Baaghi TV

Tag: میچ

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج  ون ڈے سیریزکا آخری میچ کھلیں گے

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج ون ڈے سیریزکا آخری میچ کھلیں گے

    ملتان میں کھیلے جانیوالے ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔ ابتدائی دو میچوں میں پاکستان نے 3 روزہ ون ڈے سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔

    قومی ٹیم اب کلین سوئپ کے عزم کے ساتھ میدان میں اُترے گی جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم کی کوشش ہوگی کہ آخری میچ جیت کر سیریز کا اختتام خوشگوار انداز میں کیا جائے۔ پاکستان نے پہلے میچ میں 5 وکٹ سے فتح حاصل کی تھی جس میں بابر اعظم نے 103 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ پہلے میچ کے آخری اوورز میں خوشدل شاہ نے جارحانہ انداز میں 41 رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔

    دوسرے ایک روزہ میچ میں بابر اعظم اور امام الحق کی نصف سنچریوں اور پھر محمد نواز کی عمدہ بولنگ کے باعث پاکستان نے حریف ٹیم کو 120 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے میچ آج شام 4 بجے شروع ہوگا۔

    ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 275 رنز بنائے پاکستان کے 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیر کی پوری ٹیم 33ویں اوور میں 155 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تاہم ویسٹ انڈیز کی اننگز کے دوران ایک حیرت انگیز واقعہ ہوا .

    276 رنز کے ہدف میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری تھی کی 29 ویں اوور میں اچانک امپائر کی جانب سے مہمان ٹیم کو 5 رنزپنالٹی میں دیئےگئ پاکستا ن کو 5 رنز کا نقصان اس لئےاٹھانا پڑا کیونکہ ویسٹ انڈیز کی اننگز کے29 ویں اوور کی پہلی گیند پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو وکٹ کیپر رضوان کا گلوز پہنے گیند کو پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔

    جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کےقوانین کے مطابق میچ کے دوران وکٹ کیپر کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی گلوز پہن کر فیلڈنگ نہیں کرسکتا تاہم بابر کی غیر قانونی فلیڈنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کو 5 رنز انعام میں مل گئے-

  • شعیب اختر کے ساتھ 2011 کے سیمی فائنل میں کیا ہوا ؟

    شعیب اختر کے ساتھ 2011 کے سیمی فائنل میں کیا ہوا ؟

    شعیب اختر کے ساتھ 2011 کے سیمی فائنل میں کیا ہوا ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر جو بہت اچھے فاسٹ بولر بھی تھے۔ شعیب اختر کو سب جانتے ہیں ۔وہ کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں ۔ماضی میں بچے بھی ان کے ساتھ بہت پیار کرتے تھے اور ان کا میچ بہت شوق سے دیکھتے تھے۔ شعیب اختر جہاں جاتے ہیں ۔لوگ ان کے ساتھ تصاویر بہت شوق سے بنواتے ہیں ۔
    مزید تفصیلات سے اگاہ کرتے ہوۓ بتایا جاتا ہے کہ حال ہی میں انہوں نے اپنے ماضی میں ہونے والے 2011 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ان کے ساتھ کیا ہوا انہوں نے بتا دیا ۔
    اس حوالے سے انہوں نے ماضی کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ہونے والے اپنے واقعے کے متعلق بتایا ۔ انہوں نے بتایا کہ میرے پاس صرف 2 میچ ہی رہ گے تھے ۔اور میری یہ بہت خواہش تھی کہ پاکستان فائنل میں جاۓ اور فائنل کھیلیں ۔ میں اس بات کا اندازہ کر سکتا تھا کہ بھارت پر بہت پریشر ہے ۔لیکن میں یہ چاہتا تھا کہ پاکستان اس پریشر کا حصہ نہ بنے ۔اور پاکستان کسی بھی قسم کا سیمی فائنل کا پریشر نہ لے ۔
    اپنے حوالے سے بھی ان کا یہ کہنا تھا کہ میرے حوالےسے جو کہا جاتا تھا مجھے سب معلوم تھا ۔ میرے بارے میں یہ کہا جاتا تھا کہ میں فٹ نہیں ہوں لیکن میچ سے پہلے میں نے 8 اوورز وارم اپ کے دوران کیے تھے ۔ شعیب اختر نے مزید کہا کہ میں اس میچ کے دوران 2 بندوں کے پیچھے پر گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ میں اس میچ میں سہواگ اور سچن ٹنڈولکر کے پیچھے پڑ جاتا تھا میں نے سیمی فائنل کے دوران 6 سات گھنٹے ڈریسنگ روم میں بہت مشکل سے گزارے تھے ۔

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے مزید کہا کہ میں نے غصے میں ڈریسنگ روم میں چند چیزیں بھی توڑ ڈالیں میں بہت غصے میں تھا اگر مجھے بھارت کے خلاف کھلایا جاتا تو بھارت پریشر میں ہوتا اور پاکستان نے بہت آسانی سے بھارت کو 2011 ورلڈکپ سیمی فائنل دے دیا ۔انہوں نے اس پر افسوس کا اظہار بھی کیا ۔ خیال رہے کے شعیب اختر نے ماضی میں جتنے بھی میچز کھیلیں ہیں ان میں انہوں نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ ان کی اولین ترجیحات میں میچ جیتنا شامل رہا تھا ۔ نیز اب یہ باقی کرکٹر کی مشاورت کرتے رہتے ہیں ۔ان کے ساتھ ماضی میں 2011 کے ورلڈ کپ میں جو ہوا ان کو ابھی تک نہیں بھولا۔

  • پاکستان ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان

    پاکستان ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے پاکستان ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : پی سی بی ترجمان کے مطابق 8 جون کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ) امپائرز ہوں گے جب کہ راشد ریاض تھرڈ امپائر، فیصل آفریدی فورتھ امپائر اور محمد جاوید میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

    خدارا! اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں،شاہد آفریدی

    ترجمان کے مطابق 10 جون کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرزجب کہ احسن رضا تھرڈ امپائر ،فیصل آفریدی فورتھ امپائر اور محمد جاوید میچ ریفری ہوں گے۔

    12 جون کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز ،آصف یعقوب تھرڈ امپائر، فیصل آفریدی فورتھ امپائر اور محمد جاوید میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

    واضح رہے کہ پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل کر دی گئی ہے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سیریز کے تین میچز منعقد ہوں گے۔ 8,10 اور 12 جون کو کرکٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 5 جون کو ملتان پہنچیں گی۔ دوسری جانب ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر آن لائن میٹنگ بھی ہوگی، جس میں میں ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر ملتان اور سی پی او ملتان شریک ہوں گے۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم جون سے لاہور میں شروع ہو گا مہمان ٹیم کے خلاف 16 رکنی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو لاہور رپورٹ کرنےکی ہدایت کر دی گئی ہےانگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف تمام کھلاڑی بھی یکم جون کو کیمپ جوائن کرلیں گے۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

  • قذافی سٹیڈیم کے سیکورٹی گارڈز کی ڈیوٹی پر تعینات لیڈی اہلکار سے زیادتی کی کوشش

    قذافی سٹیڈیم کے سیکورٹی گارڈز کی ڈیوٹی پر تعینات لیڈی اہلکار سے زیادتی کی کوشش

    قذافی سٹیڈیم کے سیکورٹی گارڈز کی ڈیوٹی پر تعینات لیڈی اہلکار سے زیادتی کی کوشش
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری پی ایس ایل کے میچز کے دوران سیکورٹی پر تعینات لیڈی اہلکار سے زیادتی کی کوشش کی گئی، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے دو سیکیورٹی گارڈزگرفتار کر لئے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

    درج ایف آئی آر کے مطابق چوہنگ کی ردا صدیق مدعی مقدمہ نے کہا ہے کہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے گیٹ نمبر 1 واقع فیروز پور روڈ کی طرف جانا چاہتی تھی ،راستہ بھول جانے پر نشتر پارک کمپلیس میں موجود دو اشخاص سے راستہ پوچھا جنہوں نے اپنا تعارف ضیا الرحمان سکنہ سبزہ زار لاہور اور محمد شاہد کے طور پر کروایا،دونوں راستہ دکھانے کے لئے میرے ساتھ چل پڑے،اور دھوکہ دیتے ہوئے مجھے اندھیرے میں لے گئے اور زبردستی کپڑے اتارنا شروع کر دیئے اور مجھ سے زیادتی ،زنا کی کوشش کی، میں نے شور مچایا تو شور سن کر محسن صدیق اور محمد صدیق جو میرا والد ہے موقع پر پہنچے ،انکو آتا دیکھ کر ملزمان اندھیرے میں فرار ہو گئے،

    مدعی مقدمہ لیڈر اہلکار ہیں، جنہوں نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا توپولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا، نجی ٹی وی کے مطابق ردا لاہور پولیس کی اینٹی رائٹ فورس کی لیڈی اہلکار ہے لیڈی اہلکار ردا کو قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا ڈیوٹی کے دوران راستہ بھولنے پر لیڈی اہلکار نے سیکیورٹی گارڈز سے راستہ پوچھا دو سیکیورٹی گارڈز نے ردا سے زیادتی کی کوشش کی متاثرہ لیڈی اہلکار کو طبی ملاحظے کے بعد چھٹی بھجوا دیا گیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد کاروائی کرتے ہوئے شاہد نامی سیکیورٹی گارڈ کو موقع سے حراست میں لے لیا ہے

    خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

    فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    طالبات کو ہراساں،زبردستی شراب پلائی جاتی،ڈاکٹر خاتون ننگے پاؤں عدالت پہنچ گئی

    لاہور سے بچی کو اغوا کر کے بلوچستان میں قبائلی سرداروں کو فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

    غیر اخلاقی حرکات بارے والدین کو کیوں بتایا؟ قاری نے بچی کو قتل کر دیا

    موبائل پر دوستی مہنگی پڑی، بس ہوسٹس کے ساتھ ملزم نے کیا گھناؤنا کام

  • سیکورٹی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے،لاہور ہائیکورٹ

    سیکورٹی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے،لاہور ہائیکورٹ

    سیکورٹی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے،لاہور ہائیکورٹ

    سموگ کیس ،لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے سماعت اگلی جمعرات تک ملتوی کر دی عدالت نے تمام صوبائی محکموں کو رپورٹ بنانے سے قبل کمیشن سے مشاورت کی ہدایت کر دی ،وکلا کمیشن نے کہا کہ ہمیں محکموں کی پیش کردہ رپورٹ کا علم نہیں ہوتا.عدالت نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ اس ملک میں کرکٹ ہی ہونا چاہیے. حکومت کو تعلیم سے کوئی غرض نہیں. سیکورٹی کی آڑ میں ایف سی کالج ایک ماہ کے لیے بند کر دیا گیا. میچوں کے لیے روڈز بند کر دی جاتی ہین. عدالت سیکورٹی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی.اگلے ماہ آسٹریلیا کی ٹیم آنے والی ہے. لاہوریوں کو طویل عرصے کے بعد دھوپ ملی

    جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت میں سموگ کمیشن نے فریش رپورٹ پیش کر دی وکلا نے کہا کہ سالم موٹر وے کشادہ کرنے کے لیے درخت کاٹے جا رہے ہیں. عدالت نوٹس لے. عدالت نے معاملہ واٹر کمیش کو بھجوا دیا. عدالت نے کہا کہ میں ہر معاملہ میں مداخلت نہیں کر سکتا. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہوری زیادہ تر گندہ پانی استعمال کرتے ہین اس بارے میں قائم لیبارٹری دلچسپی نہیں رکھتی 82 فیصد بارش کا پانی راوی سے آتا تھا.ڈیمز بننے کے بعد یہ پانی اس طرف استعمال ہونے لگا.عدالت پی سی ایس آئی آر لیبارٹری کو اپنی زمہ داری پوری کرنے کی ہدایت کرے.ہائی بلڈنگز کی چھتوں پر پودے لگانے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہو گئی.اس بارے فریش رپورٹ کے لیے مہلت دی جائے. میچوں کے دوران ہسپتالوں کو جانے والی روڈز بند نہ کرنے کا حکم دیا جائے.لاہور کو سرکل بنیادوں پر ٹریفک اقدامات کا حکم دیا جائے.

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

    مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

  • 2022  اہم سال ، پاک بھارت ٹاکروں کا سال،دنیا کی نظریں لگ گئیں

    2022 اہم سال ، پاک بھارت ٹاکروں کا سال،دنیا کی نظریں لگ گئیں

    لاہور:2022 اہم سال ، پاک بھارت ٹاکروں کا سال،دنیا کی نظریں لگ گئیں ،اطلاعات کے مطابق سال 2022 میں کرکٹ کے تین عالمی مقابلے منقعد ہوں گے جن میں دیرینہ حریف پاکستان اور بھارت کم ازکم چار بار آمنے سامنے ہوں گے۔

    کرکٹ ذرائع کے مطابق انڈر -19 عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 14 جنوری سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا اور پانچ فروری تک جاری رہے گا۔ 14ویں سیزن میں 16 ٹیمیں میدان میں اتریں گی اور کل 48 میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ 16 ٹیموں کو چار گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بھارتی انڈر -19 گروپ بی میں آئرلینڈ، یوگنڈا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ہے۔ ہر گروپ کی ٹاپ-2 ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جائیں گی۔ پاکستان کی ٹیم گروپ سی میں افغانستان، پاپوا نیوگنی اور زمبابوے کے ساتھ ہیں۔ یعنی بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ناک آوٹ راؤنڈ میں ہوسکتا ہے۔

    خواتین کا ون ڈے کرکٹ عالمی کپ بھی 2022 میں منقعد ہوگا، پہلے یہ ٹورنامنٹ 2021 میں ہونا تھا لیکن کورونا کے سبب اسے ایک سال کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ میں 4 مارچ سے تین اپریل تک اس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ٹورنا منٹ کے 12ویں سیزن میں کل 8 ٹیمیں اتر رہی ہیں۔ سبھی کو ایک دوسرے سے مقابلہ کھیلنا ہے۔ یعنی ایک ٹیم کو لیگ راؤنڈ میں سات مقابلے کھیلنے ہیں۔

    یہ بھی کہاجارہاہے کہ اس دوران بھارت اور پاکستان دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اتر رہی ہیں۔ دونوں لیگ راؤنڈ میں تو مدمقابل ہوں گی ہی۔ اگر دونوں ناک آوٹ راؤنڈ میں پہنچتی ہیں تو ان کے درمیان ایک بار پھر مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ لیگ راؤنڈ کے بعد ٹاپ-4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی۔

    ٹی-20 عالمی کرکٹ کپ کے آٹھویں سیزن کا انعقاد آسٹریلیا میں ہونا ہے۔ ٹورنامنٹ کے مقابلے 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک ہونے ہیں۔ کل 16 ٹیمیں اس میں اتر رہی ہیں اور 45 میچز ہوں گے۔ بھارت اور پاکستان دونوں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں ابھی تک ٹورنامنٹ کے پروگرام کا اعلان نہیں ہوا ہے، لیکن لیگ یا ناک آؤٹ راؤنڈ میں دونوں ممالک کے درمیان مقابلہ ہوسکتا ہے۔

  • استحکام پاکستان ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ فرنٹیئر کالج نے جیت لیا

    استحکام پاکستان ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ فرنٹیئر کالج نے جیت لیا

    استحکام پاکستان ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ فرنٹیئر کالج نے جیت لیا. فائنل میچ میں فرنٹئیر کالج کی طالبات نے گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار کو ہرایا۔
    پشاور: استحکام پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں جاری انٹر کالجز کے خواتین سپورٹس فیسٹول کے ٹیبل ٹینس کے مقابلے فرنٹیئر کالج برائے طالبات نے جیت لئے،فرنٹیئر کالج نے گورنمنٹ سٹی کالج گلبہار کوشکست دیکر چمپئن ٹرافی جیت لی۔اس موقع پر فرنٹیئر کالج کی پرنسپل ظل ہماء نے نمایاں پوزیشن لینے والی طالبات کو ٹرافیاںدیں۔استحکام پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں تعلیمی اداروں کے مابین منعقد ہ کھیلوں کے مقابلوںکے سلسلے میں کھیلے جانیوالے گرلزانٹر کالجز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار ،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج نحقی،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج باچاخان،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج گلشن رحمن،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج ڈبگری،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج سٹی ڈسٹرکٹ،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج متھرہ،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج زریاب کالونی،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج حیات آباد نمبر ون اور گورنمنٹ گرلزڈگری کالج حیات آباد نمبر دوسمیت کئی دیگرکالجز کی طالبات نے بھر پور شرکت کی۔ان مقابلوں کے سیمی فائنل میچزمیںگورنمنٹ گرلزڈگری سٹی کالج گلبہار اور فرنٹیئر کالج برائے طالبات کی کھلاڑیوںن نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔جبکہ فائنل میچ میںفرنٹیئر کالج کی طالبات نے کامیابی حاصل کرکے چمپئن ٹرافی جیت لی۔اس موقع پر فرنٹیئر کالج کی پرنسپل ظل ہماء نے دونوں ٹیموںکی کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔
    تصاویر۔۔کیپشن

  • ریسکیو و میچ ایک ساتھ

    ریسکیو و میچ ایک ساتھ

    قصور
    ریسکیو ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا گیا

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ قصور اور تحصیل پتوکی کی ریسکیو ٹیموں کے مابین کرکٹ کا مقابلہ ہوا جس میں دونوں ٹیموں نے اچھی کارکردگی دکھائی تاہم ڈسٹرکٹ قصور کی ٹیم نے میچ جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی اس موقع پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 قصور ڈاکٹر فرزند علی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ڈاکٹر فرزند علی کا مزید کہنا تھا کہ کھیل جسمانی فٹنس اور چستی کے لیے ایک صحتمند سرگرمی ہے جو آئندہ بھی جاری رہے گی