Baaghi TV

Tag: مگر مچھ

  • بھارتی اخبار نے مگر مچھ کی تصاویر کے ساتھ نریندر مودی کی تصاویر شائع کر دی

    بھارتی اخبار نے مگر مچھ کی تصاویر کے ساتھ نریندر مودی کی تصاویر شائع کر دی

    منی پور: مگر مچھ کی تصاویر کے ساتھ نریندر مودی کی تصاویر شائع کر دیں-

    باغی ٹی وی :بھارتی اخبار ٹیلی گراف انڈیا نے بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور تشدد پر 79 دن کی خاموشی کے بعد مگرمچھ کے آنسو بہانے والے وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور اپنے پہلے صفحے پر ایک مگرمچھ کی آنسو بہانے کی تصویر شائع کی ہے-


    بھارتی اخبار نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’56 انچ کے سینے کے درد اور شرمندگی کو دور کرنے میں 79 دن لگے، اور بھارتی وزیر اعظم اپنے 56 انچ کے سینے پر فخر کرتے ہیں۔

    جنوبی افریقا میں سڑک دھماکے سے پھٹ گئی،ایک شخص جاں بحق متعدد زخمی

    Modi
    https://twitter.com/IndiaObservers/status/1682292579180716032?s=20
    دوسری جانب منی پور میں 2 خواتین کو برہنہ پریڈ کروانے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کے گھر کو آگ لگا دی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی خواتین کی جانب سے منی پور اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کے گھر پر پتھراؤ کرتے ہوئے گھر کو آگ لگا دی گئی ہے۔


    پولیس کا کہنا ہے کہ مئی کے مہینے میں کوکی قبیلے کے گھروں پر حملہ کرکے آگ لگانے سمیت 2 خواتین کو برہنہ کرکے سڑکوں پر پریڈ کروانے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی ایک شکایت موصول ہوئی تھی، واقعے کے مبینہ مرکزی ملزم سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مزید 30 افراد کی تلاش جاری ہے۔

    کینیڈا:جنگلات کی آگ بجھانے والے ہیلی کاپٹر کو حادثہ ،پائلٹ ہلاک

    واضح رہے کہ منی پورمیں ہونے والے لسانی فسادات کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے تاہم سوشل میڈیا پر گاہے بگاہے اس حوالے سے دل دہلا دینے والی ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں بھارتی ریاست منی پور میں 3 مئی کو ہندو عیسائی فسادات شروع ہوئے تھے، اور ان فسادات میں اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک اور 400 زخمی ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ کئی گرجا گھروں، سرکاری دفاتر اور گھروں کو بھی نذر آتش کیا جا چکا ہے جب کہ رواں ہفتے دو عیسائی خواتین سے اجتماعی زیادتی کے بعد ان خواتین کو برہنہ کرکے گلیوں میں گھمانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، جس نے دنیا کو ہلاکر رکھ دیا تھا۔

    ان تمام واقعات کے باوجود خاموش رہنے والے نریندر مودی نے 79 دنوں کے بعد گزشتہ روز اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ میرا دل ان واقعات پر غم اور غصے سے بھرا ہوا ہے۔ جس سے بھارت کی دنیا بھر میں تضحیک ہوئی۔

    واٹس ایپ کو اینڈرائیڈ اسمارٹ واچز میں متعارف کرا دیا گیا

    انڈیا ٹوڈے کے مطابق خواتین سے زیادتی کی خبر کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ویڈیو حکام کو معلوم تھی لیکن انہوں نے اسے جان بوجھ کر 2 ماہ تک خفیہ رکھا اور اس گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

    واضح رہے کہ بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے رہنما این بائرن سنگھ 2017 سے ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیں اور ریاست میں 53 فیصد آبادی ہندو میٹی قبیلے کی ہے جبکہ ریاست میں عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے کوکی اقلیتی قبیلے کی شرح 16 فیصد ہے۔

    ہندی اور اردو ادب کی معروف افسانہ اور ناول نگار

  • میکسیکو،میئر نے خوشحالی لانے کیلئے مگرمچھ سے شادی کرلی

    میکسیکو،میئر نے خوشحالی لانے کیلئے مگرمچھ سے شادی کرلی

    میکسیکو کی ریاست وہاکا کے ایک قصبے کے میئر نے خوشحالی لانے کیلئے مگرمچھ سے شادی کرلی۔

    باغی ٹی وی: بی بی سے کے مطابق شادی کے موقع پر مگرمچھ کو روایتی سفید لباس پہنایا گیا تھا۔ وائرل تصاویر میں دُلہا کو ’دُلہن‘ کا بوسہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم حفاطتی اقدامات کے پیش نظر دُلہن کا منہ باندھ دیا گیا تھا اس موقع پر منعقد کی جانے والی رنگوں بھری تقریب میں روایتی گانوں پر رقص بھی کیا گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنوبی میکسیکو کے ایک چھوٹے سے شہر کے میئر جب پنڈال میں داخل ہوئے تو لوگ تالیاں بجا رہے تھے اور رقص کر رہے تھے۔ اس کے ہاتھ میں مگرمچھ تھا۔ اس مادہ مگرمچھ کو دلہن کی طرح تیار کیا گیا تھا، میئر نے اس مادہ مگرمچھ سے ہال میں موجود ہزاروں افراد کی موجودگی میں شادی کی۔

    واٹس ایپ نے بھارت میں مزید 65 لاکھ واٹس ایپ اکاؤنٹس پر پابندی لگادی

    میکسیکو کے Tehuantepec isthmus میں مقامی چونٹل لوگوں کے شہر سین پیڈرو ہوامیلولا کے میئر وکٹر ہیوگو سوسا نے ایلیسیا ایڈریانا نامی ایک مگرمچھ کو اپنی بیوی کے طور پر قبول کیا، ایک آبائی رسم کو دوبارہ زندہ کیا-


    واضح رہے کہ ’چھوٹی شہزادی‘ کا لقب پانے والا سات سالہ مادہ مگرمچھ سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایک دیوتا کی نمائندگی کرتا ہے اور ریاست وہاکا میں مگر مچھ سے رسمی شادی کا رواج صدیوں سے رائج ہے جس کا مقصد خوشحالی لانا ہوتا ہے یہ روایت ممکنہ طور پر اوکساکا ریاست کی چونٹل اور ہواوے مقامی برادریوں سے صدیوں پرانی ہے۔

    پاکستان کو قرض کی منظوری،آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے …

    مگرمچھ سے شادی رچانے والے میئرموکٹر ہیوگو سوسا نے کا کہنا ہے کہ یہ دو ثقافتوں Huaves اور Chontales کا اتحاد ہے۔

    یہ ایک کیمن ہے، ایک مگرمچھ نما دلدل میں رہنے والی مخلوق جو میکسیکو اور وسطی امریکہ میں پائی جاتی ہے۔ سوسا نے اس بات پر قائم رہنے کا عہد کیا جسے مقامی لوگ ‘شہزادی لڑکی’ کہتے ہیں۔ سوسا نے رسم کے دوران کہا، ‘میں ذمہ داری قبول کرتا ہوں، کیونکہ ہم ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں۔ یہی اہم ہے۔ آپ محبت کے بغیر شادی نہیں کر سکتے میں ایک ‘شہزادی لڑکی’ سے شادی کے لیے تیار ہوں-

    یاد رہے کہ گزشتہ 230 سالوں سے ایک مرد اور مادہ کیمن کی شادی ہو رہی ہے۔ یہ رواج اس وقت شروع ہوا جب امن قائم کرنے کے لیے دو مقامی گروہوں نے شادی کرلی تھی،اس طرح کی شادیاں ماحول اور جانوروں کے ساتھ انسانی تعلقات کو مضبوط کرنے کیلیے منعقد کی جاتی ہیں۔

    ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی

  • مگرمچھ نے مچھیرے کو نوالہ بنا ڈالا، دیکھنے والے بھی منظردیکھ نہ سکے

    مگرمچھ نے مچھیرے کو نوالہ بنا ڈالا، دیکھنے والے بھی منظردیکھ نہ سکے

    منیلا: جھوٹ نہیں ، سچ ہے ، افسانہ نہیں‌ حقیقت ہے کہ فلپائن میں مگر مچھ نے مچھیروں کی کشتی پر حملہ کر کے ایک شخص کی جان لے لی۔ 20 سالہ شکاری جونیک حوسین اپنے 32 سالہ مچھیرے دوست ایڈگار کے ہمراہ گزشتہ روز پالاوان کے علاقے میں شکار کے لیے پہنچے۔دونوں شکاری مچھلیاں پکڑںے کے لیے لکڑی کی کشتی میں بیٹھ کر سمندر میں گئے تو ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

    اب سعودی خواتین سرحدوں کی حفاظت کریں گی ، محمد بن سلمان کا انوکھا فیصلہ

    پولیس حکام کے مطابق مقامی وقت کے 9 بجے کے قریب دس فٹ لمبار مگر مچھ کشتی کے قریب اُس وقت آیا جب وہ ساحل کے قریب تھے اور اُس نے حملہ کردیا۔مگرمچھ نے کشتی کی لکڑی کو چبایا جس کی وجہ سے اندر بیٹھے مچھیرے پانی میں اور پھر ایک جونیک اُس کی زد میں آئے۔ جونیک ملائشیا کے علاقے سالان گاؤں میں واقع بالابک کے رہائشی تھے۔

    آزادی نہیں فسادی مارچ ،توڑ پھوڑ کے منصوبے ، ریاست کے خلاف شرارت ہے ، شوکت یوسفزئی

    ساتھی بتاتے ہیں‌کہ پانی میں گرنے کے بعد جونیک کو لمحہ بھر بھی مہلت نہ مل سکی جس کی وجہ سے مگر مچھ نے انہیں نوالہ بنا ڈالا۔ عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے ایک بڑے مگر مچھ کو انسانی گوشت کھاتے بھی دیکھا تو سب نے مل کر اُس پر حملہ کیا۔مقامی لوگوں کی بڑی تعداد جیسے ہی ساحل پر پہنچی تو مگر مچھ وہاں جونیک کی لاش چھوڑ کر پانی میں فرار ہوا۔

    اقوام متحدہ بھی کنگال، پیسےمک گئے ،سیکرٹری جنرل نے پردہ چاک کردیا