Baaghi TV

Tag: مہرین جبار

  • مومنہ درید کھڑی ہوگئیں مہرین جبار کے حق میں

    مومنہ درید کھڑی ہوگئیں مہرین جبار کے حق میں

    چند روز قبل ڈائریکٹر اور پرڈیوسر مہرین جبار برس پڑیں تھیں اپنے ڈراموں‌ پر اور بولیں تھیں کہ ہمارے ڈرامے انڈین سوپ بن گئے ہیں ان میں عورت سمیت ہر کوئی مسلسل ایک اذیت میں دکھایا جاتا ہے مرد حضرات چھوٹی داڑھیاں رکھے ہوئے ہوتے ہیں اور اقساط کو کھینچ کر ایک ہزار تک لیجانے کی کوشش کی جاتی ہے مہرین جبار کے اس بیان پر جہاں انہیں بہت ساری تنقید کا سامنا کرنا پڑا وہیں ان کے ساتھ ان کے حق میں بھی ایک آواز اٹھی اور وہ آواز مومنہ درید کی ہے. ڈائریکٹر اور سینئر پرڈیوسر ہم ٹی وی مومنہ درید کہتی ہیں‌ کہ پاکستانی ٹی وی ڈراموں‌ کے حوالے سے مہرین نے جو بھی کہا ہے میں اس سے بالکل متفق ہوں پاکستانی ڈرامے کی کوالٹی گرنے کے حوالے سے ان کا موقف بالکل درست ہے اور میں ان کے ساتھ کھڑی ہوں. مہرین جبار نے جب سوشل میڈیا پر پاکستانی ڈراموں‌ کے زوال کے حوالے سے سے درج بالا کہی گئی باتوں پر مشتمل پوسٹ کی تھی تو مومنہ درید نے انہیں‌اسی پوسٹ کے نیچے جواب دیا تھا مومنہ کے اس جواب کو سراہا گیا کہ انہوں‌ نے کھلے دل سے تنقید سنی اور اس کے ساتھ اتفاق بھی کیا.

    یاد رہے کہ مومنہ درید خود بھی ڈرامے بناتی ہیں اور ان کے ڈرامے بھی روٹین کے بننے والے ڈراموں سے کچھ زیادہ ہٹ کر تو نہیں‌ہوتے لیکن مومنہ اپنے ڈراموں میں‌خواتین کو بااختیار دکھانے کی کوشش ضرور کرتی ہیں. ہم ٹی وی اس وقت ڈراموں کے حوالے سے ایک بڑا نیٹ ورک بن چکا ہے.

  • مہرین جبارکیوں برس پڑیں ڈراموں پر؟

    مہرین جبارکیوں برس پڑیں ڈراموں پر؟

    مہرین جبار ہمارے ہاں بننے والوں ڈراموں پر برس پڑیں ۔آج جو ڈرامہ بن رہا ہے اس کے بارے میں کیا سوچتی ہیں انہوں نے سب کھل کر کہہ دیا اور لگی لپٹی نہیں رکھی۔ مہرین جبار جو کہ اپنے منفرد اور الگ کام کی وجہ سے الگ پہچان رکھتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں بننے والے ڈرامے تو انڈین سوپ بن گئے ہیں ، سخت بری لائٹنگ ہوتی ہے ،نان سٹاپ میوزک چل رہا ہوتا ہے ،ہر خاتون نے بلو ڈرائی کر رکھا ہوتا ہے جبکہ مردوں نے چھوٹی چھوٹی داڑھی رکھی ہوتی ہے۔ہر خاتون ایک مسلسل اذیت اور کشمکش میں دکھائی دیتی ہے ۔سٹوری لائن اتنی کھنچی جاتی ہے کہ ایک ہزار قسطوں تک بات جا پہنچتی ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر کی گئی اپنی اس پوسٹ کے نیچے سوال کیا کہ ” کہاں کھو گئے وہ لحے“ ؟ ۔

    مہرین جبار جو کہ کم کم تنقید کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں ان کی جانب سے سخت قسم کی تنقید آج کے بننے والے ڈرامے پر کی گئی ہے ان کی اس تنقید نے بہت سارے سوال اٹھائے ہیں جو یقینا ڈرامہ میکرز کے لئے سوچنے کا مقام ہے ۔مہرین ہی نہیں بہت سارے لوگوں کو آج جو ڈرامہ بن رہا ہے اس پر اعتراض ہے یہاں تک کہ جو آرٹسٹ کام کررہے ہیں ان میں سے بھی بہت سارے شاید ایسا سوچتے ہوں گے لیکن روزی رزق کی وجہ سے ہر کوئی اپنی زبان بند رکھنے کو ترجیح دیتا ہے۔
    یاد رہے کہ مہرین جبار فلم اور ٹی وی کی پرڈیوسر اور ڈائریکٹر ہیں ،وہ جاوید جبار کی بیٹی اور گلوکار ،اداکار ہدایتکار یاسر اختر کی کزن بھی ہیں۔