Baaghi TV

Tag: میڈیکل طالبہ

  • لاہور: فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی طالبہ نے چھت سے کود کر خودکشی کرلی

    لاہور: فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی طالبہ نے چھت سے کود کر خودکشی کرلی

    لاہور: فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی ایک طالبہ نے کالج کی تیسری منزل کی چھت سے چھلانگ لگا دی-

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک طالبہ نےفاطمہ جناح میڈیکل کالج یونیورسٹی کے ہاسٹل کی چھت سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی، طالبہ کو سر میں شدید چوٹیں آئیں اور وہ اسپتال منتقل کیے جانے کے باوجود جانبر نہ ہو سکی، ڈاکٹر کے مطابق متاثرہ لڑکی کی شناخت 22 سالہ فریحہ کے نام سے ہوئی ہے جس کے فائنل ایئر کے پیپر ہو رہے تھے، طالبہ دماغ میں چوٹ لگنے کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

    پولیس کی جانب سے ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ طالبہ چھ ماہ سے کافی زیادہ ڈپریشن کا شکار رہتی تھی، اُس کا فائنل ایئر کا دوسرا پیپر 19 فروری کو ہونا ہے، ایک پیپر ہو چکا ہے اور دوسرے پیپر کی تیاری کر رہی تھی فریحہ کا تعلق کشمیر سے تھا اور وہ اس وقت اپنے والد کے ساتھ لاہور میں رہائش پذیر تھی صبح 7 بج کر 55 منٹ پر ون فائیو پر کال موصول ہوئی کہ ایک لڑکی نے ہاسٹل کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی ہے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

    وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کو کا رمضان میں کیا ریلیف پیکج دے رہی ہیں؟

    دوسری جانب واقعے کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جسے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہےحکومت پنجاب کو بھی واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور ذمہ داران کے تعین کے لیے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے طالبہ کی موت کے بعد تمام امتحانات ملتوی کر دیے ہیں اور 18 سے 24 فروری تک چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

    پاکستان آج نمیبیا کے خلاف اہم میچ کھیلے گا

    واضح رہے کہ رواں سال کے پہلے دو ماہ میں لاہور میں اس طرح کا یہ تیسرا واقعہ رپورٹ ہوا ہے اس سے قبل ایک 22 سالہ طالب علم نے یونیورسٹی آف لاہور میں اپنی جان لے لی تھی جبکہ ایک اور 21 سالہ طالبہ اسی یونیورسٹی میں شدید زخمی ہو گئی تھیں، جنہیں بروقت طبی امداد دے کر ان کی جان بچا لی گئی۔

    ڈی آئی خان:دہشتگردوں کا کسٹمز آفس پر حملہ، 2 اہلکار شہید 2 زخمی

  • میڈیکل کی طالبہ نے اسپتال کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

    میڈیکل کی طالبہ نے اسپتال کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

    بھارت میں میڈیکل کی طالبہ نے اسپتال کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق 21 سالہ طالبہ سرکاری سطح پر چلنے والے بی جے میڈیکل کالج میں زیر تعلیم تھی جس نے مبینہ طور پر بدھ کی صبح سوژان جنرل اسپتال کی چھت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی ختم کر لی –

    آفس میں کرسی پر بحث،ملازم نے اپنے ہی کولیگ کو گولی ماردی

    پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بدھ کی صبح 10:30 بجے پیش آیا،ایک خاتون کو یہ طالبہ پول کے پاس خون میں لت پت پڑی ملی وہ اسے علاج کیلئے اسپتال لے گئی جہاں وہ دوران علاج وفات پا گئی-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میڈیکل فرسٹ ایئر کی طالبہ تھی گزشتہ کچھ دنوں سے پڑھائی اور امتحان کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھی اور پچھلے تین چار دنوں سے وہ اکثر روتی رہتی تھی-

    امریکا میں دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

    ڈپٹی کمشنر پٹیل نے بتایا کہ والدین کی جانب سے طالبہ کو امتحان میں شرکت کرنے پر زور دیا گیا تھا چاہے تیاری بھی نہ کی ہو اور ذہنی تناؤ کی وجہ سے والدین کی جانب سے طالبہ کو ماہرین نفسیات کے پاس بھی لے جایا گیا تھا-

    پولیس کے مطابق دوران تفتیش طالبہ کے پاس سے خودکشی کرنے کے حوالے سے کوئی تحریری نوٹ بھی نہیں ملا تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    جمیل فاروقی کی اوریا مقبول جان بارے تہلکہ خیز آڈیو لیک

  • میڈیکل طالبہ کی خودکشی کا معاملہ:اپوزیشن لیڈرحلیم عادل کا ورثاء سےمکمل مدد اور تعاون کا اعلان

    میڈیکل طالبہ کی خودکشی کا معاملہ:اپوزیشن لیڈرحلیم عادل کا ورثاء سےمکمل مدد اور تعاون کا اعلان

    پی ایم سی نوابشاہ میں فائنل ایئر کی طالبہ ڈاکٹر عصمت کی مبینہ خودکشی واقعے پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اظہار افسوس کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اپوزیشن لیڈرنے ورثاء سے افسوس و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مکمل مدد اور تعاون کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ افسوس سندھ کی درسگاہیں اب مقتل گاہیں بن چکی ہیں،سندھ کی درسگاہوں سے سندھ کی بیٹیوں کی لاشیں ورثاء کو مل رہی ہیں-

    میڈیکل طالبہ کی خودکشی کا معاملہ: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نےنوٹس لے لیا

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ درسگاہوں کا ماحول خراب کرنے میں عملہ اور افسران ملوث ہیں، ڈاکٹر عصمت کے آخری خط اور ورثاء کے تحفظات پر کاروائی کی جائے، متاثرہ خاندان کو یقین دلاتے ہیں ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی-

    واضح رہے کہ پیپلز میڈیکل کالج نواب شاہ میں مبینہ بلیک میلنگ پر طالبہ کی خود کشی کے معاملے پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے نوٹس لے لیا چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی حیدر آباد اور ایس ایس پی دادو کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے چیف جسٹس نے مذکورہ دونوں پولیس افسران کو 13 جنوری کو ذاتی حثیت میں رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

    شاہ رخ جتوئی سمیت متعدد بااثر قیدیوں کی پرائیوٹ اسپتالوں میں موجودگی کا انکشاف

    خیال رہے کہ پیپلز میڈیکل کالج کی طالبہ عصمت جمیل کی بلیک میلنگ سے مبینہ خود کشی کی خبر گزشتہ دنوں میڈیا میں نشر ہوئی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیپلز میڈیکل کالج نواب شاہ کی طالبہ عصمت کی لاش گھر سے ملی تھی، لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے، رپورٹ کا انتظارہے طالبہ کے والد کی مدعیت میں 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا-

    عصمت کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹی نے خودکشی کی ہے، اس کے سینے پر گولی کا نشان ہے جبکہ 3 روز قبل طالبہ کو ہراساں کرنے کا مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔

    ایف آئی آر کے مطابق ثمن سولنگی نامی شخص عصمت کو بلیک میل کر رہا ہے، ثمن سولنگی جعلی نکاح نامہ بنوا کر عصمت کو ہراساں کر رہا ہے عصمت کے والد کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں یہ بھی لکھوایا گیا کہ ثمن سولنگی نے بیٹی کو دھمکیاں دے کر اس سے 90 ہزار روپے بھی لیے ہیں، میری بیٹی رقم ثمن سولنگی کے اکاؤنٹ میں منتقل کرتی رہی، بیٹی عصمت شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔

  • میڈیکل طالبہ کی خودکشی کا معاملہ: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نےنوٹس لے لیا

    میڈیکل طالبہ کی خودکشی کا معاملہ: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نےنوٹس لے لیا

    پیپلز میڈیکل کالج نواب شاہ میں مبینہ بلیک میلنگ پر طالبہ کی خود کشی کے معاملے پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے نوٹس لے لیا۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی حیدر آباد اور ایس ایس پی دادو کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے چیف جسٹس نے مذکورہ دونوں پولیس افسران کو 13 جنوری کو ذاتی حثیت میں رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

    بابا مجھے معاف کردینا:آپ کی بیٹی مجبورہے:خودکشی کرنے والی میڈیکل کی طالبہ کا…

    خیال رہے کہ پیپلز میڈیکل کالج کی طالبہ عصمت جمیل کی بلیک میلنگ سے مبینہ خود کشی کی خبر گزشتہ دنوں میڈیا میں نشر ہوئی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیپلز میڈیکل کالج نواب شاہ کی طالبہ عصمت کی لاش گھر سے ملی تھی، لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے، رپورٹ کا انتظارہے طالبہ کے والد کی مدعیت میں 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا-

    گھر کے قریب سےکیوں گزرے؟ ملزمان نے شخص کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    عصمت کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹی نے خودکشی کی ہے، اس کے سینے پر گولی کا نشان ہے جبکہ 3 روز قبل طالبہ کو ہراساں کرنے کا مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔

    ایف آئی آر کے مطابق ثمن سولنگی نامی شخص عصمت کو بلیک میل کر رہا ہے، ثمن سولنگی جعلی نکاح نامہ بنوا کر عصمت کو ہراساں کر رہا ہے عصمت کے والد کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں یہ بھی لکھوایا گیا کہ ثمن سولنگی نے بیٹی کو دھمکیاں دے کر اس سے 90 ہزار روپے بھی لیے ہیں، میری بیٹی رقم ثمن سولنگی کے اکاؤنٹ میں منتقل کرتی رہی، بیٹی عصمت شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد ایک ملزم گرفتار ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    عصمت کی جانب سے والدین کو لکھا گیا آخری خط بھی سامنے آئے تھا جس میں کہا گیا کہ آپ دونوں سے معافی چاہتی ہوں، آپ کو بہت دکھ ہو گا لیکن میں کمزور ہو گئی ہوں، مجھے معاف کر دیجیےگا۔

    پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد اور ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی افغانستان میں…