Baaghi TV

Tag: مگرمچھ

  • چین میں سیلاب سے فارم سےدرجنوں مگر مچھ فرار،شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین

    چین میں سیلاب سے فارم سےدرجنوں مگر مچھ فرار،شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین

    چین میں ہائی کوئی طوفان کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث ایک بریڈنگ فارم سےدرجنوں مگر مچھ باہر نکل گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی چین میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی جس کے باعث متعدد افراد مختلف حادثات میں ہلاک ہو گئے گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر ماومنگ کے ارد گرد سیلاب کی وجہ سے مگرمچھ کے فارم کی ایک جھیل سے 70 سے زائد نکل پڑے، جن کی تلاش کی جارہی ہے، شہریوں کو گھرکے میں رہنے کی تنبیہ کی ہے گلوبل ٹائمز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مگرمچھوں کو فارم کے اطراف میں دیکھا جا سکتا ہے،مگرمچھ ’سیامی‘ نسل کے ہیں، جو تازہ پانی میں نشوونما پاتے ہیں، ان کی لمبائی 10 فُٹ تک لمبی اور اوسطاً وزن 75 کلوگرام ہو سکتا ہے۔

    مصر میں سمندر کے پانی کا رنگ اچانک تبدیل

    مگرمچھوں کے شہر بھر میں موجودگی کے باعث پولیس نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی تاکہ کسی بھی نقصان سے بچا جا سکے فرار ہونے والےمگرمچھوں میں چھوٹے بڑے شامل ہیں چینی حکام کے مطابق کچھ مگر مچھوں کو دوبارہ قابو کر لیا گیا تھا اور کچھ کو مبینہ طور پر گولی مار دی گئی ہے یا بجلی کا کرنٹ لگ گیا ہے تاہم اب بھی 8 مگر مچھ غائب ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے علاقےمیں ایک گہری جھیل ہونےکی وجہ سےریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں مقامی پولیس کےمطابق کہیں سےبھی مگرمچھوں کی جانب سے کسی کو نقصان پہنچانے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

    چین سمندرمیں تھرمل توانائی سے بجلی پیدا کرنے میں کامیاب

    واضح رہے کہ چین میں مگرمچھوں کو ان کی جلد کے ساتھ ساتھ ان کے گوشت کے لیے بھی پالا جاتا ہے، جسے بعض اوقات روایتی ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔

  • مگرمچھوں کے خون میں زہریلے کیمیائی اجزا کی موجودگی کا انکشاف

    مگرمچھوں کے خون میں زہریلے کیمیائی اجزا کی موجودگی کا انکشاف

    امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے کیپ فیئر دریا کے اطراف میں موجود مگرمچھوں کے خون میں 14 زہریلے کیمیائی اجزا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کیرولائنا کے فائیٹ وِل میں واقع کیمورس پلانٹ سے دریائے کیپ فیئر میں خارج ہونے والے پی ایف اے ایس کی اعلیٰ سطح ممکنہ طور پر مقامی مگرمچھوں کو خود سے قوت مدافعت کے امراض سے بیمار کر رہی ہے جو کہ انسانی بیماریوں جیسے لیوپس کی طرح دکھائی دیتی ہے۔

    ریپٹائلز کے خون میں ’پرفلوروالکائلس اور پولی فلورو الکائلس (پی ایف ایز)‘ کی سطح پر کی جانے والی اس تحقیق نے سائنس دانوں کی تشویش میں اضافہ کیا ہے کہ یہ کیمیا ان جانوروں کے جینیاتی اور مدافعتی نظام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

    جمعرات کو فرنٹیئرز ان ٹاکسیکولوجی جرنل میں شائع ہوا،کے مطابق کیپ فیئر واٹرشیڈ میں مچھلیوں کے خون کا تجربہ کیا گیا جو کئی دہائیوں سے کیمورز کی آلودگی کا شکار ہیں۔ جبکہ مگرمچھوں کے خون میں زہریلے مادے PFAS مرکبات اور مدافعتی بیماری انتہائی میں اعلی سطح دکھائی۔

    نارتھ کیرولائنا اسٹیٹ یونیورسٹی کے محقق اور مطالعہ کے شریک مصنف سکاٹ بلیچر نے کہا کہ یہ واقعی اس نقصان کو نمایاں کرتا ہے جو ہم پی ایف اے ایس سے ماحولیاتی نظام میں دیکھ رہے ہیں، اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم ابھی ان کے اثرات کی سطح کوکھو جنا شروع کر رہے ہیں یہ خیال کہ وہ آس پاس جا رہے ہیں اور مستقبل قریب کے لیے پانی کے نظام کو آلودہ کر رہے ہیں، واقعی حیران کن ہے۔

    پروفیسر اسکاٹ بلیچر کا یونیورسٹی کی جانب سے ایک نیوز ریلیز میں کہنا تھا کہ مگرمچھ کبھی کبھار کسی انفیکشن میں مبتلا ہوتے ہیں۔ انہیں زخم لگتے ہیں لیکن وہ جلد صحت یاب ہوجاتے ہیں۔

    دنیا میں اگلی وبا گلیشیرز کے پگھلنے کی وجہ سے آسکتی ہے،تحقیق

    انہوں نے کہا کہ انفیکشن زدہ زخموں کا مناسب طریقے ٹھیک نہ ہونا ایک تشویش ناک بات تھی۔ اس ہی وجہ سے پی ایف ایز کے افشا ہونے اور مگرمچھوں کے مدافعتی نظام کے درمیان تعلق کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔

    امریکا کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انوائرنمنٹل ہیلتھ سائنسز کے مطابق پی ایف ایز ہماری روز مرہ کی متعدد اشیاء میں موجود ہوتے ہیں جن میں برتن، شیمپو، کاسمیٹکس وغیرہ شامل ہیں۔

    اسکاٹ بلیچر کی رہنمائی میں کام کرنے والی ٹیم نے 2018 سے 2019 کے درمیان کیپ فیئر دریا کے اطراف میں موجود 49 مگرمچھوں کے خون کے نمونے لے کر ان کی صحت کا معائنہ کیا ان کےخون کے نمونوں کا موازنہ دریا سے 48.28 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود واکاما جھیل کے 26 مگرمچھوں کے خون کے نمونوں سے کیا گیا۔

    ٹیکساس مین گوگل کے خلاف بغیر اجازت بائیو میٹرک ڈیٹا استعمال کرنے پر مقدمہ درج

    محققین نے 23 پی ایف ایز کو دیکھا اور دونوں گروہوں کے خون کے نمونوں میں کیمیا کی اقسام اور سطح کی موجودگی میں واضح فرق پایا۔

    اسکاٹ بلیچر کا کہنا تھا کہ سائنس دانوں نے کیپ فیئر دریا کے نمونوں میں اوسطاً 10 مختلف پی ایف ایز کی نشان دہی کی۔ جبکہ واکاما جھیل کے مگرمچھوں میں اوسطاً پانچ مختلف پی ایف ایز موجود تھے۔

    ’پرفلوروالکائلس اور پولی فلورو الکائلس مادہ، تقریباً 12,000 کیمیکلز پر مشتمل ہے جو اکثر مصنوعات کو پانی، داغ اور گرمی کے خلاف مزاحمت کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔انہیں "ہمیشہ کے لیے کیمیکلز” کہا جاتا ہے کیونکہ یہ قدرتی طور پر نہیں ٹوٹتے، اور کینسر، جگر کے مسائل، تھائرائیڈ کے مسائل، پیدائشی نقائص، گردے کی بیماری، قوت مدافعت میں کمی اور صحت کے دیگر سنگین مسائل کا باعث بنتے ہیں-

    قطرچینی پانڈوں کا تحفہ حاصل کرنے والا مشرق وسطیٰ کا پہلا ملک بن گیا

  • پرساد پر زندہ رہنے والا ہندوؤں کا مقدس سبزی خورمگرمچھ  مردہ حالت میں پایا گیا

    پرساد پر زندہ رہنے والا ہندوؤں کا مقدس سبزی خورمگرمچھ مردہ حالت میں پایا گیا

    منگلورو: بھارتی ریاست کیرالہ کی ایک جھیل کے عین درمیان بنائے گئے اننتپدمنابھا سوامی مندر میں گزشتہ سات دہائیوں سے پرساد پر زندہ رہنے والا سبزی خور مگرمچھ مردہ حالت میں پایا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے علاقے آننت تھپورا کی کاسرگوڈ جھیل میں ہندوؤں کے لیے مقدس مگر مچھ مردہ حالت میں پایا گیا یہ مگر مچھ 75 سال سے اسی مندر کی جھیل میں رہ رہا تھا اور گوشت کے بجائے پرساد کے لیے آنے والی سبزیاں اور پھل کھایا کرتا تھا۔

    سمندر سے 1300 سال قبل ڈوبنے والے جہاز کی باقیات اور اس میں موجود نوادرات دریافت


    مندر میں آنے والے یاتری اس مگر مچھ کو بابیہ کے نام سے پکارا کرتے تھے اور دن میں دو بار پرساد پیش کیا کرتے تھے۔ مندر کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بڑے رینگنے والے جانور اپنے تالاب تک کیسے پہنچے جب آس پاس میں کوئی دریا یا دیگر آبی ذخائر نہیں تھے۔

    اس مگر مچھ کے بارے میں یہ کہانی بھی مشہور ہے کہ 1945 میں اس جھیل میں برطانوی فوج نے ایک مگر مچھ کو گولی مار دی تھی جس کے بعد بابیہ مگرمچھ نمودار ہوا تھا۔

    درخت جس کے پاس جانے سے 5 ہزار ڈالر جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے

    مندر کے ٹرسٹی ادے کمار آر گیٹی نے بتایا کہ اس مگرمچھ کی طبیعت پچھلے کچھ دنوں سے ٹھیک نہیں تھی جس پر منگلورو کے پیلیکولہ بائیولوجیکل پارک کے ویٹرنری سرجنوں کو بھی دکھایا تھا تاہم افاقہ نہ ہوا اور گزشتہ دو روز سے بابیہ پرساد کھانے بھی نہیں آیا تھا ہم نے کافی ڈھونڈا لیکن کہیں مل سکا اور اب اس کی لاش ملی ہے۔


    مگرمچھ بابیہ کو مندر کے میدان میں دفن کیا جائے گا سیکڑوں عقیدت مندوں نے بابیہ نامی مگرمچھ کو اس وقت خراج عقیدت پیش کیا جب اس کی لاش کو پیر کو کمبلا کے سری اننت پدمنابھ سوامی مندر کے احاطے میں موبائل فریزر میں رکھا گیا۔

    پولیس نے قتل کیس کے شواہد چوری کرنے کا الزام بندر پر لگا دیا