Baaghi TV

Tag: موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی

  • سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

    سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

    کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے چپ تعزیہ اور عید میلاد النبی صلی اللہ یوم پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی. آئی جی سندھ کی درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ نے حکم نامہ جاری کردیا، جس کے مطابق کراچی جنوبی میں 13، 14 16 اور17 ستمبر، کراچی شرقی میں 13، 16 اور 17 ستمبر اور کراچی غربی میں 16 اور 17 ستمبر کو ڈبل سواری پر پابندی رہے گی۔حکم نامے کے مطابق حیدرآباد میں 12 ربیع الاول تک موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی رہے گی، دادو اور سکھر میں 16 اور 17 ستمبر تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔اس کے علاوہ خیرپور اور گھوٹکی میں 13 سے 17 ستمبر جبکہ لاڑکانہ ڈویژن میں 17 ستمبر کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا.

    بچیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

    قومی املاک کو نقصان اور انتشار کی سیاست کون سا انقلاب ہے؟عرفان صدیقی

  • 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی

    9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی

    کراچی: حسب سابق اس سال بھی حکومتِ سندھ نے 9 اور 10 محرم الحرام کو سیکورٹی خدشات کے پیش ِ نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔

    سندھ حکومت کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، پولیس اور رینجرز اہلکار پابندی سے مستثنٰی ہوں گے۔

    حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محرم کے جلوسوں کے علاوہ 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد ہوگئی جب کہ ہر قسم کا اسلحہ لے کر چلنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی، اس کے علاوہ نفرت آمیز تقاریر، آڈیو، ویڈیو سمیت پر بھی پابندی ہوگی