Baaghi TV

Tag: میئرکراچی

  • میئرکراچی تین روزہ دورے پر  چین روانہ

    میئرکراچی تین روزہ دورے پر چین روانہ

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب میئر شنگھائی گونگ ژینگ کی خصوصی دعوت پر چین روانہ ہوگئے ہیں، اس دورے کا مقصد کراچی اور شنگھائی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا اور شہری ترقی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق میئر کے اس دورے کو کراچی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے، میئر کراچی کی شنگھائی میں قیام کے دوران چینی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جہاں وہ شہری ترقی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور دیگر اہم شعبوں میں ممکنہ اشتراک پر بات چیت کریں گے، ان ملاقاتوں کا مقصد دونوں شہروں کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینا ہے،یہ دورہ کراچی کی شہری ترقی میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے، شنگھائی جیسے جدید شہر کے تجربات اور ترقیاتی ماڈلز سے استفادہ کیا جاسکتا ہے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں یہ قدم دونوں شہروں کے درمیان دیرپا اور بامقصد تعلقات کی بنیاد فراہم کرے گا۔

    میونسپل کمشنر کے ایم سی ایس ایم افضل زیدی، مشیر مالیات گلزار علی ابڑو اور سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر مہدی مالوف بھی میئر کراچی کے ہمراہ ہیں، یہ وفد شنگھائی میں مختلف شہری منصوبوں کا مشاہدہ کرے گا ،شنگھائی کے دورے سے قبل میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلاول ہاؤس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اہم ملاقات کی، اس ملاقات میں میئر کراچی نے شنگھائی کے میئر کی دعوت اور مجوزہ دورے کی تفصیلات سے بلاول بھٹو کو آگاہ کیا، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دورے کی اہمیت کو سراہتے ہوئے رہنمائی فراہم کی اور متعلقہ امور پر مشاورت مکمل کی.

    وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، کینال منصوبے پر تبادلہ خیال

    پانی پر ہمارا حق ہے ، دفاع کریں گے، وزیر برائے توانائی

    سپریم کورٹ بار کا بھارتی عملےکو پاکستان سےنکالنےکا مطالبہ

    بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ،منہ توڑ جواب دیں گے، وزیر خارجہ

    دہشتگردی کا منصوبہ ، اردن نے الاخوان المسلمین پر پابندی لگا دی

    بھارت کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، فیصل واوڈا

  • بغیر پیشگی اجازت کے کے ایم سی کی سڑکوں کو نہ کاٹا جائے،میئرکراچی

    بغیر پیشگی اجازت کے کے ایم سی کی سڑکوں کو نہ کاٹا جائے،میئرکراچی

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بغیر پیشگی اجازت کے کے ایم سی کی سڑکوں کو نہ کاٹا جائے بصورت دیگر ایسے اداروں کے خلاف ایف آئی آر سمیت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

    باغی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار میئر کراچی نے سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کے ایک وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا، وفد کی قیادت ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر SSGC سعید رضوی کر رہے تھے، میونسپل کمشنر افضل زیدی، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اخلاق خان یوسف زئی اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے. میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کی 106 سڑکوں کی روڈ کٹنگ کی فیس کا حق صرف کے ایم سی رکھتی ہے، اگر کوئی ادارہ روڈ کٹنگ فیس کے ایم سی کے علاوہ یا کسی اور ادارے یا ٹائونز کے پاس جمع کراتا ہے تو وہ ازخود اس کا ذمہ دار ہے.

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے جن 106 سڑکوں کا نوٹیفکیشن ہوچکا ہے ان کی دیکھ بھال اور تعمیر و مرمت کے ایم سی کی ذمہ داری ہے، میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی ان سڑکوں کی دیکھ بھال اور تعمیر و مرمت پر اربوں روپے خرچ کرتی ہے اور بعض ادارے انتہائی سفاکی کے ساتھ ان سڑکوں کو کاٹ ڈالتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی ورنگی ٹائون اور پی ای سی ایچ ایس سمیت جن علاقوں میں بھی نئی لائنیں ڈالنا چاہتی ہے یا مرمت کی غرض سے سڑکوں کی کٹنگ چاہتی ہے اس کی باقاعدہ کے ایم سی سے تحریری طور پر اجازت لے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلا اجازت و ضرورت کسی بھی شخص یا ادارے کو سڑکوں کو کاٹنے کی اجازت نہیں دے سکتے، خدمات عامہ کے تمام ادارے اگر قواعد و ضوابط اور آپس میں روابط کے ساتھ کام کریں گے تو سب کی کارکردگی بہتر ہوگی.

    میئر کراچی نے واضح کیا کہ وہ عوام کو کسی بھی قسم کی سہولیات پہنچانے میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتے لیکن قوانین پر عملدرآمد انتہائی ضروری ہے تاکہ اداروں میں تصادم نہ ہو، انہوں نے کہا کہ خدمات عامہ کے تمام اداروں کا مقصد ہی عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے اس لئے کوئی بھی ادارہ بغیر کسی رکاوٹ کے عوام تک سہولیات پہنچائیں کے ایم سی ان کی مدد کے لئے تیار ہے۔

    عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔سیف اللہ خالد

  • کس کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے؟مئیر کراچی کو بلائیں،عدالت برہم

    کس کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے؟مئیر کراچی کو بلائیں،عدالت برہم

    سندھ ہائیکورٹ: شہر بھر کے بڑے پارکوں میں عوامی داخلہ فیس کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی

    جسٹس عرفان سعادت خان کے ایم سی وکیل پر برہم ہو گئے، جسٹس عرفان سعادت خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کس کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں،عوامی داخلہ فیس ختم کرکے پارکنگ فیس شروع کردی،ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی داخلہ فیس کا نام پارکنگ فیس میں بدل دیں،مئیر کراچی کو بلائیں، وہ وضاحت دیں، وکیل کے ایم سی نے کہا کہ ایسا نہیں جیسا درخواست گزار نے کہا، جواب کی مہلت دی جائے، مئیر کراچی کی طلبی سے پہلے ہمارا موقف سنا جائے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چار اکتوبر تک وضاحت دیں ورنہ مئیر کراچی کو طلب کریں گے، عدالت نے کیس کی سماعت چار اکتوبر کے لیے ملتوی کردی

    کے ایم سی وکیل اور درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،طارق منصور ایڈووکیٹ نے داخلہ فیس سے متعلق رسید عدالت میں پیش کردی ،طارق منصور ایڈووکیٹ نے کہا کہ کے ایم سی نے عوامی داخلہ فیس ختم کرکے پارکنگ شروع کردی، مجھے پارک میں فری جانے سے روکا گیا کہ پارکنگ فیس کے بغیر داخل نہیں ہوسکتے،

    گزشتہ سماعت پر کے ایم سی حکام نے جواب جمع کرایا تھا ،جس میں کے ایم سی حکام نے کہا کہ عوامی داخلہ فیس سے متعلق ٹینڈرز منسوخ کردیا گیا، ٹینڈرز منسوخی کے بعد درخواست قابل سماعت نہیں،عدالت نے عوامی داخلہ فیس کے ٹینڈرز کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا تھا ،

    سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ نے پارکوں میں عوامی داخلہ فیس پر پابندی عائد کی، سپریم کورٹ کا پارکوں میں عوامی داخلہ فیس نہ لینے کا حکم ہے،سپریم کورٹ پابندی کے باوجود ٹینڈرز جاری کیے گئے،ہل پارک، جھیل پارک، امیر خسرو پارک پر فیس عائد کی جا رہی ہے،بیچ ویو پارک کلفٹن، پولو گراونڈ پر بھی داخلہ فیس عائد کی جا رہی ہے،ڈائریکٹر پارکس کو ٹینڈرز جاری کرنے سے روکا جائے، سیکرٹری بلدیات، ایڈمنسٹریٹر کراچی، ڈی جی پارکس درخواست میں فریق ہیں

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    لاہور میں فوگ کے ساتھ اسموگ کا بھی راج ہو چکا