Baaghi TV

Tag: مکۃ المکرمہ

  • رمضان کی27 ویں شب،مسجدالحرام کےاطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں،ویڈیو

    رمضان کی27 ویں شب،مسجدالحرام کےاطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں،ویڈیو

    مکہ : رمضان کی27 ویں شب کو سعودی عرب میں نمازِ تراویح کے دوران مسجدالحرام کے اطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں خوبصورت منظر کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : رمضان المبارک کی 27 ویں شب کو لیلتہ القدر کی تلاش میں بڑی تعداد میں زائرین نماز عشا اور تراویح ادا کرنے کے لیے مسجد الحرام پہنچے۔

    نوازشریف نے مسجد نبوی ﷺ میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب گزاری


    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نمازِ تراویح کے دوران مسجدالحرام کے اطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں اور ہر طرف نمازی ہی نمازی نظر آ رہے ہیں۔

    دوسری جانب شب قدر کے موقع پرملک بھر کی مساجد میں نماز تراویح میں ختم قرآ ن کے اجتماعات منعقد ہوئے مساجد کو برقی قمقوں سے سجا دیا گیا، خواتین گھروں میں مرد حضرات نے مساجد میں رات عبادت میں گزاری علما،آئمہ خطباء شب قدر کے فضائل بیان کئے بخشش و مغفر ت، عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں-

    سرگودھا میں احمدیوں کی 118 سال پرانی عبادت گاہ پر مشتعل ہجوم کا حملہ

    لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ لیلۃ القدر میں عبادت کا ثواب ہزار مہنیوں سے بہتر ہے اس رات میں عبادت کرنے کی بہت تاکید کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ طاق راتوں کی تعداد 5 ہے جن میں سے کوئی بھی رات لیلة القدر ہوسکتی ہے اور اس شب کو تلاش کرنے کا حکم دیا گیا ہےرمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت کے ذوق و شوق کو بام کمال تک پہنچانے کے لئے لیلتہ القدر کو مخفی رکھا گیا۔ اگرچہ یہ رات عوام الناس کی نظروں سے پوشیدہ ہے تاہم خواص اس رات سے آگاہ ہوجاتے ہیں۔

    روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ،91 فیصد پاکستانیوں کا گھریلو بجٹ میں …

  • حرمین شریفین میں دنیا کا سب سے بڑا ایئرکنڈیشننگ پلانٹ

    حرمین شریفین میں دنیا کا سب سے بڑا ایئرکنڈیشننگ پلانٹ

    مکۃ المکرمہ: سعودی عرب نے حرمین شریفین اور وہاں آنے والے اللہ کے مہمانون کے لیے بہترین اور جدید ترین ٹکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا ہے ان ہی کوششوں میں مسجد حرام کے اندر دنیا کے سب سے بڑے ایئرکنڈیشننگ پلانٹ کی فراہمی شامل ہے۔

    باغی ٹی وی : حرمین شریفین میں آپریشن اینڈ مینٹیننس انتظامیہ کے ڈائریکٹر انجینئر عامر اللقمانی کے مطابق حرمین میں ایئرکنڈیشننگ کے لیے استعمال ہونے والے دو پلانٹ دنیا کے سب سے بڑے پلانٹ میں سے ہیں۔

    ان میں پہلا "اجیاد پلانٹ” ہے اس کی پیداوار 35300 ٹن کولنگ ہے جس میں سے تقریبا 24500 ٹن کولنگ استعمال ہو جاتی ہے دوسرا "مرکزی پلانٹ” ہے یہ نیا پلانٹ 1.2 لاکھ ٹن کولنگ پیدا کرتا ہے اس سے تیسری سعودی توسیع کے علاوہ نصف مسعی کا علاقہ پورا کیا جاتا ہے۔

    مستقبل میں یہ پلانٹ مسجد حرام کی تمام راہ داریوں اور متصل مقامات کو کولنگ فراہم کرے گا۔ اللقمانی کے مطابق ہوا کو تین مرحلوں میں 100فیصد صاف اور جراثیم سے پاک کر کے ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔ ہوا کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ضخیم Units Heat Exchanger کا استعمال کیا جاتا ہے ان یونٹوں کی تعداد 344 ہے جو خصوصی رُومز میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ایئر کنڈیشننگ پلانٹس کی دیکھ بھال اور صفائی کے لیے نہایت اعلی تربیت یافتہ انجینئروں اور تکنیک کاروں کو متعین کیا گیا ہے یہ عملہ چوبیس گھنٹے اس پورے عمل کی نگرانی انجام دیتا ہے۔

    واضح رہے کہ حرمین شریفین کی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے میں مصروف رہتی ہے کہ مسجد حرام میں ہوا صاف ہو اس طرح حرم شریف کا رخ کرنے والے پوری راحت اور سکون کے ساتھ عبادت اور مناسک انجام دیتے ہیں حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی مسجد حرام کے اندر روزانہ نو مرتبہ ایئرکنڈیشننگ کی صفائی انجام دیتی ہے۔

    اس کو حرم شریف کے مختلف حصوں میں خارج ہونے سے قبل الٹرا وائلٹ ریز سے سینی ٹائز کیا جاتا ہے حرم شریف میں ٹھنڈی ہوا کے داخل ہونے سے پہلے اسے تین فلٹروں سے گزارا جاتا ہے- اس طرح مسجد حرام کے اندر ٹھنڈی ہوا کو جراثیم سے 100 فیصد پاک کیا جاتا ہے۔

    علاوہ ازیں عرب میڈیا کے مطابق مضان المبارک کے مہینے میں مسجد الحرام میں زائرین اور نمازیوں کی مسلسل آمد کے ساتھ ادارہ برائے رہ نمائی اور ارشاد نے معتمرین کی خدمت کے لیے مسجد حرام میں شاہ فہد کمپلیکس کی طرف سے قرآن پاک کی طباعت کے بعد ان کی بیس ہزار کاپیاں زائرین اور نمازیوں کے لیے مسجد حرام میں رکھی ہیں۔

    قرآن اور کتب کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل جناب غازی الذبیانی کے مطابق انتظامیہ نے نابینا افراد کے لیے بریل قرآن کے متعدد قرآنی نسخوں کے ساتھ شیلف اور الماریاں اور تراجم والے قرآن پاک فراہم کیے ہیں۔ تراجم والے قرآن پاک میں انگریزی، اردو اور انڈونیشیائی زبانوں کے تراجم شامل ہیں قرآن پاک کے بڑے سائز کے نسخے بھی مسجد حرام میں فراہم کیے گئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ قرآن پاک اور بریل قرآن کے الفاظ کے ساتھ ساتھ آسان تشریحات فراہم کرنے اور ان کی تجدید کا عمل جاری ہے تاکہ بیت اللہ کی زیارت کرنے والوں کو سہولت فراہم کی جا سکے اور اپنا وقت اس کام میں لگا سکیں جس سے ان کو فائدہ ہو یہ خدمات صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے سربراہ صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس کی ہدایات پر عمل درآمد اور انڈر سیکرٹری الشیخ بدر بن عبداللہ الفریح کی ہدایات پرعمل درآمد کا حصہ ہیں۔