Baaghi TV

Tag: میلبرن

  • آسٹریلیا : یہودی عبادت گاہ پر حملےمیں پانچ افرادزخمی

    آسٹریلیا : یہودی عبادت گاہ پر حملےمیں پانچ افرادزخمی

    آسٹریلیا میں یہودی عبادت گاہ سینا گوگ میں حملہ آوروں نے آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جھلس کرزخمی ہوگئے.

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں سیناگوگ پرلگنے والی آگ اتنی خوفناک تھی کہ درجنوں فائر فائٹرز اور ٹرکوں نے بمشکل قابو پایا.آتشزدگی میں یہودی عبادت گاہ کا ایک حصہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا پولیس اور امدادی ٹیموں نے سیناگوگ میں پھنسے شہریوں کو نکالا پانچ افراد جھلس جانے کے باعث زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے درجن سے زائد افراد کی دھوئیں کے باعث حالت غیر ہوگئی.سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماسک پہنے دو حملہ آوروں نے آتش گیر مادہ پھینکا اور آگ لگا کر فرار ہوگئے میلبرن پولیس نے دو مشتبہ حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی تاہم اب تک انھیں ناکامی کا سامنا رہا ہے تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے.یاد رہے کہ اس سیناگوگ کو ہولوکاسٹ سے بچ جانے والے یہودیوں نے 1960 میں تعمیر کرایا تھا جس سے اسے تاریخی اہمیت بھی حاصل ہے اسرائیل کی غزہ میں 8 اکتوبر 2023 سے جاری مسلسل بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 45 ہزار کے قریب پہنچ گئی جب کہ ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد زخمی ہیں شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جب کہ 12 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہیں اسرائیل کی اس جارحیت کے بعد سے متعدد ممالک میں اسرائیلی سفارت خانوں پر حملوں کے واقعات رونما ہوئے ہیں.

    تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت، چین کی 13 امریکی کمپنیوں پر پابندیاں

    مغربی ہواؤں کے باعث بارش ،سردی کی لہر میں اضافہ متوقع

    روسی ہیکرز کا حملوں کے لیے پاکستانی ہیکرز کے سرورز کو ہائی جیک کرنے کا انکشاف

  • آسٹریلوی حکومت کا میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار

    آسٹریلوی حکومت کا میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار

    آسٹریلوی حکومت نے میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار کردیا۔

    باغی ٹی وی : پنجاب آزادی ریفرنڈم کے آسٹریلیائی مرحلے کے لیے ووٹنگ 29 جنوری 2023 کو ہوگی، تاکہ مقامی سکھوں کو تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے اور 1984 میں سکھ قوم کی بھارتی حکومت کی حمایت یافتہ نسل کشی کی مذمت کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

    آسٹریلوی شہر میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم سے قبل اندرا گاندھی کے قاتلوں کے تعریفی پوسٹر لگانے پر کشیدگی پھیل گئی سکھ برادری کی جانب سے 15 جنوری کو اندرا گاندھی کے قاتلوں ستونت سنگھ اور کیہر سنگھ کی 34 ویں برسی کے حوالے سے کار ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    آرمی آفیسر نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

    اندرا گاندھی کے قاتلوں کو 6 جنوری 1989 کو پھانسی دی گئی تھی۔ ستونت سنکھ اور کیہر سنگھ نے گولڈن ٹیمپل پر حملہ کا بدلہ لینے کیلئے اُس وقت کی بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کو قتل کیا تھا۔

    میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد 29 جنوری کو ہوگا پلیمٹن گوردوارے کے باہر لگا خالصتان ریفرنڈم کا پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا پوسٹر پر ستونت اور کیہر سنگھ کی تصاویر بھی موجود ہیں جس پر ہندو برادی مشتعل ہوگئی اور نامعلوم افراد نے پوسٹرز پر اسپرے کردیا آسٹریلیا میں ریفرنڈم کا اعلان اس کا اعلان علیحدگی پسند خالصتان کے حامی گروپ سکھ فار جسٹس (SFJ) نے ریفرنڈم کے کینیڈین مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد کیا گیا تھا-

    دوسری جانب ہندو کمیونٹی نے خالصتان ریفرنڈم رکوانے کیلئے حکومت سے رابطہ کیا تاہم آسٹریلوی حکومت نے تمام معاملات کا جائزہ لے کر خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار کردیا۔

    برٹش ایئرویز کے نئے یونیفارم میں حجاب بھی شامل

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاکستان کرکٹ ٹیم برسبین سے میلبرن روانہ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاکستان کرکٹ ٹیم برسبین سے میلبرن روانہ

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلہ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم برسبین سے میلبرن روانہ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی کرکٹ ٹیم کل سے میلبرن میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی اس سے قبل برسبین میں ٹیم نے دو وارم آپ میچز کھیلے جہاں قومی ٹیم کو کامیابی نہیں ملی، انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کو شکست ہوئی جب کہ افغانستان کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

    ٹی20 ورلڈکپ؛ ویسٹ انڈیز نے پہلی فتح سمیٹ لی


    ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو کھیلے گا، میلبرن کے بعد قومی ٹیم پرتھ میں 27 اور 30 اکتوبر کو کوالیفائیرز کے خلاف میچز کھیلے گی۔

    دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے حارث رؤف کو شاہین آفریدی سے زیادہ خطرناک بولر قرار دے دیا سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے پاکستانی گیند بازوں سے متعلق ٹوئٹر پر تبصرہ کیا اورحارث رؤف کوزیادہ پاک بھارت میچ کے لیےزیادہ خطرناک محسوس کی-

    ایشیا کپ 2023: آپ ہمت تو پکڑیں، اتنے منفی کیوں ہیں، سب کچھ انڈیا نہیں ہے، صحافی کو رمیز راجا کا

    انہوں ںے لکھا کہ گیند باز غیر متوقع کارکردگی دکھا سکتے ہیں لیکن وہ شاہین نہیں حارث رؤف ہیں کیوں کہ ممکن ہے کہ 23 اکتوبر کو کھیلے جارہے میچ میں شاہین دستیاب نہ ہوں سابق بھارتی بلے باز نے وارم اپ میچ میں افغانستان کے اوپنر کو آؤٹ کرنے پر شاہین کے ان سوئنگ یارکر کی تعریف کی۔


    آکاش چوپڑا نے کہا کہ شاہین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے دو وارم اپ میچز افغانستان اور انگلینڈ کے خلاف کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے افغانستان کے خلاف 2 وکٹیں حاصل کی جب کہ حارث رؤف نے بھی افغانستان کے خلاف دو وکٹیں حاصل کیں رؤف نے ستمبر میں پاکستان میں کھیلی گئی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف بھی وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے 18 رکنی اسکوارڈ کا اعلان کردیا