Baaghi TV

Tag: میٹننگ

  • ڈی پی او کی افسران سے میٹننگ،عید کے لئے سیکیورٹی پلان

    ڈی پی او کی افسران سے میٹننگ،عید کے لئے سیکیورٹی پلان

    قصور
    ڈی پی او قصور کی افسران سے میٹننگ،کارکردگی کا جائزہ،عید کے لئے سیکیورٹی پلان ترتیب

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی زیر صدارت عیدالفطر کی آمد کے سلسلہ میں انسداد کرائم اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز،
    ایس پی انویسٹی گیشن شاہد محمود، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی ٹریفک اور انچارج برانچز نے شرکت کی
    ڈی پی او قصور نے ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور
    ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ تھ شیخم کو معطل کر کے کلوز لائن کر دیا گیا
    ایس ایچ او تھہ شیخم کو ناقص کارکردگی اور کرائم رجسٹر نہ کرنے پر معطل کیا گیا جبکہ بہترین کاکردگی پر ڈی پی او قصور نے پانچ ایس ایچ اوز کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا جن میں ایس ایچ او کوٹرادھاکشن، ایس ایچ او تھانہ صدر قصور، ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن قصور ، ایس ایچ او تھانہ مصطفیٰ آباد قصور اور ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں شامل ہیں
    ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ وہ پولیس آفیسر جو غفلت میں ہیں ایکٹو ہو جائیں اور ایک ہفتے کے بعد دوبارہ میٹنگ ہو گی جس میں دوبارہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا نیز ایس ایچ اوز کو
    مقدمات کے اندراج کا ٹائم فریم دے دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ من و عن عملدرآمد کروایا جائے اور
    چوری، راہزنی اور ڈکیتی کی ایف آئی آر فوراً درج کی جائیں
    طارق عزیز سندھو نے کہا
    اللہ تعالی نے جو ذمہ داری دی ہے اس کو اپنا فرض سمجھ کر پورا کریں اور
    اپنے کنڈکٹ کو مثالی بنائیں ہم سب عوام کی خدمت کے لیے ہیں
    ڈاکوؤں، اشتہاریوں، جواریوں، بدمعاشوں، منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کریں اور
    تھانوں کی حدود میں کریمنلز کی موجودگی پر ایس ایچ اوز ذمہ دار ہو گا
    نیز ڈی او قصور نے بتایا کہ
    قصور پولیس چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی کے فول انتظامات کو یقینی بنائے گی
    عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی کا ماسٹر پلان جاری کر دیا گیا ہے
    تمام پولیس افسران کی عید کی چھٹیاں منسوخ ہیں ایس ایچ اوز کا تمام تر فوکس جرائم کے تدارک پر ہونا چاہئیے اور
    عید کے ایام کے دوران پولیس ہر جگہ نظر آنی چاہیے اور گشت کو مزید بڑھایا جائے تاکہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کی جا سکے

  • ڈی پی او کی ڈی پی سی عہدیداران سے میٹننگ

    ڈی پی او کی ڈی پی سی عہدیداران سے میٹننگ

    قصور
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کی سپریم کونسل و کونسل ممبران کی نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف سے میٹننگ

    تفصیلات کے مطابق نئے ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف نے ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کی سپریم کونسل و کونسل باڈی سے میٹننگ کی جس میں بانی پریس کلب و سپریم کونسل ممبر سردار شریف سوہڈل،سپریم کونسل ممبر ڈاکٹر الحاج فصل رحیم،سپریم کونسل ممبر ملک عبدالعزیز،صدر ڈی پی سی چوہدری ظفر اقبال،نائب تحصیل قصور رانا عدنان بوبی،سپریم کونسل ممبر مہر نوید،سپریم کونسل ممبر عمران نجفی،سپریم کونسل ممبر کامران اشرف،سپریم کونسل ممبر و سابق صدر حافظ شریف اشرف،سپریم کونسل ممبر سردار سعید سوہڈل،کونسل ممبر غنی محمود قصوری،سیکریٹری فنانس سید عابد شاہ بخاری و دیگر سینئر صحافیوں نے شرکت کی
    میڈیا بریفننگ میں ڈی پی او قصور نے کہا کہ صحافی و پولیس مل کر مجرمان کے خلاف لڑینگے اور میری اولین ترجیح قصور میں کرائم ریٹ کو نیچے لانا ہے
    ڈی پی او نے بتایا کہ قصور پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر وقت حاضر ہے اور کسی کو کوئی خاص رعایت نہیں ملے گی ہر کام میرٹ پر ہو گا
    ڈی پی او نے مذید کہا کہ ہم افسران تھوڑے عرصہ کیلئے آتے ہیں اور ٹرانسفر ہو کر چلے جاتے ہیں جبکہ جرنلسٹ حضرات پولیس افسران کی راہنمائی کریں جو کہ ازحد ضروری ہے

  • ایس ایچ او کی نمبرداران سے

    ایس ایچ او کی نمبرداران سے

    قصور
    تھانہ سرائے مغل کے ایس ایچ او رب نواز کی یونین کونسل ہنجرائے کلاں کے نمبرداران اور معززین سے میٹنگ
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کے حکم پر تھانہ سرائے مغل کے ایس ایچ او رب نواز نے یونین کونسل ہنجرائے کلاں کے نمبرداران اور معززین علاقہ سے میٹننگ کی جس میں گاؤں میں ٹھیکری پہرا لگائے جانے پر زور دیا گیا نیز ایس ایچ او چوہدری رب نواز نے کہا کہ عوام کا تحفظ میری ذمہ داری ہے منشیات فروشی کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے آپ لوگ پولیس کا ساتھ دیں تاکہ جرائم میں کمی آئے اس موقع پر ساجد ارشاد نمبردار ۔ رشید احمد نمبردار ۔شاہد خان نمبردار ۔شاہ نواز ڈوگر کونسلر۔ محمد صادق بھٹی کونسلر ۔رائے محمد اسلم کونسلر ۔شبیر احمد شاہین پرنسپل پاک ایجوکیٹر سکول اور گاؤں کے دیگر معززین بھی موجود تھے

  • چائلڈ پروٹیکشن پر اہم پیش رفت

    چائلڈ پروٹیکشن پر اہم پیش رفت

    قصور
    ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو بینش فاطمہ اور ڈی سی قصور منظر جاوید علی کے زیر صدارت چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو بینش فاطمہ ڈپٹی کمشنر قصورمنظر جاوید علی کے زیر صدارت چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر ایڈمن چائلڈ پروٹیکشن بیورو حمیرا ارشاد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد کاشف ڈوگر،ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد جواد، ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن محمد عدنان لقمان، فوکل پرسن زرتاب راجہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں چائلڈ رائٹس اور چائلڈ ابیوز کے خاتمے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اورآئندہ کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع قصور میں تمام محکمہ جات ملکر چائلڈ ابیوز اور چائلڈ رائٹس کیلئے کام کرینگے تا کہ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور اس کے علاوہ شہریوں کو چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائیگا