Baaghi TV

Tag: مچھر کالونی

  • مچھر کالونی کراچی،سلنڈر دھماکہ،تین افراد کی موت،متعدد زخمی

    مچھر کالونی کراچی،سلنڈر دھماکہ،تین افراد کی موت،متعدد زخمی

    شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں تین افرا د کی موت ہو گئی ہے جبکہ عمارت زمین بوس ہو گئی ہے

    واقعہ کراچی کے علاقے مچھر کالونی، ماڑی پور میں پیش آیا،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی،ریسکیو‌حکام کے مطابق مچھر کالونی جعفر چوک کے قریب سلنڈر دھماکہ ہوا جس سے عمارت مسمار ہو گئی،دھماکے کے نتیجے میں تین افراد کی موت ہوئی جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں‌کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق عمارت میں سلینڈر دھماکے کے 8 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، سلینڈر دھماکے میں جاں بحق 2 افراد کی لاشوں کو بھی سول اسپتال منتقل کیا گیا

    چھیپا ترجمان کے مطابق ماڑی پور مچھر کالونی جعفر چوک کے قریب بلڈنگ گرنے سے 01 بچی سمیت 03 افراد جاں بحق و 02 خواتین اور 05 بچوں سمیت 14 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں،جاں بحق و شدید زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
    جاں بحق و شدید زخمی ہونے والوں کی شناخت:
    01-شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر23سال (جاں بحق)
    02-عبدالوہاب ولد حاجی اسرائیل عمر50سال (جاں بحق)
    03- الفت دختر عبدالحمید عمر04سال(جاں بحق بچی)
    04-نور حسین ولد نور محمد عمر28سال (زخمی)
    05-حمید ولد نور محمد عمر25سال (زخمی)
    06-شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر28سال (زخمی)
    07-شہزادی دختر طاہر عمر03سال (زخمی بچی)
    08-سعید نور فضل حق عمر32سال (زخمی)
    09- نبی عالم ولد فضل حق عمر28سال (زخمی)
    10-عبدالامین ولد ابو بکر عمر27سال (زخمی)
    11-شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر10سال (شدید زخمی بچہ)
    12-رضیہ زوجہ امین عمر23سال (شدید زخمی خاتون)
    13-راشد ولد اظہر عمر10سال (شدید زخمی بچہ)
    14-عمر فاروق ولد طارق عمر21سال (شدید زخمی)
    15-احمد ولد سعید نور عمر03سال (شدید زخمی بچہ)
    16-مبالسہ دختر محمد نور عمر03سال (شدید زخمی بچی)
    17-شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر15سال (شدید زخمی لڑکی)

  • مچھر کالونی واقعہ،12 ملزمان کی عدالت پیشی، امام مسجد کا کردار بھی آیا سامنے

    مچھر کالونی واقعہ،12 ملزمان کی عدالت پیشی، امام مسجد کا کردار بھی آیا سامنے

    مچھر کالونی میں ہجوم کے تشدد سے دو ٹیلی کام ملازمین کی ہلاکت کا مقدمہ پولیس نے مقدمے میں گرفتار مزید 12 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا

    تفتیشی افسرنے کہا کہ ملزمان کو پہلے سے گرفتار ملزمان سے تفتیش اور وڈیوز کی مدد سے شناخت کرکے گرفتار کیا گیا،مجموعی طور پر مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 16 ہوگئی ہے،مقدمے میں 11 نامزد اور ڈھائی سو نامعلوم ملزمان مفرور ہیں، ملزمان سے تفتیش اور سی آر او کے لئے جسمانی ریمانڈ درکار ہے ،عدالت نے ملزمان کو 7 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دیدیا ،عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی کی پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،ملزمان میں جان عالم، عمران، بلال، منان، نور الحق، نور اسلام، احمد رضا، شفیق، حسین، علی حسین، زبیر اور شریف عرف شریفو شامل ہیں

    سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ مچھر کالونی واقعے میں میری معلومات کے مطابق پیش امام کا مثبت کردار تھا انہوں نے نوجوانوں کو بچانے کی کوشش کی تھی

    دوسری جانب امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ مچھر کالونی میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں بے گناہ افراد کا قتل نہایت قابل مذمت ہے بہیمانہ سانحے میں ملوث افرادکو گرفتار اورواقعے کی فوری تحقیقات کرکے سخت سے سخت سزادی جائے

    علاوہ ازیں پیپلز پارٹی صوبائی سندھ کے صدر سینیٹر نثار احمد کھوڑو نے کراچی مچھر کالونی میں بیدردی سے قتل ہونے والے 2 نوجوانوں کے ورثاء کے پاس پہچ کر ان کے ساتھ تعذیت کی اور انہیں مکمل انصاف دلانے کی یقین دہیانی بھی کرائی۔

    واضح رہے کہ کراچی کےعلاقے مچھر کالونی میں دلخراش واقعہ آیا ، جہاں شہریوں نے نجی کمپنی کے دو ملازمین کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔علاقہ مکینوں کی جانب سے ملزمان کی لاشوں کوجلانے کی کوشش کی گئی جبکہ ان کی کار کو بھی آگ لگا دی۔ذرائع نے بتایا کہ علاقہ مکینوں نے ابتدائی طورپرملزمان کو اغوا کار بتایا ہے، ملزمان کی جانب سےمبینہ طور پر اغوا کی واردات کی جا رہی تھی۔.واقعے کی تحقیقات کیلئے ایس ایس پی کیماڑی فدا جانوری جائے وقوع پہنچے تو بتایا کہ دونوں افراد کسی ٹیلی کام کمپنی کے ملازم تھے اور علاقہ میں سگنل چیک کرنے کیلئے آئے تھے۔ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ یہ پسماندرہ علاقہ ہے ،افواپھیلائی گئی کہ بچوں کو اغواکیا جارہاہے تو لوگوں کے ہجوم نے دونوں افراد پر حملہ کردیا۔فدا حسین نے کہا کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد میرٹ پر تحقیقات کی جائیں گی،

    تین سال میں سی پیک کومکمل بند کرکے بیڑا غرق کردیا گیا .چینی سفیرکا شکوہ،تہلکہ خیز انکشافات

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کا اہم رکن کراچی سے گرفتار

    کیا سی پیک رک چکا ، نئے چینی سفیر کس مشن پر آئے ، معاملہ گڑ بڑ.؟ مبشر لقمان کی اہم باتیں

    پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

    بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

    لندن کا جوکربھارتی ایجنٹ،پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث،ثبوت سامنے آ گئے

    سی پیک کیخلاف بھارتی عزائم،مبشر لقمان کے اگست میں کئے گئے تہلکہ خیز انکشافات کی وزیر خارجہ نے کی تصدیق

  • کے۔الیکٹرک کا مچھر کالونی میں ہونے والے واقعہ پر اظہار افسوس

    کے۔الیکٹرک کا مچھر کالونی میں ہونے والے واقعہ پر اظہار افسوس

    کراچی۔: سہراب گوٹھ کے علاقے مچھر کالونی میں 2 فروری کی شام کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے متاثرین اور ان کے خاندان سے کے۔الیکٹرک نے دلی افسوس کا اظہار کیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چند بچوں نے کھیلنے کے دوران بجلی کے تار کو چھونے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ان کو بجلی کا جھٹکا لگا

    اس واقع کی اطلاع جیسے ہی موصول ہوئی، کے۔الیکٹرک کی مقامی ٹیمز نے جائے وقع پر پہنچ کر علاقے کو محفوظ کر لیا۔ابتدائی تحقیقات کے بعد کسی بھی مقام پر تار نہیں ٹوتے تھے اور کے۔الیکٹرک کا نیٹ ورک مکمل طور پر بحال تھا۔ جائے وقوع پر بجلی کی فراہمی حفاظتی اقدامات کے تحت مختصر عرصے کیلئے بند کی گئی تھی جس کو متعلقہ ٹیم سے کلیئرنس ملنے کے بعد بحال کر دیا گیا۔

    کے۔الیکٹرک کے نمائندے نے وضاحت کی کہ ہائی ٹینشن تاروں کو براہ راست یا کسی بھی آلے سے چھونا نہایت خطر ناک ہے۔
    .
    یوٹلٹی شہریوں کو حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرنے کیلئے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا مسلسل استعمال کرتی رہتی ہے تاکہ شہری کسی بھی حادثے سے محفوظ رہیں