ تین افراد پر مشتمل ہے جن میں دو گرفتار ملزمان سمیت ایک خاتون ملزمہ شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کی شناخت ظفر حسین ولد فرصت حسین اور حیدر علی ولد سلطان احمد کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے 2 پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا برآمدہ بلا نمبری 125 موٹرسائیکل کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

    ملزمان نے خاتون ملزمہ کے ہمراہ ضلع کے مختلف علاقوں میں ہاؤس روبری کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ ہاؤس روبری کی وارداتوں کے دوران ملزمان پولیس یونیفارم کا استعمال بھی کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف ضابطہ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ملزمان کی اعتراف کردہ وارداتوں کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں، مزید ملزمان کی شناخت کروائی جائے گی۔ملزم ظفر قبل از بھی پولیس اہلکار کے قتل، پولیس مقابلہ، ڈکیتی سمیت سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

    مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

  • کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی کرنیوالے ملزمان گرفتار

    کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی کرنیوالے ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی کرنیوالے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا،

    تھانہ خانپور کی حدود پنڈ منیم میں 10/9 سالہ بچے کے ساتھ جنسی ذیادتی کا واقعہ رونما ہوا۔متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف377/511.53CPA مقدمہ درج کیا گیا، ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل خانپور اور ایس ایچ او تھانہ خانپورکو وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سے متعلق احکامات جاری کیے ۔ایس ایچ او تھانہ خانپور انس خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے عبید اور ابراہیم ولد ماسٹر جاوید ساکنان پنڈ منیم کو گرفتار کرلیا۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب تھانہ خانپور پولیس کی کامیاب کاروائی ،اسلحہ کی نوک پر ڈکیتی کرنے والے کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا،تھانہ خانپور کی حدود سپل وے کے قریب اسلحہ کی نوک پر ڈکیتی کا واقع رونما ہوا۔مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف 34/395 کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ایس ایچ او تھانہ خانپور انس خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان عبدالرحمان ولد بنات خان اور شاہ نواز ولد زمان ساکنان کیرج فیکٹری روالپنڈی کو گرفتار کر لیا۔دوران سرسری انٹاروگیشن ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈکیتی کا انکشاف کیا ۔گرفتار ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پستول 30 بور اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

  • لاہور:بےہوشی کی حالت میں ملنے والے دونوں افراد دم توڑ گئے:کراچی میں 5 ہلاکتیں

    لاہور:بےہوشی کی حالت میں ملنے والے دونوں افراد دم توڑ گئے:کراچی میں 5 ہلاکتیں

    لاہور:مختلف علاقوں سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے دونوں افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مختلف علاقوں سے دو افراد بے ہوشی کی حالت میں ملے تھے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن راوی مون مارکیٹ کے قریب بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 55 سالہ شخص اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔

    دوسری جانب شادباغ کے علاقہ میں بےہوشی حالت میں ملنے والا بزرگ شہری اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، 65 سالہ شخص کی شناخت زاہد بٹ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

    ادھرکراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار نوعمر لڑکے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    جاں بحق لڑکوں کی شناخت پندرہ سالہ خنان اور بارہ سالہ احمد کے نام سے ہوگئی۔ خنان اور احمد اپنے ایک اور رشتے دار 16 حبیب کے ساتھ موٹرسائیکل پر چائے پینے نکلے تھے جنہیں پیچھے سے آنے والی موٹرسائیکل نے ٹکر ماردی۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دو موٹرسائیکل والے لڑتے ہوئے آرہے تھے انہوں نے جگہ نہیں دی کیرئیر پر لات لگی جس کے باعث موٹرسائیکل کھمبے سے ٹکرائی۔

    دوسری جانب شارع فیصل اور سہراب گوٹھ میں تیزرفتارگاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے بھی دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ شارع فیصل پر ٹریفک حادثےمیں بائیس سالہ نیازجان کی بازی ہار گیا۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کمی

    موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کمی

    لاہور:کراؤن موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 15 اکتوبر سے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔قیمتوں میں کمی کا فیصلہ ڈالر کی قدر میں کمی آنے کے پیش نظر کیا گیا ہے، انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگی ہونے کے سبب موٹر سائیکلوں کی فروخت میں کمی آرہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

    کمپنی کی جانب سے جاری نئی قیمتوں کے مطابق کراؤن 70 سی سی جذبہ پلس کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس سے مذکورہ ماڈل کی موٹر سائیکل کی قیمت جو پہلے89 ہزار روپے تھی اب 82 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

    اسی طرح کراؤن 100 سی سی کی قیمت میں بھی 6 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس سے اس ماڈل کی قیمت 1 لاکھ ایک ہزار روپے سے کم ہوکر 95 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

    کراؤن 100 سی سی فائٹر کی قیمت 7 ہزار روپے کم کردی گئی ہے جس سے اس ماڈل کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار روپے سے کم ہوکرایک لاکھ 2 ہزار روپے ہوگئی جب کہ کراؤن 125 سی سی۔ (5گیئر) کی قیمت میں بھی 9 ہزار روپے کمی کی گئی ہے جس سے اس کی قیمت 1 لاکھ 36 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جو پہلے ایک لاکھ 45 ہزار500 روپے تھی۔

    واضح رہے کہ مہنگائی کی وجہ سے موٹر سائیکلوں کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے، پاکستان آٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ جولائی تا ستمبر کے دوران موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی مجموعی فروخت 2لاکھ 93 ہزار 830 رہی جو پچھلے سال کے اس عرصے میں ساڑھے چار لاکھ سے زائد تھی۔

  • میں تاں ہنڈا ای لئیساں کادورختم ہوگیا:موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

    میں تاں ہنڈا ای لئیساں کادورختم ہوگیا:موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

    لاہور:میں تاں ہنڈا ای لیساں کادورختم ہوگیا:موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ،تفصیلات کےمطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور ملک میں بڑھتی مہنگائی کے بعد ہنڈا نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔

    ہنڈٓا کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق سی ڈی 70 پانچ ہزار اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 6 ہزار 5 سو سے بڑھ کر ایک لاکھ 11 ہزار 5 سو روپے کی ہوگئی ہے۔اسی طرح ہنڈا سی جی 125 چھ ہزار اضافے کے بعد 1 لاکھ 68 ہزار 5 سو سے بڑھ کر 1 لاکھ 74 ہزار5 سو روپے کی ہوگئی ہے۔

    سی ڈی 70 ڈریم کی نئی قیمت 1 لاکھ 19 ہزار 5 سو روپے ہوگئی ہے جو کہ 6 ہزار اضافے سے پہلے 1 لاکھ 13 ہزار 5 سو روپے تھی۔ہنڈا پرائیڈر بھی 6 ہزار روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 44 ہزار 9 سو سے بڑھ کر 1 لاکھ 50 ہزار 9 سو روپے کی ہوگئی ہے۔سی جی 125 ایس ای بھی 7 ہزار روپے مہنگی ہوگئی جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 98 ہزار 5 سو سے 2 لاکھ 5 ہزار 5 سو تک پہنچ گئی ہے۔

    ہنڈا سی بی 125 ایف کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 9 سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 63 ہزار 9 سو روپے ہوگئی ہے۔ سی بی 150 ایف کی قیمت کو بھی پر لگ گئے اور 15 ہزار روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا، اس اضافے کے بعد موٹرسائیکل کی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار 9 سو سے بڑھ کر 3 لاکھ 23 ہزار 9 سو روپے ہوگئی ہے۔

    ہنڈا سی بی 150 ایف ایس ای 15 ہزار روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 12 ہزار 9 سو سے بڑھ کر 3 لاکھ 27 ہزار 9 سو روپے کی ہوگئی ہے۔

  • نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ، تیز رفتاری :جوپکڑا گیا،سمجھیں وہ لمبےعرصے کے لیے جیل گیا

    نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ، تیز رفتاری :جوپکڑا گیا،سمجھیں وہ لمبےعرصے کے لیے جیل گیا

    لاہور:نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ، تیز رفتاری :جوپکڑا گیا،سمجھیں وہ لمبےعرصے کے لیے جیل گیا ،اطلاعات کے مطابق لاہور میں نئے سال کا جشن مناتے ہوئے ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹرسائیکل پر کرتب دکھانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹرسائیکل پر کرتب دکھانے والوں کے خلاف چالان کے بجائے حوالات میں بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ بغیر سائلنسر موٹرسائیکلوں اور رکشوں کو بھی بند کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں سی ٹی او لاہور کی جانب سے بھی ہدایات جاری کی گئیں، سی ٹی او لاہور کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ، اپلائیڈ فار وہیکلز کو بھی بند کر دیا جائے گا۔ مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکلسٹ دستے تعینات ہوں گے۔

    سی ٹی او منتظر مہدی نے کہا کہ کم عمر ڈرائیورز کی موٹرسائیکل بند کر دی جائے گی۔ والدین کی طرف سے ضمانتی مچلکے وصول کرنے کے بعد موٹر سائیکل، رکشہ، گاڑی کو چھوڑا جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس بھی نیو ائیرنائٹ پر ون ویلرز اور ہلڑ بازوں کے خلاف شکنجہ تیار کیا گیا تھا، سی ٹی او کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے تیاریاں پکڑیں اور ون ویلر کی نشاندہی پر موٹر مکینک نے بھی جیل کی ہوا کھائی۔

    واضح رہے کہ سال 2021ء ختم ہونے میں چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں۔ نئےسال کی آمد پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں تقریبات اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں رات 12 بجتے ہی سال نو کے موقع پرمنچلے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں ٹولیوں کی شکل میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے سڑکوں، بازاروں اور اہم شاہراہوں پر نکل آتے ہیں تاہم ہر سال کی طرح اس سال بھی ان کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

  • ایس پی اقبال ٹاؤن اور ساندہ پولیس کی مشترکہ کاروائی,  موٹرسائیکل و موبائل سنیچر گینگ گرفتار!

    ایس پی اقبال ٹاؤن اور ساندہ پولیس کی مشترکہ کاروائی, موٹرسائیکل و موبائل سنیچر گینگ گرفتار!

    لاہور پولیس کو مطلوب موبائل اور موٹرسائیکل سنیچر گینگ گرفتار ہو گئے۔ایس پی اقبال ٹاؤن محمداجمل رائے کی سربراہی میں ساندہ پولیس کی کاروائی, 02 رکنی موٹرسائیکل و موبائل سنیچر گینگ گرفتار ہو گئے۔

    ۔ملزمان کے خلاف ڈکیتی,چوری و راہزنی،ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج تھے۔ملزمان کے قبضہ سے 02 پسٹلز وگولیاں ۔05 موبائل فونز۔02 موٹر سائیکلز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد ہوئی۔ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں دوران تفتیش ملزمان کا متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا گیا. گرفتار ملزمان میں مظفر اور کاشف شامل مقدمات درج تفتیش جاری ہے ۔ انسداد جرائم کے حوالہ سے بہتر کاروائی کرنے پر ایس ایچ او ساندہ اور انکی ٹیم کو شاباش ملی ۔مزید کاروائیاں جاری رoکھنے کی ہدایت دی گئی . ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل