Baaghi TV

Tag: میئر کراچی مرتضی وہاب

  • کراچی: اولڈ سٹی ایریا میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد بھی رکھ دیا،مرتضیٰ وہاب

    کراچی: اولڈ سٹی ایریا میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد بھی رکھ دیا،مرتضیٰ وہاب

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اس سال کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) شہر میں 46 ارب روپے خرچ کرے گی۔

    اس موقع پر اپنے بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اولڈ سٹی ایریا کو جدید شہری سہولیات سے آراستہ کرنا اولین ترجیح ہے ، چند ہفتوں میں پانی کی فراہمی کے لیے کام شروع کردیا جائے گا اولڈ سٹی ایریا میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد بھی رکھ دیا پانی چوری پر اسپیشل کورٹ بنائیں گے ، چوری میں ملوث پرائیویٹ اور سرکاری افراد کے خلاف کارروائی ہوگی ۔

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تاریخی اولڈ سٹی ایریا کی ترقی اور بحالی کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی عملی اقدامات کر رہی ہےاولڈ سٹی ایریا ڈویلپمنٹ منصوبہ ضلع جنوبی کراچی میں 595 اعشاریہ 600 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جوڑیا بازار، بولٹن مارکیٹ، میٹھادر اور کھارادر میں سڑ کوں، پیور بلاکس اور سیوریج لائنز کی بحالی شامل ہے۔

    بلوچ یکجہتی کمیٹی فتنہ الہندوستان کا بظاہر سافٹ فیس، پراکسی کا منظم نیٹ ورک

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ جوڑیا بازار میں 2 ہزار 700 اسکوائر فٹ وئیرنگ ایریا اور 67 ہزار 800 اسکوائر فٹ پیور ایریا تعمیر کیا جائے گا جوڑیا بازار میں 12 اور 18 انچ قطر کی 2 ہزار 600 فٹ سے زائد نئی سیوریج لائن بچھائی جائے گی جبکہ بولٹن مارکیٹ میں 69 ہزار 800 اسکوائر فٹ وئیرنگ ایریا اور 35 ہزار 194 اسکوائر فٹ پیور بلاکس تعمیر ہوں گے۔

    شمالی کوریا کا جنوبی کوریا پر جاسوس ڈرون بھیجنے کا الزام

    انہوں نے کہا کہ بولٹن مارکیٹ میں 15 اور 18 انچ قطر کی 4 ہزار فٹ سے زائد نئی سیوریج لائن بچھائی جائے گی۔ میٹھادر میں ایک لاکھ 31 ہزار 862 اسکوائر فٹ پیور ایریا اور 4 ہزار 50 فٹ نئی 12 انچ قطر کی سیوریج لائن شامل ہے کھارادر میں 3 لاکھ 31 ہزار 930 اسکوائر فٹ وئیرنگ ایریا، 95 ہزار 610 اسکوائر فٹ پیور ایریا اور 4 ہزار 100 فٹ 18 انچ قطر کی سیوریج لائن شامل ہےاولڈ سٹی ایریا میں اسٹریٹ لائٹس اور الیکٹریفکیشن کا کام سائٹ کی ضرورت کے مطابق مکمل کیا جائے گا ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں شفاف اور معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں گے۔

    احسن اقبال کی لاہور، ساہیوال، بہاولنگر موٹروے منصوبے سے متعلق وضاحت

  • گٹر میں گر کر جاں بحق ہوئے بچےکے لواحقین سے میئر کراچی  کی معافی

    گٹر میں گر کر جاں بحق ہوئے بچےکے لواحقین سے میئر کراچی کی معافی

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے 3 سالہ ابراہیم کے اہلِ خانہ سے معافی مانگ لی۔

    میئر کراچی مرحوم بچے کے گھر گئے، لواحقین سے ملاقات کی اور واقعے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اس موقع پر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بطور میئر وہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کر سکے، اس لیے ندامت محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الزام تراشی سے آگے بڑھ کر ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور متاثرہ خاندان اور اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتا ہوں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں بہتری اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے متاثرہ خاندان کی گزارشات پوری کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے ابراہیم کے خاندان کے حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے صدمے کے باوجود بچے کے دادا نے شفقت سے بات کی۔

    اس موقع پر بچے کے دادا نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میئر کراچی نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے اور کچھ افسران کو معطل بھی کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق مرتضیٰ وہاب کی یقین دہانی سے وہ مطمئن ہیں۔واضح رہے کہ 30 نومبر کی رات گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب 3 سالہ ابراہیم نجی ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے باہر کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا، جس کے بعد بچے کی والدہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی

    آکسفورڈ یونین کی تاریخ میں پہلی فلسطینی صدر کامیاب

    سزائے موت،13 سالہ افغان بچے سے قاتل پر گولی چلوا دی گئی

  • بارشوں کی پیش گوئی، میئر کراچی کا شہر کے نالوں اور نشیبی علاقوں کا دورہ

    بارشوں کی پیش گوئی، میئر کراچی کا شہر کے نالوں اور نشیبی علاقوں کا دورہ

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر میونسپل کمشنر افضل زیدی، سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللّٰہ خان اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ترجمان کے ایم سی کے مطابق میئر کراچی نے شہر کے نالوں اور چوکنگ پوائنٹس کا معائنہ کیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ تمام نالوں کو بارشوں سے قبل کلیئر رکھا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ 15 جون سے نالوں کی صفائی کا کام مسلسل جاری ہے تاکہ بارشوں میں پانی کے نکاس میں رکاوٹ نہ آئے۔

    میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ممکنہ بارشوں کے دوران کم سے کم مشکلات پیش آئیں، اس کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق کے ایم سی اور واٹر کارپوریشن کی مشینری اور گاڑیاں نشیبی علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ بارشوں کے دوران سٹی وارڈنز کو بھی اہم شاہراہوں پر موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھا جا سکے اور شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

    قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ 8 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے

    قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ 8 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے

    کے پی کے،میٹرک امتحانات میں ناقص کارکردگی پر 15 پرنسپل معطل

    غزہ پر اسرائیلی حملے، اسکول اور خیمے نشانہ، 21 فلسطینی شہید

  • حب کینال  کام مکمل، 22 سال بعد اضافی پانی ملے گا: مرتضیٰ وہاب

    حب کینال کام مکمل، 22 سال بعد اضافی پانی ملے گا: مرتضیٰ وہاب

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کو پانی فراہم کرنے والی نیو حب کینال کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے، اور 13 اگست کو اس کا باقاعدہ افتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

    میئر کراچی نے بتایا کہ منصوبے کی آزمائش کے دوران نہر کے ایک حصے میں معمولی بیٹھ جانے کا واقعہ پیش آیا تھا، تاہم پروجیکٹ ڈائریکٹر سکندر زرداری کے مطابق اس حصے کی فوری مرمت کر دی گئی ہے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ آزمائشی پانی چھوڑنے کا مقصد ہی یہی ہوتا ہے کہ اگر کوئی خرابی ہو تو اس کی بروقت نشاندہی ہو اور اسے درست کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ حب کینال ٹو سے 22 سال بعد کراچی کے عوام کو اضافی پانی فراہم کیا جائے گا، جو شہر کی شدید پانی کی قلت میں واضح بہتری لائے گا۔

    پروجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے کے حوالے سے منفی خبریں پھیلانے والوں کو "شہر کا دشمن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ویڈیوز کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں، وہ کراچی کے خیرخواہ نہیں ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے زور دیا کہ یہ منصوبہ کراچی کے شہریوں کے لیے ایک مثبت پیشرفت ہے اور اس پر منفی پروپیگنڈا افسوسناک ہے۔

    خواجہ آصف کے استعفیٰ کی خبریں من گھڑت قرار

    اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد

    کراچی کو 15 ہزار بسوں کی ضرورت، نئی بسیں بھی تاخیر کا شکار

    ممکنہ حملوں کی اطلاعات، بھارتی ایئرپورٹس پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کہیں گئی نہیں، مگر صاف ستھرا پنجاب نظر آ رہا ہے: میئر کراچی

    وزیر اعلیٰ پنجاب کہیں گئی نہیں، مگر صاف ستھرا پنجاب نظر آ رہا ہے: میئر کراچی

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کہیں گئی نہیں لیکن پنجاب صاف ستھرا نظر آ رہا ہے، یہ ایک اچھی مثال ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میئر کراچی نے ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والوں کا اصل کام کھالیں جمع کرنا ہے، طنزیہ انداز میں کہا کہ بہت کھالیں اٹھا لیں، اب آلائشیں بھی اٹھا لیں۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کی موجودہ حالت سب کے سامنے ہے، جو کچھ ایم کیو ایم نے اس شہر کے ساتھ کیا وہ کسی سے چھپا نہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ شہر کے نظام میں بہتری لائی جائے، کل سے مختلف علاقوں کے دورے کر رہا ہوں، نظام کبھی مکمل طور پر آئیڈیل نہیں ہوتا لیکن بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے۔

    مرتضیٰ وہاب نے مزید بتایا کہ کراچی کے تمام اضلاع اور ٹاؤنز میں کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، بڑی شاہراہوں کو دھونے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کا آغاز برنس روڈ سے کیا گیا۔ اب تک شہر بھر سے 37 ہزار 547 ٹن آلائشیں اٹھائی جا چکی ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کہیں گئی نہیں ہیں، لیکن ان کی موجودگی میں پنجاب صاف نظر آ رہا ہے، جو قابلِ تحسین عمل ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کا ترک صدر کو فون، عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی

  • اگلے سال شہر  میں مزید300 اسکیمیں مکمل کریں گے، میئر کراچی

    اگلے سال شہر میں مزید300 اسکیمیں مکمل کریں گے، میئر کراچی

    میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ اگلے سال مزید 300 اسکیمیں مکمل کریں گے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے ایم سی ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ جون 2023 میں عہدہ سنبھالا تھا، ڈیڑھ سال بعد خود کو آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مالی اعتبار سے کے ایم سی میں ڈیڑھ سال میں بہتری آئی ہے، اختیارات کا نہیں نیت کا معاملہ تھا۔ 2.14 ارب روپے اس وقت ہمارے اکاؤنٹ میں آ چکے ہیں جبکہ 300 فیصد آمدنی میں پیپلز پارٹی کی قیادت نے اضافہ کیا ہے۔میئر کراچی نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی کی آمدن میں 300 گنا اضافہ ہوا ہے، یہ وہی اختیارات اور وہی قانون ہے جس سے لینڈ ڈپارٹمنٹ کی ریکوری بہتر ہو رہی ہے۔ بہت سارے ٹاؤنز ہمیں تنگ کرتے ہیں، ٹاؤنز وہ کام نہیں کر رہے تو بلدیہ عظمی کراچی یہ کام کروا رہی ہے لیکن پھر بھی ہماری ریکوری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی751 اسکیموں پر کام کر رہی ہے اور 30 جون تک اگلے 5 ماہ میں 430 اسکیموں کو پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کچی آبادی میں پلازہ اور پیٹرول پمپ بن رہے ہیں، کے ایم سی کچی آبادی میں ڈیولپمنٹ کر رہی ہے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ ڈبل ملازمین کی نشاندہی ہوئی جو ہم سے بھی تنخواہ لے رہے تھے، 2019 میں ملازمین کو مستقل کیا گیا جس کا سلسلہ 2018 میں شروع ہوا اور یہ وہ غلط فیصلے ہیں جن کی وجہ سے آج تکلیف کا سامنا ہے۔

    میئر کراچی نے کہا کہ ایسے ایسے ملازمین ملے جو 2018 میں 18 سال کے ہی نہیں تھے، 10 سال کے بچے کو بھی ملازم بنا دیا گیا، اس سب سے 36 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انسان دوست جماعت ہے کسی کا روزگار نہیں چھیننا چاہتی۔ مرتضی وہاب نے یہ بھی کہا کہ تمام ریکارڈ جمع کر رہے ہیں تاکہ کونسل میں یہ معاملہ لے کر جائیں، کونسل کا ہی فیصلہ ہو گا کہ ان ملازمین کا کیا کرنا ہے، وسائل کی کمی کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

    پاک بحریہ کی نویں کثیر القومی بحری مشق امن کا آغاز

    پیٹرول، چینی، نمک مہنگا ٹماٹر، پیاز، مرغی سستی ہوئی، ہفتہ وار رپورٹ

    بیٹے کی شادی پر گوتم اڈانی کاسماجی فلاح و بہبود کے لیے 10,000 کروڑ روپے کا عطیہ

    بیٹے کی شادی پر گوتم اڈانی کاسماجی فلاح و بہبود کے لیے 10,000 کروڑ روپے کا عطیہ

    پانی کی لائن ڈالنے پر لڑائی، فائرنگ سے2 افراد جاں بحق،3زخمی

    بوتل بند پانی فروخت کرنیوالے 28 برانڈز غیر محفوظ قرار