Baaghi TV

Tag: میرا

  • انٹرویو کے دوران خود کو’سائیکو’ کہےجانے پر اداکارہ میرا  شدید برہم

    انٹرویو کے دوران خود کو’سائیکو’ کہےجانے پر اداکارہ میرا شدید برہم

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا نے ایک انٹرویو کے دوران خود کو “سائیکو” کہے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی میڈیا اور عوام سے فنکاروں کو عزت دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک میزبان نے انٹرویو کے دوران اداکارہ سے ان کی نئی فلم ‘سائیکو’ کے حوالے سے سوال کرتے ہوئے کہہ دیا کہ “آپ پہلے بھی سائیکو تھیں، فلم میں بھی آپ نے یہی کردار ادا کیا اور اب تک اس کردار سے باہر نہیں آ سکیں۔

    اس سخت سوال پر اداکارہ میرا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میزبان کو ٹوکا اور کہا ک دیکھیں، میری بات سنیں، اگر آپ لوگ ہمیں عزت نہیں دیں گے تو کوئی بات نہیں، ہمیں ویسے بھی انڈیا میں بہت عزت ملتی ہے آپ نے مجھے سائیکو کہا اور یہ بھی کہا کہ میں اس سے پہلے بھی سائیکو تھی، ہمیں یہاں پاکستان میں عزت نہیں ملتی۔

    اداکارہ نے کہا کہ یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ میں پہلے بھی سائیکو تھی، میں نے اس فلم میں ایک انتہائی مشکل ترین کردار ادا کیا ہے اور مجھے امید تھی کہ اس شاندار پرفارمنس کے بعد لوگ مجھے اور فلم کے ہدایت کار شان شاہد کو خراجِ تحسین پیش کریں گے اور ہماری حوصلہ افزائی کی جائے گی کیونکہ ہم نے پاکستان میں رہ کر اتنی مشکل فلم بنائی ہے،یہ ایک شدید ڈپریشن کے موضوع پر مبنی فلم ہے جس کے ذریعے ہم نے معاشرے کو کچھ سکھا نے کی کوشش کی ہے، اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ وہ میرے اس کردار سے کچھ سیکھیں۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے رپورٹر کے اس غیر پیشہ ورانہ رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور میرا کے موقف کی تائید کی۔

    واضح رہے کہ جیو فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ‘سائیکو’ کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا، جس کی اسٹار کاسٹ میں سپر اسٹار شان شاہد، سونیا حسین، میرا، شبیر جان اور دیگر نامور اداکار شامل ہیں۔

  • شاہ رخ کی فلم  میں کترینہ کا کردار پہلےمجھے آفر ہوا تھا،اداکارہ میرا کا انکشاف

    شاہ رخ کی فلم میں کترینہ کا کردار پہلےمجھے آفر ہوا تھا،اداکارہ میرا کا انکشاف

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ کی فلم ’جب تک ہے جان‘ میں کترینہ کا کردار پہلے انہیں آفر ہوا تھا۔

    ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ بھارت میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا اور وہ کئی معروف شخصیات سے ملاقات بھی کر چکی ہیں جن میں امیتابھ بچن، گوری خان، کرن جوہر، سنجے دت شامل ہیں اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ وہ دس دن تک دلیپ کمار کے گھر میں بھی رہیں،جبکہ شاہ رخ کی فلم ’جب تک ہے جان‘ میں کترینہ کا کردار پہلے انہیں آفر ہوا تھا،یش چوپڑا نے انہیں شاہ رخ خان کے ساتھ کاسٹ کیا تھا فلم کی شوٹنگ لندن میں ہونا تھی اور انہیں اس کردار کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

    عیدالاضحیٰ:اسلام آباد میں خصوصی ٹریفک پلان جاری

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میرا کے اس بیان پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا بعض صارفین نے ان کے دعوؤں پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا اکثر خبروں میں رہنے کے لیے غیر متوقع بیانات دیتی ہیں جبکہ کچھ مداحوں نے ان کے ماضی کے بین الاقوامی روابط کو حقیقت قرار دیا ہے۔

    پنکی کے قریبی ساتھی سےتحقیقات کے لیے پولیس کا عدالت سے رجوع

  • پوڈ کاسٹ میں نامناسب سوالات، میرا انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں

    پوڈ کاسٹ میں نامناسب سوالات، میرا انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں

    پاکستانی اداکارہ میرا پوڈ کاسٹ میں پوچھے گئے ذاتی نوعیت کے سوالات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں۔

    پاکستانی اداکارہ میرا ان دنوں اپنی آنے والی فلم سائیکو کی تشہیر میں مصروف ہیں جو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی جبکہ فلم میں شان شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں فلم کی پروموشن کے سلسلے میں وہ مختلف انٹرویوز اور پوڈکاسٹس میں شرکت کر رہی ہیں حال ہی میں وہ سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں ان سے ذاتی اور متنازع سوالات کیے گئے۔

    رپورٹس کے مطابق میزبان کی جانب سے ماضی کی ذاتی زندگی اور افواہوں سے متعلق سوالات بار بار دہرائے گئے جس پر میرا نے گفتگو کو فلم کی طرف موڑ نے کی کوشش کی،تاہم میزبان نے حساس موضوعات کو جاری رکھاصورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہو گئی جب میزبان نے طنزیہ انداز اختیار کیا، جس پر میرا نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے انٹرویو ادھورا چھوڑ دیا۔

  • بہن  کی  میرا پر لندن میں عائد 10 برس کی پابندی کے حوالے سے وضاحت

    بہن کی میرا پر لندن میں عائد 10 برس کی پابندی کے حوالے سے وضاحت

    لندن: پاکستانی اداکارہ میرا کی بہن شائستہ عباس نے میرا پر عائد 10 برس کی پابندی کے حوالے سے وضاحت کی

    باغی ٹی وی : پاکستانی اداکارہ میرا کی بہن شائستہ عباس نے انکشاف کہ انگریزی نہ آنے کی وجہ سےمیرا پر لندن میں آنے پر پابندی لگ گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ جب میں 6 برس کی تھی اس وقت ہمارے والد کا انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد گھر کی مکمل ذمے داری میرا پر آ گئی تھی، میرا تمام بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں۔

    شائستہ عباس نے بتایا کہ وہ برطانیہ میں وکیل ہیں، میرا نے تمام بہن بھائیوں کو اعلیٰ تعلیم دی، تمام اہلِ خانہ کو والد کے انتقال کے فوراً بعد ہی برطانیہ میں سیٹل کر دیا تھا، ہماری مکمل تعلیم لندن کی ہے میں کچھ وقت کے لیے پاکستان آئی تھی، وہاں بزنس کی تعلیم حاصل کی لیکن جلد ہی لندن واپس آنے کے بعد میں نے وکالت کی تعلیم حاصل کی۔

    چاہت فتح علی خان نے ’چل چھیاں چھیاں‘ کا ری میک بھی بنا دیا

    انہوں نے بتایا کہ میرا نے ویزا درخواست فارم میں غلط انگریزی لکھ دی تھی، جس کی وجہ سے ان پر 10 برس کی پابندی لگی تھی، جو اب مکمل ہو چکی ہے میرا کی غلطی بہت معمولی سی تھی لیکن برطانوی حکومت نے اسے بہت سنجیدگی سے لے لیا اور ان پر 10 برس کی پابندی لگا دی تھی، یہ ان دنوں کی بات ہے جب ہمارے درمیان اختلافات چل رہے تھے، میں لندن میں رہنا چاہتی تھی جبکہ میرا پاکستان میں رہنا چاہتی تھیں اور یہ بھی چاہتی تھیں کہ میں پاکستان واپس آ کر شوبز انڈسٹری جوائن کروں لیکن میں ایسا نہیں چا ہتی تھی۔

    آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری،شاہین آفریدی اور بابر اعظم کی تنزلی

  • معمر رانا کی حفاظت اور دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے،میرا

    معمر رانا کی حفاظت اور دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے،میرا

    لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا ساتھی اداکار معمر رانا کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکارہ میرا نے معمر رانا کی متنازع ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے حق میں بیان دیتے ہوئے انہیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ معمر رانا کی حفاظت اور دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے معمر رانا پاکستان کے سلمان خان ہیں لیکن وہ شاید غلط ہاتھوں میں ہیں، جس پر انہیں تشویش ہے اور وہ ان کے لئے بہت فکر مند ہیں۔

    میرا نے امید ظاہر کی کہ معمر رانا کے بے شمار مداح ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ان کی فلم ’باپ‘ دیکھنے ضرور جائیں گے، جو اس وقت سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔

    پنڈت کی بھائی کے ساتھ ملکر شوہرکے سامنے خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی

    واضح رہے کہ حال ہی میں معمر رانا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں چلنے میں دشواری کا سامنا کرتے اور اپنا توازن کھوتے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ چند لوگ انہیں پکڑ کر سہارا دیتے ہوئے سنیما سے باہر لارہے تھے۔

    اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکار پر شراب نوشی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شراب پینے کے باعث وہ نہ چل پا رہے ہیں اور نہ بات کر پا رہے ہیں، تاہم، معمر رانا کی جانب سے اس ویڈیو کے حوالے سے تاحال کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔

    ہمیں وہ آزاد جج چاہییں جو عدلیہ کا تقدس برقرار رکھیں،جسٹس محسن اختر کیانی

  • اداکارہ میرا کے گھر سے 1 کروڑ مالیت کا سامان چوری

    اداکارہ میرا کے گھر سے 1 کروڑ مالیت کا سامان چوری

    لاہور: لاہور میں اداکارہ میرا کے گھر سے چور ایک کروڑ مالیت کا سامان لے اڑے۔

    باغی ٹی وی :اداکارہ کے گھر میں چوری کا واقعہ پیش آیا ہےتفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے پولیس نے اداکارہ میرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ایف آئی آر کے مطابق میرا کے ڈرائیور نےگھر سے 80 لاکھ کا ڈائمنڈ اور 20 لاکھ کی گھڑی چوری کی، اداکارہ میرا کے مطابق چوری کی گئی گھڑی میں ہیرے جڑے ہوئے تھے، چوری کی واردات کے وقت گھر پر موجود نہیں تھی۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں-

     

    چیک جمہوریہ کی یونیورسٹی میں فائرنگ،15 افراد ہلاک 30 زخمی

    بیرونی قوتوں سے ملی بھگت کی تو بھر پور جواب دیں گے،چین کی فلپائن کو …

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد ،خشک اور سموگ چھائے رہنے کا امکان

  • میں اچھی اور پاکیزہ انسان ہوں میرا

    میں اچھی اور پاکیزہ انسان ہوں میرا

    اداکارہ میرا جو کہ خبروں میں رہنے کا ہنر بخوبی جانتی ہیں ان کا ایک وڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے اس میں وہ اپنی خوبصورتی کا راز بتاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. میرا کہتی ہیں کہ میں ایک بہت اچھی انسان ہوں اسکے ساتھ ساتھ پاکیزہ بھی ہوں .انہوں نے کہا کہ میری خوبصورتی کا راز بس یہ ہے کہ میں اچھے کام کرتی ہوں، کسی کا دل نہیں دکھاتی اور انسانیت کی خدمت کرتی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میرا چہرہ خوبصورت نظر آتا ہے. میرا کی اس وڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر دلچپسپ تبصرے ہو رہے ہیں. کسی صارف کا کہنا ہےکہ میرا جان بوجھ کرایسے بیان دیتی ہیں کہ وہ

    خبروں میں رہیں اور کسی صارف کا کہنا ہے کہ شاید میرا کو خود بھی پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کیا بو ل رہی ہیں. حال ہی میں میرا نے شان شاہد کی فلم ضرار کی سکریننگ میں شرکت کی وہاں ان سے جب پوچھا گیا کہ ان کو شان کی فلم کیسی لگی تو وہ کچھ سیکنڈز خاموش رہنے کے بعد بولی اچھی فلم ہے ضرور بولیں ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ انہوں نے شاید کچھ یاد کر رکھا تھا جو انہوں‌نے میڈیا کے سامنے بولنا تھا اور وہ نہیں بول سکیں . میرا کنفیوژ ہو گئیں اور صرف اتنا ہی کہہ سکیں کہ شان شاہد ایک حقیقی سٹار ہے ضرار ضرور دیکھیں .

  • میرا نے پرستاروں کو ملنے کے لئے بلا لیا لیکن کہاں؟

    میرا نے پرستاروں کو ملنے کے لئے بلا لیا لیکن کہاں؟

    فلمسٹار میرا نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے دو مختلف وڈیوز شئیر کیں ایک وڈیو میں وہ انگلش بولتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں وہ ہاتھ میں ایک مگ پڑے ہوئے ہیں اور انگلش میں کہہ رہی ہیں کہ میں اپنے دن کا آغاز کافی سے کرنے جا رہی ہوں. میرا نے دوسری وڈیو شئیر کی جس میں وہ بیٹھی ہوئی ہیں اور انہوں نے ہاتھ میں ایک بڑا پیپر پکڑ ا ہوا ہے اور اس پر لکھا ہوا دیکھ کر پڑھ رہی ہیں” میرا کہہ رہی ہیں کہ اسلام و علیکم میرا نام میرا ہے اور میں اس جمعے کو ہیوسٹن آ رہی ہوں اور اپنی فیورٹ آرٹسٹ نصیبو لعل کے شو میں شرکت کررہی ہوں.

    مجھے نصیبو لعل کے گانے اور ان کے گانے کا انداز بے حد پسند ہے.میں‌یہ شو نہ صرف دیکھوں گی بلکہ آڈینز میں بھی بیٹھی ہوں گی اگر ان کا کوئی ایسا گانا جو مجھے بہت پسند آیا اور مجھے لگا کہ ڈانس کرنا چاہیے تو آپ مجھے ڈانس کرتے ہوئے پرفارم کرتے ہوئے دیکھیں گے، وہاں کچھ بھی ہو سکتا ہے لہذا آپ جہاں کہیں بھی ہیں اگر آپ مجھ سے اور نصیبو لعل سے ملنا چاہتے ہیں تو تیار ہوجائیں.یاد رہے کہ فلمسٹار میرا آج کل امریکہ میں ہیں اور وہاں‌پر وہ مختلف تقریبات میں شرکت کررہی ہیں.

  • میرا نے وڈیو جاری کرکے کس بھارتی اداکارہ کا کیا شکریہ ادا اور کیوں؟

    میرا نے وڈیو جاری کرکے کس بھارتی اداکارہ کا کیا شکریہ ادا اور کیوں؟

    پاکستانی اداکارہ میرا جو ہر وقت کنٹرورسیز میں گھری رہتی ہیں اپنی ہی باتوں کی وجہ سے انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں وہ بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازبیل کیف کا شکریہ ادا کررہی ہیں میرا ازبیل کی شکرگزار اس لئے ہیں کیونکہ بقول میرا کہ کترینہ کیف کی بہن ازبیل نے لاک ڈائون کے دوران ان کی بہت مدد کی اور خصوصی طور پر اس لئے بھی شکرگزار ہیں کیونکہ ازبیل نے میرا اور ان کے ڈائریکٹر قاسم کو دبئی میں لوکیشنز کےلئے اجازت دلوائی. میرا نے اس وڈیو میں یہ تفصیلات نہیں بتائیں کہ وہ کس فلم کی بات کررہی ہیں اور اس

    فلم میں کون کون ہے لیکن اتنا ضرور کہا ہے کہ بہت جلد ازبیل اور میں فلم میں ایکساتھ ضرور کام کریں گے. یاد رہے کہ میرا بعض اوقات ایسا بیان دے دیتی ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اور بعض اوقات تو وہ اپنے ہی بیان سے مکر بھی جاتی ہیں. حال ہی میں وہ کیپٹن نوید کے ساتھ طلاق کے حوالے سے تھیں خبروں میں کیونکہ انہوں نے خود ہی اعتراف کر لیا کہ ان کی اور کیپٹن نوید کی طلاق ہو چکی ہے. تاہم کیپٹن نوید یا انکی فیملی نے یہاں تک کہ میرا کی فیملی نے بھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی .

  • کیپٹن نوید سے طلاق ،میرا مان گئی لیکن سسر نےتصدیق یا تردید نہ کی

    کیپٹن نوید سے طلاق ،میرا مان گئی لیکن سسر نےتصدیق یا تردید نہ کی

    فلمسٹار میرا جن کو خود یہ نہیں پتہ کہ ان کی کب شادی ہو جاتی ہے اور کب طلاق ہوجاتی ہے. ایک شادی جو کہ بزنس مین عتیق سے ہوئی اسکو میرا نے نہیں مانا اور دوسری شادی کیپٹن نوید کے ساتھ ہوئی اسکو ان کے دوسرے شوہر نے نہیں چلایا ، کم ازکم میرا کی باتیں تو یہی کہہ رہی ہیں کہ میرا کیپٹن نوید کے ساتھ رہنا چاہتی تھیں لیکن اس معاملے میں کیپٹن نوید سنجیدہ نظر نہیں آئے. جی ہاں فلمسٹار میرا کی باغی ٹی وی کے نمائندہ سے خصوصی بات چیت ہوئی ، میرا ان دنوں امریکہ میں مقیم ہیں، میرا سے جب پوچھا گیا کہ آپ آج کل امریکہ میں کہاں‌ ہیں نیویارک سسرال میں ؟؟ تو بولیں پہلی بات تو یہ ہے کہ میں شکاگو میں ہوں اور دوسری بات یہ کہ کیپٹن نوید کے ساتھ میرا شادی کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے لہذا اس کے گھر والے اب میرے سسرال والے نہیں ہیں. جب اداکارہ سے رشتہ ختم ہونے کی وجہ پوچھی گئی تو بولیں کہ ” میں نے کیپٹن نوید
    سے بارہا کہا کہ رخصتی کر لو ، رخصتی کر لو لیکن انہوں نے ایسا نہ کیا تو پھر مجبورا مجھے میرے راستے الگ کرنے پڑے اور اب مجھے بیچلر سمجھا جائے اگر کوئی اچھا انسان ملا تویقینا شادی کروں گی.

    باغی ٹی وی نے جب میرا کے سسر یعنی کیپٹن نوید کے والد سے بات کرنی چاہی تو ان کے والد نے وٹس ایپ میسجز پر فورا سے جواب دیا اور بولے جو پوچھنا چاہتے ہیں پوچھیے جب انہیں میرا نے جو کہا اس حوالے سے وائس نوٹ بھیجا گیا تو پھر ان کے سسر نے کسی قسم کا جواب نہیں دیا. سسر کی خاموشی میں بھی کوئی طوفان سا چھپا لگ رہا ہے. بہر حال میرا کلئیر کر چکی ہیں کہ ان کا کیپٹن نوید کے ساتھ رشتہ ختم ہو چکا ہے، اب ان کی طلاق کے قانونی تقاضے پورے ہوئے یا نہیں‌ اس کی تفصیلات میرا نے نہیں دیں لیکن طلاق ہونے کا اعتراف کر لیا.

    یاد رہے کہ فلمسٹار میرا کا کیرئیر اسی قسم کی کنٹرورسیز سے بھرا رہا ہے جس میں ان کی شادی کو کبھی انہوں نے اون نہیں کیا تو کبھی دوسرے نے ان کے ساتھ شادی کو اون نہیں کیا. میرا کیپٹن نوید کے ساتھ ان کے گھر میں اپنے سسرال والوں کے ساتھ رہتی رہی ہیں لیکن ایکدم سے انہوں نے کہہ دیا ہے کہ ہماری تو کبھی رخصتی ہی نہیں ہوئی تو پھر میرا کیپٹن نوید کے ساتھ ان کے گھر میں کس حیثیت سے رہتی رہی ہیں؟. اسکا جواب تو میرا ہی دے سکتی ہے.

    میرا لٹ گئی،مسلح افراد کا حملہ، میرا کی امی کے ساتھ زیادتی،جانیے اداکارہ میرا کی زبانی

    اداکارہ میرا کا جائیداد پر قبضے کے خلاف ہر حد تک جانے کا فیصلہ

    مفتی عبدالقوی کو صرف تھپڑہی نہیں جوتے بھی مارے ہیں، حریم شاہ کا دعویٰ

    مفتی عبدالقوی نےبہت گندی باتیں کیں؛ایسی باتیں کہ سن کرہرکوئی شرمسارہوجائے:حریم شاہ نےگفتگولیک کردی

    مفتی عبدالقوی کی خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو وائرل

    اداکارہ میرا کی فیملی کی جائیداد پر قبضہ، ملزم نے دھوکہ دہی کی سب حدیں پار کر لیں