Baaghi TV

Tag: میر پور خاص

  • ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس،گرفتار ملزمان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

    ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس،گرفتار ملزمان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

    میر پور خاص میں توہینِ مذہب کے الزام میں مارے گئے ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کیس میں گرفتار مزید 9 ملزمان کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔عدالت نے اس قتل کیس میں ملزمان کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میرپور خاص کے سندھڑی تھانے میں پولیس افسران کے خلاف درج قتل و دہشت گردی کی ایف آئی آر کی بھی مزید تفصیلات سامنے آ گئیں۔توہینِ مذہب کے الزام میں مارے گئے ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کے مقدمے میں عمر کوٹ کے عمر جان سرہندی، احمدشاہانی، ریاض پنہور کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر شاہنواز کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا، ان کی لاش پر صرف گولیوں کے ہی نہیں بلکہ کندھے، ہاتھ اور ٹانگوں پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔
    ورثاء کی 19 رکنی وکلاء کی ٹیم کے سربراہ بیرسٹر اسد اللّٰہ راشدی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نئے ایکٹ کے مطابق پولیس حراست میں قتل کا معاملہ ایف آئی اے کے پاس جائے گا۔
    انہوں نے بتایا ہے کہ مقامی پولیس کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہو گا۔بیرسٹر اسد اللّٰہ راشدی نے کہا کہ پولیس مقابلے کی ایف آئی آر اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بڑے تضادات ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ بنانے والے بھی انکوائری کی زد میں آئیں گے، قتل پر جشن منانے اور سوشل میڈیا پر اکسانے والے بھی جوابدہ ہوں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر شاہنواز کے برادر نسبتی کی مدعیت میں سندھڑی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    ایم کیو ایم نے ہمیشہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا ہے،سید امین الحق

  • پھلوں کا بادشاہ آم.56واں مینگو فیسٹیول میرپورخاص

    پھلوں کا بادشاہ آم.56واں مینگو فیسٹیول میرپورخاص

    تحریر . غلام رضا کھوسو ، ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص ڈویزن
    Ghulam raza khoso
    ضلع میرپورخاص جو این جی اوز اور سٹی آف مینگوز کے طور پر اپنی پہچان رکھتا ہے اور گذشتہ 55سالوں سے میرپورخاص میں ہر سال ضلعی انتظامیہ اور مینجمنٹ کمیٹی مینگو فیسٹیول کی کاوشوں سے ہر سال جون میں شہید بینظیر بھٹو ایگزہیبیشن ہال (فروٹ فارم) میرپورخاص میں آموں کی نمائش کا انعقاد کیا جاتا ہے . رواں سال بھی میرپورخاص میں 56واں مینگو فیسٹیول 31 مئی 2024 سے 2 جون 2024 تک سالانہ تین روزہ آموں کی نمائش لگائی جائے گی .اس سلسلےمیں ضلعی انتظامیہ،محکمہ زراعت اور مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے انتظامات کا آغاز کیا گیا ہے .

    میرپورخاص میں آموں کی نمائش کا آغاز سن 1965 سے کیا گیا تھا جس کا مقصد نہ فقط صوبے بلکہ ملک کے دور دراز علاقوں کے زمیندار کا آپس میں میل جول اور زرعی معلومات کا تبادلہ آموں کی پیداوار اور اقسام کا فروغ ہو سکے تاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں آموں کی پیداوار بہتر بنانے کے لیے کارآمد ہو سکے . حکومت سندھ کی جانب سے پانی کی کمی کے باعث ڈرپ ایریگیشن سسٹم کے ذریعے باغات کو پانی پہنچانے کے لیے کافی فنڈر مختص کئے گئے ہیں اور ابتدائی طور پر تجرباتی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے ، اس ضمن میں حکومت کی جانب سے میرپورخاص میں سندھ ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں یہ سسٹم قائم کیا گیا ہے .سندھ ہارٹیکلچر ریسرچ سنٹر جو کہ گورنمنٹ فروٹ فارم کے نام سے 1904 میں قائم ہوا اس وقت اس کا نام زرعی فارم تھا اس کے بعد 1926 میں اس ادارے کو تجرباتی اسٹیشن بنایا گیا . 1958میں اس ادارےکو ترقی دے کر باغات کی تحقیق کا ادارہ بنایا گیا اس ادارے کے سب اسٹیشنز سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں بھی قائم کئے گئے جس میں ٹماٹر کے لیے ضلع بدین، مرچوں کے لیے ضلع عمرکوٹ کے تحصیل کنری ، بیر اور پیاز کے لیے حیدرآباد ، چیکو ، کیلا، پپیتہ ، کھٹے میوات اور آموں کے لیے شہید بینظیر آباد ، کھجور کے لیے ضلع خیرپورمیرس ، امرود کے لیے ضلع لاڑکانہ میں تحقیقات کا سلسلہ جاری و ساری ہے جس میں کاشتکاروں کو تمام فائدہ مند مشوروں کے ساتھ ساتھ پیداوار بڑھانے کی اقسام دی جاتی ہے . اس ادارے کے پرانے آموں کے اقسام میں سندھڑی، الماس ، چونسہ ، طوطہ پری، الفانسو، کلیکٹر، لنگڑا ، صالح بھائی، دسہری، سوارنیکا، بیگن پالی ،گلاب خاصہ ، سرولی ،نیلم ، زافران ، انور رٹول وغیرہ جو ملکی و بیرون ممالک میں بے حد مشہور ہیں .نئی اقسام میں اس ادارے کی جانب سے کاشتکاروں میں متعارف کروائے گئے ہیں جن میں جاگیردار ، مہران ، شہنشاہ انمول وغیرہ شامل ہیں .

    آموں کے فوائد .
    پکے ہوئے اور کچے آموں میں بہت سے وٹامن پائے جاتے ہیں ، وٹامن اے ، وٹامن سی ، وٹامن ای ، انسان کو دل کی بیماریوں ، کینسر ، شوگر جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں. آموں میں 66فیصد تک کیلوریز ہوتے ہیں . ہمارے ملک پاکستان میں 110مختلف اقسام کے آم پیدا ہوتے ہیں ، زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ آموں کی برآمد کو بڑھانے کے لیے نئی مارکیٹوں تک رسائی کے ساتھ ساتھ آموں کی پروسیسنگ پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے جس سے آموں کی برآمد میں بھی اضافہ ہو سکے گا ،، ہمارے ملک میں آموں کے باغات کی کاشت شدہ ایراضی ساڑھے چارلاکھ ایکڑ ہے جبکہ ملک میں سالانہ 18 لاکھ ٹن آموں کی پیداوار ہوتی ہے اسی طرح ایک اندازے کے مطابق ضلع میرپورخاص میں 30 ھزار ایکڑ پر 120000 ٹن آموں کی پیداوار ہے .

    ضلعی انتظامیہ میرپورخاص کی جانب سے ڈویزنل کمشنر میرپورخاص ڈویزن فیصل احمد عقیلی اور ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سونو خان چانڈیو کی سربراہی میں میرپورخاص میں 31 مئی 2024 سے 2 جون 2024 تک سالانہ تین روزہ آموں کی نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں کھیلوں اور ثقافتی پروگرام کا بھی انعقاد کیا جائے گا .نمائش کو کامیاب بنانے کے لیے سب کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں اس کے علاوہ نمائش میں چھوٹے چھوٹے زمینداروں کو اپنے آموں کے اسٹال لگانے کے لیے شرکت کی دعوت دی گئی ہے.

    میرپورخاص میں 56ویں سالانہ تین روزہ آموں کی نمائش کا باقاعدہ افتتاح 31 جون کو شہید بینظیر بھٹو ایگزہیبیشن ہال (فروٹ فارم) میں صوبائی وزیر زراعت کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے اسی طرح دوسرے روز زرعی سیمینار اور سندھ کا روایتی کھیل ملاکھڑا کے مقابلے اور اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے وزیر اعلی سندھ کو دعوت دی گئی ہے جہاں وہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے زمینداروں میں انعامات تقسیم کریں گے .

    آموں کی نمائش لگانے کا مقصد میرپورخاص کے آموں کو بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کے لیے متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو آپس میں میل جول کروانا ہے تاکہ آموں کی نئی اقسام کے متعلق آ گاہی اور بہتر طور پر دیکھ بھال کے متعلق آگاہی دینا ہے تاکہ عام آدمی نمائش میں رکھی آموں کے مختلف اقساموں کے متعلق معلومات حاصل کرتے ہیں بعد میں دوسرے دوست احباب کو تحفے کے طور بھیجتے ہیں ہر سال ٹیکنیکی سیشن زرعی سیمینار بھی منعقد کیا جاتا ہے تاکہ کاشتکاروں کو آموں کی نئی قسم ، پیداوار بڑھانے اور پیداوار کے نئے طریقوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے . 56ویں آموں کی نمائش کے انعقاد کے لیے رئیس عارف خان بھرگڑی کو مینگو فیسٹیول مینجمنٹ کمیٹی کا چیئر مین جبکہ گوھرام بلوچ کو مینیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ 56واں مینگو فیسٹیول میرپورخاص گذشتہ سالوں کے مقابلے میں منفرد اور بہتر طور پر منعقد کیا جائے گا .

  • میرپورخاص میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

    میرپورخاص میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

    کراچی: میرپورخاص میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ صحت سندھ کے مطابق 2 اپریل کو میر پور خاص سے لیا گیا نمونہ نیشنل انسٹیٹیوٹ اسلام آباد بھیجا گیا تھا، سیمپل رنگ روڈ پر پران نامی نکاسی آب نالے سے لیا گیا تھا،اس سال ضلع میر پور خاص میں پولیو وائرس کا پہلا مثبت نمونہ سامنے آیا ہےڈی ایچ او ڈاکٹر جے رام نے کہا کہ ضلع پولیو سے پاک ہے، پولیو سےمتعلق ماحولیاتی معائنہ چلتا رہتا ہے، وائرس کراچی میں ملنے والےنمونے سے ملتا جلتا ہے۔

    قبل ازیں حیدرآباد میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے پر والدین پر جرمانےاور سزائیں دینے کا اعلان کیا یا تھا نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کو ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گاڈپٹی کمشنر حیدرآباد کا کہنا تھاکہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں۔

    وزیر اعلی کے پی نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو مسترد کر دیا

    گزشتہ ماہ کے آخر میں کراچی میں انسداد پولیو مہم میں 18 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئےمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا، انہوں نےایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ کراچی میں 18 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، والدین سے اس سلسلے میں تعاون کرنے کی ضرورت ہے، پولیو فری معاشرہ قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

    پی سی بی چئیر مین محسن نقوی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر کھلاڑیوں …

  • پاکستان کو کونسا شہر لوڈ شیڈنگ فری قرار؟

    پاکستان کو کونسا شہر لوڈ شیڈنگ فری قرار؟

    کراچی: سندھ کے چوتھے بڑے شہر میرپور خاص کو لوڈشیڈنگ فری قرار دے دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نگراں وزیر اعلی سندھ مقبول باقر نے ایس ای آفس میرپور خاص میں منعقدہ تقریب میں وڈیو لنک کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کے یوم پیدائش پر شہر کو لوڈشیڈنگ فری کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، جس سے عوامی مسائل میں کمی آئے گی۔

    اس موقع پر حیسکو چیف بشیر احمد کا کہنا تھا کہ دو ماہ سے جاری سیکیورنگ حیسکو ملازمین کی جدوجہد اور عوام کے تعاون کا یہ ثمر ہے، جس کے باعث لائن لاسسز گھٹ کر صرف 6 فیصد رہ گئے ہیں، جن پر جلد قابو پالیا جائے گا،مستقبل میں شہر کو لوڈشیڈنگ سے بچانے کے لئے مزید ٹرانسفارمرز کی تنصیب کی جائے گی، ایمرجنسی کی صورت میں ٹرالی ٹرانسفارمرز مہیا کئے جائیں گے، جبکہ صارفین کی سہولت کے لئے ون ونڈو سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

  • اسرائیل میں ملازمت کرنیوالے پاکستانی گرفتار

    اسرائیل میں ملازمت کرنیوالے پاکستانی گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے میرپور خاص کرائم سرکل کے عملے نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ایسے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جو مختلف ممالک سے ہوتے ہوئے اسرائیل پہنچے اور وہاں ملازمت بھی اختیار کیے رکھی۔

    ایف ائی اے حکام کے مطابق اس سلسلے میں 8 ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، ملزمان تل ابیب میں بطور ہیلپر اور کار واشر ملازمت سر انجام دیتے رہے گرفتار ملزمان میں نعمان صدیقی، کامل انور، کامران صدیقی، محمد ذیشان اور محمد انور شامل ہیں یہ ملزمان 4 سے 7 سال تک تل ابیب میں مقیم رہے، ملزمان نے اسرائیلی ایجنٹ کے ذریعے انٹری حاصل کی۔

    عمران ریاض کی بازیابی کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں،نمائندہ وزارت دفاع

    ایف ائی اے حکام کے مطابق ملزمان نے اسرائیلی ایجنٹ کو فی کس 3 سے 4 لاکھ روپے ادا کیے، ان کا تعلق میر پور خاص سے ہے ملزمان یورپی ویزے پر اردن ایئر پورٹ سے اسرائیل میں داخل ہوتے تھے جبکہ ویسٹرن یونین کے ذریعے پاکستان میں اہلِ خانہ کو پیسے بھیجتے رہے ملزمان ترکیہ، کینیا اور سری لنکا کے راستے سے بھی اردن ایئر پورٹ سے اسرائیل داخل ہوتے رہے۔

    سارہ انعام قتل کیس کی سماعت بار پھر ملتوی

    ایف ائی اے حکام کے مطابق ملزمان وطن واپسی کے لیےدبئی کے راستے اردن ایئر پورٹ سے کراچی آتے تھےملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ اور امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی