Baaghi TV

Tag: موٹر وے پولیس

  • اضافی کرایوں کی مد میں 60 لاکھ سے زائد رقم مسافروں کو واپس

    اضافی کرایوں کی مد میں 60 لاکھ سے زائد رقم مسافروں کو واپس

    موٹر وے پولیس نے اضافی کرایوں کی مد میں 60 لاکھ سے زائد رقم مسافروں کو واپس دلوادی۔

    ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری کی ہدایت پر زائد کرایوں اور اوورلوڈنگ کے خلاف خصوصی مہم 15 مارچ سے جاری ہے، زائد کرائے کی مد میں وصول کی گئی 60 لاکھ سے زائد رقم مسافروں کو واپس دلوا دی گئی، اس کے علاوہ سواری والی گاڑیوں کو اوورلوڈنگ، او و ر چارجنگ اور نامکمل سفری دستاویزات کی مد میں بائیس ہزار سے زائد چالان کیے جا چکے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ شہری اپنی شکایات براہ راست موٹروے پولیس افسران، ہیلپ لائن 130 یا سوشل میڈیا ہینڈل @NHMPofficial پر درج کروا سکتے ہیں، کفایت شعاری و ایندھن کی بچت کے پیش نظر 12 مارچ سے نئی حدِ رفتار کی خلاف ورزی پر اب تک چوبیس ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے ہیں موٹروے پولیس کے افسران ملک بھر کے ٹول پلازوں پر نئی حدِ رفتار اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔

    بحرین میں 9 مارچ کو حملے کا نقصان امریکی میزائل سے ہوا،رائٹرز

    ایران سے جنگ،سوئٹزرلینڈ نے امریکا کو اسلحے کی برآمدات روک دیں

    پی ایس ایل 11 بغیر تماشائیوں کے کرانے اور افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان

    شیری رحمان کی اکلوتی بیٹی انتقال کر گئیں

  • موٹر وے پر تیزرفتاری پر جرمانے کیساتھ گاڑی بند ،ڈرائیور پر مقدمہ درج کیا جائے گا

    موٹر وے پر تیزرفتاری پر جرمانے کیساتھ گاڑی بند ،ڈرائیور پر مقدمہ درج کیا جائے گا

    اسلام آباد:موٹر وے پر تیز رفتار گاڑی چلانے والوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت اب تیز رفتار گاڑیوں پر نہ صرف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا بلکہ گاڑی بھی بند کر دی جائے گی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آئی جی موٹر وے پولیس نے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی ڈرائیور 120 کلو میٹر فی گھنٹہ سے لے کر 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائے گا تو اس کے خلاف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا، جو ڈرائیور 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائے گا، اس کی گاڑی بھی بند اور ڈرائیور پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    موٹر وے پولیس نے اس حوالے سے تیز رفتار ڈرائیورز کے خلاف خصوصی مہم بھی شروع کر دی ہے اس مہم کا مقصد عوام کو موٹر وے پر تیز رفتار گاڑی چلانے سے روکنا اور سڑکوں پر حادثات کو کم کرنا ہے موٹر وے پر کار کی رفتار کا حد 120 کلو میٹر فی گھنٹہ اور پبلک سروس گاڑیوں کی رفتار کی حد 110 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے، آئی جی موٹر وے پولیس نے تمام ڈرائیورز کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان حدود کا خیال رکھیں، ورنہ انہیں سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    لیبیا کشتی حادثہ : جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچ گئیں

    غیر ملکی مہمانوں کی آمد،سخت سیکیورٹی انتظامات

    ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں کی پیشگوئی

  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر یکم جنوری سے  جرمانوں کی نئی شرح لاگو

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر یکم جنوری سے جرمانوں کی نئی شرح لاگو

    اسلام آباد: موٹرویز،ہائی ویزاور ایکسپریس وے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر یکم جنوری 2024سے جرمانوں کی نئی شرح لاگو کردی جائے گی ۔

    باغی ٹی وی : ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حدر رفتار کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار کو1500،کار کو 2500، مسافر بردار گاڑی 10,000اورمال بردار گاڑی کو 5000 روپے جرمانہ ، لاپرواہی سے موٹر سائیکل، کار اور ایل ٹی وی چلانے پر 1500روپے جبکہ پی ایس وی اور ایچ ٹی وی گاڑی کو 5000جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    موٹر وے پولیس کے مطابق بغیر لائسنس موٹرسائیکل، کار اور ایل ٹی وی گاڑی چلانے پر 5000جبکہ مسافر بردار اور مال بردار گاڑیوں (ایچ ٹی وی ) پر 10,000روپے جرمانہ ،مقررہ حد سے زیادہ وزن لادنے پر مال بردار گاڑی پر 10,000جرمانہ جبکہ ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے پر 5000جرمانہ عائد کیا جائے گا-

    پنجاب حکومت کا لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا فیصلہ

    ترجمان کے مطابق جرمانوں کی شرح میں اضافے کا فیصلہ حادثات پر قابو پانے اور ٹریفک قوانین پرموثر عمل درآمد کیلئے کیا گیا ہے ،بھاری جرمانوں سے بچنے کیلئے شہری ہر صورت میں ٹریفک قوانین پر عمل کریں اوراپنے سفر کو محفوظ بنائیں سفر کے دوران شہریوں کی جان و مال کا تحفظ موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

    سابق وفاقی وزیر ساتھیوں اور سپورٹرز کے ہمراہ ن لیگ میں شامل

  • ہائی وے اور موٹروے پر قانون کی خلاف ورزی پر جرمانےکا اطلاق شروع

    ہائی وے اور موٹروے پر قانون کی خلاف ورزی پر جرمانےکا اطلاق شروع

    لاہور: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے نافذ کیےگئے نئے جرمانوں کا اطلاق ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق ملک بھر کے نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پر سفر کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو اب نئی شرح سے جرمانہ ادا کرنا ہوں گے۔
    https://x.com/NHMPofficial/status/1708195255177421157?s=20
    موٹروے پولیس ذرائع کے مطابق ان جرمانوں کا اطلاق یکم اکتوبر کی رات 12 بجے کر دیا گیا ہے جرمانوں کی اس نئی شرح کا اطلاق موٹروے ایم نائن پر سفر کرنے والوں کے لیے نہیں ہےکراچی حیدرآباد کے درمیان سفر کرنے والے شہری خلاف ورزی کی صورت میں پرانی شرح کے جرمانے ادا کریں گے۔

    رواں مالی سال کیلئے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی

    نئے اعلامیے کے مطابق موٹر وے پر بغیر لائٹ گاڑی چلانے کا جرمانہ 1000 روپے سے بڑھا کر 5000روپے کیا گیا ہے ایمرجنسی وہیکل کے راستے میں رکاوٹ بننے کی صورت میں جرمانہ 500 کی بجائے 5000 ادا کرنا ہوگا, ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کی صورت میں بھی جرمانہ 750 نہیں بلکہ 5000 روپے دینا ہوگاپرائیویٹ گاڑی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں یا پولیس کی غیر قانونی لائٹس لگانے پر بھی جرمانہ 5 ہزار روپےکیا گیا ہے۔

    زیر سمندر جانے والی آبدوز ٹائٹن کے حادثے پر فلم

    نئے اعلامیے کے مطابق گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹ لگا کر موٹروے پر جانے والی گاڑی کو 1000 روپے جرمانہ دینا ہوگا ڈرائیوروں کے لیے اذیت کا سبب بننے والی لائٹس کے استعمال پر 2 ہزار روپے جرمانہ رکھا گیا ہے، سیٹ بیلٹ نہ پہننے والوں کو 1500 روپے جرمانہ دینا ہوگا، موٹروے پر رکنے کے اشارے کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ 500 کے بجائے 3 ہزار روپے کیا گیا ہے، جبکہ ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    روس پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کو تیار ہے،صدر پیوٹن

    ون وے کی خلاف ورزی کی صورت میں بھی جرمانہ 500 کے بجائے 2500 کیا گیا ہے، تیز رفتاری کی صورت میں جرمانہ 750 سے بڑھا کر 2500 روپے کر دیا گیا ہے، ممنوعہ جگہ سے اوورٹیک کرنے کی صورت میں 300 نہیں اب 1500 روپے جرمانہ دینا ہوگا، دھواں دینے والی گاڑی کو 1250، بغیر رجسٹریشن کی گاڑی کو 2 ہزار روپے، غفلت لاپرواہی کرنے والے ڈرائیورز اور بغیر اشارے کے لائن تبدیل کرنے والے کو ایک ایک ہزار روپے جرمانہ دینا ہوگا موٹروے پر لائن توڑنے کی صورت میں بھی جرمانہ1000روپے رکھا گیا ہےاگلی گاڑی کے بہت قریب گاڑی چلانے پر ایک ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ پہلی اسکرین ڈھانپ کر گاڑی چلانے پر 750 روپے کا جرمانہ دینا ہوگا۔

    موبائل چوری و ڈکیتی کا 24 گھنٹوں میں ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے …

  • موٹروے پولیس کا کارنامہ، ذہنی مریض بچہ  والدین سے ملا دیا

    موٹروے پولیس کا کارنامہ، ذہنی مریض بچہ والدین سے ملا دیا

    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عوامی خدم کی مثال قائم کر دی .اسلام آباد کے رہائشی لاپتہ ہو جانے والا دس سالہ ذہنی مریض, بچہ باحفاظت گھر تک پہنچا دیا، جبکہ بھیرہ سروس ایریا میں رہ جانے والا پرس مالکان کے حوالے کر دیا.

    راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزمان کی فائرنگ سے اہلکار شہید

     

    تفصیلات کے مطابق پشاور ٹول پلازہ کے قریب موٹر وے پولیس افسران نے ایک دس سالہ بچے کو دیکھا, پوچھ گچھ کرنے پر پتہ چلا کہ بچہ ذہنی طور پر معذور ہے اور گھر سے کھو گیا ہے.

    سندھ اور بلوچستان کے درمیان زمینی رابطہ منقطع نہیں ہوا. این ایچ اے

    موٹروے پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بچے کے گھر والوں کا پتہ لگا کر بچے کو گھر والوں سے ملا دیا۔ ایک اور واقعے میں ایک فیملی جو لاہور سے اسلام آباد بذریعہ موٹروے سفر کرتے ہوئے بھیرہ سروس ایریا میں رکی، جہاں وہ ایک لیڈیز پرس بھول گئے اور اپنا سفر جاری رکھا ، تاہم کچھ دیر بعد یاد آنے پر انہوں نے موٹروے پولیس سے مدد طلب کی جس پر موٹروے پولیس فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے پرس تلاش کر کے مالکان کے حوالے کردیا. پرس میں بیس ہزار روپے سے زائد رقم اور دیگر سامان موجود تھا، شہریوں نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا.

  • آج سے موٹروے ایم 2 پر بغیرایم ٹیگ والی گاڑیاں داخل نہیں  ہو سکیں گی

    آج سے موٹروے ایم 2 پر بغیرایم ٹیگ والی گاڑیاں داخل نہیں ہو سکیں گی

    نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پولیس کی جانب سے آج سے بغیر ایم ٹیگ والی گاڑیوں کے موٹر وے پر داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : آئی جی موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 2 پرایم ٹیگ نہ رکھنے والی گاڑیاں داخل نہیں ہو سکیں گی ایم ٹیگ کا اطلاق راوی ٹول پلازہ کو جوائن کرنے والی تمام موٹرویز پر ہو گا۔

    گلگت بلتستان میں برف باری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند

    موٹر وے پولیس کے مطابق ایم ٹیگ شناختی کارڈ اور موبائل نمبر پر جاری ہوسکتا ہے گاڑی کے کاغذات ایم ٹیگ کو جاری کرواتے وقت ضروری نہیں ہیں موٹر وے پولیس کی جانب سے ایم ٹیگ کی پابندی کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے تنا‎‎‎ظر میں کیا گیا ہے۔

    ڈھاکا ٹیسٹ:چوتھے روز بھی میچ کا آغاز نہیں ہوسکا

    لاہور ہائی کورٹ نے بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث ایم ٹو پر ایم ٹیگ کو لازمی قرار دینے کی ہدایت کی تھی عدالتی حکم میں کہا گیا تھاکہ جن ایم ٹیگ گاڑیوں میں بیلنس نہیں انہیں بھی داخل نہ ہونے دیا جائے۔ شہر میں ایم ٹیگ کے بوتھ بڑھائے جائیں۔7 دسمبر کے بعد موٹر پر صرف ایم ٹیگ والی گاڑیاں چلیں گی۔

    ضمنی انتخاب: پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں ہے، ہماری اپنی کمزوریاں ہیں ،آصف علی…

  • سکھر آئی جی موٹر وے ڈاکٹر سید کلیم امام نے  موٹر وے پولیس کے افسران کو سراہا

    سکھر آئی جی موٹر وے ڈاکٹر سید کلیم امام نے موٹر وے پولیس کے افسران کو سراہا

    موٹر وے پولیس سکھر سیکٹر
    مورخہ5 فروری 2021: سکھر آئی جی موٹر وے ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا ہے کہ موٹر وے پولیس کے افسران رول ماڈل ہیں، خوشی اخلاقی کا دامن نہ چھوڑیں اور اپنے پیشہ ورانہ امور کو محکمے کی مزید نیک نامی کے لئے استعمال کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھوٹکی میں منعقدہ این فائیو اور ایم فائیو کے مشترکہ اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی موٹر وے ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی، ایس پی موٹر وے این فائیو سکھر سیکٹر زاہد نذیر وریاہ اور ایس پی ایم فائیو گڈو غلام قادر سندھو سمیت موٹر وے کے ڈی ایس پیز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ آئی جی موٹر وے کلیم امام کاکہنا تھا کہ موٹر وے پولیس کے افسران و جوان خوشی اخلاقی کے دامن کو مزید مضبوطی سے تھامتے ہوئے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں، کیونکہ پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں موٹر وے پولیس کے محکمے کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، کیونکہ موٹر وے پولیس نیشنل ہائی وے ہو یا موٹر وے پر دوران سفر تکلیف اور پریشانی میں مبتلا ہونے والے مسافروں کی بروقت مدد کرتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ موٹر وے پولیس اپنے محدود وسائل کے باوجود بہتر کام سرانجام دے رہی ہے، جس کا اندازہ مسافروں اور ٹرانسپورٹر حضرات کی جانب سے اظہار تشکر کے موصول ہونے والے پیغامات سے لگایا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایم فائیو ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی موٹر وے کلیم امام کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنے مصروف ترین شیڈول سے ایم فائیو اور این فائیو کے مشترکہ اجلاس عام میں شرکت کرتے ہوئے افسران و جوانوں کا حوصلہ بلند کیا۔ اجلاس میں ایم فائیو کے ایس پی غلام قادر سندھو اور ایس پی این فائیو زاہد نذیر وریاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں سیکٹرز میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے افسران و جوان آئی جی موٹر وے کے بتائے ہوئے اصولوں پر چلتے ہوئے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں، خصوصاً روڈ حادثات میں کمی کے لئے کوشاں ہیں اور محکمہ کی نیک نامی کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں، جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں محکمہ موٹر وے پولیس اپنی نمایاں حیثیت حاصل کرتا جارہا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر آئی جی موٹر وے کلیم امام اور ڈی آئی جی موٹر وے ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی نے بہتر کارکردگی دکھانے والے این فائیو سیکٹر کمانڈر و دیگر کمانڈرز اور افسران کو تحائف بھی دیے۔