Baaghi TV

Tag: مینگورہ

  • خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخوا کے شہرسوات ،مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت4.7 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی گہرائی 98 کلومیٹر اور اس کا مرکز افغانستان، تاجکستان بارڈر پر تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔یاد رہے کہ واضح رہے تین روز قبل بھی سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    وفاقی دارالحکومت کے علاوہ جڑواں شہر راولپنڈی، اٹک، فتح جنگ سمیت گردونواح کے علاقوں میں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے آئے .اسی طرح نتھیاگلی، گلیات سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں راولاکوٹ، ڈڈیال وگردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    لاہور قلندرز کا کنگز کو جیت کیلئے بڑا ہدف، کراچی مشکلات کا شکار

    پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کرنے کی بجائے اس رقم سے ہائی وے بنائیں گے، وزیراعظم

    کراچی، انٹربورڈ کے نئے چیئرمین کا عہدہ لینے سے انکار،امتحانات میں تاخیر

    ماہ رنگ بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد، محفوظ فیصلہ جاری

  • مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    مینگورہ ،سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے-

    باغی ٹی وی : زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان افغانستان سرحد تھا، جس کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ خوفزدہ ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر آگئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 114کلومیٹر تھی-

    ناسا نے کرسمس ٹری سے ملتے جلتے ستاروں کے جھرمٹ کی تصویر جاری …

    سال 2024 میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات ،ورلڈ گولڈ کونسل

    چین اور روس نے دوطرفہ تجارت میں امریکی ڈالر کو مکمل طور …

  • سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 2 بچے جاں بحق

    سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 2 بچے جاں بحق

    سوات مینگورہ کے علاقے وتکے گل آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 4 بچے دب گئے ہے، جن میں دو بچے جاں بحق ہو گئے، ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 میڈیکل و ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا، پولیس، مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے 2 بچوں کی لاشیں اور 2 زخمیوں کو نکال کر سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق اور زخمی بچوں کی عمریں 8 سے لے کر 12 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔

  • سوات شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    باغی ٹی وی :مینگورہ شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا زمین لرزنے کے بعد شہریوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کیا اور گھروں اور دفاتر سے نکل کر کھلے مقام پر پہنچے-

    افغانستان کےصوبے بدخشاں میں بم دھماکہ:صوبے کے ڈپٹی گورنر جاں بحق

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اور گہرائی 125 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا زلزلے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور اسپتالوں میں طبی عملہ الرٹ ہوگیا-

    وزیر خارجہ بلاول کی شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر حاضری

  • سوات:طالبان نے ٹیلی نار کمپنی کے 7 ملازمین کو تاوان کے عوض اغوا کرلیا

    سوات:طالبان نے ٹیلی نار کمپنی کے 7 ملازمین کو تاوان کے عوض اغوا کرلیا

    مینگورہ: تحریک طالبان پاکستان نے سوات میں ایک مرتبہ پھر اپنی تحریبی کاروائیاں تیز کرتے ہوئے ٹیلی نار کمپنی کے 7 ملازمین کو تاوان کے عوض اغوا کرلیا ہے۔آج طالبان کی جانب سے سوات سے ٹیلی نار کمپنی کے 7 ملازمین کو تاوان کے عوض اغوا کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سوات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک رہنما کے بیٹے نے آج پولیس تھانہ میں ایک ایف آئی آر درج کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے والد کو تحریک طالبان کی طرف سے کزشتہ کئی دنوں سے وٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغامات اور کال موصول ہورہے ہیں کہ ہمارے ساتھ معاشی امداد کردو ورنہ نتائج کے لئے تیار رہو۔

    سوات میں مختلف زرائع سے ملنے والے اطلاعات کے مطابق طالبان نے آج ٹیلی نار کمپنی کے جو 7 ملازمین اغوا کرلئے ہیں ان کے بدلے کمپنی سے 7 کروڑ روپے تاوان طلب کی ہے۔
    سوات کے رہائیشیوں کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے یہاں پر ہزاروں افراد کی قربانیوں سے امن قائم ہوا ہے اس لئے جلد از جلد اس کا تدارک کیا جائے ورنہ حالات ایک بار پھر 2007 سے 2010 تک جاسکتی ہے۔

    دوسری طرف اس سے پہلے سوات میں ایک بار پھر حالات خراب، کبل کے نزدیکی علاقے بانڈئی میں بم دھماکے کے باعث ایک رکن امن کمیٹی ادریس خان سمیت 5 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقے سوات میں ایک مرتبہ پھر حالات خراب ہوگئے ہیں اور آج سوات سے ملحقہ علاقے کبل کے علاقے برہ بانڈئی کوٹکے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک رُکن امن کمیٹی ادریس خان سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔

    اُدھر سوات کے ڈی پی او زاہد مروت کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں شہید افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں نزدیکی اسپتال سیدو شریف منتقل کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا۔

  • مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات: مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے نیتجے میں عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے –

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 93 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

    واضح رہے کہ جنوبی جاپان کے ساحل کے نیچے ایک آتشیں چٹان دریافت ہوئی ہے جسے ’کومانو پلوٹون‘ کا نام دیا گیا ہے ماہرین نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ یہ چٹان ایک طرح سے مقناطیس یا برقی سلاخ کا کردار ادا کرتے ہوئے بہت طاقتور زلزلوں کی وجہ بن سکتی ہےاس کےمفصل تھری ڈی نقشے سے معلوم ہوا ہے کہ ٹیکٹانوک پلیٹوں کی توانائی اس چٹان کی اطراف پہنچتی ہے اور دھیرے دھیرے جمع ہورہی ہے۔

    بحری ارضی سائنس و ٹیکنالوجی ایجنسی کے سینیئر سائنسداں سیوشی کوڈیرا کا کہنا ہے کہ اس اہم تحقیق سے جاپان میں رونما ہونے والے ممکنہ زلزلوں کی پیشگوئی میں سہولت ہوگی تو دوسری جانب آتشیں چٹان اور ٹیکٹونک پلیٹوں کے درمیان ربط جاننے میں بھی مدد ملے گی ہم درست طور پر نہیں کہہ سکتے کہ مستقبل میں کہاں اور کس وقت بڑے زلزلے رونما ہوں گے لیکن ڈیٹا اور ماڈلنگ سے اس کا درست اندازہ ضرور لگایا جاسکتا ہے-

    4 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پراحتجاج: ملازمین نے کچرے سے بھری گاڑیاں میٹروپولیٹن آفس کے باہر کھڑی…