Baaghi TV

Tag: مکہ مکرمہ

  • مسجد الحرمین   مسجد نبوی ﷺ میں ختم قرآن اور دعا ،فلسطینیوں کےلیے خصوصی دعائیں

    مسجد الحرمین مسجد نبوی ﷺ میں ختم قرآن اور دعا ،فلسطینیوں کےلیے خصوصی دعائیں

    مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ: مسجد الحرمین مکہ یعنی مکرمہ اور مسجد نبوی ﷺ میں 29 ویں تراویح میں ختم قرآن اور دعا کرائی گئی۔

    باغی ٹی وی :ختم قرآن کی دعا میں شرکت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے، دعا میں مظلوم فلسطینیوں کےلیے ہر آنکھ اشک بار نظر آئی، اس دعا میں میں لاکھوں افراد شریک ہوئے جس کے رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، مسجد الحرام کےاندرونی اوربیرونی صحنو ں کے علاوہ چھت اوراطراف کی سڑکیں زائرین سے بھر گئیں۔
    https://x.com/wmngovsa/status/1776993333186883585
    https://x.com/wmngovsa/status/1777091993111286131
    https://x.com/wmngovsa/status/1776974121102160146
    سعودی میڈیا کے مطابق 29ویں تراویح کے اختتام پر لوگوں کی بڑی تعداد مغرب سے قبل ہی مسجد الحرام اور مسجد نبوی پہنچ گئی تھی اور وہیں افطار کیا،مغرب اور اس کے بعد عشا و تراویح کی نمازیں بھی حرمین الشریفین میں ادا کیں۔

  • مکہ مکرمہ میں چار خواتین پر مشتمل جیت کترا گروہ گرفتار

    مکہ مکرمہ میں چار خواتین پر مشتمل جیت کترا گروہ گرفتار

    مکہ مکرمہ: پولیس نے چار خواتین پر مشتمل جیت کترا گروہ گرفتار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی میٖڈیا کے مطابق گرفتار خواتین مصری ہیں اور اقامہ ہولڈر ہیں مکہ کی پولیس کے مابق مذکورہ گروہ مکہ مکرمہ میں زائرین اور مقیمین کی جیبیں کترتا تھا،گروہ مرکزی علاقے کے علاوہ عوامی مقامات اور بسوں میں سرگرم رہتا تھا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کے ٹھکانے سے مسروقہ اشیا ءبھی برآمد ہوئی ہیں، تفتیش اور ضابطے کی کارروائی کے بعد انہیں پبلک پراسکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔

    قبل ازیں مکہ مکرمہ پولیس نے بیوی پر تشدد کرنے و الے غیر ملکی کو گرفتار کرلیا تھا،مذکورہ شخص میانمارکا تھا اور اس کی بیوی کو پیٹتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، ویڈیو کی بنا پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اسے گرفتار کیا ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔

    اسحاق ڈار کا بھارت سے تجارت کھولنے کا عندیہ

    ہمیں 15دن قبل ہی فارورڈ بلاک کا علم ہوا ،شیر افضل مروت

    ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

  • مکہ مکرمہ میں  ہریالی میں 600 فیصد اضافہ

    مکہ مکرمہ میں ہریالی میں 600 فیصد اضافہ

    ریاض: مکہ مکرمہ میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ہریالی میں حیرت انگیز طور پر 600 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: سعودی عرب کے قومی مرکز برائے نباتات (نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کور ڈیولپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹیفکیشن) نے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ میں گزشتہ پانچ ماہ (اگست تا دسمبر 2023) کے دوران ہریالی میں حیرت انگیز طور پر 600 فیصد اضافہ ہوا ہے،مکہ مکرمہ میں چار سو پھیلی ہریالی کی وجہ برسات کا زیادہ ہونا ہے، کچھ علاقوں میں تو 200 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔
    https://x.com/makkahregion/status/1740746036996681757?s=20
    ریموٹ سینسنگ ڈیٹا کے جامع تجزیے کے ذریعے یہ طے کیا گیا کہ اگست میں مکہ مکرمہ میں ابتدائی نباتات کا رقبہ 3,529.4 مربع کلومیٹر تھا، جو اس خطے کے کل رقبے کا 2.3 فیصد بنتا ہے، جبکہ برسات کے بعد اس میں اضافہ ہوا اور بالآخر سال کے آخر تک نباتات کا رقبہ 26،256 مربع کلومیٹر تک پہنچ گیا۔
    https://x.com/fsb6n/status/1727488766049206655?s=20
    دسمبر 2023 تک، نباتات کا احاطہ مکہ خطے کے کل رقبے کے 17.1 فیصد تک پھیل گیا، خاص طور پر بحیرہ احمر کے ساحل کے ساتھ پہاڑی علاقے سرسبز و شاداب ہوگئے 500 سے 2600 میٹر کی اونچائی والے ان علاقوں میں مکہ، طائف، اللیث، الجوم، الکامل اور خلع کے گورنریٹس شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کا نیشنل سینٹر پودوں کے احاطہ والے علاقوں پر گہرائی سے مطالعہ کرتا ہے اور درخت لگانے کے منصوبے کے مقامات پر تبدیلیوں کی مسلسل نگرانی کرتا ہے۔

  • مکہ مکرمہ میں بارشیں، جبل النور سرسبز ہوگیا

    مکہ مکرمہ میں بارشیں، جبل النور سرسبز ہوگیا

    مکہ مکرمہ میں گزشتہ دنوں ہونے والی مسلسل بارش کے بعد مسجد الحرام سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جبل النور سرسبز ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سعودی میڈیا کے مطابق معتدل موسم اور سبزے کی وجہ سے زائرین کی بڑی تعداد جبل النور کا رخ کر رہی ہے، واضح رہے کہ جبل النور مسجد الحرام سے 4 کلو میٹر دور اور سطح سمندر سے 642 میٹر بلند ہےیہی وہ پہاڑ ہے جس کی چوٹی پرغار حرا واقع ہے جہاں حضور پاک محمد ﷺپر پہلی وحی کا نزول ہوا تھا مکہ مکرمہ آنے والے اکثر زائرین اس تاریخی مقام کو دیکھنے ضرور آتے ہیں۔

    یہ پہاڑ مکہ سے طائف جانے والے راستے پر سڑک سے تقریباً میٹر کے فاصلے پر واقع ہے، سطح سمندر سے اس پہاڑی کی بلندی 639 میٹر ہےجبل نور دامن میں کچھ پھیلاؤ رکھتا ہے اور پھر اس کے بعد قریباً سیدھا اوپر کو اٹھتا چلا گیا ہے تاہم اس کی چوٹی نوکیلی نہیں، پہاڑ کے دامن میں نصف کلومیٹر تک راستہ ہموار ہے اور آگے چڑھائی شروع ہو جاتی ہے، اوپر چڑھنے کا راستہ مشرقی سمت سے ہے اور چکر کھاتے ہوئے اوپر جاتا ہے۔

  • پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری

    پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری

    سعودی عرب نے پاکستان کے عمرہ زائرین کے لیے ویزے کی مدت 30 سے بڑھا کر 90 دن کر دی۔

    باغی ٹی وی : سعودی وزیر ڈاکٹر توافق بن فوزان الربیہ نے کہا کہ سعودی حکومت کے وژن 2023 کے تحت حج اور عمرہ زائرین کے لیے سہولتوں کو بہتر بنانا ہے، اب عمرہ کی غرض سے سعودی عرب آنے والا کوئی بھی شخص مکہ اور مدینہ کے ساتھ سعودی عرب کے کسی بھی شہر میں جا سکتا ہے، وہ ریاض، دمام اور دیگر شہروں کا دورہ کر سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت خواتین بغیر کسی مرد سرپرست کے مملکت میں آ سکتی ہیں ہم نے ٹرانزٹ ویزا بھی شروع کیا ہے جو سعودی عرب کے راستے سفر کرنے اور مملکت میں چار دن تک قیام کی اجازت دیتا ہے اور ایئر لائنز خاص طور پر سعودی ایئر لائن ایک رات مفت قیام بھی فراہم کرے گی، اس کے علاوہ ٹکٹ اور ویزا بھی ایک ساتھ جاری کیا جائے گا۔

    مکہ مکرمہ میں موسلا دھار طوفانی بارش کے دوران مسجد الحرام میں ایمان افروز مناظر

    دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت برائے حج و عمرہ کی طرف سے عازمین کے لیے عمرہ کی بکنگ کے حوالے سے تین اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں وزارت حج نے ضیوف الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ کی مناسک آسانی اور سہولت سے ادا کرنے کے لیے عمرہ کے لیے اپوائنٹمنٹ بک کرواتے وقت ہجوم کے اوقات سے بچنا یقینی بنائیں، آنے والے عمرہ زائرین اجازت نامہ پیش کرنے کے علاوہ، مقررہ وقت اور تاریخ پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

    محکمہ موسمیات کی آج سے ملک بھرمیں بارشوں کی پیشگوئی

  • مکہ مکرمہ میں موسلا دھار طوفانی بارش کے دوران مسجد الحرام میں ایمان افروز مناظر

    مکہ مکرمہ میں موسلا دھار طوفانی بارش کے دوران مسجد الحرام میں ایمان افروز مناظر

    مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش کے باوجود عازمین عمرہ خانہ کعبہ کا طواف کرتے رہے اور اللہ تعالیٰ کی حمدو ثنا بیان کرتے رہے-

    باغی ٹی وی : مکہ مکرمہ میں موسلا دھار طوفانی بارش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسں میں طوفانی بارش کے باوجود عازمین عمرہ طواف کرتے اور اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا بیان کرتے رہے،طوفانی ہواؤں کے جھکڑوں سے مسجد الحرام کے صحن میں مختلف اشیا اڑ گئیں اور صفائی کا عملہ صفائی پر مامور عملہ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے پھسل گیا مسجد الحرام کے اطراف کی سڑکوں سمیت مکہ کے دیگر علاقے بھی زیر آب آ گئے۔


    طوفانی بارش کے دوران مکہ ٹاور کے اوپر بجلی چمکنے کے دلکش مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے مطاف ، نماز کے مقامات ، داخلی راستوں پر پانی کی فوری نکاسی اور فرش خشک کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔

    اسلام آباد سے سعودی عرب جانیوالے مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد

    دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت برائے حج و عمرہ کی طرف سے عازمین کے لیے عمرہ کی بکنگ کے حوالے سے تین اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں وزارت حج نے ضیوف الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ کی مناسک آسانی اور سہولت سے ادا کرنے کے لیے عمرہ کے لیے اپوائنٹمنٹ بک کرواتے وقت ہجوم کے اوقات سے بچنا یقینی بنائیں، آنے والے عمرہ زائرین اجازت نامہ پیش کرنے کے علاوہ، مقررہ وقت اور تاریخ پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

    گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس:سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کی درخواست …

  • سمٹ بینک لمیٹڈ نے اپنا نام بدل کر بینک مکرمہ لمیٹڈ رکھ دیا

    سمٹ بینک لمیٹڈ نے اپنا نام بدل کر بینک مکرمہ لمیٹڈ رکھ دیا

    سمٹ بینک لمیٹڈ نے اپنا نام بدل کر بینک مکرمہ لمیٹڈ رکھ دیا

    ترجمان سمٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے سمٹ بینک لمیٹڈ کا نام بینک مکرمہ لمیٹڈ رکھنے کی منظوری دے دی۔گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کے ممتاز سرمایہ کار ناصر عبداللہ حسین لوتاہ نے سمٹ بینک لمیٹڈ کے اکثریتی شیئرز حاصل کیے تھے ۔ اکثریتی شیئرزکے حصول کے بعد نام کی تبدیلی عمل میں آئی ۔ تبدیلی نام کا اطلاق دیگر ریگولیٹری اور کارپوریٹ منظوریوں کے بعد ہو گا ۔ناصرعبداللہ حسین لوتاہ بینک مکرمہ لمیٹڈ کو ایک سرکردہ اسلامی بینک بنانے کے لیے پرعزم ہیں ۔

    ترجمان سمٹ بینک کے مطابق بینک مکرمہ لمیٹڈ اسلامی اصولوں کے عین مطابق مالیاتی خدمات اورجدید مصنوعات فراہم کرے گا۔ بینک مکرمہ لمیٹڈ مکمل اسلامی بینکاری کے لیے جامع منصوبہ کی تیاری پر عمل پیراہے۔ تبدیلی کے عمل میں بینک کے آپریشنز کا مکمل جائزہ، شرعی تقاضوں پر مبنی مالیاتی حل کاتعارف اور اسلامی بینکاری کے طریقے شامل ہوں گے ۔ بینک مکرمہ لمیٹڈ تبدیلی کے مرحلے میں اپنے صارفین کی خدمت اور بلا رکاوٹ منتقلی یقینی بنانے کے لیے پرعزم  ہے

    سابق منیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے سمیت دیگر کیخلاف نیب انکوائریز کی منظوری

    5 لاکھ سے زائد کی رقم کی خرد برد کرکے پولیس کو ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار

  • یکم محرم کو غلاف کعبہ کو تبدیل کرنے کی تیاری مکمل

    یکم محرم کو غلاف کعبہ کو تبدیل کرنے کی تیاری مکمل

    سعودی عرب: مکہ مکرمہ میں غلاف خانہ کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : ” العربیہ” کے مطابق مسجد حرام میں خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کی تیاری کرلی گئی کسوہ فیکٹری کی انتظامیہ کے مطابق غلاف کعبہ کی تیاری کیلئے 670 کلو ریشم استعمال کیا گیا ہے غلاف کعبہ میں 120 کلوگرام سونا اور 100 کلوگرام چاندی کا بھی استعمال استعمال کیا گیا ہے-

    مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے غلاف کعبہ کو تبدیل کرنے سے متعلق تمام محکموں کی تیاری کو یقینی بنایا ہے خانہ کعبہ کے غلاف کو تبدیل کرنے کی ورک ٹیم میں غلاف بنانے والے، انجینئرز اور ٹیکنیشنز شامل ہیں۔ ٹیم کی ارکان کی مہارتوں کو تصدیق کر لی گئی ہے، غلاف کعبہ کی تبدیلی کیلئے 15 افراد کو فنی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔

    سویڈن: مقصدمقدس کتابوں کوجلانا نہیں تھا،صرف قرآن کی بیحرمتی کیخلاف آواز اٹھانا تھا.مسلم نوجوان

    فیکٹری انتظامیہ کے مطابق کمپلیکس نے نئے ہجری سال کے آغاز پر غلاف کعبہ کو تبدیل کرنے کی مکمل تیاری کرلی ہے غلاف کعبہ کی تیاری اور اس کی سلائی میں تربیت یافتہ اور اعلی مہارت رکھنے والے افراد حصہ لیتے ہیں نئے غلاف کعبہ کی ظاہری شکل کو بھی انتہائی شاندار معیار پر تیار کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال سے خانہ کعبہ کا غلاف یکم محرم کو تبدیل کیا جاتا ہے جبکہ اس سے قبل 9 ذی الحجہ کو ہر سال اس وقت تبدیل کیا جاتا تھا جب عازمین میدان عرفات میں وقوف کیلئے جمع ہوتے تھے اور مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوتی تھی۔

    امریکا کا ایف 16 طیارے خلیج بھیجنے کا اعلان

    غلاف کعبہ کی تیاری میں متعدد مشہور شخصیات حصہ لے چکی ہیں جن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہیں جبکہ متعدد سیاسی شخصیات بھی کسوہ کی تیاری کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ کسوہ فیکٹری مسجد الحرام سے 10 منٹ کے فاصلے پر قائم ہے۔

  • سعودی عرب: حج سیزن کےدوران غیر ملکیوں کےمکہ مکرمہ جانےسے متعلق ہدایات جاری

    سعودی عرب: حج سیزن کےدوران غیر ملکیوں کےمکہ مکرمہ جانےسے متعلق ہدایات جاری

    مکہ مکرمہ: سعودی عرب نے حج سیزن کے دوران غیر ملکیوں کے مکہ مکرمہ جانے سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔

    باغی ٹی وی : مسجد حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق حج کوریگولیٹ کرنے والی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آج پیر 15 مئی اور 25 شوال سے اجازت نامہ کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا۔

    ترکیہ انتخابات:ووٹوں کی گنتی جاری،طیب اردوان کوحزب اختلاف کےامیدوارکلیچ داراوغلوپرمعمولی برتری حاصل

    سعودی جنرل سیکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ آج سے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی حج اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ نہیں جا سکیں گے۔ مکہ مکرمہ جانے والی چیک پوسٹس پر حج پرمٹ چیک کیے جائیں گے اس سال 1444 ہجری کے حج کو ریگولیٹ کرنے والی ہدایات پر عمل درآمد کیا جائے گا ان ہدایات میں گاڑیوں اور سعودی رہائشیوں کو واپس کرنا بھی شامل ہے-

    سمندری طوفان ’موچا‘ بنگلادیش اورمیانمار کے ساحلوں سے ٹکرا گیا

    بیان کے مطابق جس غیرملکی کے پاس متعلقہ اداروں کا جاری کردہ حج پرمٹ نہیں ہوگا اسے مکہ مکرمہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ جن غیرملکیوں کے پاس مکہ سےجاری کردہ اقامہ، عمرہ یا حج پرمٹ ہوگا ان پراس پابندی کااطلاق نہیں ہوگا پرمٹ سکیورٹی کنٹرول سنٹرز سے لیے جا سکتے ہیں۔

    انگلیوں کی پوریں کیسے وجود میں آتی ہیں، سائنسدانوں نے معمہ حل کر لیا

  • کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی

    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی

    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی، مسجد حرام کے راستے عربی خطاطی سے مزین دیواریں

    مکہ مکرمہ کی سڑکوں پر روشن رنگوں میں عربی خطاطی سے مزین دیواروں نے شاندار جمالیاتی ذوق پیدا کر دیا ہے۔ عربی خطاطی کے فن کی مختلف شکلوں اور نمونوں کے ساتھ ان دیواروں نے زائرین کی زبردست توجہ حاصل کرلی ہے۔ کیپیٹل سیکریٹریٹ نے مکہ مکرمہ میں محبس الجن میں کنگ عبدالعزیز سٹریٹ پر دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بنا ڈالی ہے۔ رنگ و حروف سے تخلیق کردہ فن سے آراستہ یہ دیوار مقدس ترین مقام مسجد حرام کی طرف جاتی ہے۔ کنگ عبد العزیز سٹریٹ وہ خوبصورت نظارہ پیش کر رہی ہے جو لوگوں کے ورثہ، نظریات، تاریخ اور ثقافتی پیغام کو اپنے اندر لئے ہوئے ہے۔

    دیوار وں پر ایک جمالیاتی پیغام ہے جو اچھے ذوق والی نظروں کو اپنی طرف مائل کر لیتا ہے۔ یہ دیواریں دستاویزی کاموں میں سے ایک کام کی نمائندگی کرتی ہیں جو خوشبو دار ماضی اور اصلیت سے متعلق ہیں۔ یہ ماضی کے تمام معانی کی حالت میں بات کر رہی ہیں ۔ یاد رہے دیوار آرٹ کو انسانی فن کی قدیم ترین شکلوں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا تھا۔ اس کی نشاندہی دنیا بھر کی قدیم ترین انسانی بستیوں میں غار کی پینٹنگز سے ہوتی ہے۔ قبل از تاریخ دور میں بھی دیواروں پر فن کا اظہار کیا جاتا تھا۔ قدیم انسانوں کی جانب سے دیواروں پر خاکہ کو مجسم کیا گیا تھا۔ تاریخ میں دیواروں پر ڈیزائن ہی اولین انسانی فنون میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔

    یاد رہے مکہ مکرمہ کی میونسپلٹ مجسمہ سازی اور جمالیاتی نمونوں کی سرگرمی کے اندر دیواروں پر خاکے بنانے اور عربی حروف بنانے کے مقابلے کا انعقاد کرتی ہے۔ عربی خطاطی عرب اور اسلامی تہذیب کے اہم ترین مظاہر میں سے ایک ہے۔ عربی خطاطی کی بڑی وابستگی قرآن کریم سے بھی ہے۔ عربی خطاطی سب سے اہم تحریری اور بصری فنون میں سے ایک ہے ۔