Baaghi TV

Tag: مکی آرتھر

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے حق میں بول پڑے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے حق میں بول پڑے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر سابق جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن کے حق میں بول پڑے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے لکھا ’آپ ٹیم کی سلیکشن کوچ کی رائے کے بغیر نہیں کر سکتے، کوچ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر انداز میں جانتا ہے، آپ سلیکشن کے معاملات میں کوچ کے کردار کو نظر انداز نہیں کرسکتے، اس حوالے سے کوچ کے کردار کو سنجیدگی سے لینا چاہیئےکوچز کو کھلاڑیوں سے روزانہ کی بنیاد پر بات چیت کرنی چاہیے اور کھلاڑیوں کو واضح رول دینا چاہیے اور ان کی کارکردگی کا فیڈ بیک دینا چاہیے-
    sports

    جیسن گلیسپی دورہ آسٹریلیا کیلئے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ مقرر

    واضح رہے کہ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے کوچ مقرر کردیا، گیری کرسٹن نے پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دیا، پی سی بی اور گیری کرسٹن کے درمیان معاملات کچھ عرصے سے خراب تھے، وہ سپورٹ اسٹاف میں اپنی ٹیم لانے کی اجازت نہ دینے پر ناراض تھے۔

    پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن مستعفیٰ

    ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن بغیر اختیارکےکوچنگ کے حق میں نہیں تھے، تعیناتی کے وقت پی سی بی نے گیری کرسٹن کو مضبوط اختیارات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی اور انہیں سلیکشن معاملات میں بھی مضبوط اختیارات کا کہا گیا تھا، اسکواڈ سلیکشن میں ووٹنگ اختیار واپس لینے سے گیری کرسٹن خوش نہیں تھے، گیری کرسٹن نے چیمپئنز ون ڈےکپ کے دوران ہوم روک کیا تھا، گیری کرسٹن نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے اسکواڈ پر بھی ہوم ورک کرلیا تھا۔

  • ٹورنامنٹ میں اسپینرز کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی،بابراعظم

    ٹورنامنٹ میں اسپینرز کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی،بابراعظم

    کولکتہ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ، تینوں شعبوں میں غلطیاں ہوئیں ٹیم کی شکست پر مایوسی ہوئی ہے ۔

    باغی ٹی وی: میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ، تینوں شعبوں میں غلطیاں ہوئیں ،ٹورنامنٹ میں اسپینرز کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی،اگر اسپنر وکٹیں نہ لیں تو مشکل ہوتی ہے ، وطن واپس جا کر اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے،مستقبل میں ٹیم کے ساتھ اپنا تجربہ شیئرکرتا رہوں گا ۔

    دوسری جانب نگلینڈ سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئےقومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ میں بابر کو بھر پور سپورٹ کرتا ہوں، بطور کپتان مجھے اس کی قابلیت پر بھروسہ ہےہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، مجھے نہیں لگتا اس پرفارمنس کے ساتھ ہم سیمی فائنل میں جاسکتے تھے، کھلاڑیوں کو تسلسل کے ساتھ موقع دینا ہوگا،ہم نے باؤلنگ اچھی نہیں کی، نسیم شاہ کی انجری سے ہماری باؤلنگ کو بہت نقصان پہنچا۔

    لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینے میں نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کا …

    مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان جاکر جو بھی ہوگا اس کا سامنا کروں گا، میں نجم سیٹھی کے کہنے پر پاکستان آیا تھا،مجھے پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے بہت محبت ہےایسا نہیں ہے ہم کھلاڑیوں کو ماڈرن ڈے کرکٹ کے مطابق کھیلنے کا نہیں کہتے، ہم نیٹس میں بھی کھلاڑیوں کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے پر زور دیتے ہیں، جو ٹیمیں سیمی فائنل کھیل رہی ہیں وہ نیٹ رن ریٹ کے مطابق کھیل رہی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما چودھری محمد اشفاق پارٹی کی بنیادی رکنیت سے فارغ

  • مکی آرتھر پاکستان پہنچ گئے

    مکی آرتھر پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر اسلام آباد پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی:پی سی بی حکام اور کوچنگ اسٹاف سے ملاقاتوں کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا تاہم ذرائع کے مطابق مکی آرتھر 20 اپریل تک پاکستان ٹیم کے ہمراہ ہوں گے مکی آرتھر کو پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر کی ذمے داریاں دی جائیں گی-

    آئی پی ایل میں ڈیبیو،ارجن ٹنڈولکر نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

    مکی آرتھر پاکستان ٹیم کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کرچکے ہیں گزشتہ ماہ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پھرموقع ملنے پر خوشی ہے، پاکستان کے ساتھ ڈربی شائر بھی مجھے بہت عزیز ہے نجم سیٹھی کو کہتا رہا ہوں کہ ڈربی شائرمیرے لیے بہت اہم ہے، ڈربی شائرکے ساتھ میرا چار سال کا معاہدہ ہے، ابھی ایک سال ہوا ہے-

    انہوں نے کہا تھا کہ میں پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں رہا ہوں، پاکستان ٹیم کو مینج کرنا اہم ہے، میرے تعلقات ان کے ساتھ اچھے ہیں۔

    آسٹریلوی کرکٹر کا پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار

    واضح رہے کہ مکی آرتھر ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں،ان کے دور میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی، مکی آرتھر ڈربی شائرکےساتھ بھی کام کرتے رہیں گےمکی آرتھر صرف ڈاربی شائر کی نوکری سےفراغت کےدنوں میں ذاتی طور پاکستان ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

  • مکی آرتھر کی کراچی کنگز سے بھی چھٹی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے پلیئرز ڈرافٹ سے قبل کم از کم 3 ٹیموں کے ہیڈ کوچز تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے ہیڈ کوچ ڈین جونز کو فارغ کرنے کا باضابطہ اعلان کرچکی ہے جب کہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز بھی نئے کوچز کے ساتھ لیگ میں شرکت کریں گے۔

    پی ایس ایل 5 آئندہ سال پاکستان میں کھیلی جائے گی جس کے لیے پلیئرز ڈرافٹ دسمبر میں لاہور میں ہوں گے جب کہ ڈرافٹ سے قبل ٹیمیں کوچنگ اسٹاف کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے کوچنگ اسٹاف میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ نے آج باضابطہ طور پر ڈین جونز کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز بھی مکی آرتھر کو برقرار نہیں رکھے گی اور ڈین جونز کراچی کنگز کے نئے ہیڈ کوچ بن سکتے ہیں۔
    دوسری جانب زمبابوے کے سابق کرکٹر اور انگلینڈ کے سابق ہیڈ کوچ اینڈی فلاور ملتان سلطانز کے سیٹ اپ میں شامل ہوسکتے ہیں، اینڈی فلاور اور ملتان سلطانز کے درمیان بات چیت آخری مراحل میں ہے، اینڈی فلاور پشاور زلمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ بھی رہ چکے ہیں۔