Baaghi TV

Tag: میانوالی

  • میانوالی پولیس شرپسندوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئی، دوسرا حملہ بھی پسپا کردی

    میانوالی پولیس شرپسندوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئی، دوسرا حملہ بھی پسپا کردی

    تھانہ مکڑوال میانوالی کے پہاڑی علاقہ ملاخیل میں دربار خاصہ بابا کے قریب 10 سے 12 دہشت گردوں نے دوبارہ سرچ آپریشن میں مصروف پولیس پارٹیوں جن کی قیادت ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کررہے تھے پر اندھا دھند فائرنگ کر حملہ کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس و سی ٹی ڈی کے افسران و جوانوں نے محفوظ پوزیشنیں لیکر شدید جوابی فائرنگ کی۔ شدید فائرنگ کا تبادلہ 1 گھنٹے تک جاری رہا۔میانوالی پولیس اور سی ٹی ڈی کے افسران و جوانوں نے 1 گھنٹہ نہایت بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔شدید فائرنگ اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گرد پہاڑی علاقے میں فرار ہوگئے۔ڈی پی او میانوالی اختر فاروق، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی اور ڈی ایس پی سرکل عیسیٰ خیل سمیت پولیس کے تمام افسران و جوان شدید کراس فائرنگ میں محفوظ رہے۔اس موقع پر ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔میانوالی پولیس امن دشمن عناصر کا اسی طرح جواں مردی سے مقابلہ کرتی رہے گی۔ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرکے دم لیں گے۔

    روس کا افغانستان کے لیے خصوصی پروٹوکول‘ بڑی تجارتی سرگرمیاں ‘پاکستان فیصلہ کرنے میں ناکام

    سکیورٹی فورسز نے بحالی امن کیلئے ہمیشہ جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،وزیر اعلی بلوچستان

  • میانوالی میں 7 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ

    میانوالی میں 7 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ

    میانوالی: پنجاب حکومت نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر میانوالی میں 7 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق میانوالی میں دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا، ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگئی، پابندی کا اطلاق منگل یکم اکتوبر سے سوموار 7 اکتوبر تک ہوگا،ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، میانوالی میں رینجرز کی 2 کمپنیاں یکم سے 3 اکتوبر تک تعینات ہوں گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی، سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہےمحکمہ داخلہ پنجاب نے عوامی آگاہی کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کردی۔

    واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق پی ٹی آئی کل میانوالی، فیصل آباد اور بہاولپور میں احتجاج کرے گی۔

  • میانوالی،پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    میانوالی،پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    میانوالی میں پنجاب پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

    میانوالی کے قبول خیل پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے خوارج کے دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا،تاہم پنجاب پولیس نے ایک بار پھر بھرپور قوت سے جواب دیتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،دہشت گرد جوابی کاروائی کے بعد فرارہو گئے ہیں،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 12 سے 14 خوارجی دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر قبول خیل چیک پوسٹ پر راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز سے حملہ کیا، چیک پوسٹ پر تعینات پنجاب پولیس کے جوان الرٹ ہونے کے باعث حملہ ناکام بنادیا گیا، پولیس نے شدید جوابی فائرنگ سے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا،حملے میں 2 پولیس جوان معمولی زخمی ہوئے ہیں ،مفرور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس چیک پوسٹ قبول خیل کے بہادر اہلکاروں کو شاباش دی اور کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں پنجاب پولیس پر دہشت گردوں کا یہ 9 واں حملہ ہے جو ناکام بنایا گیا،پنجاب پولیس بین الصوبائی سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے ہماری پولیس آئندہ بھی دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائے گی۔

    ویلڈن پولیس۔ شاباش۔ وزیر داخلہ کا میانوالی میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کی تحسین
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے میانوالی میں چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب پولیس نے ایک بار پھر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ تھانہ عیسیٰ خیل کی چیک پوسٹ پر تعینات پولیس کے جوانوں نے جرات کے ساتھ 14 خارجی دہشتگردوں کو مار بھگایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رات کی تاریکی میں چھپ کر حملہ کرنے والے خارجی دہشتگردوں کو پولیس نے دندان شکن جواب دیا، خارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دلیری کو سراہتا ہوں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں، پنجاب پولیس نے ایک بار پھر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کیا ہے جو لائق تحسین ہے۔

  • مریم نواز عمران خان کے شہر پہنچ گئیں، پولیس کی صحافیوں سے بھی بدتمیزی

    مریم نواز عمران خان کے شہر پہنچ گئیں، پولیس کی صحافیوں سے بھی بدتمیزی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سابق وزیراعظم عمران خان کے شہر میانوالی پہنچ گئی ہیں

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور سے میانوالی کے لیے روانہ ہوئی تھیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا طیارہ ایم ایم عالم ائیر بیس لینڈ کرگیا.وزیراعلی مریم نواز کچھ دیر میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کریں گی،وزیراعلی پنجاب ڈی سی آفس کے میٹنگ روم میں ن لیگ کے اہم رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گی،وزیراعلی مریم نواز میانوالی کے مسائل، ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سے بریفنگ لیں گی۔،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف میانوالی کے مختلف ہسپتالوں کا معائنہ کریں گی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف میانوالی کے ڈیولپمنٹ پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیں گی،وزیر اعلیٰ مریم نواز میانوالی کے لئے سی ایم اینیشی ایٹوز پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیں گی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی میانوالی آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،

    https://twitter.com/qaisarthethia/status/1821469196435193860

    قبل ازیں میانوالی میں وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد سے قبل پولیس صحافیوں کے ساتھ اور لیگی کارکنان کے ساتھ بدتمیزی پر اتر آئی ۔ جنرل ہسپتال میں مریضوں کا داخلہ بھی بند کردیا ۔ پولیس نے ہسپتال کے دروازے بھی بند کر دیئے ۔ پولیس چوک چوراہوں پر شہریوں کو پریشان کرنے لگی،ہسپتال کے مین گیٹ پر صحافیوں کے ساتھ بھی بدتمیزی کی گئی، اس موقع پر ن لیگی کارکنان بھی موجود تھے، صحافیوں کو کہا گیا کہ مریم نواز کے ساتھ اپنا میڈیا موجود ہو گا، مقامی میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ میانوالی کے شہریوں کے لئے عذاب بنا ہوا ہے.

    عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

  • میانوالی، بس پر چلی گولیاں، تین افراد کی موت

    میانوالی، بس پر چلی گولیاں، تین افراد کی موت

    پنجاب کے علاقے میانوالی میں مسافر کوچ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، گولیاں چلنے کے نتیجے میں تین افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ چھ زخمی ہو گئے ہیں

    اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی،ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس پر گولیاں میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل میں چلائی گئیں، نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ہیں، ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،پولیس نے بھی واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.واقعہ میں تین افراد کی موت اور چھ زخمی ہیں.

    پولیس حکام کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کےباعث پیش آیا،جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق مندہ خیل سے ہے جو کچہری عیسیٰ خیل سےواپس جارہے تھے،ملزمان فرار ہو گئے ہیں جلد گرفتار کر لیں گے

    بلوچستان میں مسافر بس میں آتشزدگی،تین مسافروں کی موت
    قبل ازیں بلوچستان میں بھی افسوسناک واقعہ پیش آیا،مسافر بس میں آگ لگنے سے تین مسافر چل بسے جبکہ 12 زخمی ہوئے، بس کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی،بس میں 28 مسافر سوار تھے،ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق ، تیز رفتار بس اوتھل کے قریب موٹر سائیکل سے ٹکرائی جس کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی،ریسکیوٹیم موقع پر پہنچی تا ہم بس میں آگ لگنے سے 3 مسافر جھلس کر جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے. زخمیوں کو طبی امداد کے لئےڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا ہے،ریسکیو حکام کے مطابق جب بس میں آگ لگی تو چند مسافروں نے کھڑکیوں سے کود کر جان بچائی.

    نیب ترامیم کیس: عدالتی کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری

    نیب ترامیم کیس ، بانی پی ٹی آئی کو مقدمے کا تمام ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت

    نیب ترامیم کیس لائیو نشر کرنے کے لئے خیبرپختونخواحکومت نے درخواست دائر کر دی

    نیب ترامیم کیس، عمران خان کے دلائل نہ ہو سکے، سماعت ملتوی

  • میانوالی میں اسپتال کی آیا سے دو افراد کی مبینہ زیادتی

    میانوالی میں اسپتال کی آیا سے دو افراد کی مبینہ زیادتی

    میانوالی : مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کی آیا کو 2 افراد نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق آیا کو 2 افراد اسپتال لے جانےکا جھانسہ دےکر شادیہ لےگئے، جہاں ویرانے میں لے جا کر دونوں ملزمان نے اس سے زیادتی کی، متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ زیادتی کے بعد ملزمان فرار ہوگئے اور جاتے ہوئے دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو بہت برا ہوگا،پولیس کا کہنا ہےکہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء کی ملاقات

    قبل ازیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال لیہ میں 9 سالہ ذہنی معذور بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، پولیس کے مطابق بچی والدین کے ہمراہ نانی کی عیادت کے لیے اسپتال آئی ہوئی تھی کہ ملزم نے موقع پا کر بچی کو زیادتی کا نشانہ نا ڈالا ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں-

    غلط فہمیاں دور کرکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی کا جماعت ا سلامی سے …

  • میانوالی، پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،دہشتگرد فرار

    میانوالی، پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،دہشتگرد فرار

    پولیس کی جرات و بہادری کی ایک اور داستان رقم،پنجاب کے شہر میانوالی میں قبول خیل چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا.

    میانوالی پولیس کے جوان سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے. 12/13 دہشتگردوں نے تین اطراف سے حملہ کیا. تا ہم پولیس کے جوانوں نے ڈٹ کا مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،پولیس حکام کے مطابق بارہ سے 13 دہشت گردوں نے رات میں پولیس ناکے پر تین اطراف سے حملہ کیا، پولیس نے بہترین حکمت عملی سے حملہ ناکام بنا دیا، پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ سے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر تمام دہشتگرد فرار ہوگئے ہیں،پولیس کےبہادر جوانوں نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی تھرمل کیمروں کی مدد سے ٹریس کرکے ممکنہ حملے کو ناکام بنایا.

    ڈی پی او میانوالی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوان سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے، دہشتگردوں کا ہر طرح سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئےعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

    فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

    فون پر برا بھلا کہنے کی رنجش پر امام مسجد قتل کر دیا گیا

     خواجہ سرا امام مسجد کیس میں عدالت نے ملزم کو جیل بھجوا دیا

  • امانت میں خیانت کرنے پر عمران خان کے خلاف مقدمہ درج

    امانت میں خیانت کرنے پر عمران خان کے خلاف مقدمہ درج

    تحریک انصاف کے چیئرمین ،سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف میانوالی میں ایک اورمقدمہ درج کر لیا گیا

    مقدمہ تھانہ سٹی میانوالی میں درج کیا گیا ہے، مدعی مقدمہ سعیداللہ خان نیازی نے امانت میں خیانت کرنے پر عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرویاا اور کہا کہ عمران خان نے پچاس لاکھ روپے کی امانت میں خیانیت کی،درج مقدمہ کے مطابق فریق اول سہیل خان،اور فریق حاجی عبدالکریم ساجد کا تنازعہ تھانہ سٹی میں چل رہا تھا،بطور ثالث فریق کی طرف سے سہیل خان کو فریق اول کا ثالث مقرر کیا گیا،رقم افضل خان عدیل ہوٹل کے مالک نے بصورت بانڈ 50 لاکھ بھجوائے،میں نے گواہ محمد اشرف کی موجودگی میں رقم بطور امانت، سابق ممبر قومی اسمبلی امجد علی خان کے حوالے کر دی،اور فیصلہ کی تاریخ مقرر کی،فیصلہ سے پہلے امجد علی خان نے ٹیلی فون پر بتایا کہ عمران خان کے کہنے پر رقم نم یونیورسٹی میں جمع کروا دی ہے،جس کی رسید لے آیا ہوں، ثبوت پیش کر دوں گا، رسید مجھے دکھائی گئی لیکن دی نہیں گئی،رقم کا فیصلہ عمران خان کے کہنے پر کیا گیا،سہیل خان، امجد علی خان اور عمران خان نے امانت میں خیانت کرتے ہوئے رقم ہڑپ کر لی،مقدمہ درج کیا جائے

    پولیس نےمدعی کی درخواست پر دفعہ 406 کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں

  • میانوالی،پاک فضائیہ کے بیس پر دہشتگردانہ حملہ،3 دہشتگرد ہلاک

    میانوالی،پاک فضائیہ کے بیس پر دہشتگردانہ حملہ،3 دہشتگرد ہلاک

    پنجاب کے شہر میانوالی میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا،
    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے میانوالی ٹریننگ ائیربیس پر آج صبح حملے کی کوشش کی جس پر پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا، دہشتگردوں کے حملے پر پاک فوج نے بر وقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر حملہ ناکام بنایا،آئی ایس پی آر کے مطابق پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے 3 طیاروں اور فیول باوزر کو نقصان پہنچا جب کہ جوانوں نے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ کلیئرنگ اور کومبنگ آپریشن آخری مراحل میں ہے اور باقی 3 دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا،پاکستان کی مسلح افواج ہر قیمت پر ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں

    میانوالی ایئربیس پر آپریشن مکمل، تمام دہشتگردوں کو مار دیا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میانوالی ایئربیس آپریشن کا فوری اختتام امن کے تمام دشمنوں کے لئے واضح پیغام ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہمیشہ چوکس رہتی ہیں اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے اور وطن کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں،پی اے ایف ائیربیس میانوالی پر حملہ کرنے والے 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے.

    میانوالی ایئر بیس پر دہشت گردوں نے حملے کے لئے سیڑھی کا استعمال کیا، دیوار پر لگی باڑ بھی کاٹی گئی،دیوار کود کر اندر داخل ہوئے تا ہم پاک فوج نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا.

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

    فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

    فون پر برا بھلا کہنے کی رنجش پر امام مسجد قتل کر دیا گیا

     خواجہ سرا امام مسجد کیس میں عدالت نے ملزم کو جیل بھجوا دیا

    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نےمیانوالی ٹریننگ ائیر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری سکیورٹی فورسز بہادری سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا رہی ہیں ،سکیورٹی فورسز کے افسر اور جوان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں ،دہشت گردی کے خاتمے میں قوم کی نجات ہے

    دہشت گردی کی حالیہ لہر پاکستان کو دوبارہ عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ہے،نگران وزیر داخلہ
    نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈی آئی خان، پسنی اور میانوالی میں حملہ آور دہشت گردوں کے نام الگ ضرور ہونگے لیکن پس پردہ دشمن ایک ہی ہے۔دہشت گردی کی حالیہ لہر پاکستان کو دوبارہ بے یقینی اور عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ہے،تمام سول اور ملٹری ادارے یک جان ہو کر خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع کریں گے ، دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے،

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےمیانوالی میں ٹریننگ ائیر بیس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا،صدر عارف علوی کا کہنا تھا دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے

    نفرت اور تقسیم کی آئیڈیالوجی کو ختم کرنا ہوگا،بلاول
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میانوالی میں پاکستان ائیرفورس کے ٹریننگ ائیربیس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے،بلاول نے میانوالی ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بچے کچھے دہشت گرد اپنے مذموم عزائم سے قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر دور میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کا مقابلہ کیا ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے ملک میں انتہاپسندی، نفرت اور تقسیم کی آئیڈیالوجی کو ختم کرنا ہوگا،

    تحریک انصاف کا ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر اظہارِ تشویش
    پاکستان ائیر فورس ٹریننگ ائیر بیس میانوالی پر دہشتگرد حملےکا معاملہ ،پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر اظہارِ تشویش کیا ہے، ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ محض دو روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات ریاست کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہیں ،سکیورٹی فورسز کے جوان اپنی جان پر کھیل کر بروقت کارروائی کے زریعے حملہ ناکام بنانے پر زبردست تحسین کے مستحق ہیں۔الیکشن سے قبل ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر کا سر اٹھانامختلف شبہات کو جنم دیتا ہے،دہشت گردی کے واقعات پر قابو پانے اور مزید سنگین نتائج سے بچنے کیلئے ایک مؤثر قومی حکمت عملی کی ضرورت ہے،عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے نتیجے میں آنے والی عوام کی نمائندہ حکومت ہی پالیسی فیصلے لینے کا اختیار و مینڈیٹ رکھتی ہے، تحریک انصاف وطن کی راہ میں جرات و بہادری سے لڑتے اور جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے

  • میانوالی: گاڑی نہر میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

    میانوالی: گاڑی نہر میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

    میانوالی میں گاڑی نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: حادثہ میانوالی کے نواحی علاقے پکہ گھنجیرہ کے قریب پیش آیا جس کے بعد واٹر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نہر سے نکال لیا، حادثے میں میانوالی کے فوک سنگر شرافت علی بلوچ سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب پنجاب کے علاقے فیصل آباد میں پانچ سالہ کمسن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا،فیصل آباد کے نواحی علاقے ڈجکوٹ میں پانچ سالہ بچی کھیلتی ہوئی گھر سے باہر نکلی اور پھر لاپتہ ہوگئی،اہل خانہ نے بچی کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ نہ ملی اور پھر تقریبا چوبیس گھنٹے کے بعد قریبی جھاڑیوں سے اُس کی لاش برآمد ہوئی۔

    ملک میں مزید بارشوں اور برفباری کا امکان

    اہل علاقہ نے بچی کی لاش کے حوالے سے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد اُسے ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ میڈیکل میں زیادتی کی تصدیق بھی ہوگئی علاقہ مکینوں نے بچی کے قتل کے خلاف سمندری روڈ پر احتجاج کیا اور پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد وہ پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

    پاکستان اسٹیٹ آئل نے پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن کو ایندھن کی فراہمی معطل کردی