Baaghi TV

Tag: موڈیز

  • موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ بڑھادی

    موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ بڑھادی

    عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ بڑھا کر سی اے اے 2 (Caa2) سے سی اے اے 1 (Caa1) کر دی۔

    ’روئٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی (جو دنیا کی 3 بڑی ریٹنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے) نےبدھ کے روز اسلام آباد کی بہتر ہوتی ہوئی بیرونی مالی پوزیشن کو وجہ قرار دیتے ہوئے پاکستان کی ریٹنگ کو مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ جاری کیا ہے۔

    ایجنسی نے اس سے قبل 28 اگست 2024 کو پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کے جاری کنندہ اور سینیئر غیر محفوظ قرضوں کی ریٹنگ سی اے اے 3 (Caa3) سے بڑھا کر سی اے اے 2 (Caa2) کر دی تھی،فروری 2024 کے آخر میں (عام انتخابات کے فوراً بعد) موڈیز نے پاکستان کی طویل المدتی کریڈٹ ریٹنگ سی اے اے 3 (Caa3) برقرار رکھی تھی اور کہا تھا کہ انتہائی متنازع عام انتخابات کے بعد سیاسی خطرات بلند ہیں۔

    پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ پھر تبدیل

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جولائی میں ایک آن لائن ملاقات کے دوران موڈیز پر زور دیا تھا کہ وہ پاکستان کی موجودہ سی اے اے 2 (Caa2) کریڈٹ ریٹنگ کو بہتر کرے،اسلام آباد میں آج ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے بتایا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی اصلاحات کو سراہ رہے ہیں اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ تیسری ایجنسی (جو بظاہر موڈیز کی طرف اشارہ تھا) بھی جلد ایسا ہی کرے گی۔

    جشن آزادی: کراچی میں میوزیکل کانسرٹ کی تقریب، ٹریفک پلان جاری

  • عالمی ریٹنگ ایجنسی  موڈیز کی پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری

    عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری

    عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی معیشت کے حوالہ سے اپنی نئی رپورٹ جاری کی ہے.

    موڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پاکستان کے لئے فنڈنگ کے امکانات میں بہتری آئے گی، نیا آئی ایم ایف پروگرام فنانسنگ کے معتبر ذرائع فراہم کرے گا، ان ذرائع میں دیگر ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ کا حصول شامل ہے، مہنگائی کی وجہ سے سماجی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے، زیادہ ٹیکسوں اور توانائی کے نرخوں میں مستقبل کی ایڈجسٹمنٹ اصلاحات پر دباؤ ڈال سکتی ہے، مشکل اصلاحات کو مسلسل نافذ کرنے کا مضبوط انتخابی مینڈیٹ نہ ہونا خطرات پیدا کر سکتا ہے، رواں مالی سال پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات تقریباً 21 بلین ڈالر ہیں،مالی سال 27-2026ء کے لیے تقریباً 23 بلین ڈالرز کی مالی ضروریات درپیش ہیں، پاکستان کے پاس 9.4 ارب ڈالرز کے زرِمبادلہ کے ذخائر اس کی ضروریات سے کافی کم ہیں۔

    موڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی بیرونی پوزیشن اب بھی نازک ہے، بلند بیرونی مالیاتی ضروریات کے ساتھ اگلے 3 سے 5 سال پالیسیوں میں مشکلات درپیش ہونگی، کمزور گورننس اور اعلیٰ سماجی تناؤ حکومت کی اصلاحات کو آگے بڑھانے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے

    موڈیز کی رپورٹ کے مطابق 12 جولائی کو، IMF اور پاکستانی حکام نے تقریباً 7 بلین ڈالر کے 37 ماہ کے توسیعی فنڈ سہولت انتظام پر عملے کی سطح پر معاہدہ کیا۔ یہ معاہدہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے، حالانکہ ووٹنگ کے لیے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔”اگر منظوری مل جاتی ہے، جس کی ہمیں توقع ہے، آئی ایم ایف کا نیا پروگرام پاکستان کے مستحکم فنڈنگ ​​کے امکانات کو بہتر بنائے گا۔ یہ پروگرام آئی ایم ایف سے فنانسنگ کے معتبر ذرائع فراہم کرے گا اور پاکستان کی بیرونی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دوسرے دو طرفہ اور کثیر جہتی شراکت داروں سے فنڈنگ ​​کو متحرک کرے گا۔

    نیا آئی ایم ایف پروگرام دور رس اصلاحات کی شرائط کے ساتھ آتا ہے، جیسے کہ ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے اور استثنیٰ کو ختم کرنے کے اقدامات اور توانائی کے شعبے کی عملداری کو بحال کرنے کے لیے توانائی کے نرخوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ کرنا۔ دیگر اقدامات میں سرکاری اداروں کے انتظام اور نجکاری کو بہتر بنانا، زرعی امدادی قیمتوں اور اس سے منسلک سبسڈیز کو ختم کرنا، انسداد بدعنوانی، گورننس، اور شفافیت میں اصلاحات کو آگے بڑھانا اور تجارتی پالیسی کو بتدریج آزاد کرنا شامل ہیں۔

    سری لنکن کپتان مستعفی،ہمارے والے اب بھی لابنگ میں مصروف

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

    اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

    کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

    لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

    مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

    حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

    سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

  • متنازع انتخابات، کمزور اتحادی حکومت،پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہوگا، موڈیز

    متنازع انتخابات، کمزور اتحادی حکومت،پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہوگا، موڈیز

    عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے حالیہ انتخابات کو متنازعہ قرار دے دیا،کہا کہ مشکل فیصلوں کے لئے مخلوط حکومت کے پاس مینڈیٹ بظاہر ناکافی ہے،

    عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان میں انتخابات اور اسکے بعد کی سیاسی و معاشی صورتحال پررپورٹ جاری کی ہے، موڈیزکی رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ پاکستان میں 8 فروری کو انتہائی متنازع انتخابات کے باعث سیاسی خطرات بلند ہیں،نئی مخلوط حکومت کیلئے غیریقینی صورتحال برقرار رہے گی،مشکل اصلاحات کیلئے نئی مخلوط حکومت کا انتخابی مینڈیٹ زیادہ مضبوط نہیں ہے

    موڈیز نے پاکستان کی آؤٹ لک مستحکم لیکن طویل مدتی سی اے اے تھری ریٹنگ برقرار رکھتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کو بیرونی مالی ضروریات کا سامنا ہے اور زرمبادلہ ذخائر ناکافی ہیں، پاکستانی معیشت کو قلیل، وسط مدت کے دوران انتہائی بلند مالی خطرات درپیش ہیں، آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام، دیگر ممالک اور اداروں سے قرض کا حصول مشکل ہوگا، مالی اوربیرونی خطرات میں کمی پر پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوسکتی ہے، پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر اور ریونیو میں بہتری لانا ہوگی، قرضوں پرڈیفالٹ کی صورت میں پاکستان کی ریٹنگ ڈاؤن گریڈ ہوسکتی ہے

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

  • پاکستان کوآئی ایم ایف فنڈنگ کےعلاوہ اضافی فنانسنگ درکارہوگی،ریٹنگ ایجنسیز

    پاکستان کوآئی ایم ایف فنڈنگ کےعلاوہ اضافی فنانسنگ درکارہوگی،ریٹنگ ایجنسیز

    آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود بین الاقومی ریٹنگ ایجنسیز موڈیز اور فچ نے پاکستانی معیشت پر خدشات کا اظہار کیا ہے-

    موڈیز اورفچ کا کہنا ہےکہ کرتےہوئے کہا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی اور معاشی بحالی کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف فنڈنگ کے علاوہ اضافی فنانسنگ درکار ہوگی پاکستان کو رواں مالی سال میں 25 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی کرنا ہے، قرض ادائیگیوں کی رقم پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر سے 7 گنا زیادہ ہے-

    موڈیز اورفچ کا کہنا ہےکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دوبارہ بڑھنے کی صورت میں آئی ایم ایف فنڈنگ ناکافی ہوگی، پاکستان نے آئی ایم ایف معاہدے کیلئے ٹیکسزمیں اضافہ کیا اور اخراجات میں کمی کی، اس کے علاوہ پاکستان نے معاہدے کیلئے شرح سود بھی بڑھا کر تاریخ کی بلند سطح پر کردی ہے۔

    میں اپنے دل سے مٹاؤں گی تیری یاد مگر، تو اپنے ذہن سے پہلے نکال …

    موڈیز کا کہنا ہے کہ 9 ماہ کے پروگرام میں پاکستان کو آئی ایم ایف کا مکمل 3 ارب ڈالر فنڈ ملنا غیریقینی ہے۔ پاکستان کو دوطرفہ اور کثیرا لاقوامی شراکت داروں سے ملنے والی مالی امدادبھی متاثرہوسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 12 جولائی 2023 کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والا ہے جس میں دستخط شدہ ایل او آئی کےذریعے 3 ارب ڈالرز کےقلیل مدتی بیل آؤٹ پیکج کی منظوری اور1 ارب ڈالرزکی قسط جاری کرنےکےلیے پاکستان کی درخواست پر غور کیا جائے گا یہ 1 ارب ڈالرز کی قسط فنڈ کے ایگز یکٹیو بورڈ سے قرضہ پیکج کی منظوری کے بعد اگلے چند دنوں میں ادا کر دی جائے گی۔

    اس جدید دور میں مذہبی جذبات کی توہین کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے،صادق سنجرانی کا …

    آئی ایم ایف کا عملہ پہلے ہی ایگزیکٹو بورڈ کے ممبران میں ایل او آئی کی کاپیاں بھیج چکا ہے جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک نے مالیاتی اور توانائی کے شعبوں میں اہم اصلاحات کرنے کی یقین دہانی کرائی تاکہ مالیاتی کھاتوں کی خرابیوں پر قابو پایا جا سکے۔

  • ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا

    ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا

    نیویارک:عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس سے کم کر کے ٹرپل سی پلس کردی۔ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا

    بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فِچ ریٹنگز نے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی جاری کرنے والی ڈیفالٹ ریٹنگ (آئی ڈی آر) ‘B’ مائنس سے کم کرکے CCC پلس کر دی ۔فچ ریٹنگز کا کہنا ہے کہ وہ عام طور پر ‘CCC’ پلس یا اس سے نیچے کی ریٹنگ پر آؤٹ لک جاری نہیں کرتے۔

    فچ کے مطابق ریٹنگ میں کمی پاکستان کی بیرونی لیکویڈیٹی اور فنڈنگ ​​ کی حالت میں مزید بگاڑ اور غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ جزوی طور پر بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب کا نتیجہ ہے جس سے مالیاتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کم کرنے کی پاکستان کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

    فِچ کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 اکتوبر 2022 تک تقریباً 7.6 ارب امریکی ڈالر رہے جو کہ ایک ماہ کی بیرونی ادائیگیوں کے قابل ہیں۔رواں سال جولائی میں امریکی ریٹنگز ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا تھا۔

    فچ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کو بیرونی مالی دباؤ اور زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سامنا ہے، بگڑتے مالی حالات پالیسی کے خطرات کو ظاہر کرتے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ موجودہ صورتحال جزوی طور پر بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب کا نتیجہ ہے۔

    خیال رہے کہ 6 اکتوبر کو عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بھی اکستان کی طویل المدتی قرضوں کی ریٹنگ بھی ڈاؤن گریڈ کردی تھی۔

    موڈیز رپورٹ کے مطابق پاکستان کیلئے طویل مدتی قرض کی صورت حال کمزور رہے گی، قرضوں کی ادائیگی کیلئےقرض دہندگان سے فنانسنگ پربہت زیادہ انحصارکرنا پڑے گا، درجہ بندی میں کمی بیرونی اورقرضوں کی پائیداری کے خطرات کے باعث کی گئی۔

    واضح رہے کہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی درجہ بندی کا مقصد کسی معیشت کو لاحق خطرات کا جائزہ اور اس کی بنیاد پر اس کی ریٹنگ متعین کرنا ہوتا ہے۔

  • موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ کم کر دی

    موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ کم کر دی

    نیو یارک: موڈیز انویسٹرز سروس نے 5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ کم کر دی۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارےکے مطابق موڈیز انویسٹرز سروس نے پاکستان کے 5 بینکوں کی طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگ میں تنزلی کرتے ہوئے بی 3 سے سی اے اے ون کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق موڈیز انویسٹرس سروس نے منگل کو پانچ پاکستانی بینکوں کی طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگ کو گھٹا دیا جن میں الائیڈ بینک لمیٹڈ (ABL)، حبیب بینک لمیٹڈ (HBL)، MCB بینک لمیٹڈ (MCB)، نیشنل بینک آف پاکستان (NBP) اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ ( UBL) شامل ہیں-

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزکاروبار کا مثبت رجحان

    موڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے 5 بینکوں کی طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگ کم کردی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ موڈیز نے مذکورہ بینکوں کی طویل مدتی فارن کرنسی کاؤنٹر پارٹی رسک ریٹنگز (سی آر آر) بھی بی 3 سے سی اے اے ون کر دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ان کی مقامی کرنسی کی طویل مدتی سی آر آرز بی 2 سے بی 3 میں تنزلی کردی ہے، ان کی طویل مدتی کاؤنٹر پارٹی رسک اسیسمنٹس بی ٹو (کریڈٹ) سے بی 3 (کریڈٹ) کر دی۔

    بیان میں کہا گیا کہ ‘این بی پی اور ایچ بی ایل کے بی سی ایز کی سی اے اے ون پر تصدیق کردی گئی ہے۔

    ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ان تمام بینکوں کی ڈپازٹ پر آؤٹ لک بدستور منفی رہے گی اس سے قبل موڈیز نے پاکستان کی مقامی اور بیرونی کرنسی اور غیر محفوظ قرض ریٹنگز بی 3 سے سی اے اے ون کردی تھی۔

    یہ کمی Moody’s کی جانب سے پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی اور سینئر غیر محفوظ قرض کی درجہ بندی کو B3 سے Caa1 کرنے کے چند دن بعد سامنے آئی ہے۔

    موڈیز کا کہنا تھا کہ بینکوں کی ریٹنگز پر منفی آؤٹ لک کی بڑی وجہ ریٹڈ بینکوں کی جانب سے خود مختار قرض سیکیورٹیز کی بڑی تعداد ہے، جو ان کے ٹائر ون کیپیٹل کے 7 سے 14 گنا کے درمیان ہے، یہ ان کی کریڈٹ صلاحیت حکومت سے جوڑنے میں لنک جاری رکھے گا تاہم ان کی ریٹنگز منفی آؤٹ لک پر ہیں۔

    بیان میں کہا گیا کہ آؤٹ لک بینکوں کی مالی استعداد اور کریڈٹ پروفائل پر بڑھتے خطرات بھی ظاہر کرتا ہے جو پاکستان کی میکرو اکنامک دباؤ اور آپریٹنگ کنڈیشنز سے جڑ جاتی ہے اور میکرو اکنامک دباؤ موڈیز کو پاکستان کی میکرو پروفائل کا جائزہ لینے میں معاون ہوگا اور اس وقت یہ انتہائی کمزور ہے۔

    پاکستانی بینکوں کی ریٹنگز میں تنزلی کے حوالے سے بیان میں موڈیز نے کہا کہ ریٹنگز اس بات کی عکاس ہے کہ حکومت کی بینکوں سے تعاون کی صلاحیت میں کمی آگئی ہے، جس سے بینکوں پر اثر پڑا جن کی ریٹنگ حکومت کے تعاون سے مستفید ہوتی تھی، ان میں این بی پی اور ایچ بی ایل ہے۔

    موڈیز نے کہا کہ بینکوں کی بیلنس شیٹس اور خود مختار کریڈٹ رسک کے درمیان ہائی کریڈٹ لنکیجز اور خودمختار کریڈٹ رسک اور پاکستان کی غیر ملکی کرنسی سیلنگ سی اے اے ون نے تمام ریٹڈ بینکوں کی فارن کرنسی سی آر آر پر اثر ڈال دیا ہے۔

    "نتیجے کے طور پر، NBP اور HBL کی ڈپازٹ ریٹنگز میں اب حکومتی تعاون کی بہتری شامل نہیں ہے۔

    حکومت کی شدید مخالفت کے درمیان، کو B3 سے Caa1 کر دیا تھا۔

    بیان میں کہا گیا کہ ‘پاکستانی حکومت کی بینکوں کو ضرورت کے وقت تعاون کی صلاحیت میں کمی سے موڈیز نے جمعرات کو پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی اور سینئر غیر محفوظ قرضوں کی درجہ بندی سے بونڈ ریٹنگ بی 3 سے سی اے اے ون میں چلی گئی ہے جو بدترین معاشی صورت حال کی وجہ سے ہوئی ہے –

    جون 2022 میں ملک میں بدترین سیلاب کے بعد حکومتی لیکویڈیٹی میں اضافہ اور بیرونی اور قرضوں سے متعلق خطرات پیدا ہوئے ہیں اور سماجی اخراجات کی ضروریات میں بے پناہ اضافہ کیا ہے، جبکہ حکومتی ریونیو کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    قرض کی استطاعت، پاکستان کے لیے ایک طویل عرصے سے قرض کی کمزوری، مستقبل قریب میں انتہائی کمزور رہے گی۔ تنزلی نے ملک کو سات سال پیچھے، یعنی مارچ 2015 میں سی کیٹیگری میں دھکیل دیا۔

    570 ملین ڈالرز مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری ہو گئی

    پاکستان نے موڈیز کی کمی کے فیصلے کا سختی سے مقابلہ کیا، اور کہا کہ یہ یکطرفہ طور پر لیا گیا تھا، قبل از وقت ڈیٹا پر مبنی تھا اور معلومات کے خلاء اور تضادات کی وجہ سے حقیقی تصویر کو نہیں دکھایا گیا تھا۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمعہ کے روز موڈیز کو متنبہ کیا کہ اگر ایجنسی نے کمی کو واپس نہ لیا تو وہ اس کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ میں "مناسب” جواب دیں گے انہیں (موڈیز حکام) کو مجھ سے ملنا ہے میں نے ان سے کہا تھا کہ اگر آپ یہ نہیں کرتے تو میں اگلے ہفتے ہماری میٹنگ میں آپ کو مناسب جواب دوں گا-

  • موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو مزید کم کردیا:ملکی زرمبادلہ کے ذخائربھی مزید کم ہوگئے

    موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو مزید کم کردیا:ملکی زرمبادلہ کے ذخائربھی مزید کم ہوگئے

    اسلام آباد:ملکوں کی معیشت کی عالمی سطح پر درجہ بندی کرنے والے بین الاقوامی ادارے موڈیز نے پاکستان کی معاشی درجہ بندی کو مزید کم کردیا۔عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کیلئے نظرثانی شدہ ریٹنگ جاری کردی۔ موڈیز نے پاکستان کیلئے خود مختار کریڈٹ ریٹنگ بی تھری سے کم کرکے سی اے اے 1 کردی۔

    دوسری جانب موڈیز نے پاکستان کی طویل المدتی قرضوں کی ریٹنگ بھی ڈاؤن گریڈ کردی۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب نے پاکستان کی بیرونی قرضوں کی کمزوریوں کومزید بڑھادیا کیونکہ سماجی اخراجات کی ضروریات میں اضافہ حکومتی آمدن متاثرہوئی۔

    ڈالرکو200 سے نیچے لائیں ورنہ سخت سزا کے لیے تیاررہیں:اسٹیٹ بینک کی8 بڑے بینکوں…

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کیلئے طویل مدتی قرض کی صورت حال کمزور رہے گی، قرضوں کی ادائیگی کیلئےقرض دہندگان سے فنانسنگ پربہت زیادہ انحصارکرنا پڑے گا، درجہ بندی میں کمی بیرونی اورقرضوں کی پائیداری کے خطرات کے باعث کی گئی۔وزارت خزانہ نے موڈیز کی اس ریٹنگ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ، چند ماہ میں حکومتی پالیسیوں سے مالی استحکام لانے میں مدد ملی ہے تاہم موڈیز نے پیشگی مشاورت کے بغیر ریٹنگ جاری کی۔

    پہلی پاکستان جونیئر لیگ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیساتھ شروع

    واضح رہے کہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی درجہ بندی کا مقصد کسی معیشت کو لاحق خطرات کا جائزہ اور اس کی بنیاد پر اس کی ریٹنگ متعین کرنا ہوتا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے اس ریٹنگ کو سامنے رکھتے ہوئے کسی ملک کو قرضہ جاری کرنے کے لیے مارکس کا تعین کرتی ہیں۔

    خیال رہے کہ دنیا میں تین بڑی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں ہیں۔ موڈیز، فچ اور سٹینڈرڈ اینڈ پوور جو دنیا کے تمام ممالک کی کریڈٹ ریٹنگ کے بارے میں جائزے جاری کرتی ہیں۔

    دوسری طرف ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 10کروڑ 60لاکھ ڈالرز کی کم ہوئے ہیں۔

    پالپا کی طرف سے ائیرلائن پائلٹس کے لیے ایسویسی ایٹ ممبرشپ کا اعلان

    رپورٹ کے مطابق 10کروڑ 60لاکھ ڈالرز کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب58 کروڑ90 لاکھ ڈالر رہ گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کےذخائر 7 ارب 89 کروڑ 98لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 68 کروڑ 90 لاکھ ڈالرزہیں۔

  • پاکستان کے زرمبادلہ کےذخائرتیزی سے کم ہونےلگے،حالات بہت نازک ہیں:بلومبرگ

    پاکستان کے زرمبادلہ کےذخائرتیزی سے کم ہونےلگے،حالات بہت نازک ہیں:بلومبرگ

    واشنگٹن :پاکستان کے زرمبادلہ کےذخائرتیزی سے کم ہونے لگے،حالات نازک ہیں:بلومبرگ کی رپورٹ نے خطرے کی گھنٹیاں بجادیں ،اطلاعات کے مطابق عالمی معاشی معاملات پر گہری نظر رکھنے والے عالمی ادارے بلومبرگ نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 بلین ڈالر سے نیچے آگئے، جس سے خطرہ ہے کہ اگر پالیسی ساز بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے قرض حاصل نہیں کرتے توپاکستان معاشی بحران میں پھنس جائے گا۔

    مرکزی بینک نے جمعرات کو اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر27 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 366 ملین ڈالر کم ہو کر 9.72 بلین ڈالر رہ گئےہیں ۔ یہ اگست سے تقریباً 50 فیصد کمی ہے اور دو ماہ سے کم درآمدات کی ادائیگی کے لیے کافی ہے۔

    بلومبرگ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں ڈالر کی کمی مزید بڑھ سکتی ہے کیونکہ یہ حکومت کی طرف سے پیش گوئی کی ہے کہ اس کا تجارتی خسارہ جون میں ختم ہونے والے سال میں ریکارڈ 45 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ حکام نے ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جو کہ کثیر الجہتی قرض دہندہ کے موجودہ قرض کے بقیہ $3 بلین کو حاصل کرنے کی ایک اہم شرط ہے۔

     

    بلومبرگ نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ دیوالیہ ہونے کے قریب پاکستان کے قرض کی بیمہ کی لاگت گزشتہ ہفتے ایک دہائی کے دوران سب سے زیادہ ہونے کے بعد بلند ہے۔ بلومبرگ کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک کی کرنسی نے گزشتہ ہفتے ریکارڈ کم 202 فی ڈالر تک پہنچنے کے بعد کچھ کچھ پیسے واپسی کی ہے لیکن یہ ناکافی ہے،بلومبرگ کا کہنا ہےکہ اس سال اس میں تقریباً 10 فیصد کمی ہے۔

    عالمی معاشی معاملات کو مانیٹر کرنے والے ادارے بلومبرگ کا کہنا ہے کہ خوراک اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بدھ کو پاکستان میں افراط زر کی شرح دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس سال اسٹاک میں تقریباً 5 فیصد کمی ہوئی ہے۔ قبل ازیں جمعرات کو، Moody’s Investors Service نے IMF امداد کی بحالی میں تاخیر سمیت مالی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی گراوٹ کا سلسلہ شروع ہوگیا جو سابقہ حکومت میں معیشت کو مستحکم کرچکے تھے

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • موڈیز نے پاکستان کے آؤٹ لک کو مثبت سے منفی کردیا

    موڈیز نے پاکستان کے آؤٹ لک کو مثبت سے منفی کردیا

    معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کے آؤٹ لک (مستقبل کا معاشی منظر نامہ) کو مثبت سے منفی کردیا ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق موڈیز نے پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی صورت حال کو غیر مستحکم قرار دیا ہے۔

    موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری رکھی ہے اور آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا ہے۔
    موڈیز کے مطابق بیرونی معاشی خطرات کے باعث پاکستان کی رینکنگ منفی کردی گئی ہے، غیرملکی فنانسنگ حاصل کرنے میں غیریقینی صورت حال سے رینکنگ منفی ہوئی ہے۔

    موڈیزکا کہنا ہےکہ مہنگائی کے باعث بیرونی معاشی صورت حال بگڑ رہی ہے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور کرنسی پر دباؤبڑھا ہے،سیاسی خطرات کی وجہ سےمعاشی مستقبل غیریقینی دکھائی دے رہا ہے۔ موڈیز کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی غیریقینی نظر آرہی ہے، غیر ملکی فنانسنگ پربھی غیریقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں، رواں سال پاکستان کی جی ڈی پی 4.5 سے 5 فیصد تک رہنےکا امکان ہے، رواں سال جاری کھاتوں کا خسارہ 3.5 سے 4 فیصد تک رہنےکا امکان ہے، سیاسی حالات کے باعث آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد میں مشکلات درپیش ہیں۔

    اس سے قبل کزشتہ ماہ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کاآؤٹ لک مستحکم قراردیا تھا۔ موڈیز کے مطابق مستحکم آؤٹ لک معیشت کا بہترتسلسل اور بڑھتی مالی شمولیت ہے جب کہ بہتر معاشی سرگرمیوں کےسبب بینکوں کی قرض گیری بڑھےگی۔موڈیز کا کہنا تھا کہ مالی سال 2022 میں جی ڈی پی شرح نمو 3 سے 4 فیصد اور 2023 میں 4 سے 5 فیصد رہنے کے اندازے ہیں۔

    موڈیز کے مطابق غیرفعال قرضوں کی شرح بلند مگر مجموعی قرضوں کے 9 فیصد پر مستحکم رہے گی، بینکوں کا منافع اعتدال سے بڑھے گا جو نئےکاروبار اور شرح سود بہتر ہونے کے سبب بڑھے گا، بینکوں کی جانب سے منافع کی ادائیگی رواں سال بڑھے گی۔