Baaghi TV

Tag: میلہ چراغاں

  • حکومت پنجاب کا 12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان

    حکومت پنجاب کا 12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان

    لاہور:حکومت پنجاب نے میلہ چراغاں کے سلسلے میں 12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے-

    باغی ٹی وی : پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئرونگ) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس (میلہ چراغاں) کے سلسلے میں 12 اپریل 2025 کو ضلع لاہور میں عام تعطیل ہوگی۔

    نوٹیفکیشن میں عام شہریوں کو واضح کیا گیا کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس کے سلسلے میں پورے ضلع میں عام تعطیل ہوگی اور اس کا اطلاق صرف ضلع لاہور کی سطح پر اور لاہور میں ہی واقع ذیلی دفاتر پر ہوگا،اس تعطیل کا اطلاق پنجاب سول سیکرٹریٹ، منسلک اداروں اور ریجنل دفاتر پر نہیں ہوگا۔

    جب ملک میں جمہوریت آتی ہے تو بنیادی جمہوریت ختم ہوجاتی ہے،ایم کیو ایم

    میلہ چراغاں یا میلہ شالامار دراصل پنجابی صوفی شاعر شاہ حسین کے عرس کی تین روزہ تقاریب کا نام ہے یہ تقاریب شاہ حسین کے مزار، جو لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں واقع کے قریبی علاقوں میں منعقد ہوتی ہیں یہ تقاریب پہلے شالامار باغ کے اندر منعقد ہوا کرتی تھیں مگر صدر ایوب خان کے صدارتی حکم 1958ء کے بعد سے شالیمار باغ میں ان تقاریب کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    پہلے پہل یہ عرس پنجاب میں سب سے بڑی تقریب سمجھا جاتا تھا مگر اب یہ بسنت کے بعد دوسرا بڑا ثقافتی تہوار ہے۔ ماضی قریب تک یہ میلہ لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا کلچرل فیسٹول گردانا جاتا تھااب بسنت پر پابندی کے باعث یہ پھر بڑی تقریبات میں شمار ہوتا ہے۔

    ہمارے کارکنان یا ساتھیوں نے پولیس پر کوئی پتھراؤ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

    اگرچہ اسے مشہور صوفی حضرت مادھو لال حسین کی یادگار سمجھا جاتا ہے۔ لیکن دراصل یہ ایک موسمی میلہ تھا اتفاق سے ایک دفعہ مادھو لال حسین کا عرس انہی تاریخوں میں آگیا جو میلے کے لیے مخصوص تھیں اور یہ دونوں اکٹھے منائے گئے میلے میں زیادہ تعداد کسانوں کی ہوتی ہے جو اپنی منڈلیوں کے ساتھ گاتے بجاتے اور ناچتے آتے ہیں اس موقع پر جو گیت گائے جاتے ہیں ان میں ’’بولیاں ‘‘ خصو صی حیثیت کی حامل ہوتی ہیں۔

  • لاہور میں میلہ چراغاں پر 2 مارچ کو چھٹی کا اعلان

    لاہور میں میلہ چراغاں پر 2 مارچ کو چھٹی کا اعلان

    لاہور: لاہور میں سالانہ عرس شاہ حسین المعروف میلہ چراغاں پر چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: میلہ چراغاں یا میلہ شالامار دراصل پنجابی صوفی شاعر مادھو لال حسین یا شاہ حسین کے عرس کی تین روزہ تقاریب کا نام ہے یہ تقاریب شاہ حسین کے مزار، جو لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں واقع کے قریبی علاقوں میں منعقد ہوتی ہیں،دو مارچ کو ضلع لاہور میں مقامی تعطیل ہوگی، مادھو لال حسین کے عرس کے موقع پر دی گئی ہے۔

    شاہ حسین کا میلہ چراغاں یا عرس پنجاب میں ثقافت کے اعتبار سے سب سے بڑی تقریب سمجھا جاتا ہے، کچھ کتب کے مطابق شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین ایک صوفی اور پنجابی شاعر تھے جو فقیرِ لاہور سے معروف ہیں، شاہ حسین لاہوری 945ھ میں ٹکسالی دروازے لاہور میں پیدا ہوئے۔

    ووٹ مانگنے عمر ایوب مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے

    آپ کے والد گرامی کا نام شیخ عثمان تھا جو کہ کپڑا بننے کا کام کرتے تھے آپ کے دادا کا نام کلجس رائے ہندو تھا، جو کہ فیروز شاہ تغلق کے دور میں دائرہ اسلام میں داخل ہوئے تھے لیکن والد حلقہ بگوش اسلام ہوئے، لاہور میں برس ہا برس تک درو یشانہ رقص و سرود کی محفلیں آباد کرنے کے بعد یہ درویش 1599ء میں اللہ کو پیارا ہوگئے۔

    ملکی ترقی کا راستہ،ذاتی نہیں عوامی مفادات،تجزیہ:شہزاد قریشی

    ان کی قبر اور مزار لاہور کے شالیمار باغ کے قریب باغبانپورہ میں واقع ہے ہر سال میلہ چراغاں کے موقع پر ان کا عرس منایا جاتا ہے،اس حوالے سے پنجاب حکومت نے 2 مارچ بروز ہفتہ ڈسٹرکٹ لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، صوبائی دفاتر میں اس چھٹی کا اطلاق نہیں ہوگا،چھٹی کا نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری سے سیکشن آفسر صفدر شبیر نے جاری کیا۔

    اے این پی کا بھی پارلیمانی الیکشن کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ