Baaghi TV

Tag: میوزک انڈسٹری

  • ناراض دوست بیس سال کے بعد ایک ہو گئے

    ناراض دوست بیس سال کے بعد ایک ہو گئے

    پاکستان کے دو نامور قوال کے درمیان بیس سال کے بعد صلح ہو گئی ہے، زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بیس سال پہلے کسی معاملے پر دونوں کے درمیان اختلافات ہوئے تھے انہی اختلافات کی بناء پر ان دونوں نے ایک دوسرے سے رابطے منقطع کرنے کے ساتھ کام بھی بند کر دیاتھا، لیکن ان دونوں کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ مستقبل میں اب یہ دونوں ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے.تفصیلات کے مطابق پاکستان کا معروف قوال گھرانہ 20سال بعد اکٹھا ہوگیا۔ استاد راحت فتح علی خان اور استاد شیر میانداد خان قوال کی 20 سال بعد حال ہی میں تاریخی ملاقات ہوئی ہے۔استاد شیر میانداد قوال نے استاد راحت فتح علی خان قوال کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔راحت فتح علی خان نے شیر میانداد کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ استاد شیر

    میانداد نے استاد راحت فتح علی خان کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی اور آج کے بعد رابطے قائم رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔استاد راحت فتح علی خان نے شیر میانداد قوال کا دل سے شکریہ ادا کیا۔ شیر میانداد قوال نے کہا کہ میری اپنے بھائی راحت فتح علی خان سے 20سال کے لمبے عرصے بعد ملاقات ہوئی ہے۔ہم اپنے اپنے کام میں اتنے مصروف ہوگئے تھے کہ ملاقات ہی نہیں ہوتی تھی آج دل خوش ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ ان سے ملاقات نہ بھی ہو پھر بھی دل ان کے پاس ہی رہتا ہے انہی کو یاد کرتا ہے. جبکہ راحت فتح علیخان نے کہا کہ شیر میانداد کے ساتھ ایک پرانا تعلق ہے ہمیشہ ملاقات کرکے ایکٹھے وقت گزار کے اچھا لگتا ہے.

  • کے کے کی  آخری رسومات،میوزک انڈسٹری کے لیجنڈز کی شرکت

    کے کے کی آخری رسومات،میوزک انڈسٹری کے لیجنڈز کی شرکت

    گلوکار کے کے کی آخری رسومات آج ادا کی جا رہی ہیں، ان کی آخری رسومات میں بھارتی میوزک انڈسٹری کے بڑے ناموں نے شرکت کی جنہوں نے شرکت کی ان میں کبیر خان، ریکھا بھرواج ہمیش کوہلی ، جاوید اختر،شنکر مہادیون، الکا یاگنک، وشال بھردواج ، ارمان ملک ، شریا گھوشال ،سلیم سلیمان ، ابھیجیت، ہری ہرن، سدھیش بھونسلے، جاوید علی کے نام قابل ذکر ہیں. کے کے کو کلکتہ پولیس کی طرف گن سیلیوٹ بھی دیا گیا. دوسری طرف گلوکار کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بھی سامنے آئی ہے رپورٹ میں ایسا کچھ سامنے نہیں آیا جس سے یہ کہا جائے کہ کے کے کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک کے علاوہ بھی ہے. کے کے کی موت پر پورا بالی وڈ غم میں ڈوبا ہوا ہے خصوصی طور پر میوزک انڈسٹری کے لوگ تو بہت ہی افسردہ ہیں. کے کے کی بیٹی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھ کر لگایا کہ میں آُپ کو ہمیشہ یاد کروں گی اور ہمیشہ آُپ سے پیار کروں گی.

    یاد رہے اکتیس مئی کو کے کے کلکتہ میں ایک کنسرٹ کے دوران گر پڑے تھے ان کو فوری ہسپتال لیجایا گیا تو انہیں مردہ قرار دیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ ان کو دل کا دور پڑا ہے جو کہ جان لیوا ثابت ہوا ہے. کے کے کو ایک منجھا ہوا گلوکار کہا جاتا ہے ان کا گایا ہوا ہر گانا زبان زد عام ہوا. خصوصی طور پر ہم دل دے چکے صنم کا گانا ‘تڑپ تڑپ کے اس دل سے آپ نکلتی رہی’ اپنے دور میں بہت مشہورہوا تھا سی طرح سے ‘زندگی دو پل کی، تو نے ماری اینٹریاں ، خدا جانے، دل عبادت کر رہا ہے دھڑکنیں میری سن، آنکھوں میں تیری، زرا سی دل میں دے جگہ،کیا مجھے پیار ہے، سچ کہہ رہا ہے دیوانہ ،دس بہانے کر کے لے گئی دل مقبول ہوئے.