Baaghi TV

Tag: میوزک وڈیو

  • آئمہ بیگ کی نئے میوزک وڈیو کے لئے ڈانس ریہرسل کی وڈیو وائرل

    آئمہ بیگ کی نئے میوزک وڈیو کے لئے ڈانس ریہرسل کی وڈیو وائرل

    پاکستان کی نئی نسل کی نمائندہ گلوکارہ آئمہ بیگ کو بہت پسند کیا جاتا ہے ان کی خوبصورت آواز میں گائے ہوئے گانے پاکستان کی نامور ہیروئنز پر پکچرائز ہو چکے ہیں. آئمہ بیگ نے کم عمری میں گلوکاری کا آغاز کیا. انہیں متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے. آئمہ بیگ نہ صرف بہترین گلوکارہ ہیں بلکہ خوبصورت شکل و صورت بھی رکھتی ہیں اور خوبصورت ڈانس بھی کرلیتی ہیں. ان کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں . یہ وڈیو ان کے نئے گانے کی ہے جس کے لئے وہ ریہرسل کررہی ہیں. گانا ابھی منظر عام پر نہیں آیا آئمہ خود اس وڈیو میں نظر آئیں گی اسلئے وہ ڈانس کی ریہرسل بھی کررہی ہیں. ان کے مداح نہ صرف ان کے گانے کی ریلیز کا

    انتظارکررہے ہیں بلکہ ان کی اس گانے کی وڈیو ریلیز کے بھی منتظر ہیں. یاد رہے کہ آئمہ بیگ کو متعدد مرتبہ اداکاری کی آفر ہو چکی ہیں لیکن ان کی اولین ترجیح میوزک ہےاس لئے انہوں نے اداکاری کی آفرز کو رد کر دیا.آئمہ بیگ کے بارے میں یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ان کی شہباز شگری کے ساتھ منگنی کا رشتہ اختتام پذیر ہو چکا ہے تاہم دونوں کی طرف سے ابھی اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی.

  • گلوکار علی چانڈیونے نئی میوزک وڈیو ریلیز کردی

    گلوکار علی چانڈیونے نئی میوزک وڈیو ریلیز کردی

    سوجا اور دوریاں کے نام سے دو میوزک ویڈیوزریلیز کرنے والے گلوکا علی چانڈیو نے اپنی نئی میوزک ویڈیو خواب ریلیز کردی ہے، میوزک ویڈیو ’خواب‘ کے بول علی چانڈیو نے میوزک اسٹیشن پروڈکشن کے تعاون سے لکھے اور گائے ہیں، میوزک ویڈیو میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی معروف ماڈل انوشے بلال بھی اپنے فن کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ خواب ایک مدھر پنجابی شاعری پر مبنی گیت ہے جو محبت کی خوبصورت یادوں اور کبھی نہ ختم ہونے والے خوابوں کے سلسلے کے پس منظر پر ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ گیت ’محبت کرنے والوں کیلئے ہے‘ ، خواب کے بول بے انتہا محبت کی کیفیت کا اظہار کرتے ہوئے خواہ وہ کھلی آنکھوں سے ہو یا گہری نیند میں جو بالآخر عاشق پر لاشعوری طور پر غالب آجاتا ہے یہاں تک کہ اس کا محبوب اس کے وجود میں سرایت کر جاتا ہے ۔ یہ دھن ایک رومانوی گیت ہے، جس میں دلچسپ دیسی ریپ کے ساتھ ایک دلکش میوزک ویڈیو شامل ہے۔

    نئی دھن پر بات کرتے ہوئے علی چانڈیو کا کہناہے کہ خواب ہمارے اندونی خیالات، جذبات اور احساسات کی عکاسی کرتے ہیں جو اکثر باقی دنیا سے چھپے رہتے ہیں۔ ’خواب‘ اپنے محبوب سے بے انتہا محبت کا اظہار ہے جو آپ کوخوابوں کو پورا کرنے کے قابل بناتا ہے۔ خواب کی میوزک ویڈیو عمران شیراز اور فراز حسن نے ڈائریکٹ کی ہے جبکہ اس کی آڈیو پروڈکشن زید خان نے کی ہے۔ اس ویڈیو کو ملک بھر میں سائلنٹ رور پروڈکشنز نے ڈسٹریبوٹ کیا ہے۔

  • جنید خان کے نئے میوزک وڈیو  میں حرامانی نظر آئیں گی

    جنید خان کے نئے میوزک وڈیو میں حرامانی نظر آئیں گی

    جنید خان اور حرا مانی کی چھوٹی سکرین پر جوڑی بہت زیادہ مقبول ہے ان کے پرستار ان کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں ان دونوں کے پرستاروں کے لئے خوشخبری ہے کہ اب یہ دونوں‌ایکبار پھ ساتھ دکھائی دیں گے لیکن اس بار یہ ہوں‌ گے ایک میوزک وڈیو میں اور میوزک وڈیو ہو گا جنید خان کا.جنید خان نے ہم سے تفصیلات شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ گانے کے بول ہیں‌”یاداں” اورسارا وڈیو کراچی میں‌ ہی شوٹ ہوا ہے، گانے کے جو بول ہیں اس حساب سے وڈیو کی کہانی محبت ،جدائی اور جنون ہر مبنی ہے،وڈیو صادق عظیم نے ڈائریکٹ کی ہے .جنید کا کہنا ہےکہ میں‌ بہت پر امید ہوں‌ کہ میرا نیا گانا بھی لوگوں کو پسند آئیگا.

    انہوں‌ نے مزید کہا کہ میوزک میرا جنون ہے اور اداکاری میری محبت دونوں کو ہی نہیں‌ چھوڑ سکتا دونوں ہی بہت محبت پیار اور توجہ سے کرتا ہوں. حرا کے ساتھ چونکہ بہت اچھی دوستی بھی ہے لہذا ان کے ساتھ کام کرنے کا ہمیشہ ہی بہت مزا آیا ہے .حرا مانی آن سکرین بے شک روتی دھوتی دکھائی دیتی ہیں لیکن ویسے وہ بہت ہی ہنسی مذاق کرنے والی زندہ دل لڑکی ہیں اورمیں اپنے بارے میں بھی یہی کہنا چاہتا ہوں‌ میں سکرین پر سنجیدہ نظرآتا ہوں کردار ہی ایسے ملتے ہیں لیکن میں بھی اصل زندگی میں‌ہنسنے کھیلنے اور مذاق کرنے والا انسان ہوں.
    واضح رہے کہ جنید خان اور حرامانی ڈراموں میں‌ ایک کام کر چکے ہیں ان دونوں‌کا ڈرامہ کشف اور چاہتیں محبتیں کو بہت پسند کیا گیا تھا.

  • حدیقہ کیانی اور نعمان اعجازکی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

    حدیقہ کیانی اور نعمان اعجازکی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

    گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے نسٹاگرام پر نعمان اعجاز کے ساتھ اپنی خوبصورت تصاویر شئیر کیں تصاویر میں حدیقہ کیانی گہرے فیروزی رنگ کی ساڑھی میں جبکہ نعمان اعجاز سوٹ میں ملبوس دکھائی دے رہے ہیں حدیقہ کیانی نے کیپشن میں لکھا کہ ” دل نے تیرا نام لیا” میں آپ لوگوں‌کے ساتھ کچھ خاص شئیر کرنے کے لئے مزید انتظار نہیں کر سکتی اور ساتھ ہی ”یاد” ہیش ٹیگ میں لکھا ہے ۔

    انکی یہ پوسٹ‌شئیر کرتے ہی ان کے پرستاروں‌ نے کمنٹس کرنے شروع کر دئیے اور دونوں‌ کو ایکساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا .بہت سارے لوگوں‌کو لگا کہ شاید یہ ان دونوں کے نئے ڈرامے کی شوٹنگ کی تصاویر ہیں اور کچھ نے پوچھا کہ کیا آپکی نئی میوزک وڈیو ہے. عمارا معظم نامی صارف نے جب حدیقہ سے سوال کیا کہ کیا یہ آپکا نیا میوزک وڈیو ہے تو حدیقہ نے جواب میں لکھا جی. یوں ان کے اس کمنٹ نے انکی طرف سے شئیر کردہ تصاویر کا معاملہ کلئیر کردیا کہ حدیقہ کیانی اور نعمان اعجاز ایک نئے میوزک وڈیو میں بہت جلد دکھائی دے رہے ہیں. واضح رہے کہ حدیقہ کیانی اور نعمان اعجاز کی جوڑی کو خاصا سراہا جاتا ہے ماضی قریب میں نعمان اعجاز اور حدیقہ کیانی کاشف نثار کے ڈرامہ سیریل ”رقیب سے” میں ایکساتھ نظر آئے اور آج کل ڈرامہ ” دوبارہ ” چل رہا ہے جس کی سیکنڈ لاسٹ‌قسط آج نشر ہوئی اس میں نعمان اعجاز اور حدیقہ کا ایک ساتھ کردار مختصر تھا لیکن کافی پسند کیا گیا .