Baaghi TV

Tag: میڈیکل

  • اداکارہ نرگس پر تشدد،شوہر کی درخواست پر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

    اداکارہ نرگس پر تشدد،شوہر کی درخواست پر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

    کینٹ کچہری لاہور میں اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے

    اداکارہ نرگس کے شوہر ماجد بشیر نے میڈیکل چیلنج کردیا ،عدالت نے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا ،عدالت نے کہا کہ میڈیکل بورڈ مدعیہ نرگس کے زؐخموں کا جائزہ لے ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے ماجد بشیر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا ،تحریری حکم میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے نرگس کے میڈیکل کو بوگس قرار دیا،نرگس کے وکیل کے مطابق میڈیکل قانون اور رولز کے مطابق ہوا ہے، واضح رہے کہ اداکارہ نرگس کے شوہر ماجد بشیر ضمانت پر ہیں اور عدالت نے انہیں کیس میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور ڈیفنس سی کے علاقہ میں اداکارہ نرگس پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا، جس پر ان کے شوہر ماجد بشیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا مقدمے میں تشدد اور گن پوائنٹ پرجان سے مارنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، بعد ازاں ماجد بشیر نے کہا تھا کہ میری اہلیہ باکردار عورت ہے، جھگڑے ہر گھر میں ہوجاتے ہیں، یہ جھگڑا ہمارا ذاتی معاملہ ہے، نرگس ابھی بھی میرے نکاح میں ہے، کچھ لوگ اس واقعے کو کردار کشی کے لئے استعمال کررہے ہیں، میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔

    عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت، شہریوں کا احتجاج

    عابدہ عثمانی کی سابقہ اداکارہ نرگس پر تنقید ،علامہ ہشام الہی ظہیر کا موقف

    اداکارہ نرگس پر تہمت،عابدہ عثمانی توبہ کرے،معافی مانگے،فتویٰ جاری

    عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت،مولانا ناصر مدنی کا بیان بھی آگیا

  • 26 فلسطینی طلبا و طالبات میڈیکل تعلیم کے لئے پاکستان پہنچ گئے

    26 فلسطینی طلبا و طالبات میڈیکل تعلیم کے لئے پاکستان پہنچ گئے

    فلسطین کے 26 میڈیکل کے طلباء و طالبات کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر آمد ہوئی ہے

    ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیرا عظم پاکستان کی ہدایت پر کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے میڈیکل کے طلبا کا گرمجوشی سے استقبال کیا ،ڈاکٹر مختار برتھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر فلسطین کے میڈیکل طلبا کو پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی پیشکش کی تھی،پاکستان کے مختلف طبی اداروں میں میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم جاری رکھیں گے ،اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تباہ کاری کے بعد ان کیلے تعلیم جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے،پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس جا کر اپنے لوگوں کی خدمت کر سکیں گے ،فلسطین طلباء و طالبات کو میڈیکل کی سہولیات کی فراہمی کیلیے تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں گے،اس مشکل کی گھڑی میں فلسطینی طلبہ و طالبات کے ساتھ کھڑے ہیں ،وزیر اعظم کی ہدایت پر ان کو خوراک و رہائش کی بہترین سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    ہسپتال پر بمباری،فلسطینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ

  • فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا ، ڈارون ٹور سے باہر

    فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا ، ڈارون ٹور سے باہر

    ڈارون ۔ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا ، ڈارون ٹور سے باہر ہو گئے

    پاکستان واپسی پر میڈیکل پینل ان کی انجری کو نوعیت کا جائزہ لے گا۔آل راؤنڈر مبصر خان کو وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔فاسٹ بولر خرم شہزاد دو ون ڈے میچوں میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہونگے۔پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے شروع ہوگا۔پہلا میچ پاکستان شاہینز نے 148 رنز سے جیتا تھا۔پاکستان شاہینز ڈارون میں دو ون ڈے میچز اور ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لے گی۔

  • شہر یار آفریدی سے جیل میں چکی پسوائی جا رہی ہے، وکیل

    شہر یار آفریدی سے جیل میں چکی پسوائی جا رہی ہے، وکیل

    پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی گرفتاری کے خلاف اور طلبی سہولیات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل سے دو جون کو میڈیکل رپورٹ طلب کر لی ،وکیل شہر یار آفریدی نے عدالت میں کہا کہ شہریار آفریدی کے بچوں کو جیل میں ملنے کی اجازت دی جائے،جیل میں شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، شہریار آفریدی گرفتاری کے وقت گرے تھے ان کا بائیں بازو مفلوج ہو چکا ہے،جیل میں آٹھ بائی آٹھ کے سیل میں رکھا گیا ہے چکی پسوائی جا رہی ہے،

    اسٹیٹ کونسل نے عدالت میں کہا کہ شہریار آفریدی کو آئی نائن کے مقدمہ میں بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے، وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ شہریار آفریدی کو جیل میں اے کلاس فراہمی کی ہدایت کی جائے، شہریار آفریدی کا میڈیکل چیک اپ کرایا جائے،

    وکیل شیر افضل مروت نے کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شہریار افریدی کو 8×8 کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، دو دن پہلے بیہوش ہوگئے تھے اور جیل میں طبعی سہولیات بھی نا ہونے کے برابر ہیں۔جج صاحب سے استداء کی ہے کہ بچوں کو جیل میں ملنے کی اجازت دی جائے۔

     پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکےحق میں نہیں 

    عدالت کے گیٹوں پر پولیس کھڑی ہے آنے نہیں دیا جارہا 

    کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی واقعات کو پسند نہیں کرتا،

    ،اٹارنی جنرل روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں

  • ادویات کی قیمت میں  ایک مرتبہ 70 فیصد اضافہ کرنے کی اجازت

    ادویات کی قیمت میں ایک مرتبہ 70 فیصد اضافہ کرنے کی اجازت

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ادویات بنانے والوں کو قیمت میں اضافے کی اجازت دے دی

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق امور پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں ادویات بنانے والوں کو قیمت میں ایک مرتبہ 70 فیصد اضافہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ، پالیسی بورڈ کو تین ماہ بعد جائزہ لے کر قیمت میں کمی کے لیے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ،

    زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

    میرے کپڑے اتارے گئے،مجھے ننگا کیا گیا ،ویڈیو بنائی گئی،نیب کے پاس لیڈیز اسٹاف بھی نہیں،طیبہ گل کا انکشاف

    ای سی سی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب، سندھ اوربلوچستان کو گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے سندھ 400 روپے فی من کے حساب سے 14 لاکھ ٹن میٹرک ٹن گندم خریدے گا پنجاب 3900 روپے من کے حساب سے 35 لاکھ اور بلوچستان 3900 روپے من کے حساب سے ایک لاکھ ٹن گندم خریدے گا ،ای سی سی نے اسلام آباد پولیس کو بھرتیوں اور دیگر اخراجات کے لیے 45 کروڑ روپے تکنیکی گرانٹ دینے کی منظوری بھی دے دی

  • سفید کوٹ پہننا زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کرنے کا عزم:پروفیسر الفرید ظفر

    سفید کوٹ پہننا زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کرنے کا عزم:پروفیسر الفرید ظفر

    سفید کوٹ پہننا اپنی زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کرنے کا عزم: پروفیسر الفرید ظفر

    پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی نئی کلاسز کے سٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جو سفید کوٹ زیب تن کر رہے ہیں وہ محض ر سمی کاروائی نہیں بلکہ ایک سنجیدہ اور کٹھن سفر کا آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جذبہ انسانیت، قربانی، جرات اور احساس ذمہ داری کا سفر ہے کیونکہ سفید کوٹ پہننے کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے اپنی زندگی دوسروں کی جانیں بچانے کے لئے وقف کرنے کا راستہ منتخب کیا ہے۔ انہوں نے طلبا سے کہا کہ وہ اپنی پوری توجہ تعلیم مکمل کرنے پر مرکوز کریں اور مریضوں کو حقیقی معنوں میں اہمیت دیں اوراپنی توانائیاں میڈیکل کی تعلیم اور تحقیق میں اس مقصد کے ساتھ صرف کریں کہ دکھی انسانیت کی مدد کی جاسکے۔اس موقع پر سینئر پروفیسر صاحبان، طلبہ و طالبات اور اُن کے والدین بھی موجود تھے۔

    پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ اقبال کے شاہینوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور آپ خوش قسمت ہیں جنہیں طب کا شعبہ جوائن کرنے کا موقع ملاہے کیونکہ ہر سال لاکھوں نوجوان دکھی انسانیت کی خدمت کی تڑپ لے کر ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئے کوشش کر تے ہیں مگر انہیں کامیابی نصیب نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے فارغ التحصیل ڈاکٹرز دیار غیر میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں اور آپ کو بھی ان کے نقش قد م پر چلتے ہوئے طبی دنیا میں اپنا اور امیر الدین میڈیکل کالج کا نام روشن کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ طلبا کو جدید ریسرچ کیلئے تمام مواقع فراہم کئے جائینگے جس سے وہ مستقبل میں بہتر انداز میں دکھی انسانیت کی خدمت کرسکیں گے۔ پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ استقبالیہ تقریب میڈیکل طلبہ کے سفر کے آغاز کی علامت ہے اور اس نوبل پیشے میں شامل ہونے کی ذمہ داری اور استحقاق کا احساس پیدا کرتی ہے،پیشہ ورانہ مہارت، نگہداشت اور اعتماد کی بھی علامت ہے جو انہیں مریضوں سے حاصل کرنا ضروری ہے۔

    اس موقع پر سینئر پروفیسرصاحبان نے ایم بی بی ایس کے نئے سیشن کے طلبا کو تلقین کی کہ وہ مستقبل کے قابل با اخلاق صحت کے پیشہ ور افراد کے طور پر ابھرنے کے لئے اپنی تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں پر توجہ دیں جبکہ مطالعہ میں وقت کی پابندی کو یقینی بنانے کے لئے کالج اور ہاسٹل کے قواعد و ضوابط سے بھی طلبا کو آگاہ کیا گیا کیونکہ کالج میں حاضری اور بے قاعدگی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جاتی ہے۔پرنسپل پی جی ایم آئی نے طلبا کے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت میں مزید دلچسپی لیں اور اساتذہ سے رابطے میں رہیں۔ تقریب کے اختتام پرپرنسپل نے تمام نئے آنے والوں سے اعلی اخلاقی معیار کی تعمیل کرنے کا حلف بھی لیاجبکہ میڈیکل سٹوڈنٹس نے بھی اپنے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ امیر الدین میڈیکل کالج جیسے شاندار ادارے کی نیک نامی کا باعث بنیں گے اور انشاء اللہ ملک و قوم کی خدمت کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

  • قائمہ کمیٹی اجلاس میں افغانستان میں میڈیکل طلبہ کی تعلیم پر پابندی پر تفصیلی جائزہ

    قائمہ کمیٹی اجلاس میں افغانستان میں میڈیکل طلبہ کی تعلیم پر پابندی پر تفصیلی جائزہ

    اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوارڈینیشن کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ڈاکٹر محمد ہمایوں مہمند کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

    باغی ٹی وی : قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں 6دسمبر 2022کو منعقد ہونے والے کمیٹی اجلاس میں دی گئی سفارشات پر عملدرآمد کے علاوہ پاکستان نرسنگ کونسل ایکٹ 1973 کی مبینہ خلاف ورزی, PNC ملازمین کی جانب سے قائم کردہ بوگس اداروں کے ذریعے نرسنگ کے ہزاروں طلباء کے مستقبل کی تباہی، بدعنوانی اور غیر قانونی تقرریوں سے متعلق پبلک پیٹیشن، ڈاکٹر سلمان قاضی کی عوامی عرضداشت کے علاوہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی طرف سے میڈیکل کے طالبعلموں کے 350وظائف کی معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان میں میڈیکل طلبہ کی تعلیم پر پابندی اور پاکستانی طلبہ کی پاکستانی یونیورسٹیز میں ٹرانسفر کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ متعلقہ محکمے کے پاس کسی طالبعلم نے اپروچ نہیں کیا تاہم کمیٹی میں جو معاملہ اٹھایا گیا ہے متعلقہ محکموں سے مل کر اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ اُن بچوں کا دسمبر میں امتحان ہونا تھا اُن کا ایک سال ضائع ہو گیا ہے۔ جس پر چیئرمین قواعد وضوابط کے مطابق ہی معاملات کو حل کرنے کی ہدایت کر دی۔

    کمیٹی اجلاس میں 6دسمبر 2022کو منعقد کمیٹی اجلاس میں دی گئی سفارشات پر عملدرآمد کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ دفاتر میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ہراسگی کے معاملات کو تفصیلی دیکھ کر فیصلہ کرنا چاہئے۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہماری ہدایات تھیں کہ اسسٹنٹ رجسٹرار کو ان کے پیرنٹ محکمہ میں واپس بھیجیں۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی این سی کا قانون تو بن گیا مگر رولز ریگولیشن کا ڈرافٹ بنایا گیا مگر نوٹیفائی نہیں ہو سکے۔ اب نیا ایکٹ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور ہو چکا ہے تو نئے رولز ریگولیشن مرتب کئے جائیں گے۔

    جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بہتر یہی ہے کہ ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے جو پی این سی سے متعلقہ امور کا جائزہ لے کر رپورٹ تیار کرے۔ سینیٹر پروفیسر ڈاکٹر مہر تاج روغانی کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ممبران میں سینیٹر روبینہ خالد اور سینیٹر سردار محمد شفیق ترین شامل کئے گئے جو معاملات کا جائزہ لے کر کمیٹی کو رپورٹ پیش کرے گی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگر یہ معاملہ نہ اٹھتا تو پتہ ہی نہ چلتا کہ نرسنگ کونسل ایسے ہی چل رہی ہے۔

    صدر پی این سی نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ محکموں کو قانون کے مطابق کام کرنے کا کہا تو ان کے خلاف معاملات اٹھائے گئے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی این سی کے 2019 میں رولز کے ڈرافٹ بنائے گئے تھے مگر نوٹیفائی نہیں ہو سکے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ نرسنگ کالج کی انسپیکشن کا طریقہ کار کیا ہے اور کسی بھی کالج کیلئے کیا قواعد وضوابط ہوتے ہیں کمیٹی کو تفصیل آگاہ کیا جائے۔

    انہوں نے کہاکہ پی این سی ایک ریگولیٹری باڈی ہے۔ ان کے اندرونی جھگڑوں کی وجہ سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے ہدایت کہ کہ ہرنرسنگ کالج کا جائزہ لیا جائے اور جو قانونی طریقہ کار سے ہٹ کر کام کر رہے ہیں۔ انہیں مناسب وقت دیا جائے جس کے اندر وہ اپنے طریقہ کار کو قانون کے مطابق بہتر کریں۔

    سپیشل سیکرٹری وزارت صحت نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ معاملات کی ایف آئی اے میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جو الزامات تھے ان کا بھی جائزہ لیا جارہاہے رپورٹ آنے تک انتظار کیا جائے۔ ریکارڈ ایف آئی اے کے پاس موجود ہے۔ کمیٹی اجلاس میں صدر پی این سی کے ڈی نوٹیفائی کے احکامات بھی پیش کیے گئے۔

    چیئرمین کمیٹی نے قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا کہ یہ وزارت قانون کی طرف سے نوٹیفیکیشن کیا گیاہے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ قائمہ کمیٹی صدر پی این سی کے ڈی نوٹیفیکیشن ملنے کے بعد شازیہ ثوبیہ کا کمنٹ قائمہ کمیٹی نہیں لے سکتی۔

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ڈاکٹر سلمان قاضی کی عوامی عرضداشت کے حوالے سے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آج سی پی ایس کا سالانہ اجلاس ہو رہا ہے اور انہوں نے درخواست کی ہے کہ ان کا ایجنڈا آئندہ اجلا س میں زیر بحث لایا جائے۔ صرف بنیادی ڈھانچے میں فرق ہے۔ قائمہ کمیٹی نے معاملے کو آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا۔

    پاکستان میڈیکل کمیشن کی طرف سے میڈیکل کے طالبعلموں کے 350وظائف کی معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ جن طالبعلموں ایک دفعہ ایڈمیشن مل چکا ہے ان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جب وظائف ایوارڈ ہوا تھا اس کو جاری رکھنے کیلئے کچھ رولز بنے تھے۔ ایک طالبعلم جب فرسٹ ایئر میں وظیفہ لیتا ہے تو ایک میرٹ ہونا چاہیے جو پہلے نہیں تھا۔

    جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ وظائف ان بچوں کیلئے تھے جو مستحق اور ضرورت مند تھے۔ اگر ایک طالبعلم سپلیمنٹری میں پاس ہو جاتا ہے تو وظیفہ ملنا چاہیے اور پلان میں کم ازکم پانچ سال کا وظیفہ لازمی ہوناچاہیے آخری سال میں دیکھا جائے۔ اچھی پالیسیوں کو جاری رکھیں اور جن پالیسیوں میں کوئی مسائل ہیں ان کو بہتر بنایا جائے۔ سید ذوالقرنین کاظمی کے معاملے کے حوالے سے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وہ آئندہ اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں تاکہ ان کا موقف سن کر معاملہ کاجائزہ لیا جا سکے۔

    قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز، ڈاکٹر پروفیسر مہر تاج روغانی، ثنا جمالی، روبینہ خالد، بہرامند خان تنگی اور سردار محمد شفیق ترین کے علاوہ سپیشل سیکرٹری وزارت صحت، پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت شازیہ ثوبیہ، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن اور متعلقہ وزارت کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

  • خواتین اولاد نہ ہونے پر تعویز گنڈوں کی بجائے میڈیکل چیک اپ کو ترجیح دیں

    خواتین اولاد نہ ہونے پر تعویز گنڈوں کی بجائے میڈیکل چیک اپ کو ترجیح دیں

    جنرل ہسپتال میں خواتین کی صحت اور اُنکی خود انحصاری پر سیمینار کا انعقاد

    پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ سال نو 2023کو خواتین کے حقوق اور خود انحصاری کے طور پر منانے کی ضرورت ہے تاکہ خواتین معاشرتی ترقی اور ملکی خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کے ساتھ ساتھ نہ صرف اپنی صحت کے مسائل سے آگاہی حاصل کر سکیں بلکہ انہیں علاج معالجے اور ہیلتھ کئیر کے یکساں مواقع میسر آئیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور جنرل ہسپتال میں خوداتین کی صحت اور اُن کی خود انحصاری کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطا ب کرتے ہوئے کیا جس میں پروفیسر فہیم افضل،ڈاکٹر مصباح جاوید، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق ، ڈاکٹر مہوش الیاس اور ڈاکٹر رضوانہ طارق نے بھی اظہار خیال کیا۔سیمینار میں نوجوان ڈاکٹرز سمیت ڈاکٹر محمد صفدر، ڈاکٹر محمد مقصود اور ڈاکٹر عبدالعزیز بھی موجود تھے۔ پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ معاشرے میں خواتین بہت سے مسائل اور بیماریوں کے بارے میں کسی کو بتانے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہیں جس سے گائناکالوجی سے متعلق اُن کے امراض میں پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں جو ان کی صحت کے لئے خطرناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ امراض نسواں کے علاج کے متعلق خواتین میں خود اعتمادی پیدا کی جائے تاکہ وہ معالجین سے بروقت طبی مشورہ حاصل کر کے علاج کروا سکیں۔ڈاکٹر لیلیٰ شفیق و دیگر طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ حیض اور دوران حمل خواتین کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کے بارے میں خصوصاً نوجوان لڑکیوں کو مناسب آگاہی اور معلومات نہ ہونے کے باعث ذہنی، جسمانی اورمعاشرتی مشکلات پیش آتے ہیں جس کے لئے ضروری ہے کہ مائیں سن بلوغت کے وقت اپنی بیٹیوں کو بنیادی معلومات اور ضروری مسائل سے آگاہ کیا کریں تاکہ انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ با اعتماد طریقے سے اپنی عملی زندگی میں قدم رکھ سکیں۔

    پرنسپل پی جی ایم آئی و معروف گائناکالوجسٹ پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ خواتین اولاد نہ ہونے کی صورت میں اپنا میڈیکل چیک اپ کروانے کی بجائے تعویز گنڈوں کا سہارا لیتی ہیں جبکہ انہیں کسی اچھے ماہر امراض نسواں کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوٹرس، اووری میں غدود اور سسٹ بننا ایک عام سے بیماری بن چکا ہے جوخواتین میں نہ صرف بے قاعدگی کا باعث بنتا ہے بلکہ اولاد نہ ہونے کا ایک بڑا سبب بھی ہے تاہم خواتین کو اس کے لئے نیم حکیم کی بجائے کسی ماہر گائناکالوجسٹ سے مشورہ کر کے علاج کروانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ لیڈی ڈاکٹرز،گائناکالوجسٹ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ آگاہی کے اجتماعات منعقد کر کے نوجوان لڑکیوں کا شعور اجاگر کریں تاکہ وہ مستقبل میں اپنی صحت کا خود خیال رکھ سکیں۔ سیمینار کے اختتام پر سوالد و جواب کا بھی سیشن ہوا اور شرکاء نے جنرل ہسپتال میں اس اہم اور حساس موضوع پر سیمینار کے انعقاد کے سراہا۔

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے

    دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت

  • ملک بھرمیں میڈیکل اسٹوڈنٹس ایم ڈی کیٹ کا امتحان کل دینگے

    ملک بھرمیں میڈیکل اسٹوڈنٹس ایم ڈی کیٹ کا امتحان کل دینگے

    لاہور:ملک بھر میں میڈیکل اسٹوڈنٹس ایم ڈی کیٹ کا امتحان کل دینگے،اس حوالے سے ترجمان وزارت صحت کے مطابق میڈیکل اسٹوڈنٹس کیلئے ایم ڈی کیٹ کل ملک بھر میں 13 نومبر کو منعقد ہو رہا ہے۔ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کے امتحان کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں، امتحان میں 2 لاکھ 4 ہزار سے زائد بچے شرکت کریں گے۔

    وزیر صحت کا کہنا ہے کہ امتحانات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی پولیس و قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز کی کوششیں قابل ستائش ہیں، امتحانات کو احتساب، شفافیت، میرٹ اور صوبوں کے نصاب کو مد نظر رکھتے ہوئے پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹیز کو دیا گیا ہے۔

    عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان کے طلبا اور طالبات کے انٹری ٹیسٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کروارہی ہے، رواں سال اسلام آباد سے 21 ہزار 188 امیدوار اس امتحان میں شرکت کریں گے، جن میں 14 ہزار 656 طالبات اور 6 ہزار 532 طلباء شاملِ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے طلبہ کیلئے بارانی زرعی یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمیت فیڈرل ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے 18 تعلیمی اداروں کو بطور امتحانی مرکز نامز د کیا گیا ہے۔

    عبدالقادر پٹیل نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ کے اسٹوڈنٹس کی زیادہ تعداد بین الاقوامی سطح پر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں ہے، جس کی وجہ سے وہاں پر بھی ایک ہی دن اور وقت پر امتحان لیا جائے گا، بین الاقوامی سینٹرز میں امتحان دینے والے طلبا کی تعداد 462 ہے۔

    وزیر صحت کا کہنا ہے کہ پی ایم سی کا عملہ اور صوبائی و وفاقی میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز امتحانات کی خود نگرانی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت ثابت کرے گا کہ میڈیکل کی تعلیم ریسرچ اور پروفیشن کو سب سے زیادہ اہمیت ان 6 مہینوں میں ملی، وہ گزشتہ 4 سالوں میں نہیں ملی تھی۔

    سندھ میں میڈیکل اسٹوڈنٹس کے ایم ڈی کیٹ امتحانات کراچی میں ڈاؤ میڈیکل اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقد ہوں گے، تحریری ٹیسٹ کا دورانیہ ساڑھے 3 گھنٹے ہوگا، جو صبح 11 بجے سے شروع ہوکر ڈھائی بجے ختم ہوگا۔

    انتظامیہ کے مطابق ٹیسٹ میں موبائل سمیت ہر قسم کی الیکٹرانک ڈیوائس لے جانے پر پابندی ہوگی، اندرون سندھ کے امیدواروں کیلئے جامشورو، نوابشاہ اور خیرپور میں بھی ٹیسٹ منعقد کیئے جائیں گے، ٹیسٹ کیلئے مجموعی طور پر 43 ہزار 994 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • نشتر ہسپتال ملتان کی چھت پرلاوارث انسانی لاشیں،وائس چانسلربھی میدان میں‌ آگئے

    نشتر ہسپتال ملتان کی چھت پرلاوارث انسانی لاشیں،وائس چانسلربھی میدان میں‌ آگئے

    ملتان:نشتر ہسپتال ملتان کی چھت پر لاوارث انسانی لاشوں کو پھینکے جانے کا معاملہ ، قائم مقام وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ، شعبہ اناٹومی کی سربراہ کا موقف بھی سامنے آ گیا ، لاوارث لاشوں کو پیوٹریفیکیشن کے عمل سے گزارنے کیلئے چھت پر رکھنا ضروری ہوتا ہے،

    نشتر ہسپتال کے شعبہ اناٹومی کی چھت پر لاوارث انسانی لاشوں کو پھینکے جانے کی نشاندہی گزشتہ روز مشیر وزیراعلی پنجاب طارق زمان گجر نے دورے کے دوران کی تھی جس پر وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیا تھا اس حوالے سے قائم مقام وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے جس میں پروفیسر ڈاکٹر عباس نقوی ، ڈاکٹر غلام مصطفی اور ڈاکٹر طارق پیرزادہ شامل ہیں ،

     

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    ترجمان نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق کمیٹی کھلے آسمان کے نیچے چھت پر رکھی گئی لاوارث لاشوں کے حوالے سے تحقیقات کریگی ، تاہم ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق لاوارث لاشوں کی تدفین کیلئے سی پی او ملتان کو مراسلہ بھجوا چکے ہیں ، سی پی او کو چند ماہ قبل بھجوائے گئے مراسلہ میں ایس ایچ او ملتان کینٹ کو لاوارث لاشوں کی ایس او پیز کے مطابق تدفین یقینی بنانے کا کہا گیا ہے ،

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    اس حوالے سے شعبہ اناٹومی کی سربراہ ڈاکٹر مریم اشرف نے بھی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو تحریری طور پر معاملے پر جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سے پوسٹ مارٹم کیلئے لائی گئی لاوارث لاشوں کو فریزر میں رکھنا ناممکن ہوتا ہے ، لاشوں کی حالت اس قدر خراب ہوتی ہے کہ انہیں ٹیچنگ کے مقاصد کے لئے بھی استعمال نہیں کیا جا سکتا ، طبی اصطلاح میں پیوٹریفیکیشن کا عمل مکمل کرنے کیلئے لاشوں کو چھت پر رکھا جاتا ہے ، عمل مکمل ہونے کے بعد لاش کی ہڈیوں کو طلبا اور طالبات کو سمجھانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ، ہڈیوں نکالنے کے بعد لاشوں کی ایس او پیز کے مطابق تدفین کی جاتی ہے ،

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    جبکہ ترجمان نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ لاشوں کو چھت پر جالی سے بند کمروں میں رکھا جاتا ہے ، لاوارث لاشوں سے ٹیچنگ مقاصد کیلئے ہڈیوں کا حصول بھی قانون کے مطابق کیا جاتا ہے ، لاوارث لاشوں کی متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ذریعے تدفین کروائی جاتی ہے۔