Baaghi TV

Tag: مچھلی

  • دریائے سندھ میں ڈولفن مچھلی کا شکارکرنیوالوں کا پولیس پارٹی پر حملہ،گرفتار

    دریائے سندھ میں ڈولفن مچھلی کا شکارکرنیوالوں کا پولیس پارٹی پر حملہ،گرفتار

    دریائے سندھ سے ڈولفن مچھلی کا شکار کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے

    ضلع رحیم یارخان کی تحصیل خان پور کے قصبہ چاچڑاں شریف کے قریب دریائے سندھ کی نایاب مکین "بلھن” یعنی انڈس بلائنڈ ڈولفن شکاریوں کے جال میں پھنس گئی ،پنجاب حکومت کے محکمہ اطلاعات سے جاری بیان کے مطابق شکاری ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر ڈالتے رہے ،پولیس محکمہ وائلڈ لائف کے ساتھ ملک شکاریوں کو ڈھونڈنے پہنچی تو پولیس پر حملہ بھی کیا گیا ، پولیس نے شکاریوں کو گرفتار کر لیا ہے اور بلھن کو دریا میں چھوڑ دیاگیاہے

    ملزمان کے پولیس پارٹی پر حملے سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،

    کیا پاکستان کی دریائے سندھ کی ڈولفن کو بچایا جا سکتا ہے؟

    دریائے سندھ کی نایاب ڈولفن کو نامعلوم دیہاتیوں نے گولی مار دی

    تصاویر:سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو،خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • کینسر اور ذیابیطس ٹائپ 2  سے بچنے کا ماہرین نے آسان حل بتا دیا

    کینسر اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچنے کا ماہرین نے آسان حل بتا دیا

    لندن: برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں ماہرین کا کہناہے کہ کینسر اور ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے جان لیوا امراض سے بچنے کیلئے مچھی کھانا عادت بنا لیں-

    باغی ٹی وی : East Anglia یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ زیادہ مچھلی کھانے سے لوگوں کو صحت مند رہنے میں مدد ملتی ہےمچھلی پروٹین کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے جس کو کھانے سے وزن کو صحت مند رکھنے میں مدد ملتی ہے، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنا ممکن ہوتا ہے، اگر بڑے پیمانے پر مچھلی کھانے کو یقینی بنایا جائے تو ذیابیطس اور کینسر کے لاکھوں کیسز کی روک تھام ممکن ہے۔

    تحقیق کے مطابق ہر ہفتے 2 بار مچھلی کھانے سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ 15 فیصد تک کم ہو جاتا ہےاسی طرح آنتوں کے کینسر کا خطرہ 42 فیصد تک گھٹ جاتا ہے مچھلی کھانے سے ذیابیطس اور کینسر کی مخصوص اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوتا ہے جبکہ معیار زندگی بھی بہتر ہوتا ہے، غذا کے ذریعے امراض کی روک تھام کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہے اور خرچہ بھی کم ہوتا ہے۔ 

    اس سے قبل دسمبر 2023 میں جرنل سرکولیشن میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ مچھلی کھانے کی عادت امراض قلب سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے،جن افراد کے قریبی رشتے داروں کو امراض قلب کا سامنا ہوتا ہے، وہ مچھلی کو اکثر کھا کر دل کی بیماریوں کا خطرہ کم کر سکتے ہیں۔

  • کراچی ،قیمتی اور نایاب "سوا” مچھلی ماہی گیروں نے پکڑ لی

    کراچی ،قیمتی اور نایاب "سوا” مچھلی ماہی گیروں نے پکڑ لی

    شہر قائد کراچی کے ماہی گیروں پر قسمت مہربان ہو گئی،قیمتی اور نایاب اربوں روپے مالیت کی مچھلی پکڑ لی

    کراچی کی کیٹی بندر گارہ کے قریب ماہی گیر مچھلیاں پکڑ رہے تھے کہ جال میں انتہائی قیمتی اور نایاب مچھلی” سوا” جال میں آ گئی،کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان کمال شاہ کا کہنا ہے کہ جال میں پرسوں ’سوا‘ مچھلی کا بڑا کیچ آیا ہے، 3 کشتیوں کو ’سوا‘ مچھلی کے 700 دانے ملے ہیں،

    ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تیکنیکی مشیر معظم خان کے مطابق سوا مچھلی مارچ اپریل میں انڈے دینے کے لیے جمع ہوتی ہیں، بڑی تعداد میں شکار سے ’سوا‘ مچھلی کے معدوم ہونے کا خطرہ ہے

    سوا مچھلی کی قیمت 20، 25 لاکھ روپے ہوتی ہے، سوا مچھلی نایاب ہوچکی ہے، مچھلی کے پیٹ سےنکلنے والی چربی قیمتی ہوتی ہے،مچھلی کی چربی سے سرجری کے دوران استعمال ہونے والا دھاگا بنتا ہے،سوا مچھلی کا سائنسی نام ارگائیروسومس جیپونیکس ہے اس کا سائز ڈیڑھ میٹر تک ہوسکتا ہے جبکہ وزن 30 سے 40 کلو بھی ہوسکتا ہے، یہ پورا سال ہی پکڑی جاتی ہے لیکن نومبر سے مارچ تک اس کی دستیابی آسان ہوجاتی ہے کیونکہ یہ بریڈنگ سیزن ہے۔

  • میٹھے پانی کی ایک مچھلی کھاناایک مہینے تک آلودہ پانی پینے کے برابر ہے،تحقیق

    میٹھے پانی کی ایک مچھلی کھاناایک مہینے تک آلودہ پانی پینے کے برابر ہے،تحقیق

    واشنگٹن: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سال میں میٹھے پانی کی ایک مچھلی کھانا ایک مہینے تک ’فار ایور کیمیکلز‘ سے آلودہ پانی پینے کے برابر ہے۔

    باغی ٹی وی : ریاستہائے متحدہ میں جنگلی پکڑی گئی، میٹھے پانی کی مچھلیاں سمندروں میں تجارتی طور پر پکڑی جانے والی مچھلیوں کے مقابلے میں زہریلے فلورو الکائل اور پولی فلورو الکائل(PFAS )”ہمیشہ کے لیے کیمیکلز” سے کہیں زیادہ آلودہ ہیں، اور وفاقی اعداد و شمار کے ایک نئے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ بڑی جھیلوں کی مچھلیوں میں سب سے زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔

    زمین جیسا سیارہ دریافت

    پرفلورو الکائل اور پولی فلورو الکائل(پی ایف ایز) مرکبات المعروف ’فارایور کیمیکلز‘کئی صورتوں میں ہماری روز مرہ زندگی کا حصہ ہوتے ہیں لیکن یہ مرکبات کینسر اور دیگر صحت کے مسائل سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔

    پبلک ہیلتھ ایڈووکیٹ انوائرنمنٹل ورکنگ گروپ (EWG) کے ہم مرتبہ جائزہ لینے والے مطالعے میں یہ بھی پایا گیا کہ میڈین پی ایف اے ایس کی سطح سے آلودہ امریکی میٹھے پانی کی مچھلی کا ایک سرونگ کھانا ایک ماہ تک ہر روز انتہائی آلودہ پانی پینے کے مترادف ہوسکتا ہے۔

    EWG کے ساتھ حکومتی امور کے سینئر نائب صدر سکاٹ فیبر نے کہا کہ نتائج "دم توڑ دینے والے” ہیں۔

    اس تحقیق کے لیے انوائرنمنٹل ورکنگ گروپ (ای ڈبلیو جی) کے محققین نے امریکا بھر سے میٹھے پانی کے ذخیروں سے پکڑی جانے والی مچھلیوں کے گوشت کے 500 نمونوں کا تجزیہ کیا۔

    تجزیے میں یہ تخمینہ لگایا گیا کہ ان کیمیکلز سے آلودہ مچھلیوں کو کھانا ایک مہینے تک پی ایف ایز سے آلودہ (48 حصے فی 10 کھرب) پانی پینے کے برابر ہے۔

    ہرفرد موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی روک تھام کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے،بل گیٹس

    تحقیق کے میں دیکھا گیا کہ مچھلیوں میں پی ایف ایز کی اوسط مقدار 9500 نینو گرام فی کلوگرام تھی لیکن سُپیریئر، مشیگن، ہیورن جیسی بڑی جھیلوں سے پکڑی جانے والی مچھلیوں میں یہ مقدار بڑھ کر 11 ہزار 800 نینو گرام فی کلو گرام تک پہنچ گئی تھی۔

    پی ایف ایز کی یہ مقدار کمرشلی طور پر پکڑ کر فروخت کی جانے والی مچھلیوں میں پائی جانے والی مقدار کی نسبت 280 گُنا زیادہ ہے۔

    ای ڈبلیو جی کے سینئر سائنس دان اور تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر ڈیوڈ اینڈریو کے مطابق وہ لوگ جو میٹھے پانی کی مچھلی کھاتے ہیں بالخصوص وہ لوگ جو باقاعدگی سے مچھلی پکڑتے ہیں اور کھاتے ہیں، ان کے جسم میں خطرناک حد تک پی ایف ایز کی موجودگی کا خدشہ ہے۔

    فی الوقت پی ایف ایز تقریباً 12 ہزار صورتوں میں موجود ہیں جن کے فائر فائیٹنگ فوم،فرائی پان پر کی جانے والی نان-اسٹکنگ کوٹنگ اور ٹیکسٹائل سمیت کئی استعمال ہیں۔

    چین: لامحدود وقت تک ہوا میں رہنے والے لیزرڈرون کا تجربہ کامیاب

    نئی تحقیق میں 2013 سے مختلف ادوار میں ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) کی طرف سے کئے گئے تین مطالعات کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا۔

    ای پی اے نے 501 نمونوں میں سے ایک کے علاوہ تمام پایا جس میں اس نے پی ایف اے ایس کی سطح کو بلند کیا تھا۔ کھیتی ہوئی میٹھے پانی کی مچھلیوں میں عام طور پر جنگلی پکڑی جانے والی مچھلیوں کے مقابلے پی ایف اے ایس کی سطح نمایاں طور پر کم ہوتی ہے، جس کے بارے میں تحقیق کے ایک مصنف ڈیوڈ اینڈریوز نے کہا کہ یہ فارمز آلودہ دریاؤں یا جھیلوں کی بجائے تالابوں کو بھرنے کے لیے زمینی پانی کو بطور ذریعہ استعمال کرنے کی وجہ سے ہوسکتے ہیں۔

    باس اور کیٹ فش کی کئی پرجاتیوں میں سب سے زیادہ سطح پائی گئی، جبکہ سب سے کم رشتہ دار سطح چنوک اور کوہو سالمن میں پائی گئی۔ شہری علاقوں کے قریب پکڑی جانے والی مچھلیوں کی سطح عام طور پر زیادہ ہوتی ہے۔

    ایمیزون جنگلات کی تباہی سے ہمالیہ اورانٹارکٹک کی برف میں بھی کمی ہوسکتی ہے

  • کراچی ماہی گیروں کو لاکھوں روپے مالیت کی مچھلی مل گئی:خوشی سے نہال

    کراچی ماہی گیروں کو لاکھوں روپے مالیت کی مچھلی مل گئی:خوشی سے نہال

    کراچی: کھلے سمندر میں شکار پر جانے والے ماہی گیروں کی چاندی ہوگئی، لاکھوں روپے مالیت کی نایاب سوا مچھلی جال میں پھنس گئی۔ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کی قسمت اچانک چمک اٹھی، کھلے سمندر میں شکار کے دوران ماہی گیروں کے جال میں لاکھوں روپے مالیت کی سوا مچھلی پھنس گئی۔

    ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ کےمطابق ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کے جال میں کھلے سمندر میں شکار کے دوران بھاری بھرکم سوا مچھلی پھنس گئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ مچھلی شکار کے دوران قسمت والوں کو ملتی ہے کیوں کہ سوا نسل کی مچھلی انتہائی نادر و نایاب تصور کی جاتی ہے اور سمندر میں شاذونادر ہی ملتی ہے۔

    ماہرین آبی حیات کے مطابق سوا مچھلی کے پیٹ سے ملنے والی چربی انتہائی قیمتی ہے، جس سے جراحی کے بعد اعضاء کو سینے والادھاگہ بنتا ہے، سوا سندھی زبان کا لفظ ہے جبکہ اس مچھلی کو بلوچی میں کِر(KIR) پکاراجاتا ہے، جس کا وزن 30 سے 40 کلو بھی ہوسکتا ہے۔

    ماہرین آبی حیات کا کہنا تھا کہ مچھلی کےاعضاء میں شامل اس کا سوئیم بلیڈر(پوٹا) انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے، اس پوٹے کوچینی کسی خاص دعوت کے موقعے پرانتہائی اہم مہمانوں کو تناول کرنے کےلیے پیش کرتے ہیں جب کہ اس پوٹے کو سکھا کرشان وشوکت کےلیے گھروں کی زینت بناتے ہیں اور اس پوٹے کو جسمانی بیماریوں خاص طور پر جوڑوں کے عارضے میں دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • کراچی :مچھلیوں کی دکانیں ختم کرنے کا حکم:اب کہاں سے لیں گے مچھلی لوگ سوچنے لگے

    کراچی :مچھلیوں کی دکانیں ختم کرنے کا حکم:اب کہاں سے لیں گے مچھلی لوگ سوچنے لگے

    کراچی:کراچی :حسن اسکوائر سے مچھلیوں کی دکانیں ختم کرنے کا حکم:اب کہاں سے لیں گے مچھلی لوگ سوچنے لگے ،اطلاعات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے حسن اسکوائر کے اطراف فلیٹس میں گیراج اور فٹ پاتھ پر مچھلیوں کی دکانیں کھولنے کے خلاف درخواست پر اینٹی انکروچمنٹ سیل، ایس بی سی اے کو فوری کارروائی کا حکم دیدیا۔

    جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ میں حسن اسکوائر کےاطراف فلیٹس میں گیراج اور فٹ پاتھ پر مچھلیوں کی دکانیں کھولنےکےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ حسن اسکوائر یونیورسٹی روڑ پر فٹ پاتھ پر مچھلیوں کے اسٹال لگا دیئے گئے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں‌ یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ سروس روڑ اورفٹ پاتھ عام لوگوں کے لیے بند کردی گئی۔ حسن اسکوائر کے اطراف فلیٹس کے اندر گیراج تک چل رہے ہیں۔ حسن اسکوائر فلیٹس کے اندر گیراج کھول لیے گئے ہیں۔

    پولیس حکام نے تصدیق کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گیراج کے خلاف کارروائی متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے اینٹی انکروچمنٹ سیل اور ایس بی سی اے کو فوری کارروائی کا حکم دیدیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے نارتھ ناظم آباد میں پورشن بنانے کیخلاف درخواست پر ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بلڈر کو فوری تعمیرات روکنے کا حکم تھا۔

    ہائیکورٹ میں نارتھ ناظم آباد میں پورشن بنانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل وحید حسین ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ پلاٹ نمبر 66 بلاک سی میں رہائشی پلاٹ پر پورشن بنائے جا رہے ہیں۔

    پورشن سے علاقہ مکینوں کے حقوق متاثر ہوں گے۔ علاقہ مکینوں کو سیوریج، پارکنگ سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہوگا۔درخواست گزار کے وکیل وحید حسین ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ بلڈرز کو تعمیرات روکنے اور ایس بی سی اے کو کارروائی کی ہدایت دی جائے۔