Baaghi TV

Tag: میونسیپل

  • میونسپل والوں کی بدمعاشی،ریڑھی والوں کی زندگیاں اجیرن

    میونسپل والوں کی بدمعاشی،ریڑھی والوں کی زندگیاں اجیرن

    قصور
    میونسپل کارپوریشن شہر کی صفائی ستھرائی کوڑا کرکٹ میں ناکامی میں عوام کی توجہ ہٹانے کا نیا ہربہ، غریب فروٹ ریڑھی بانوں کا استحصال کرنے میں پوری طرح کامیاب پورئے عملے کی لوٹ مار نے غریبوں کے بچوں کی روزی روٹی چھین لی

    تفصیلات کے مقامی انتظامیہ کیطرف سے ریلوئے پھاٹک کے گردونواح میں غریب فروٹ ریڑھی بانوں کو فراہم کی جگہ گئی کے باوجود میونسپل کارپوریشن شہر میں صفائی ستھرائی اور جگہ جگہ کوڑا کرکٹ اٹھانے میں بری طرح ناکامی پر عوام کی تنقید کا غصہ یومیہ مزدور فروٹ ریڑھی بانوں پر نکالنے میں کامیاب ریڑھی پر لگے فروٹ کی بندر بانٹھ کرکے لے گئے مزید گالی گلوچ گلوگیر ہوتے ہوئے سایہ دار چھتریاں ترازو کنڈے اٹھاکر لے گئے چس پر غریب متاثرین مزدوروں نے آئے دن کی اس زیادتی کے ازالہ کے لیے ڈپٹی کمشنر سمیت حکام بالا سے درخواستیں گزاری ہیں کہ ہمشہ کیلئے ہمیں اس ظلم سے نجات دلوائی جائے

  • ہلکی بارش سے میونسیپل انتظامیہ کی قلعی کھل گئی

    ہلکی بارش سے میونسیپل انتظامیہ کی قلعی کھل گئی

    قصور
    تحصیل کوٹ رادہاکشن میں ہلکی بارش سے گلیاں بازار جوہڑ میں تبدیل ہو گئے،میونسپیل کوٹ رادہاکشن کی قلعی کھل گئی
    تفصیلات کے مطابق ہلکی بارش نے میونسیپل کمیٹی کوٹ رادھا کشن کا پول کھول دیا ہے تین ماہ سے ٹھیکہ ہونے کے باوجود گٹروں کی صفائی نہ کی گئی جس سے کوٹ رادھاکشن کے بیشتر علاقے سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگے گلیوں بازاروں میں پانی جمع ہے بچوں عورتوں اور بوڑھوں کو گزرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے
    شہریوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگوں کو صفائی جیسی نعمت میسر ہو سکے

  • جگہ جگہ گندگی ،رپورٹ میں سب اچھا

    جگہ جگہ گندگی ،رپورٹ میں سب اچھا

    قصور
    میونسپل کمیٹی پتوکی کے سینٹری انسپکٹروں کا کارنامہ ہر طرف شہر بھر میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ گندگی کے ڈھیر ،اور سیوریج سسٹم ناکارہ ہوکر رہ گیا

    تفصیلات کے مطابق بلدیہ ملازمین پتوکی نے سیوریج کی صفائی والی مشینیں ناکارہ کرکے خالی پلاٹوں میں کھڑی کر دی ہیں
    میونسپل کمیٹی عملے نے لاکھوں روپے مالیت کی مشینوں کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے مگر اس بابت بلدیہ ملازمین کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے
    میونسپل کمیٹی پتوکی کے سینٹری انسپکٹروں نے علم ہونے کے باوجود آنکھیں بند کر رکھی ہیں
    میونسپل کمیٹی پتوکی سینٹری انسپکٹروں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کی جانے لگی
    شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر ،ڈی سی قصور منظر علی جاوید ،چیف سیکرٹری پنجاب ،وزیر اعلی پنجاب سے فوری طو رپر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

    پتوکی / کرپٹ نا اہل سینٹری انسپکٹروں کو فوری طورپر نوکری سے فارغ کر کے نئے ایماندار عملے کو تعینات کریں

    محمد نوید بھٹی جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب رجسٹرڈ پتوکی 03004413910

  • میونسپل انسپیکٹر کی بدولت شہر کچڑے کا دھیر

    قصور
    الہ آباد میونسیپل کمیٹی کا انسپیکٹر شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا
    تفصیلات کے مطابق اباد انسپکٹر محمد افضال تعینات میونسپل کمیٹی الہ اباد شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا ہے کام کی بجائے جگا لینے پر رہتا ہے جس کی بدولت سارا شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے
    تاجری برادری نے وزیر اعلی پنجاب کو درخواستیں ارسال کر دی ہیں تاجر برداری نے افضال پر الزام لگایا کہ پرائیس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات کا ناجائز استمال کرتا ہے
    جو تاجر روزانہ کی بنیاد پر جگا نہ دے اس کو متعدد درخواستوں اور مقدموں میں الجھا دیا جاتا ہے
    تاجروں کے خلاف مقدمات کی دھمکی دے کر جگا وصول کرنا اس کے بائیں ہاتھ کا کام ہے لوگوں نے بتایا ہے کہ اے سی چونیاں افضال انسپیکٹر کے خلاف کاروئی سے گریز کر رہا ہے اس کے علاوہ دیگر افسران بھی افضال کے سامنے بے بس نظر اتے ہیں
    شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اس کے خلاف
    کاروائی نا ہوئی تو شہر الہ اباد میں احتجاج کیا جائے گا