Baaghi TV

Tag: مینیجر

  • ٹوئٹر کے دفتر میں خاتون مینجر کی فرش پر سونے کی تصویر وائرل

    ٹوئٹر کے دفتر میں خاتون مینجر کی فرش پر سونے کی تصویر وائرل

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے دفتر میں خاتون مینجر کی فرش پر سونے کی تصویر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی : کام کے سلسلے میں ڈیڈ لائن پوری کرنے کے لیے دیگر ٹیم ممبرز کے ساتھ مسلسل دفتر میں موجود ٹوئٹر کی ڈائرکٹر پروڈکٹ مینجمنٹ ایستھر کرافورڈ فرش پر سو گئیں ان کی ٹیم کے ایک رکن نے تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جو وائرل ہوگئی۔

    پہلی ملاقات پر سلمان خان کو دیکھ کر مایوسی ہوئی تھی

    https://twitter.com/evanstnlyjones/status/1587690084064669701?s=20&t=nkmMJFsBqyrROcHVVYwCAg
    ایستھر کرافورڈ نے تصویر وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹ میں کہا کہ مشکل کام کو کرنے کے لیے وقت، توانائی اور دیگرچیزوں کی قربانی دینا ہوتی ہے۔ پوری دنیا میں میرے ساتھی کچھ نیا کرنے کے لیے زبردست کوششیں کررہے ہیں اور یہ اہم ہے کہ انہیں بتاؤں کہ میں ان کے ساتھ ہوں۔


    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے یہ وقت انتہائی اہم ہے کیونکہ ہم ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں بڑی کاروباری اور ثقافتی تبدیلی کی طرف جارہے ہیں۔سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے ان کی کام سے لگن اور جذبے کی تعریف کی تو کچھ نے انہیں حد سے زیادہ کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

    ایلون مسک نے ٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کر دیا


    جس پر ایستھر کرافورڈ نے کہا کہ چونکہ کچھ لوگ اپنا دماغ کھو رہے ہیں میں وضاحت کروں گی مشکل کام کرنے کے لیے قربانی کی ضرورت ہوتی ہے (وقت، توانائی، وغیرہ)۔ دنیا بھر میں میرے ساتھی ہیں جو زندگی میں کچھ نیا لانے کی کوشش کر رہے ہیں اس لیے میرے لیے یہ ضروری ہے کہ میں ان کے لیے حاضر ہوں اور ٹیم کو غیر مسدود رکھیں۔


    انہوں نے کہا کہ میں یہاں ٹوئٹر پر حیرت انگیز طور پر باصلاحیت اور پرجوش لوگوں کے ساتھ کام کررہی ہوں اور یہ وقت میں کوئی عام لمحہ نہیں ہے۔ ہم ایک بڑے کاروباری اور ثقافتی منتقلی میں جو ایک ہفتہ سے سبھی سے بھی کم میں لوگ اسے تمام افعال میں اپنا سب کچھ دے رہے ہیں: پروڈکٹ، ڈیزائن، انجینئرنگ، لیگل، فنانس، مارکیٹنگ وغیرہ-

    عالمی شہرت یافتہ تیر اندازکا چابی کے سوراخ سے سات تیر گزارنے کا نیا ریکارڈ قائم

  • انتہاپسند اینکرپروڈکٹ کا اردومیں نام دیکھ کرآگ بگولہ،مینیجرکا منہ توڑ جواب ، ویڈیو وائرل

    انتہاپسند اینکرپروڈکٹ کا اردومیں نام دیکھ کرآگ بگولہ،مینیجرکا منہ توڑ جواب ، ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بھارت میں گائے کے گوشت،حجاب اوراذان پرپرپابندی کے بعداب اردو زبان بھی ہندوانتہاپسندوں کے نشانے پرآگئی۔

    باغی ٹی وی : بھارت میں انتہما پسند ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں پر ظلم و ستم اور پابندیوں کے سلسلے میں روز بروز شدت بڑھتی جا رہی ہے گوشت ،حجاب اور اذان پر پابندیوں کے بعد اب انتہاپسند اینکرپیکٹ پراردو میں لکھا نام دیکھ کراسٹورمینجرپربرس پڑی۔

    78 سالہ خاتون نے اپنی تمام تر جائیداد راہول گاندھی کے نام کردی

    https://twitter.com/Cryptic_Miind/status/1511371566608961539?s=20&t=3ffA3WefY_5p6J8rnVwtyg
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے مقامی ٹی وی چینل سدرشن نیوز ٹی وی کی اینکر اسٹور مینجر سے پیکٹ پر اردو میں لکھا نام دیکھ کرنہایت بد تمیزی اور غیر پیشہ وارانہ رویے سے سوال جواب کر رہی ہے-

    وائرل ویڈیو میں ہندو انتہا پسند اینکرکو نمکو اورمٹھائی کی مشہوردکان کی خاتون مینجرکوپیکٹ پراردو میں نام لکھنے پرمینجرسے بدتمیزی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اردو کی نفرت میں آگ بگولہ انتہاپسند اینکر نے کھانے کی چیز کاتعلق گائے کی چربی سے بھی جوڑنے کی کوشش کی کہا کہ وہ پیکٹ میں اردو میں نام لکھ کچھ چھپانا چاہ رہی ہیں-

    بھارت میں مساجد کے باہر اذان کے وقت ’رام بھجن اور شیو بھجن‘ کا اعلان

    مینیجرنے بدتمیز اینکرسے ڈرنے کے بجائے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسے اردو میں لکھے نام پراعتراض کا کوئی حق نہیں اسٹور مینجرنے اینکرکواسٹورسے نکل جانے کو بھی کہا اسٹور مینجر نے کہا کہ اگر پ کو یہاں سے کچھ خریدنا ہے تو خریدیں اگر نہیں تو یہاں سے چلی جائیں –

    انتہاپسند ہندواینکر کی بدتمیزی ،کم عقلی اور بے وقو فانہ سوالاتا پرسوشل میڈیا صارفین نے اسے آڑے ہاتھوں لے لیا جبکہ مٹھائی کی دکان بھارت میں سوشل میڈیا پرٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔


    ایک صارف نے کہا کہ اب سے کچھ بھی چھپانا ہو گا تو اردو میں لکھ دیں گے یہ صحیح جوگاڈ ہاتھ لگا ہے کوئی دی خوڈ بھی نہیں کر پائے گا –

    مودی سے مدارس پر چھاپے مارنے کا مطالبہ ، ہندوؤں سے مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے…


    ایک صارف نے بھارتی متنازع فلم کشمیر فائلز کے ساتھ جوڑت ہوئے کہا کہ وویک مسلم ممالک میں عربی (اردو نہیں) سب ٹائٹلز کے ساتھ کشمیر کی فائلیں دکھا رہا ہے۔ دیکھو مجھے لگتا ہے کچھ چھپا ہوا ہے۔


    ایک صارف نے لکھا کہ اردو میں لکھنے میں کیا حرج ہے؟ کیا یہ ہندوستان کی سرکاری زبان میں سے ایک نہیں ہے؟


    ایک صارف نے کہا کہ اردو کی ابتدا ہندوستان میں ہوئی ہے اگر میں غلط نہیں ہوں؟

    بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمان صحافیوں پر حملہ

    https://twitter.com/LuckyKandpal4/status/1511559730267058185?s=20&t=3ffA3WefY_5p6J8rnVwtyg
    ایک صارف نے لکھا کہ اتنی نفعت کسی ایک کمیونٹی لینگوئج کے لئے ہم اپنی آنے والی نسل کے لئے کیسی نفرت کے بیج بو رہے ہیں اب تو ایسا لگتا ہے کہ بھارت میں صرف ایک ہی مذہب ہے-

    ایک صارف نے لکھا کہ بے شرمی سے ہنستے ہوئے میڈم جی یعنی ایکنر نے اپنا اور چینل کا ایجنڈا دکھایا۔

    3 افراد نےحاملہ بکری کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کرمار ڈالا،ایک ملزم گرفتار