Baaghi TV

Tag: مکہ

  • مکہ مکرمہ میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار

    مکہ مکرمہ میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار

    ریاض: مکہ مکرمہ میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: مکہ کے مشاعر مقدسہ منیٰ،مزدلفہ اور میدان عرفات میں بارش ہوئی، باران رحمت سے گرمی کی شدت میں کمی ہونے پر حجاج کرام نے اللہ پاک کا شکر ادا کیا –صحن حرم میں ایمان افروز مناظر دیکھنے میں آئے حجاج دعائیں مانگتے رہے،مسجد الحرام کے مرکزی علاقے میں سایہ میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ، عرفات میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ اور منی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا،تاہم بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹنے لگا ہے۔

    علاوہ ازیں حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سےمسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کر رکھا ہے انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائےبارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    عید کے دوسرے روزمختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    دوسری جانب سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ حج کے دوران حجاج کرام میں گرمی کی وجہ سے تھکن اور سن سٹروک کے 2 ہزار 764 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں تاہم مجموعی طور پر حجاج کی صحت تسلی بخش ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ صحت کے حوالے سے ہدایات یا گائیڈ لائنز پر عمل نہ کرنے سے کچھ حجاج گرمی سے تھکن کا شکار ہوئے اور یہی حجاج کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہےحجاج تمام صحت ہدایات پر عمل کریں اور چھتری کا استعمال جاری رکھیں،گرمی کی تھکن کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے لیکن اس کی روک تھام ہدایات پر عمل کرنے سے ممکن ہے۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے جنگی کابینہ تحلیل کردی

  • مکہ میں خاتون عازم حج  کے ہاں بچے کی ولادت

    مکہ میں خاتون عازم حج کے ہاں بچے کی ولادت

    مکہ مکرمہ: نائیجیریا کی خاتون عازم حج کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی، جس کا نام محمد رکھ دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: سعودی میڈیا کے مطابق اس سال حج سیزن میں ہونے والی یہ پہلی ولادت ہے،30 سالہ خاتون نے مکہ کے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن اسپتال میں بچے کو جنم دیا، جس کا نام محمد رکھا گیا ہے،خاتون کو حمل کے 31 ہفتے بعد ہی شدید تکلیف کے سبب اسپتال کے ایمرجنسی روم میں داخل کروایا گیا، ایمرجنسی ٹیم نے ان کی حالت کا جائزہ لیا جس کے بعد خاتون کو میٹرنٹی وارڈ منتقل کیا گیا جہاں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی،وقت سے قبل پیدا ہونے والے بچے کی مکہ کے اسپتال میں دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور خاتون کی حالت بھی بہتر بتائی جا رہی ہے۔

    علاوہ ازیں سعودی عرب کی خطرناک گرمی کے باوجود 130 سالہ خاتون سرزمین مکہ پہنچ گئی ہیں مقامی اخبار24 کے مطابق 130 سالہ عازم حج بذریعہ ہوائی جہاز مکہ مکرمہ پہنچی ہیں، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ خاتون عازم حج کو خوش آمدید کرنے کے لیے سعودی ایئرلائن نے بھی انتظامات کیے تھے۔

    سب مجھے خاموش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہو جائے،عمران …

    makkah
    سعودی ایئرلائنز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ الجیریا سے تعلق رکھنے والے 130 سالہ سرحدہ ستیتی کی جانب سے سعودی ایئرلائنز کا انتخاب کیا گیا تھا، جس کے ذریعے وہ مکہ مکرمہ پہنچیں،جس پر کمپنی کے اعلیٰ عہدیداران سمیت حکام کی جانب سے تحائف کے ساتھ بزرگ خاتون عازم حج کا استقبال کیا گیا تھا۔

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس : آج کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا

  • خواتین کیلئے مناسب عمرہ لباس کے حوالے سے ضابطہ جاری کر دیا

    خواتین کیلئے مناسب عمرہ لباس کے حوالے سے ضابطہ جاری کر دیا

    مکہ: سعودی وزارت حج و عمرہ نے خواتین کے لیے مناسب عمرہ لباس کے حوالے سے ضابطہ جاری کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: وزارت حج و عمرہ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ خواتین عمرے کے لیے غیر آرائشی لباس کا انتخاب کریں حج و عمرہ کی وزارت کے مطابق لباس ڈھیلا ہونا چاہیے جو جسم کے کسی بھی حصے کو ظاہر نہ کرے وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ خواتین عمرہ کے لیے مسجد الحرام آتے وقت ایسا کوئی بھی لباس پہن سکتی ہیں جو تینوں ضوابط پر پورا اترے۔
    https://x.com/MoHU_En/status/1701589097553305725?s=20
    وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ مقدس لباس کے دائرے میں، عمرہ کے سفر پر جانے والی خواتین کے لیے احرام اور روایتی لباس کے درمیان فرق واضح ہو جاتا ہے۔

    قبل ازیں گزشتہ ماہ پاکستان کی نگران کابینہ کے وزیر مذہبی امور انیق احمد اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں سب سے اہم عمرہ ویزہ کے بارے میں بات چیت ہوئی، ذرائع نے بتایا کہ عمرہ ویزہ مدت 90 دن کر دی گئی ہے، اس موقع پر نگران وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، سعودی وزیر برائے حج و عمرہ کا دورہ پاکستان ہمارے لیے باعث اعزاز ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمرہ زائرین میں پاکستان کی تعداد دنیا میں پہلے نمبر پر ہے،روڈ ٹو مکہ منصوبہ پاکستانی عازمین حج کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔ پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے ویزے کا دورانیہ 90 دن کر دی گئی، ویزے پر عمرہ کے علاوہ سعودی عرب کے دیگر تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا جا سکے گا۔ مکہ اور مدینہ میں 100 کے قریب مزید نئے مقامات کو کھولا جائے گا۔

  • سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب 15 محرم الحرام کو ہو گی

    سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب 15 محرم الحرام کو ہو گی

    مکہ: سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کا اہتمام 15 محرم الحرام یعنی 2 اگست کو نمازِ فجر کے بعد کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کے دوران مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد ا لفیصل خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو آبِ زم زم، عرقِ گلاب اور مشک سے دھوئیں گے جب کہ خانہ کعبہ کے فرش کو آبِ زم زم، عرقِ گلب اور عود کے عطر سے دھویا جائے گا۔


    مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو آبِ زم زم سے دھونے کے بعد ہاتھوں اور کھجور کے پتوں کی مدد سے خشک کیا جائے گا جب کہ سفید کپڑے کا استعمال دیواروں کو صاف کرنے کے لیے کیا جائے گا خیال رہے کہ غسلِ کعبہ کی یہ مقدس روایت نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے زمانے سے چلی آ رہی ہے۔

    عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار،متحدہ عرب امارات میں چاول کی برآمد پرپابندی

    بعض روایات کے مطابق نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم سال میں دو بار کعبہ کو غسل دیا کرتے تھے، پہلی بار محرم الحرام میں اور دوسری بار رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ماہِ شعبان میں۔ گزشتہ چند برسوں سے خانہ کعبہ کے غسل کی یہ تقریب سال میں صرف ایک بار کی جاتی ہے۔

    عراق میں بھی بھارتی سیرپ میں زہریلے اجزا کا انکشاف

  • غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا،ویڈیو

    غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا،ویڈیو

    مکہ : کل یکم حجری سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : کنگ عبدالعزیز کمپلیکس سے غلاف کعبہ کو خصوصی ٹرکوں کے ذریعے بیت اللہ شریف لایا گیا کسوہ فیکٹری کے حکام نے غلاف کعبہ حرمین شریفین انتظامی امور کے سربراہ الشیخ عبدالرحمان السدیس کے حوالے کیا۔

    غلاف کعبہ کے تبدیلی کی تقریب نماز عشاء کے بعد شروع ہوئی،غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل 3 سے 4 گھنٹوں میں مکمل ہوا۔ نئے اسلامی سال 1445 کی شروعات ہوتے ہی مکہ مکرمہ میں کلاک ٹاور روشنیوں سے جگمگا اٹھا اورنئے اسلامی سال کو خوش آمدید کہا کلاک ٹاور کی تھری ڈی لائٹس روشن کرکے نئے اسلامی سال 1445 کو خوش آمدید کہا گیا۔


    گزشتہ روز سعودی سپریم کورٹ نے تصدیق کی کہ بروزمنگل ذوالحج کا مہینہ مکمل ہوگیا، بدھ کو 19 جولائی یکم محرم الحرام 1445 ہے نئے اسلامی سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کا عمل شروع کیا گیا۔


    پہلے مرحلے میں پرانے غلاف کعبہ کو چاروں جانب سے انتہائی فنی مہارت کے ساتھ اتارا گیا، اس دوران کعبتہ اللہ کے چاروں جانب حفاظتی بیریئر لگائے گئے جبکہ الیکٹرانک لفٹرز غلاف کو اوپر چھتوں تک پہنچانے کیلئے استعمال کیے گئے،


    رپورٹس کے مطابق غلاف کعبہ کی تیاری پر 2 کروڑ سعودی ریال سے زیادہ لاگت آئی ہے، غلاف کعبہ سلک، سونے اور چاندی کے تار سے سلائی اور کڑھائی سے تیار کیا گیا ہے-


    واضح رہے کہ پاکستان میں محرم الحرام 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا محرم الحرام 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں ہوا اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور پورے ملک میں عدم رویت رہی اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم محرم الحرام 1445 ہجری جمعرات 20 جولائی کو ہوگی اور یوم عاشور 10 محرم الحرام 29 جولائی کو ہوگا-

  • آدھا گھنٹہ حرکت قلب بند، عراقی حاجی کی جان بچالی گئی

    آدھا گھنٹہ حرکت قلب بند، عراقی حاجی کی جان بچالی گئی

    سعودی عرب میں ایک عراقی حاجی کے مدینہ منورہ میں آمد کے بعد عارضہ قلب کا شکار ہونے کے بعد طبی امدادی عملے کی فوری مداخلت سے اس کی جان بچالی گئی۔ سعودی عرب کے مقامی میڈیا کے مطابق مسجد نبوی کے ساتھ واقع الصافیہ ارجنٹ کیئر سینٹر میں طبی ٹیموں نے ایک عراقی حاجی کو اس وقت طبی امداد فراہم کی جب اس سینٹر میں لایا گیا۔ طبی امداد دینے سے قبل حاجی کےدل کی حرکت 23 منٹ تک بند رہی۔

    مدینہ منورہ ہیلتھ کلسٹر نے بتایا کہ الصافیہ سینٹر کو ایک حاجی کے عارضہ قلب کا شکار ہونے کا کیس موصول ہوا۔ مریض کے دل کی حرکت دھڑکن مکمل طور پر بند تھی۔ جہاں طبی ٹیم نےاس کے دل میں ’ایئر وے‘ کو کھولا، سینے کو دبایا، بجلی کے جھٹکے لگائے۔ اس طرح اس کے دل کی حرکت تئیس منٹ کے بعد بحال ہوئی۔ مریض کی حالت بہتر ہونے کے بعد اسے ایک مربوط طبی ٹیم کے ساتھ کنگ سلمان میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا جہاں اسے مزید علاج کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
    سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
    سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ ،چار بچوں کی دب جانے کی اطلاع
    ڈالر 250 روپے کی سطح پر آنے کی پیش گوئی
    توماج صالحی کو احتجاجی مظاہرین کی حمایت پر 6 سال قید
    وفاقی وزیر کے کزن کی گاڑی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق
    خیال رہے کہ رواں سال کے حج سیزن کے موقعے پر مدینہ منورہ میں طبی عملے نے 20 ہزار سے زائد عازمین کو طبی خدمات فراہم کیں۔ اس دوران مختلف ملکوں کے حجاج کرام میں11 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن آپریشن، 27 ڈائیلاسز سیشن اور 9 دیگر سرجیکل آپریشن کیے گئے۔

  • اگلے سال کیلئے 1 لاکھ 79 ہزار حاجیوں کا کوٹہ جبکہ حج ڈالرز میں ہوگا

    اگلے سال کیلئے 1 لاکھ 79 ہزار حاجیوں کا کوٹہ جبکہ حج ڈالرز میں ہوگا

    وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے حجاج کو لوٹنے والے نجی ٹوور آپریٹرز کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا، اگلے سال کے لیے 1 لاکھ 79 ہزار 210 حاجیوں کا کوٹہ لانے کی خوشخبری بھی سنائی جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود بھی پہلی حج فلائٹ سے اسلام آباد پہنچے اور اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانیوں نے حج مکمل کیا ہے اور شکر ہے کہ کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوا، اکثریت نے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بطور وزیر اپنے حج کے اخراجات جمع کروائے، پاکستانی حاجیوں کے ساتھ ہی رہا اور حج ادا کیا، مجموعی طور پرحاجیوں نے اطمینان کا اظہار کیا، رواں برس 30 لاکھ کے قریب افراد نے دنیا بھر سے حج کیا، یہ سعودی تاریخ کا سب سے بڑا حج تھا، منی میں 30 لاکھ حاجی موجود تھے، اس وجہ سے مشکلات آتی ہیں، منی، مزدلفہ اورعرفات میں پاکستانیوں کی شکایات سعودی وزیر کو پہنچائیں اور احتجاج کیا۔ وزیرمذہبی امورنے انکشاف کیا کہ کچھ نجی ٹوورآپریٹرز نے حجاج سے 19 لاکھ لیے اور حاجیوں کو حرم میں لیٹنا پڑا، پرائیویٹ ٹوور آپریٹرز کی فہرستیں طلب کرلی ہیں، جنہیں بلیک لسٹ کریں گے، اس حوالے سے باقاعدہ پالیسی بنائی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سویٹزرلینڈ کے اعلی سطح وفد اگلے ہفتے پاکستان دورے کا امکان
    سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود سپردخاک
    دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
    دو فریقین کی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی،5 کی حالت تشویش ناک
    صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ
    پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا
    طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی حاجیوں کے ساتھ مسلسل ملاقاتیں کرتا رہا، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ میں حج مشن بھی تھا اور کام کرتے رہے، مزدلفہ، منی، جمرات اور عرفات کے مقامات پرحج معاونین کو کھل کر کام کرنے کی اجازت نہیں تھی، حاجیوں کو پانی، لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر سہولیات میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا، میں نے ہجوم والے لوگوں کو وہاں سے نکالا اور ان کو گرفتار نہیں ہونے دیا، سعودی حکومت نے ہجوم اکھٹا ہونے پر مجھے حراست میں لیا اور تحقیقات کے بعد چھوڑ دیا۔ طلحہ محمود نے کہا کہ اگلے سال کے لیے ایک لاکھ 79 ہزار 210 حاجیوں کا کوٹہ لے کر آیا ہوں، پہلے آؤ پہلے پاؤ کے طریقے پر چلیں گے، جنوری 2024 سے حاجیوں کوبھیجنے کی تیاری مکمل کرنی ہے، اب پاکستانی روپے نہیں بلکہ ڈالرز میں حج ہوگا۔

  • حج عام آدمی کی پہنچ میں کیسے آئے گا……؟ تحریر:محمد نورالہدیٰ

    حج عام آدمی کی پہنچ میں کیسے آئے گا……؟ تحریر:محمد نورالہدیٰ

    ایک اکانومی عمرہ فقط 3 سے 4 لاکھ روپے میں ہو جاتا ہے۔ جبکہ حج کیلئے اس سے کم از کم 5 گنا زیادہ (ابتدائی) بجٹ درکار ہوتا ہے۔ حج میں عمرہ کی نسبت چند اضافی عبادات شامل ہوتی ہیں، جن میں منیٰ، عرفات (وقوف عرفہ) اور قربانی شامل ہیں۔ مزدلفہ کا قیام، رمی بھی عمرہ سے اضافی عبادات ہیں جو حج کا حصہ ہیں۔ مسجد الحرام سے فرض کی تکمیل کے بعد مذکورہ اسفار و قیام بھی حج کے دیگر اراکین میں شامل ہیں۔

    سوچنے کی بات یہ ہے کہ ان ”اضافی“ عوامل کی مد میں حاجیوں کو لاکھوں روپے اضافی دینا پڑتے ہیں۔ مذکورہ ارکان کے بغیر ہونے والا عمل یعنی، عمرہ، جس میں رہائش، ائیرپورٹ سے آنے اور واپس جانے کا سفر، مکہ سے مدینہ اور مدینہ سے واپس مکہ کا سفر وی آئی پی پیکج کے ساتھ بھی زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ سے اوپر نہیں جاتا۔ اگر آپ نارمل (اکانومی) عمرہ پیکج کا انتخاب کریں گے تو وہ بھی زیادہ سے زیادہ ساڑھے 3 لاکھ سے 4 لاکھ تک ہوگا، اس سے زیادہ نہیں۔

    اگر حج کو دیکھا جائے تو اضافی عوامل کے ساتھ یہ بھی اتنا مہنگا نہیں ہونا چاہئے جتنا اسے کر دیا گیا ہے۔ شارٹ اور لانگ حج پیکجز کے ٹکٹ سے لے کر منیٰ، عرفات، مزدلفہ، مدینہ کے اسفار، رہائشی اخراجات اور دیگر سہولیات کا اصل ریٹس پر بریک اپ بنائیں تو یہ رقم زیادہ سے زیادہ بھی 9 لاکھ روپے سے اوپر نہیں جائے گی۔ وی آئی پی حج بھی ہو، تو زیادہ سے زیادہ 11لاکھ روپے تک بآسانی ہو جانا چاہئے۔ موجودہ حج ریٹس مکمل پیکج کے ساتھ 14 لاکھ سے شروع ہو کر 30 لاکھ تک جا رہے ہیں۔ گو، کہ عالمی مہنگائی کے باعث رہائش، مکاتب و مشائر اور دیگر کے اخراجات بڑھے ہیں۔ لیکن مختلف مدات میں ٹیکسز کے اضافے نے حج کی خواہش رکھنے والوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کی نسبت فی حاجی 1 لاکھ روپے خرچہ بڑھا ہے۔ رہائشی اخراجات میں 80 فیصد، طعام میں 100 فیصد، ہوائی سفر کے کرایہ جات کی مد میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح ٹرانسپورٹ کے اخراجات بھی ڈبل ہوئے ہیں جبکہ ویزہ فیس اور دیگر سہولیات کا خرچ بھی بڑھا ہے۔ یوں حج عام آدمی کی پہنچ سے مسلسل دور ہو رہا ہے۔

    حج کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ کے تناظر میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ ایک طرف، لیکن سعودی عرب میں ٹیکسوں میں اضافہ بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ 2021 ء میں کورونا کی وجہ سے جب حج کو صرف سعودی باشندوں کیلئے محدود کر دیا گیا تھا، تب بھی عمومی حج حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی حساب سے تقریباً 9 لاکھ روپے کا تھا۔ جبکہ اس سے محض ایک سال قبل تک یعنی 2020ء میں حج کی پاکستانی قیمت 5 سے 6 لاکھ روپے تھی۔ بعد ازاں 2 سالوں میں اب یہ کم از کم 15 لاکھ روپے تک پہنچ چکا ہے۔ گو، کہ مشکل معاشی صورتحال کے باوجود حکومت پاکستان ہر سال حجاج کی سہولت کیلئے زر مبادلہ کا انتظام کرتی ہے۔ حاجیوں کو پیکج میں اچھی خاصی سبسڈی بھی دیتی آئی ہے۔ تاہم، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدات کی وجہ سے بھی کافی مشکلات درپیش ہیں۔ اس کے باوجود حکومت پاکستان اس امر کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے کہ حجاج کو محدود بجٹ میں حج کا موقع دیا جائے۔ لیکن پاکستانی حکومت بھی آخر کتنی کوشش کر سکتی ہے، جب تک دوسرے ملک کی حکومت زائرین کیلئے ٹیکس فری انتظامات کے سلسلے میں تعاون نہ کرے۔
    یہ کس قدر بدقسمتی ہے کہ پاکستان کو اس مرتبہ حج کا کوٹہ واپس کرنا پڑا؟۔ یہاں سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا مقامی ہوٹلز کو کنٹرول کرنے کیلئے وہاں کی حکومت کوئی حکمت عملی نہیں بنا سکتی؟ …… ہوٹلز کو سارا سال کمانے کا موقع ملتا ہے۔ عمرہ کی ادائیگی کیلئے پوری دنیا سے لاکھوں لوگ 24/7 بلا کسی تعطل کے اور مسلسل جا رہے ہیں۔ اکثر ایسا وقت بھی آتا ہے جب ہوٹلوں میں عمرہ زائرین کیلئے رہائشی گنجائش ختم ہو جاتی ہے۔ جبکہ وہاں کے کاروباری معاملات بھی ہر وقت رننگ میں رہتے ہیں۔ یعنی وہاں کے لوگ روزانہ کی بنیاد پر اچھا خاصہ کما بھی رہے ہیں اور منافع بھی لے رہے ہیں۔ اگر ان مخصوص دنوں (حج کے ایام) میں انتظامی اور دیگر متفرق اخراجات حکومتی سطح پر کم بھی کر دئیے جائیں تو اس قدر منافع ہو جاتا ہے کہ اہلیان سعودیہ کئی سال آرام سے بیٹھ کر کھا سکتے ہیں۔ لہذا اگر حج کیلئے بھی عمرہ کے دنوں والے ریٹ قائم رکھے جائیں، تو رہائش گاہوں کے ”مالی استحکام“ میں فرق نہیں آئے گا، نہ ہی کاروباری سرگرمیوں میں کمی یا عدم استحکام پیدا ہو گا …… لیکن نجانے کیوں حج اور عمرہ کو سیاحت سے منسوب کرتے ہوئے اسے منافع بخش کاروبار کے طور پر لیا جانے لگا ہے۔ دنیا میں کوئی ایک ملک، کوئی ایک مقام، کوئی ایک سفر تو ایسا ہونا چاہئے جو غیر منافع بخش اور ٹیکس فری ہو، بالخصوص اس مقدس اور مبارک سفر کو تو آسان اور قابل رسائی ہونا چاہئے۔ متعلقہ ملک کے ارباب اختیار کو اس پر سوچنا اور مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔

    noorulhuda
    سفرِ حجاز…… چند مشاہدات …… تجاویز (محمد نورالہدیٰ)
  • ایک ہزار78 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہائپرلوپ چلانےکا سعودی منصوبہ

    ایک ہزار78 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہائپرلوپ چلانےکا سعودی منصوبہ

    ‘ورجن ہائپرلوپ’ نامی برق رفتار ٹرین کی مدد سے ریاض سے جدہ کا سفر ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ممکن ہوگا۔

    باغی ٹی وی: ‘ہائپر لوپ ون’ نامی امریکی کمپنی کی جانب سے یہ ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر نہایت ہی کم وقت میں طے کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کا مقصد طویل سفری اوقات کو کم سے کم کرنا ہے-

    سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان

    برق رفتار ٹرین کی مدد سے ریاض سے جدہ کا سفر10‌گھنٹوں کی بجائے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ممکن ہوگا جبکہ سعودی عرب میں جدہ سے مکہ اور مکہ سے جدہ تک کا سفر 5 منٹ تک کے معمولی وقت میں ممکن ہوسکے گا جبکہ ابو ظہبی کا سفر 48 منٹوں میں طے کیا جا سکتے گا-

    امریکی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مسافر 1 ہزار 78 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ایک کیپسیول نما ٹرین میں سفر کرسکیں گے کمپنی کی طرف سے مسافروں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ آرام دے سفر کا بھی یقین دلایا گیا ہے۔

    پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر پروپیگنڈا کی سازش بے نقاب

    اس حوالے سے ‘ڈی پی ورلڈ’ نامی متحدہ عرب امارات کی لوجیسٹکس کمپنی کے سی ای او نے بتایا کہ 2030 تک یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔ ہائپر لوپ ٹیکنالوجی لانچ کرنے والا پہلا ملک سعودی عرب ہوگا۔

  • چھ دن میں 60 پروازیں، 16 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے

    چھ دن میں 60 پروازیں، 16 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے

    حج اپڈیٹ، چھ دن میں 60 پروازوں کے ذریعے 16 ہزار سے زائد عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے

    ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ کے مطابق آج مزید 11 پروازوں کے ذریعے 3 ہزار عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچیں گے
    پاکستانی عازمین حج کو مدینہ منورہ میں 33 مختلف ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا ہے پاکستانی عازمینِ کرام کو مسجد نبوی کے نزدیک 3 ، 4 اور 5 سٹار ہوٹلز میں ٹھہرایا گیا ہے مزید آنے والے عازمین کو مسجد نبوی سے نزدیک رہائشیں فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے 9 فوڈ کیٹرنگ کمپنیوں کے ذریعے تین وقت کھانا رہائش گاہوں میں فراہم کیا جا رہا ہے مدینہ منورہ پہنچے والے عازمین 8 دن قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ کیے جائیں گے

    ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سینیٹر طلحہ محمود کی خصوصی ہدایت پر وزارت کی اعلیٰ سطح مانیٹرنگ ٹیم مدینہ منورہ پہنچ گئی ٹیم کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری ارشد فرید خان کر رہے ہیں مانیٹرنگ ٹیم رہائش گاہوں، خوراک ، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبہ جات کا جائزہ لے گی مانیٹرنگ ٹیم کی نشاندہی پر شعبہ گمشدگی و بازیابی میں عملہ کی تعداد دگنی کر دی گئی

     سینیٹر طلحہ محمود وزارت سنبھالنے کے بعد پہلے روز ہی متحرک

    سعودی عرب پاکستان کا مخلص اور سچا دوست ہے 

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ ،بھارتی ٹیم پرجوش، کھلاڑیوں کے جذبات

    بلوچستان میں ظلم کی انتہاء۔۔۔ہوشربا تفصیلات

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ ،افتتاحی تقریب

    مسجد میرج ہال والدین کیلیے سکھ کا سانس ,مسجدوں کو آباد نہیں ۔۔ مسجدوں میں آباد ہو جائیے

    اداکارہ میرا کو مل گیا دولہا، کون ہے؟ سنیے نوجوانوں کے جذبات