Baaghi TV

Tag: میزائل تجربہ

  • ٹرمپ کی جنوبی کورین صدر سے ملاقات سے قبل شمالی کوریا کا میزائل تجربہ

    ٹرمپ کی جنوبی کورین صدر سے ملاقات سے قبل شمالی کوریا کا میزائل تجربہ

    شمالی کوریا نے جنوبی کورین صدرکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متوقع ملاقات سے ایک روز قبل میزائل تجربہ کیا جس کی نگرانی خود شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے کی۔

    بین الاقوامی خبرایجنسی کے مطابق یہ میزائل اعلیٰ جنگی صلاحیت کے حامل ہیں اور ان میں منفرد ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے،گزشتہ روز ہونے والے اس تجربے نے ثابت کیا کہ یہ میزائل ڈرونز، کروز میزائلوں اور دیگر فضائی اہداف کو مؤثر طور پر نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، تاہم، میزائلوں کی تکنیکی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

    یہ تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب جنوبی کوریا نے تصدیق کی ہے کہ منگل کے روز تقریباً 30 شمالی کوریائی فوجیوں نے غلطی سے غیر فوجی علاقہ (DMZ) عبور کیا، جس پر جنوبی کوریا نے وارننگ شاٹس فائر کیے،ادھر جنوبی کوریا اور امریکہ کی جانب سے بڑی سطح کی مشترکہ فوجی مشقیں پیر سے جاری ہیں جنہیں شمالی کوریا اپنے خلاف خطرہ تصور کرتا ہے۔

    یہ تجربہ جزیرہ نما کوریا میں پہلے سے موجود کشیدگی کومزید بڑھا سکتا ہےشمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی کوریا نے حالیہ دنوں میں سرحدی علاقوں میں “خطرناک اشتعال انگیزی” کی ہے جواس تجربے کا سبب بنی تاہم جنوبی کوریا نے ان الزامات کوبے بنیاد قراردیا ہے۔

    یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جنوبی کوریا کے صدرواشنگٹن روانہ ہوچکے ہیں جہاں وہ کل امریکی صدر سے ملاقات کریں گے،تجزیہ کاروں کے مطابق شمالی کوریا کی یہ کارروائی ایک سیاسی پیغام کے طورپردیکھی جا رہی ہے تاکہ امریکہ اور جنوبی کوریا کودباؤمیں لایا جا سکے۔

  • امریکی وزیر خارجہ کے  جنوبی کوریا کے دورے کےدوران ہی شمالی کوریا کا میزائل تجربہ

    امریکی وزیر خارجہ کے جنوبی کوریا کے دورے کےدوران ہی شمالی کوریا کا میزائل تجربہ

    سئیول: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے جنوبی کوریا کے دورے کےدوران شمالی کوریا نے میزائل تجربہ کر دیا-

    باغی ٹی وی: اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق انٹونی بلنکن کا جنوبی کاریا کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب کہ تفتیش کار صدر یون سک یول کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جنہوں نے مارشل لا لگانے کی ناکام کوشش کی جس کے بعد مواخذے کا سامنا کرنے سے بچنے کے لیے خود کو اپنی رہائش گاہ میں محصور کرلیا ہے۔

    انٹونی بلنکن جن کا ارادہ جاپان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی صدر یون کی پالیسی کو برقرار رکھنے کے لیے جنوبی کوریا کی حوصلہ افزائی کرنے کا تھا، وہ سیول میں بات چیت کر رہے تھے کہ اس دوران ہی شمالی کوریا نے ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا جو سمندر میں گرا۔

    رواں سال رونما ہونے والے 6 نایاب فلکیاتی مظاہر

    جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ میزائل نے تقریباً 11 سو کلومیٹر (680 میل) تک پرواز کی انٹونی بلنکن نے کہا کہ آج کا میزائل ٹیسٹ ہم سب کے لیے یاد دہانی ہے کہ ہمارا باہمی تعاون کتنا اہم ہے۔

    بلنکن اور ان کے جنوبی کوریائی ہم منصب نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں میزائل ٹیسٹ کی مذمت کی جہاں سبکدوش ہونے والے امریکی اعلیٰ سفارت کار نے خبردار کیا کہ روس، یوکرین کے ساتھ لڑائی میں مدد کے بدلے میں شمالی کوریا کی حمایت میں اضافہ کر رہا ہےشمالی کوریا پہلے ہی روسی فوجی ساز و سامان اور تربیت حاصل کر رہا ہے، اب ہمارے پاس یہ یقین کرنے کی وجہ ہے کہ ماسکو، پیانگ یانگ کے ساتھ جدید اسپیس اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی شیئرنگ کا ارادہ رکھتا ہے۔

    سعود نے لالی ووڈ کی تباہی کا ذمہ دار 2 بڑی شخصیات کو ٹھہرا دیا

    انٹونی بلنکن نے ایک بار پھر تشویش کا اظہار کیا کہ روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور رکھنے والا رکن ہے، وہ شمالی کوریا کو باضابطہ طور پر جوہری ریاست تسلیم کر لے گا جو اس عالمی اتفاق رائے کے لیے ایک بڑا دھچکا ہو گا جس میں کہا گیاکہ پیانگ یانگ کو اپنا ایٹمی پروگرام ختم کرنا چاہیے۔

    امریکا اور جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس ایجنسیاں سمجھتی ہیں کہ شمالی کوریا نے گزشتہ سال کے آخر میں ہزاروں فوجی یوکرین کے خلاف لڑنے کے لیے بھیجے اور جن میں سے سینکڑوں اہلکار ہلاک ہو چکے۔

    بھارت نےٹیسٹ کرکٹ کو اپنے ہاتھوں میں لینے کا منصوبہ بنا لیا

  • شمالی کوریا  کاسولڈ فیول ہائپر سونک میزائل کا تجربہ

    شمالی کوریا کاسولڈ فیول ہائپر سونک میزائل کا تجربہ

    سئیول: شمالی کوریا کے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی پابندیوں کے باوجود میزائل تجربے جاری، شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے نئے سولڈ فیول ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : شمالی کورین میڈیا کے مطابق یہ تجربہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی نگرانی میں کیا گیا،اس حوالے سے کم جونگ ان نے کہا کہ مختلف رینج کے تمام ٹیکٹیکل، آپریشنل اور اسٹریٹجک گریڈ میزائلوں کو مکمل سولڈ فیول میں تبدیل کر دیا ہے۔

    واضح رہے شمالی کوریا نےگزشتہ روز مبینہ طور پر درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل کا بھی تجربہ کیا تھا،اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹھوس ایندھن والے میزائل مائع ایندھن کی مختلف حالتوں کے مقابلے میں تیزی سے تعینات ہو سکتے ہیں، دوسری جانب امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کی جانب سے شمالی کوریا کے تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ۔

    جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا،وزیراعلیٰ مریم نواز

    عمران خان کے دعوؤں کو صوبہ سندھ اور گورنرہاؤس میں نافذ ہوتا دیکھیں گے،عمران ٹیسوری

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی …

  • شمالی کوریا کے تجربے کے جواب میں امریکہ اور جنوبی کوریا نے میزائل داغ دیئے

    شمالی کوریا کے تجربے کے جواب میں امریکہ اور جنوبی کوریا نے میزائل داغ دیئے

    شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کے بعد امریکہ اور جنوبی کوریا نے جواباً 2 ،2 میزائل فائر کردیئے۔

    باغی ٹی وی : شمالی کوریا کے بعد امریکہ اور جنوبی کوریا نے بھی عسکری طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزائل کا کامیاب تجربہ کر ڈالا امریکہ او جنوبی کوریا کی جانب سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے 4 میزائل بحیرہ جاپان میں داغے گئے۔

    شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغ دیا

    جنوبی کوریا کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے امریکی ساختہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے 2، 2 اے ٹی اے سی ایم ایس بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔

    جنوبی کوریا نے اپنے بیان میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ میزائل تجربےشمالی کوریا کی جانب سے طویل ترین فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تجربے کا جواب ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغا تھا جاپانی حکومت نے میزائل کی جاپان کی طرف بڑھنے کی وارننگ جاری کی تھی2017 کے بعد پہلی مرتبہ شمالی کوریا نے جاپان کی حدود میں میزائل داغا ہے-

    آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف…

    درمیانے درجے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل جاپان کے مشرق میں سمندر میں گرا، جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے وحشیانہ اقدام کی سختی سے مذمت کرتے ہیں میزائل تجربے کے دوران جاپان میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی تھی-

    جاپانی حکام کےمطابق شمالی کوریا نے شائد بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا ہے جاپانی وزیراعظم ومیو کیشیدا نے نیشل سیکورٹی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا تھا-

    سوشل میڈیا کی دوستی،27 سالہ خاتون کے ساتھ تین ڈاکٹر نے ملکر کیا گھناؤنا کام

  • شمالی کوریا کا 2 ماہ میں نوواں میزائل تجربہ

    شمالی کوریا کا 2 ماہ میں نوواں میزائل تجربہ

    پیانگ یانگ: شمالی کوریا صرف 2 ماہ میں اب تک 9 میزائل تجربات کر لئے ہیں-

    باغی ٹی وی : شمالی کوریا نے اپنے سخت ترین حریف جنوبی کوریا میں انتخابات کے قریب آتے ہی میزائل تجربات میں ضافہ کردیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز رواں برس کا نواں میزائل تجربہ کیا ہے۔

    شمالی کوریا کی ہائپرسونک میزائل تجربہ کرنے کی تصدیق،کم جونگ نے تجربے کا مشاہدہ کیا

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں ماہ مزید ایسے تجربات ہوسکتے ہے۔

    امریکا اور جنوبی کوریا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں پر ہونے والے مذاکرات کی معطلی کے بعد سے شمالی کوریا نے میزائل تجربات تیز تر کردیئے ہیں اس سے قبل شمالی کوریا کی جانب سے آخری تجربہ 27 فروری کو کیا گیا تھا –

    جبکہ 30 جنوری کو ہواسونگ 12 نامی درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا گیا تھا مذکورہ تجربہ سال2017 کے بعد سے سب سے بڑا ہتھیار کا تجربہ تھا، ہواسونگ-12 نے تقریباً 2,000 کلومیٹر (1,200 میل) کی بلندی اور 800 کلومیٹر (500 میل) کی حد تک پرواز کی۔

    شمالی کوریا کا 6 روز میں بیلسٹک میزائل کا دوسرا تجربہ

    جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے سمندر میں ایک اور ’نامعلوم میزائل‘ فائر کیا ہے۔ شمالی کوریا رواں برس اب تک نو بار مختلف طرح کے ہتھیاروں کا تجربہ کر چکا ہے۔

    جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے ہفتے کی صبح ایک بیان میں کہا تھا کہ شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں سمندر کی طرف ایک نامعلوم قسم کا میزائل فائر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا مشتبہ طور پر یہ ایک بیلیسٹک میزائل کا تجربہ تھا۔

    اس بیان کے بعد ہی جاپان کے کوسٹ گارڈز نے بھی کہا تھا کہ ممکن ہے کہ شمالی کوریا نے سمندر میں میزائل فائر کیا ہو۔ جاپان کے وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گيا کہ مشتبہ طور پر یہ ایک بیلیسٹک میزائل ہو سکتا ہے۔

    سلامتی کونسل نے اس میزائل لانچ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کی جوہری اور میزائل سے متعلق تمام تنصیبات کی سختی سے نگرانی کرے گا۔

    شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا تجربہ کرلیا

    جنوبی کوریا کی فوج نے بتایا ہے کہ تازہ ترین میزائل سونان کے قریب ایک مقام سے لانچ کیا گیا۔ سونان شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ کا ایک شمال مغربی ضلع ہے اور شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی میزبانی کرتا ہے۔

    شمالی کوریا ماضی میں بھی کئی بار اپنے نئے ہتھیاروں کے تجربے کے لیے اسی ہوائی اڈے کا استعمال کرتا رہا ہے 27 فروری کو بھی اس نے اپنے جاسوس سیٹلائیٹ سسٹم کا تجربہ بھی یہیں سے کیا تھا۔

    جاپان کے وزیر دفاع نوبو کیشی کا کہنا ہے کہ ابتدائی جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ میزائل نے زیادہ سے زیادہ 550 کلومیٹر کی بلندی پر 300 کلومیٹر مشرق کی جانب پرواز کی۔ جاپانی وزیر دفاع کے مطابق پرواز کے بعد میزائل جزیرہ نما کوریا اور جاپان کے درمیان سمندر میں گرا۔

    واشنگٹن میں واقع ولسن سینٹر کے ایک فیلو جین لی کا کہنا ہے کہ اس وقت چونکہ تمام تر عالمی توجہ یوکرین پر مرکوز ہے، اس لیے ہمارے لیے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کا یہ وقت بڑا عجیب سا ہےلیکن شمالی کوریا کے لیے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور ان کے لیے یہ بالکل مناسب بات ہے، جہاں سائنسدانوں کی توجہ نئے ہتھیار تیار کرنے پر مرکوز ہے، تاکہ وہ اپریل کے وسط میں ہونے والی ایک بڑی فوجی پریڈ میں ان کی نمائش کر سکیں۔

    شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ

    شمالی کوریا نے بظاہر میزائل کا یہ تجربہ جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات سے محض چار دن پہلے کیا ہے۔ اس برس یہ اس کی جانب سے اب تک کا ہتھیاروں کا نوواں تجربہ ہے شمالی کوریا نے جنوری میں یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اور جوہری ہتھیاروں کے تجربات پر جو خود سے ہی پابندی عائد کر رکھی ہے، اسے بھی ترک کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    علاوہ ازیں شمالی کوریا مستقبل قریب میں جاسوسی سٹیلائٹ بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے جب کہ جوہری ہتھیاروں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والی بیلسٹک میزائل کی تیاری کی بحالی کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

    واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں صدارتی الیکشن ہورہے ہیں جس کی ابتدائی ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور اس موقع پر شمالی کوریا کے میزائل تجربات سے خطے میں تناؤ میں اضافہ ہوگیا۔

    یو کرین کی اپیل پرایلون مسک کی جانب سے مدد