Baaghi TV

Tag: میتھیو ہیڈن

  • پاکستان ٹی 20 اسکواڈ ہمیشہ کی طرح ورلڈ کپ میں ڈارک ہارس کی طرح ہے،میتھیو ہیڈن

    پاکستان ٹی 20 اسکواڈ ہمیشہ کی طرح ورلڈ کپ میں ڈارک ہارس کی طرح ہے،میتھیو ہیڈن

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم اس ورلڈکپ کی خطرناک اور بہترین ٹیم ہے۔

    باغی ٹی وی: سابق آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن نےغیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹی 20 اسکواڈ ہمیشہ کی طرح ورلڈ کپ میں ڈارک ہارس کی طرح ہے پاکستان کا فاسٹ بولنگ اٹیک بہترین ہے شاہین شاہ، حارث روف ، محمد عامر اور نسیم شاہ کی اس ورلڈکپ میں واپسی بہت اہم ہے۔

    میتھیو ہیڈن نے کہا کہ کہ شاداب خان مڈل اوور میں اچھے اسپنر ہیں اور پاور ہٹر بھی ہیں، بابر اعظم ایک اچھے لیڈر ہیں ان کو ہی کپتان ہونا چاہیے، محمد رضوان کے ساتھ فخر زمان بہت ہی خطرناک بیٹر ہیں، پاکستان کی فیلڈنگ اچھی نہیں رہتی، امید ہے اس مرتبہ اچھی پرفارمنس نظر آئے گی، پاکستان کی ٹیم اس ورلڈکپ کی خطرناک اور بہترین ٹیم ہے-

    یونان میں قید پاکستانی صحافی مونا خان کو رہائی مل گئی

    دوسری جانب انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہمارے باؤلرز نے بہت اچھی بولنگ کی، اگر کوئی بلے باز 40 یا 50 رنز بناتا تو مجھے لگتا ہے کہ ہم یہ میچ ضرور جیت چکے ہوتے، ابتد ائی وکٹیں گرنے کے بعد جس طرح فخر زمان نےبیٹنگ کی، مجھے لگتا ہے کہ اگر میں اور فخر نے چار یا پانچ اوورز مزید بیٹنگ کی ہوتی تو ہم جیت سکتے تھے،عماد وسیم بہت ہوشیار باؤلر ہے اور اس کی بیٹنگ میں بہتری آئی ہے اس لیے یہ ہمارے لیے بہت اچھا ہے۔

    سری لنکا کے سابق کرکٹر کمار سنگاکارا نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار …

  • بابر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اسی طرح بڑا کھلاڑی بن کر ابھرے گا،میتھیو ہیڈن

    بابر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اسی طرح بڑا کھلاڑی بن کر ابھرے گا،میتھیو ہیڈن

    سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ یہ ایونٹ پاکستان کیلئے رولر کوسٹر کی طرح رہا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم کیویز خلاف بہترین کھیل پیش کریں گے۔

    باغی ٹی وی : سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مینٹو میتھیو ہیڈن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیدر لینڈز نے جب جنوبی افریقہ کو ناقابلِ یقین انداز میں شکست دی تو یہ ہمارے لیے ایک اہم لمحہ تھا،ہمارے حوصلے اور بھی بلند ہوگئے، یہ ایونٹ پاکستان کیلئے رولر کوسٹر کی طرح رہا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم کیویز خلاف بہترین کھیل پیش کریں گے پاکستان ٹیم ایسی ہے کچھ بھی کرسکتی ہے-

    انہوں نے کہا کہ شاہین انجری کے بعد آیا اب وہ مومینٹم میں آ گیا، چار فاسٹ بولرز کا ایک خطرناک کمبی نیشن ہےشاہین آفریدی کی قیادت میں قومی ٹیم کے پیس اٹیک میں بہتری آئی ہے البتہ بیٹنگ میں کچھ مشکلات درپیش ہیں، ٹاپ آرڈر نے کام نہیں کیا لیکن مڈل آرڈر نے اچھا کھیلا پاکستان کی خاص بات جو مجھے بھاتی ہے وہ ان کی بڑے میچوں میں شاندار واپسی ہوتی ہے۔

    اوپننگ جوڑی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اوپننگ جوڑی بہترین ہے، اوپننگ جوڑی کے توڑنے کے حق میں نہیں ہے، پاکستان اور بھارت دونوں کے لیے ٹورنامنٹ میں اتار چڑھاؤ آئے، بابر اعظم کو سمجھایا ہے کہ اچھا وقت جلد آئیگا، انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت مشکل ہوتا ہے کہ مسلسل پرفارم کرتے رہنا۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایک اسپیشل پلیئر ہے،گلکرسٹ کا بھی2007 ورلڈکپ برا گزر رہا تھا لیکن پھر اس نے فائنل میں ٹیم کو فاتح بنا دیا، اس لیے حیران نہ ہوں جب بابر بھی بڑے میچوں میں کچھ کر دے سیمی فائنل میں بابراعظم “کچھ خاص” کرسکتے ہیں، وہ 5 میچز میں محض 39 رنز بناسکے ہیں، اس میں کوئی سوال نہیں ہے کہ بابر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اسی طرح بڑا کھلاڑی بن کر ابھرے گا۔

    پاکستان9نومبرکوکس ملک کےساتھ سیمی فائنل کھیلےگا؟قیاس آرائیاں شروع

    میتھیو ہیڈن نے کہا کہ آسٹریلیا میں اگر کوئی گراؤنڈ برصغیر کی ٹیموں کو سوٹ کرتا ہے تو وہ سڈنی ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی اس گراؤنڈ پر آسٹریلیا کو ہرایا ہے اس لحاظ سے وہ خطرناک ٹیم ہے، کیویز کا بولنگ اٹیک خطرناک اور تجربہ کار ہے، ساؤتھی میرے ساتھ کھیلا ہے اس سے ان کے تجربے کا اندازہ لگائیں۔

    انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ طویل عرصے سے وائٹ بال کرکٹ میں ایک طاقت رہا ہے لیکن عالمی ٹائٹلز جیتنے کے حصول میں ناکامی رہی ہے، ہم کیویز کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ستارہ یا کھلاڑی میچ بدل دیتا ہے-

    قبل ازیں سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آرام کو ترجیع دینے کے بجائے اکیلے ہی پریکٹس سیشن کیا، اس دوران بیٹر نے گھنٹوں پریکٹس کی جبکہ میتھیو ہیڈن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل سے قبل گراؤنڈ میں کوئی کرکٹ سیشن نہیں کیا-

    واضح رہے کہ کل پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔

    ارجنٹائن کو دھچکا، میسی ورلڈکپ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے

  • میتھیو ہیڈن قومی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے پرجوش

    میتھیو ہیڈن قومی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے پرجوش

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میتھیو ہیڈن کو آسٹریلیا میں اگلے ماہ سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مینٹور مقرر کیا گیا ہے جبکہ میتھیو ہیڈن بھی گرین شرٹس کو جوائن کرنے کے لیے بیتاب ہیں۔

    باغی ٹی وی : پی سی بی نے میتھیو ہیڈن کا ایک ویڈیو بیان ٹوئٹر پرجاری کیا ہے ویڈیو پیغام میں میتھیو ہیڈن سے اپنی بات کا آغاز السلام علیکم سے کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیےبطورمینٹور پاکستان ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔

    سپر فور مرحلہ:آخری میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا مد مقابل


    میتھیو ہیڈن نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ کے میچز بھی فالو کر رہا ہوں، پاکستانی ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتا میں نے دیکھا ہے کہ اے سی سی T20 ایشیا کپ میں پاکستان کی کارکردگی کیسی رہی ہے اور اتوار کو بھارت کے خلاف جیت شاندار تھی۔

    میتھیو ہیڈن نے کہا کہ میرے خیال میں اس پاکستانی ٹیم کےپاس وہ ہےجو اسے آسٹریلیا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے اور حالات واقعی ان کے مطابق ہوں گے، بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں نقطہ نظر سے، مجھے یقین ہے کہ یہ ورلڈ کپ کو اسی طرح کھیلے گی جیسا کہ اس نے پچھلے سال متحدہ عرب امارات میں کیا تھا۔

    انگلش کرکٹ بورڈ نےپاکستان کےسیلاب متاثرین کےلیےامداد اکٹھی کرنا شروع کردی

    انہوں نے کہا کہ میں آسٹریلیا کے تمام حالات کے بارے میں اپنے تمام تجربے اور معلومات کو منتقل کرنے کا موقع ملنے پر فخر محسوس کرتا ہوں اور پاکستان کے ڈریسنگ روم میں واپس آنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔

    پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں میتھیو ہیڈن کے قومی ٹیم کے ساتھ گزشتہ برس کے کچھ لمحات کو بھی شیئر کیا گیا ہے۔

    ہیڈن 15 اکتوبر کو برسبین میں ٹیم میں شامل ہوں گے، جس دن پاکستان کرائسٹ چرچ سے بنگلہ دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لینے کے بعد پہنچے گا۔

    پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے میتھو ہیڈن کو خوش آمدید کہا اور لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ ان کی شمولیت سے ہمارے انتہائی باصلاحیت کرکٹرز کو ورلڈ کپ اور مستقبل کے دوروں کے لیے کافی فائدہ ہوگا۔

    پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا