Baaghi TV

Tag: میئر کراچی

  • کام نہیں کررہے  کہنے والے تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں، مئیر کراچی

    کام نہیں کررہے کہنے والے تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں، مئیر کراچی

    میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جو لوگ کام نہیں کررہے ہیں وہ تعصب کی عینک کو اتار کر کراچی شہر کو دیکھیں.

    باغی ٹی وی کے مطابق میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے اتوار کے روزسڑک کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ 7 ارب روپے کی لاگت سے کے تھری کی لائن لیاری ندی میں ایلیویٹڈ ڈالی جارہی ہے تاکہ پانی چوری کرنے والوں کو پکڑا جاسکے، جی الانہ روڈ گزشتہ 15 سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا جسے جسے آج تعمیر کرکے شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے اور کراچی کے سابق میئر غلام علی الانہ کے نام سے اس سڑکو کو منسوب کیا گیا ہے،، پیپلز پارٹی کا ہر کارکن کراچی کی بہتری،تعمیر و ترقی کیلئے مصروف عمل ہے،12.4 ارب روپے کی لاگت سے حب کنال کراچی لا رہے ہیں، جس سے 4 کروڑ گیلن اضافی پانی کراچی کے عوام کو ملے گا، ،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عثمان غنی ہنگورو، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، چیئرمین یوسی10 لیاری محمد حنیف چھتانی ایڈووکیٹ، طاہر نذیر جیانی، عمران جوکھوئی، عبدالسمیع چھتانی، غلام علی الانہ کے خاندان کے افراد اور دیگر مقامی رہنماء بھی اس موقع پر میئر کراچی کے ہمراہ تھے.

    میئر کراچی نے کہا کہ فراہمی آب، سیوریج کے پمپنگ اسٹیشنز، پارک اور سڑکوں کی تعمیر کاکام کراچی میں ہورہاہے تو سب کو نظر آرہا ہے، یہ سڑک جس کا آج افتتاح کیا گیا ہے لیاری کو پورٹ اور شپ یارڈ کے ساتھ ملاتی ہے، اس سڑک کی تعمیر کے لیے لیاری کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے آج پیپلز پارٹی کی حکومت نے پورا کردیا ہے، یہ سڑک ڈیڑھ کلومیٹر طویل ہے اور اسے چار ماہ کی مدت میں مکمل کرلیا گیا ہے، اس سڑک کی تعمیر پر 70 ملین روپے خرچ کئے گئے ہیں، سڑ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ 28200 فٹ پاتھ تعمیر کی گئی ہے، 900 رننگ فٹ برساتی پانی کی نکاسی کے پائپ ڈالے گئے ہیں، 4000 رننگ فٹ کرب اسٹون لگائے گئے ہیں، لین مارکنگ کے ساتھ ساتھ کیٹ آئیز بھی لگا کر سڑک کو مکمل کیا گیا ہے، میئر کراچی نے کہا کہ اولڈ کوئنز روڈ اور آئی آئی چنددیگر روڈ کی بحالی کا کام جاری ہے،جناح برج کی بحالی کا کام جاری ہے، ایکسپینشن جوائنٹس اور کارپیٹنگ کا کام جاری ہے، نیٹی جیٹی کے پل پر کام کیا جارہا ہے، لوگوں کے مسائل حل کررہے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ شہر کی دیواروں سے غیر مناسب نعرے، اشتہارات اور چاکنگ کو ختم کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، اب ہم شہر کی دیواروں کو خالی نہیں چھوڑیں گے تاکہ وہ افراد جو ان دیواروں کو مختلف نعروں اور اشتہاروں سے بھر دیتے ہیں ان کو ختم کیا جاسکے اور شہر کی دیواریں صاف ستھری نظر آئیں، انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی سڑک کاٹ رہی ہے اور ٹائونز انتظامیہ کٹوا رہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ وہ نیک ہیں ہم چور ہیں، سنگم گراونڈ میں بھینسوں کے باڑے بنے ہوئے تھے اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،اس گرائونڈ سے ہر طرح کی تجاوزات ہٹائی جائیں گی اور شہر کے گرائونڈز شہر کے نوجوانوں کو کھیل کی سہولتیں مہیاکرتے ہیں، اس گرائونڈ میں جماعت اسلامی اور کے کے ایف کے فلاحی ادارے ہیں،خدمت خلق فائونڈیشن سے کہا ہے کہ کاغذات ہیں تو لے کر آئیں بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے ، اگر کاغذات نہیں ہیں تو کے ایم سی سے ریگولرائزکرائیں، میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے اس موقع پر موجود غلام علی الانہ کی خاندان کے افراد سے ملاقات بھی کی جنہوں نے سڑک کا نام غلام علی الانہ سے منسوب کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، مرتضی وہاب

    بانی پی ٹی آئی کیخلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، مرتضی وہاب

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیس میں فیصلے سے قبل بات نہیں کرسکتا، ان کے خلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن کا دورہ کیا اور وہاں قطر اسپتال کے اطراف میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میئر مرتضی وہاب نے نئی تعمیر ہونے والی سڑک کا افتتاح بھی کیا۔میئر کراچی کو محکمہ انجینئرنگ کی جانب سے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر مرتضی وہاب نے کہا کہ سیاسی پریس کانفرنس سے بہتر ہے ترقیاتی پریس کانفرنس کروں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ایشیا کی سب سے بڑی آبادی موجود ہے، پانی اور سیوریج لائنوں کو ٹھیک کیا ہے، پیور بلاک لگائے گئے اور سڑکوں کی مرمت بھی کی گئی ہے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ پانی کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک نئی لائن ڈالی جا رہی ہے۔

    سنو نیوز بحران کا شکار، متعدد بیوروز بند، ڈائریکٹر نیوز مستعفی

    احسان اللہ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا

  • مسئلہ اختیارات اور فنڈز کا نہیں، محض نیتوں کا رہا ہے، میئر کراچی

    مسئلہ اختیارات اور فنڈز کا نہیں، محض نیتوں کا رہا ہے، میئر کراچی

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی میں مسئلہ اختیارات اور فنڈز کا نہیں تھا، کراچی میں مسئلہ محض نیتوں کا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے فیریئر ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پھولوں کی یہ نمائش اگلے تین روز تک فریئر ہال میں جاری رہے گی، نمائش میں ایک لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے ہیں، ہمیں ڈھائی ماہ لگے پھولوں کی نمائش کی تیاری میں، مختلف رنگوں کے میری گولڈ اور پیٹونیا کے پودوں سے فریئر ہال سج گیا ہے۔کراچی کے شہری نمائش میں آئیں اور اس سے لطف اندوز ہوں، نمائش کا مقصد شہر کی رونقوں میں اضافہ کرنا ہے، ہم شہر کی رونقوں میں اضافہ کرتے رہیں گے۔ بدلتا ہوا، بہتر ہوتا کراچی چیئرمین بلاول بھٹو کا نعرہ ہے، شہرِ کراچی عقلمندوں اور دانش مندوں کا شہر ہوا کرتا تھا، بدقسمتی سے کچھ عناصر نے کراچی کو ٹی ٹی ، بوری بند اور خوف کے شہر میں تبدیل کیا۔میئر کراچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا وہ واحد شہر ہے جو ہر رنگ و نسل ، مذہب و لسانیت سے بالاتر ہوکر سب کو خوش آمدید کہتا ہے، کراچی ملک کا معاشی حب ہے، ہم پر تنقید کرنا بہت آسان ہے۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ لوگوں میں غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ سندھ حکومت اور شہری حکومت کام نہیں کر رہی، شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کا کل افتتاح ہونے جارہا ہے، اکتیس مارچ کو ایکپسریس وے کے دوسرے روڈز کا بھی افتتاح کردیا جائے گا، اکتیس دسمبر کو ملیر ایکسپریس وے کو کاٹھور تک کھول دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے وفاقی حکومت نے بنایا، جو نہ ہی معیاری ہے اور نہ ہی وہاں زیادہ گاڑیاں چلنے کی گنجائش ہے، وسائل اور نیت ہے تو ہم شہر بھر میں کام کر سکتے ہیں۔میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ ہم تو غریب کے لیے سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں، لاہور میں موسم خوشگوار کراچی میں تباہی، میں چاہتا ہوں اچھی اچھی باتیں کریں آپ، جان بوجھ کر ہم کوئی بد نیتی نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ وسائل کے ایم سی کے اکانٹ میں آئیں، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری پیپلز پارٹی نے کی، انتخابات ہوئے اور بد قسمتی سے وہاں ترازو آ گیا۔انہوں نے کہا کہ میں سوال کرتا ہوں لوگوں کے گھروں میں گیس ہے اور روڈ کٹنگ کی اجازت دیدی گئی، میں اینٹی کرپشن میں بھی جاں گا روڈ کٹنگ اجازت کی اجازت دیدی، ترازو بوکھلاہٹ کا شکار ہوتا ہے چاہتے ہیں شہر کے مسائل ہوں۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا دور کر کے کام کرنے کی ضرورت ہے، وال چاکنگ کرنے سے لوگ اجتناب کریں اس سے شہر کا حسن تباہ ہوتا ہے۔

    سندھ میں فصلوں کا بیمہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

    چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑے کھلاڑی انجریز کا شکار

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

    وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

  • کراچی کی ترقی میں رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا،مرتضیٰ وہاب

    کراچی کی ترقی میں رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا،مرتضیٰ وہاب

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہا ب نے سنگم کرکٹ گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا میں ترقیاتی کام شروع نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کی معطلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی ترقی میں رکاوٹ بننے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا.

    باغی ٹی وی کے مطابق سنگم کرکٹ گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا کا دورہ کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی میں تعمیر و ترقی کا سفر بھرپور طریقے سے جاری ہے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے بنائے گئے پارکس اور کھیلوں کے میدانوں کو ہر قیمت پر بحال کرکے بہتر بنایا جائے گا، نیا سال کراچی کی تعمیر و ترقی کا سال ہے،کراچی کی روشنیوں، رنگوں،امنگوں اور امیدوں کو بحال کریں گے.اے ڈی پی اسکیم کے تحت سنگم کرکٹ گراؤنڈ میں ترقیاتی کام شروع ہوجانے چاہئے تھے جس سے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع میسر آتے اور مقامی سطح پر باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی، انہوں نے کہا کہ کراچی میں نچلی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، کھلے مقامات اور پارکوں کی بحالی کا مقصد عوام کو تفریح کی بہتر اور معیاری سہولیات مہیا کرنا ہے، کراچی کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کام یکساں رفتار سے جاری ہیں اور موثر حکمت عملی کے تحت بنیادی انفراسٹرکچر کو ترقی دی جا رہی ہے، نئے سال کے دوران اور بھی بھرپور طریقے سے کراچی میں ترقیاتی کام کئے جائیں گے۔

    سال2024، پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کے 4558 کیسز رپورٹ

    سندھ ،قانون کے باوجود چائلڈ لیبر میں اضافہ کا انکشاف

    ملک میں انٹرنیٹ ایک بار پھر سست روی کا شکار

  • حب ڈیم سےنئی کنال کی تعمیر کا 87 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،میئر کراچی

    حب ڈیم سےنئی کنال کی تعمیر کا 87 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،میئر کراچی

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی کے لئے نئی کنال کی تعمیر کا 87 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق حب ڈیم پر نئی کنال کی تعمیر کے مقام کا معائنہ کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہابکا کہنا تھا کہ ہم نے ایک سال کی مدت میں اسے مکمل کرنے کا وعدہ کیا تھا اور انشاء اللہ اگست 2025 ء تک اس کنال سے کراچی کے عوام کو 100 ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی، اس کے علاوہ پرانی کنال کو بھی بحال کیا جا رہا ہے تاکہ اضافی پانی کراچی لایا جاسکے، بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی طرف سے کراچی کے پانی کے مسائل حل کرنے کے وعدے کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کریں گے ،پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک ایک کارکن کراچی کے مسائل حل کرنے کے جذبے سے سرشار ہے،حب کنال کی تعمیر کے منصوبے پر کام کرنے والے عملے کو مبارکباد دوں گا ، اسی طرح محنت کریں اور اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں. اس موقع پر سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حب ڈیم سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی موجودہ کنال 45 سے 46 سال پرانی ہے جس میں رسائو اور سیپیج کی وجہ سے 100 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہو رہی تھی لہٰذا پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے حب ڈیم سے کراچی کے لئے نئی کنال ڈالنے کا منصوبہ بنایا تاکہ شہر میں پانی کی کمی کے مسائل جلد از جلد حل کئے جاسکیں اور نہ صرف یہ کہ نئی کنال کی تعمیر کے ذریعے 100 ملین گیلن یومیہ پانی کی کراچی کو فراہمی یقینی بنائی جاسکے بلکہ پرانی کنال کو بھی ٹھیک کرکے مزید پانی شہر کے مختلف علاقوں کو فراہم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ حب ڈیم سے نئی کنال کا ارتھ ورک تقریباً مکمل ہوچکا اور اب یہ منصوبہ تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے منشور کے مطابق عوام کی خدمت کر رہی ہے اور پانی و سیوریج سمیت مختلف شعبوں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے بنیادی انفراسٹرکچر جس میں سڑکیں ، پل اور انڈرپاسز شامل ہیں، انہیں بہتر بنانے کے لئے سندھ حکومت نے اپنے بجٹ میں رقوم مختص کی ہیں اور تمام ترقیاتی کام شفاف انداز میں بہتر معیار کو یقینی بناتے ہوئے انجام دیئے جا رہے ہیں، کراچی کے شہری خود گواہ ہیں کہ ان کے مسائل حل کرنے کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور دیگر ادارے اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کی گئی ہے جس کے ثمرات شہریوں کو حاصل ہو رہے ہیں۔

    سندھ حکومت کادیہی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے پروگرام شروع

    شام میں پھنسے پاکستانی لبنانی سرحد پر پہنچ گئے

    محمد البشیر شام کے نگران وزیر اعظم مقرر ہو گئے

    چیمپئنزٹرافی کا شیڈول تیار، ایک سیمی فائنل دبئی میں ہوگا

  • میئر کراچی کاہتھنی سونو کے اچانک انتقال پر تحقیقات کا حکم

    میئر کراچی کاہتھنی سونو کے اچانک انتقال پر تحقیقات کا حکم

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ہتھنی سونو کے اچانک انتقال پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق مرتضی وہاب نے کہا کہ یہ خبر انتہائی افسوس ناک ہے کہ ہتھنی سونو سفاری پارک میں مردہ حالت میں پائی گئی، انہوں نے کہا کہ ہتھنی کے انتقال کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور اگر افسران یا عملے کی غفلت پائی گئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ہتھنی کا مکمل پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا اور موت کی وجہ معلوم کی جائے گی، انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ہتھنی کے انتقال کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے اور یہ دیکھا جائے کہ ہتھنی کی موت طبعی ہوئی ہے یا کسی حادثے کے سبب ایسا ہوا ہے، میئر کراچی نے سینئر ڈائریکٹر ریکریشن کو ہدایت کی کہ ہتھنی کو دی جانے والی خوراک سے متعلق بھی مکمل معلومات لی جائیں کہ انہیں متعلقہ عملے نے کیا خوراک فراہم کی تھی، میئر کراچی نے کہا کہ گزشتہ دنوں چڑیا گھر سے ہتھنی مدھو بالا کو سفاری پارک اس لیے منتقل کیا گیا تھا کہ وہ زیادہ بہتر جگہ اور فضا میں دوسری ہتنیوں کے ساتھ رہیں اور وہاں پر پہلے سے موجود دونوں ہتھنیوں کے ساتھ مدھو بالا کی تنہائی بھی دور ہوسکے، لیکن آج اس خبر نے مغموم کر دیا ہے کہ سفاری پارک میں موجود تین ہتھنیوں میں سے ایک ہتھنی سونو کا اچانک انتقال ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر اور سفاری پارک میں موجود جانوروں کی حفاظت اچھی خوراک اور ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اگر اس میں عملے یا افسران کوتاہی کریں گے تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی ضروری ہے، میئر کراچی نے کہا کہ انہوں نے ہتھنی کے انتقال کا سخت نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کے نتیجے میں جو صورتحال سامنے آئے گی انہیں عوام اور میڈیا کے سامنے لایا جائے گا.

    وزیراعلی سندھ سے مشیر اطالوی وزارت دفاع کی وفد سمیت ملاقات

    اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز پاکستان بھیجنے کا ریکارڈ توڑدیا

    ننکانہ:فاطمہ بانو نے ہمیشہ کام کو ایقان اور عبادت سمجھ کر سرانجام دیا.محمد اکرم پنوار

  • ضلع وسطی،ہم نہیں جیتے پھر بھی بلاتفریق کام کر رہے ہیں،مرتضیٰ وہاب

    ضلع وسطی،ہم نہیں جیتے پھر بھی بلاتفریق کام کر رہے ہیں،مرتضیٰ وہاب

    مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج الیکشن جیتنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس کررہا ہوں،ضلع وسطی میں بختیاری یوتھ سینٹر پہنچا ہوں،اس گراؤنڈ میں خود بھی کرکٹ کھیل چکا ہوں

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اس گراؤنڈ کی 15 ایکڑ اراضی دو گراؤنڈ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا،اس گراؤنڈ میں ایک کرکٹ گراؤنڈ اور دوسرا فٹبال گراؤنڈ بنایا جائے گا، اس گراؤنڈ سے متصل شارع نورجہاں پر بھی تعمیراتی کام جاری ہے، پہلے مرحلے میں نالے کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے، دوسرے مرحلے میں شارع نورجہاں کی کارپٹنگ کا کام شروع کیا جائے گا، ضلع وسطی سے پیپلز پارٹی کوئی نشست نہیں جیتی ہے، لیکن ضلع وسطی میں ہم بلاتفریق کام کررہے ہیں، یہ وہ ہی بلدیہ عظمیٰ کراچی لیکن اب کام ہوتا نظر آرہا ہے،ہم اختیارات اور وسائل کا رونا نہیں رو رہے،

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہر کے ہر ضلع میں مشکلات کے باوجود کام کررہے ہیں،جہاں کام ہورہا ہے وہاں خود جاتا ہو اور کام کو مانیٹر کرتا ہوں،شہر میں یلو لائن کا ٹینڈرنگ کا کام مکمل ہوچکا ہے،یلو لائن سے کورنگی لانڈھی کے عوام کو فائدہ پہنچے گا، شہر کے لئے مزید بسیں پورٹ پر پہنچ چکی ہیں،نئے روٹس کا فیصلہ کیا جائے گا تو بسیں سڑکوں پر آجائینگی،

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے حوالہ سے کیس کی سماعت

    پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست خارج

  • میئر کراچی سے چین کے قونصل جنرل  کی ملاقات

    میئر کراچی سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے چین کے قونصل جنرل یانگ ینڈونگ کی ملاقات ہوئی ہے

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے چین کے قونصل جنرل کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دورے پر خوش آمدید کہا۔میئر کراچی اور قونصل جنرل چین کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان پُر خلوص ہمسائیگی کا بہترین رشتہ قائم ہے۔ عوامی جمہوریہ چین نے ہر کڑے وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے،پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں چین کا تعاون دوستی کی عظیم مثال ہے، چین کی سرمایہ کار کمپنیز کو کراچی میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،کراچی کے شہری انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے چین کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے،بلدیاتی امور اور شہری ترقی کے لیے چین کے تجربات سے سیکھنا چاہتے ہیں، بلدیہ عظمی کراچی شہریوں کو معیاری شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے،

    چین کے قونصل جنرل یانگ ینڈونگ کا کہنا تھاکہ پاکستان اور چین کے درمیان گہری دوستی اور برادرانہ تعلق پر فخر ہے، کراچی کی ترقی سے پاکستان کے لیے استحکام اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی ،پاکستان کے ساتھ تعمیر و ترقی کے عمل میں باہمی تعاون جاری رہے گا،

    پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

     اگر دوسرے صوبوں کے ساتھ بھی نا انصافی ہوئی تو آواز اٹھائیں گے 

    شمولیت سے پارٹی مضبوط سے مضبوط تر ہوگی ,سعید غنی

  • فرانس کے قونصل جنرل کی میئر کراچی سے ملاقات

    فرانس کے قونصل جنرل کی میئر کراچی سے ملاقات

    کراچی میں تعینات فرانس کے قونصل جنرل Alexis Chahtahtinsky کی مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب سے ملاقات ہوئی ہے

    مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے فرانس کے قونصل جنرل کو بلدیہ عظمیٰ کراچی آمد پر خوش آمدید کہا ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں،فرانس میڈیکل، نرسنگ اور دیگر شعبوں میں پاکستان کی مدد کرسکتا ہے، کراچی کے شہری فرانس کے ساتھ دوستی اور باہمی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، میرے لیے میئر کی حیثیت سے کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ دنیا میں اس شہر کا بہتر تاثر پیدا کرنا ہے، کراچی ساٹھ سے پینسٹھ فیصد ریونیو فراہم کرتا ہے دس سے پندرہ ہزار لوگ روزانہ تعلیم، روزگار اور دیگر معاملات کے لیے کراچی آتے ہیں،مپانی،سیوریج اور انفراسٹرکچر کراچی کے بڑے مسائل ہیں،کراچی میں مختلف قومیتوں، مذاہب اور مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں کا شہر ہے،محنت او رکام کے ذریعے عزت حاصل ہوتی ہے،فرانس کراچی میں سولر پارک بنانے، ونڈ ملز، ہوٹلز، ریزورٹ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے،

    پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

     اگر دوسرے صوبوں کے ساتھ بھی نا انصافی ہوئی تو آواز اٹھائیں گے 

    شمولیت سے پارٹی مضبوط سے مضبوط تر ہوگی ,سعید غنی

    فرانسیسی قونصل جنرل الیکسی شاہ تخت انسکی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی تقریباً پاکستان کی خودمختاری کے وقت کی ہے،مجھے کراچی شہر اور اس کے کھانے بے انتہا پسند ہیں،فرانس وہ پہلا ملک ہے جس نے پاکستان کی آزادی کو تسلیم کیا تھا، کراچی میں فرانس کے قونصل خانے کے قیام کو 75 سال گزرچکے، فرانس اور پاکستان تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں سالوں سے باہمی تعاون کررہے ہیں اور مستقبل میں اس تعاون کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں،ثقافتی ورثے کے تحفظ میں بھی ہم پاکستان کی مدد کررہے ہیں گزشتہ سال کے سیلاب کے دوران بلوچستان میں تباہ ہونے والے پل کو بھی تعمیر کیا جارہا ہے جو پاکستانی عوام کے لیے فرانس کا تحفہ ہے،

  • بارش برسے تو رحمت بنے، زحمت نہ بنے، یہی ہماری کوشش ہے،مرتضیٰ وہاب

    بارش برسے تو رحمت بنے، زحمت نہ بنے، یہی ہماری کوشش ہے،مرتضیٰ وہاب

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب دوسرے بڑے چیلینج کا سامنا کرنے کے لئے تیار،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے چھوٹے بڑے نالوں پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ٹیم روذانہ کی بنیاد پر کام کر رہی ہے،

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ روزانہ 44 چاکنگ پوائینٹس ہیں جہاں کام کیا جاتا ہے، میں کوئی کلیم نہیں کرتا مگر دعویٰ کرتا ہوں کہ انتظامیہ گرائونڈ میں موجود رہے گی، جہاں کوئی مسئلہ ہوگا اس کو حل کیا جائے گا، واٹر بورڈ، کے ایم سی، سولڈ ویسٹ اور ضلعی انتظامیہ سب کے درمیان ایک بہترین کوآرڈینیشن ہے،ہمارا ٹارگٹ یہی ہے کہ کراچی والوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے سکیں، بارش برسے تو رحمت بنے، زحمت نہ بنے، یہی ہماری کوشش ہے،مشکلات زندگی کا حصہ ہیں، فوکسڈ رہنا چاہئیے، انسان جو کام کرنا چاہتا ہے وہ کام کرے، میرا ٹارگٹ ہے کہ شہر قائد کی عوام کی خدمت کرنا ہے،میری پارٹی کا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کلیئر کٹ ایجنڈا ہے کہ شہر کے مسائل کو حل کرنا ہے،

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مخالفین اگر نہیں چاہتے لوگوں کے مسائل حل ہوں تو اللہ تعالیٰ انکو ہدایت دے، ہم تو ون پوائینٹ ایجنڈا پہ ہیں کہہ لوگوں کو مسائل کو حل کرنا ہے، شرپسند عناصر شر پیدا کرتے ہیں اور شرارت کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ شرپسند عناصر کو شر سے دور رہنے کی توفیق دے، اگر نالوں کو چاک کیا جائے گا تو نقصان کسی امریکی یا برطانوی شہری کا نہیں بلکہ کراچی والوں کا ہے،حکومت کو کم پریشانی لاحق ہوتی ہے مگر عورتوں، بزرگوں، بچوں کو سیوریج کے ابلنے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سیاسی اختلاف کو ایک جگہ رکھ کر شہریوں کی خدمت کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہونا چاہئیے شہریوں کی خدمت کا،

    پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

     اگر دوسرے صوبوں کے ساتھ بھی نا انصافی ہوئی تو آواز اٹھائیں گے 

    شمولیت سے پارٹی مضبوط سے مضبوط تر ہوگی ,سعید غنی