ضلع مردان تھانہ صدر پولیس کو موٹرسائیکل چوری ہونے کی کئی رپورٹ موصول ہونے پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل انعام جان خان کی نگرانی اور ایس ایچ او عبدالسلام خان کی قیادت میں صدر پولیس آپریشن و تفتیشی پولیس ٹیموں نے وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پیشہ ورانہ حکمت عملی اور جدید سائنسی تفتیش کار کی بدولت تین رکنی موٹرسائیکل چور گروہ جن میں زبیر، اصغر پسران محمد حسین ، فواد ولد نورمحمد سکنہ ڈھیرے بابا میروس تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکرلیا،
گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے نشاندہی پر مختلف مقامات سے چوری کئے گئے 11عدد موٹرسائیکلیں اور ایک عدد فریم برآمد کرلیا گیا، ملزمان سے تفتیش جاری ہے جن سے مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں،
Tag: موٹر سائیکل چوری

مردان: تھانہ صدر پولیس کی کامیاب کارروائی
ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ
قصور
ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سسلہ نا رک سکا،کئی ماہ پہلے چوری ہوئی موٹر سائیکلیں تاحال برآمد نا ہو سکیں،ملزمان کی شناخت کروا کر بھی ملزمان کے خلاف کارروائی نا ہو سکی،ڈی پی او سے انصاف کی اپیلتفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے جس سے شہری سخت پریشان ہیں
کئی ماہ پہلے چوری ہوئی موٹر سائیکلوں کی برآمدگی ابھی تک نہیں ہو سکی
28-12-2021 کو تھانہ سٹی پھولنگر میں شہری امانت علی ولد احمد دین سکنہ ملک کالونی پھولنگر نے درخواست دی کہ وہ بیرون لاری اڈا اپنے بھائی کے زیر تعمیر مکان پر گیا تو اس نے بلڈنگ سے دیکھا کہ ملزم مختیار احمد ولد اشرف سکنہ کھڈیاں قصور اور ایک نامعلوم شحض میری موٹر سائیکل سے چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں جس پر میں جلدی سے بلڈنگ سے اتر کر موٹر سائیکل کے قریب جانے لگا تاہم دونوں ملزمان تندہی سے موٹر سائیکل کے لاک توڑ کر موٹر سائیکل چرا کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے
شہری کا کہنا ہے کہ ملزمان کو میں نے پورے ہوش و ہواس سے پہچانا ہے
شہری نے بتایا کہ اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود اور ملزمان کی شناخت بتاتے ہوئے بھی پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی
متاثرہ شہری نے ڈی پی او قصور صہیب اشرف سے انصاف کی اپیل کی ہے
شہر میں ڈاکو راج قائم ،پولیس ناکام،شہری پریشان
قصور
شہر میں ڈاکو راج قائم،امن و امان تباہی کی طرف ہر پل جرائم، ریکارڈ نان سٹاپ ڈکیتیوں چوریوں کا سلسلہ جاری ڈسٹرکٹ بار کے ممبر ملک عمیر شوکت ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، پریس کلب قصور کے ممبر حاجی شوکت علی ملک کے بھائی حاجی مظفرعلی عظمت اشٹامپ فروش،وثیقہ نویس کی اپلائیڈفور 70cc روڈ پرنس موٹر سائیکل چوری مقامی پولیس کی بے بسیتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار قصور کے ممبر ملک عمیر شوکت ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، ممبر پریس کلب قصور حاجی شوکت علی ملک کے بھائی مقامی اشٹام فروش، وثیقہ نویس حاجی مظفرعلی عظمت کی اپلائیڈفور موٹر سائیکل 70cc روڈ پرنس، جو ماڈل تھانہ اے ڈویژن کے قریب غوثیہ کالونی ناز سینماء گلی نمبر 1 بھانجھے ملک اویس کے گھر کے باہر لاک کھڑی تھی جو چند ہی منٹوں بعد نامعلوم افراد چوری کرکے رفو چکر ہوگئے جس پر مدعی نے فوری طور پر 15 پرکال کر دی مگر بالکل قریب تھانہ ہونے کے باوجود پولیس بروقت نہ پہنچی سکی
اس بنا پر دوبارہ کال کی پھر بھی پولیس دیر سے پہنچی تاہم چوروں کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی، شہر میں لاکھوں کروڑوں کی لاگت سے تنصیب شدہ سیف سٹی کیمروں کی مدد بھی پولیس کو مطلوب ڈاکوؤں چوروں کو گرفتار کرنے میں معاون ثابت نہ ہو رہی ہے
جبکہ پورے ضلع قصور میں ہر روز موٹر سائیکلوں کا چوری ہونا معمول بن چکا ہے اور شہر میں ڈکیتیوں چوریوں و جرائم کی شرح میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے
مقامی پولیس کی ناکامی، خاموشی اور بے بسی پر شہر کی فلاحی ، تنظیموں کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، اور پریس کلب کے ممبران نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو جانی مالی تحفظ فراہم کیا جائے
چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد اور چور پکڑنے کا مطالبہ
قصور
چونیاں بار کے ممبر شبیر احمد گوندل کی چوری شدہ موٹر سائیکل جلد برآمد کرنے کا مطالبہ،پورے چونیاں و گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ عروج پر ،لوگ شدید پریشانتفصیلات کے مطابق شبیر احمد گوندل ممبر چونیاں بار کی ایک ہفتہ قبل چوری ھونے والی موٹرساہیکل نمبری 3442 ماڈل 18 CD70 رنگ سرخ کی FIR نمبری 702/21 تھانہ سٹی چونیاں میں درج ہوئی ہے
جس پر اہلیان ،سیاسی و سماجی ،سیاسی و صحافی شحضیات نے مقامی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری شدہ موٹر سائیکل فوری برآمد کی جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے کیونکہ چونیاں شہر و گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے جس سے لوگ آئے روز اپنی قیمتی موٹر سائیکلوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں اور پورے علاقے کے لوگوں میں پریشانی کی کیفیت ہے
ایس ایچ کی اپنی عدالت،چور پاگل قرار دے کر چھوڑ دیا
قصور
تھانہ مصطفیٰ آباد کے ایس ایچ کی اپنی ہی عدالت، موٹرسائیکل چور کو پاگل قرار دے کر چھوڑ دیا جبکہ ضلع بھر میں موٹرسائیکل چور گینگ متحرک،ملنے والی موٹر سائیکل کے پارٹس غائبتفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں رہائشی نیو لاڑی ادہ محمد عرفان کی موٹر سائیکل قصور نیو بس ٹرمینل لاڑی اڈا کے قریب سے چور چرا کر بھاگ گیا تاہم مالک موٹرسائیکل نے اس چور کا پیچھا کیا تو چور کو تھانہ مصطفیٰ آباد کی حدود میں یکڑ لیا وقوعہ کی اطلاع ہونے پر چور کو تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس نے حراست میں لے لیا اور موٹرسائیکل بھی قبضہ میں لے لی اور موٹرسائیکل مالک کو کہا کہ اگر آپ اسکے خلاف درخواست دیں گے تو آپکو موٹرسائیکل کی سپرد داری بذریعہ عدالت کروانی پڑے گی اگر درخواست نہ دیں گے تو آپکو موٹرسائیکل فوری مل جائے گی
ہم آپ کو تھانہ سے ہی موٹرسائیکل سپرد داری پر دے دیں گے اور آپ کا اس میں کوئی خرچہ نہیں آئے گاموٹرسائیکل مالک نے چور جسکی شناخت محمد صغیر ولد معراجدین سکنہ نندکا تکیہ سے ہوئی تھی ،کے خلاف تھانے مصطفیٰ آباد میں درخواست دے دی
کئی روز گزرنے کے باوجود تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس نے نا ہی تو موٹرسائیکل چور کے خلاف مقدمہ درج کیا اور نا ہی موٹرسائیکل مالک کو موٹرسائیکل دی جس پر مجبوراً موٹر سائیکل مالک اپنی مزدوری چھوڑ کر روزانہ تھانے کے چکر لگاتا رہا اور آخر کار تھانہ مصطفیٰ آباد یولیس کی منت سماجت کر کے موٹر سائیکل حاصل کر لی
تاہم ملنے والی موٹر سائیکل کے پارٹس وغیرہ غائب کر لئے گئے ہیں اور جب چور کے بارے پوچھا کہ اسکے خلاف مقدمہ درج کر دیا ؟ تو تھانہ مصطفیٰ آباد کے ایس ایچ او نے عجیب منطق پیش کر دی کہ موٹرسائیکل چور تو پاگل تھا اس کو ہم نے چھوڑ دیا ہے جس پر درخواست گزار نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ مجھے اتنے دن ذلیل کیوں کیا اگر چور کو چھوڑ ہی دینا تھادوسری جانب ضلع بھر میں موٹرسائیکل چور گینگ سرگرم ہے جس کے باعث شہر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں معمول بن چکا ہے لوگ اپنی قیمتی موٹرسائیکلوں سے محروم ہو رہے ہیں مگر افسوس تھانہ مصطفیٰ آباد کے ایس ایچ او نے ایک پکڑے گئے چور کو اپنی طرف سے پاگل قرار دے کر چھوڑ دیا جس کی وجہ بھاری معاوضہ رشوت ہی ہو سکتا ہے
متاثرہ شہری نے تھانہ مصطفیٰ آباد کے ایس ایچ او کی نااہلی اور غیرذمہ داری کے خلاف ڈی پی او قصور اور آر پی او شیخوپورہ سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
چور بے لگام،شہری پریشان،ایک ہفتہ میں 3 وارداتیں
قصور
پتوکی کے نواحی قصبے میں ایک ہفتہ میں 3 موٹر سائیکل چوری،چور بے لگام،شہری پریشانتفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی قصبے حبیب آباد میں موٹر سائیکل چور سرگرم ہو گیا
ایک ہفتہ میں 3 تین موٹر سائیکلیں چوری ہو چکی ہیں جبکہپولیس چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے
کل دوپہر 3 بجے نئی منڈی ڈاکٹر ارشد کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نمبری OK4246 نامعلوم چور لیکر فرار ہو گئے
علاقہ میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر اھل علاقہ نے ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے
موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ نا رک سکا،چور حویلی سے موٹر سائیکل لے اڑے
قصور
نواحی گاؤں بھیڈیاں کلاں نزد ساندہ پھاٹک میں نامعلوم چور حویلی سے موٹر سائیکل سی جی ون ٹو فائیو لے اڑےتفصیلات کے مطابق قصور میں موٹر سائیکل چوری ہونے کا سلسلہ نا رک سکا عامر لطیف ولد محمد لطیف سکنہ بھیڈیاں کلاں تھانہ گنڈہ سنگھ نے درخواست دی کہ مورخہ 18_4_21 کو وہ نماز مغرب کے وقت اپنے کھیتوں میں موجود حویلی سے گھر کھانا کھانے پیدل آیا اور اپنی موٹر سائیکل سی جی ون ٹو فائیو نمبر LEY_ 5309 ماڈل 20 اپنی حویلی پر ہی چھوڑ آیا جسے حویلی کی دیواریں جو کہ لگ بھگ 10 فٹ اونچی ہیں پھلانگ کر نامعلوم چور لے اڑے جس کا علم مجھے تقریبا رات 9 بجے حویلی پہنچنے پر ہوا جس پر میں نے 15 پر کال کی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر مجھے تسلی دی اور موٹر سائیکل ڈھونڈ کر دینے کا وعدہ کیا اور میری درخواست درج کرلی
متاثرہ شحض نے جلد سے جلد موٹر سائیکل ڈھونڈ کر نامعلوم چوروں کو پکڑ کر نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے
پچھلے سال چوری ہونے والی موٹر سائیکل کی ایف آئی آر
قصور
26/6/2020 کو فاطمہ مسجد کے باہر سے چوری ہوئی موٹر سائیکل کی ایف آئی آر تھانہ صدر نے تاحال درج نہیں کیتفصیلات کے مطابق شہری محمد عرفان ولد غلام محمد شریف ٹاؤن کھارا روڈ قصور کے رہائشی کی 26/6/2020 کو نماز جمعہ پڑھتے ہوئے فاطمہ مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل نمبر ی ksk 1091 ماڈل 12 چوری ہوگئی جس پر 15 فائیو پر کال کرکے پولیس کو مطلع کیا گیا جنہوں نے تھانہ صدر کی چوکی کھارا کو ایف آئی آر درج کرنے کا کہنا تاہم پولیس نے کہا کہ ہم تفتیش کرکے ایف آئی آر درج کرینگے آج چند دن انتظار کر لیں تاہم آج اتنے ماہ گزرنے کے باوجود بھی موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی
واضع رہے کہ گزشتہ دنوں قصور شہر اور گردونواح سے کئی موٹر سائیکلیں چوری ہوئی ہیں مگر پولیس جلد ایف آئی آر درج نہیں کرتی جس پر شہری سخت پریشان ہیں
متاثرہ شحص نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لے کر ایف آئی آر درج کرنے کی استدعا کی ہے
ہیروئن کی فروخت سرعام،پولیس ناکام،چوریاں عام
قصور
نواحی گاؤں میں کھلے عام ہیروئین کی فروخت جس سے چوری و ڈکیتی کی وارداتیں عام ہو گئیں، نشئی حضرات اپنے نشے کے لئے لوگوں کی چیزیں چرانے لگے،دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری، پولیس نے آنکھیں بند کر لیں
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں کھارا جو کہ تھانہ صدر کا علاقہ ہے ،میں لاقانونیت کی انتہاہ ہو گئی ہے گاؤں میں بڑے پیمانے پر ہیروئن کی فروخت کی جارہی ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے نیز جب سے ہیروئن کی فروخت شروع ہوئی ہے تب سے گاؤں میں چوریوں ،ڈکیتیوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے چھوٹے چھوٹے بچے نشے کے عادی ہو رہے ہیں اور اپنا نشہ پورا کرنے کیلئے لوگوں کی اشیاء چرا رہے ہیں پرسوں گاؤں میں ایک باراں سالہ نامعلوم بچے نے آئی جی آفس لاہور کے اہلکار ملک نوید کی موٹر سائیکل نمبر LEK_8511 گھر کے باہر سے چرا لی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کی عمر دس سے باراں سال ہے اور وہ لڑکھڑا رہا ہے اور موٹر سائیکل کو بغیر سٹارٹ کئے اڈہ بھلو والا سے کچے راستے براستہ جھلار فیروز پور روڈ کی جانب لیجا رہا ہے جس کی ایف آئی آر چوکی کھارا میں درج کروا دی گئی ہے
لوگوں کا کہنا ہے ایک دو ماہ سے جب سے گاؤں میں ہیروئن کی فروخت شروع ہوئی ہے تب سے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے لہذہ ڈی پی او قصور،ایس ایچ او تھانہ صدر اور ڈی ایس پی سٹی سرکل نوٹس لیتے ہوئے ہیروئن فروخت گینگ کے خلاف گھیرا تنگ کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں تاکہ نوجوان نسل نشے و چوری کی لعنت سے بچ سکے
اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزمان کو سزا دی جائے







