Baaghi TV

Tag: میڈیکل کالج

  • پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافہ غیر قانونی قرار

    پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافہ غیر قانونی قرار

    لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کے متعلق بڑا فیصلہ جاری کردیا

    عدالت نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے سٹڈی پروگرام کے دوران فیس میں اضافہ کو غیر قانونی قرار دے دیا ،عدالت نے بنیادی حقوق کے فیصلوں کے اردو ترجمہ کے متعلق بھی حکم کو آرڈر کا حصہ بنایا ہے ،جسٹس شاہد جمیل خان نے جوڈیشل ایکٹوزیم پینل کی درخواست پر 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا

    عدالت نے تحریری فیصلہ میں کہا کہ شہریوں کو معیاری تعلیم ،ادویات ،کی فراہمی ریاست کی زمہ داری ہے پرائیوٹ میڈیکل کالجز نے سمسٹر کے دوران فیسوں میں اضافہ کردیاپرائیوٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی فیسوں میں اضافے کا اقدام کالعدم قرار دیا جاتا ہے پاکستان میڈیکل کونسل اس بات کو یقینی بنائے کہ میڈیکل کالجز اضافی اور غیر اعلانیہ فیسیں وصول نہ کرے ,پی ایم ڈی سی یقینی بنائے کہ کالجز صرف وہی فیسیں وصول کر جو 2022 کے سیشن شروع ہوتے مقرر کی گئی تھی عدالتی مشاہدہ ہے کہ مفاد عامہ کے کیسز کا فیصلہ انگریزی میں ہونے کے باعث عام عوام کی بڑی تعداد سمجھنے سے محروم رہتی ہے

    پی ایم ڈی سی کے میڈیکل کالجز میں داخلہ کے قواعد و ضوابط پر عدالت کا اہم حکم

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

  • فضائیہ میڈیکل کالج کاپہلا کانووکیشن:ائیر یونیورسٹی اسلام آباد میں انعقاد

    فضائیہ میڈیکل کالج کاپہلا کانووکیشن:ائیر یونیورسٹی اسلام آباد میں انعقاد

    اسلام آباد:فضائیہ میڈیکل کالج کے پہلے کانووکیشن کا ائیر یونیورسٹی اسلام آباد میں انعقاد ہوا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

    صدر مملکت نے کیا شہر قائد میں نئے تعمیر شدہ فضائیہ روتھ فاؤ میڈیکل کالج کا افتتاح

    مین آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی نے یونیورسٹی کے پروفیشنل امتحانات میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو طلائی، چاندی اور کانسی کے تمغوں سے نوازا۔ طلباء جنہوں نے ہر مضمون میں اعلیٰ نمبر حاصل کیئےانہیں بھی طلائی تمغوں سے نوازا گیا۔ جبکہ ڈاکٹر سعد اظہر ملک ایم بی بی ایس میں 20 تمغے حاصل کرکے بہترین گریجوایٹ قرار پائے

    فیڈرل بورڈ کے میٹرک انٹر نتائج میں افواج پاکستان کے تعلیمی اداروں نے میدان مار لیا…

    ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سعد اظہر ملک ایم بی بی ایس میں 20 تمغے حاصل کرکے بہترین گریجوایٹ قرار پائے۔

    حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے فضائیہ میڈیکل کالج اسلام آباد میں دی جانے والی تعلیم کے اعلٰی معیار کو سراہا۔ انہوں نے اس امر کا اظہار بھی کیاکہ فضائیہ میڈیکل کالج کو صف اول کے میڈیکل کالجوں کی فہرست میں شامل رہنے کے لیے تعلیم کی ایسی جدید تدریسی حکمت عملیوں کو شامل کرنا ہو گا جو پیچیدہ طبی علوم کی وضاحت میں مددگار ثابت ہوں۔ ائیر چیف نے کہا کہ “نینو ٹیکنالوجی، روبوٹک سرجری، پرسنلائیزڈ میڈیسن اور وسیع سپیکٹرم آرگن ٹرانسپلانٹ آج کے ہیلتھ کیئر سسٹم کی پہچان ہیں” ۔

    انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ میڈیکل گریجویٹس کو صحت کو درپیش موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے علم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔اس تقریب میں مسلح افواج کے اعلیٰ حکام، سول سوسائٹی کے سینئر اراکین، میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، پرائیویٹ و سول میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز اور طلباء کے والدین نے بھی شرکت کی۔

  • میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی کا معاملہ:بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی کا معاملہ:بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    دادو میں پیپلزمیڈیکل کالج کی طالبہ عصمت جمیل کی مبینہ خودکشی سے متعلق کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عصمت جمیل کی مبینہ خودکشی کیس میں مرکزی ملزم شمن سولنگی کا بیٹا، بلیک میلنگ میں ملوث فیضان سولنگی گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دیگر 2 ملزمان شمن سولنگی اور امداد سولنگی اب تک فرار ہیں۔

    بابا مجھے معاف کردینا:آپ کی بیٹی مجبورہے:خودکشی کرنے والی میڈیکل کی طالبہ کا…

    خیال رہے کہ 8 جنوری کو دادو میں پیپلز میڈیکل کالج نواب شاہ میں چوتھے سال کی طالبہ عصمت نے اپنےگھر میں بلیک میلنگ سے تنگ آکر مبینہ خودکشی کرلی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پیپلز میڈیکل کالج نواب شاہ کی طالبہ عصمت کی لاش گھر سے ملی تھی، لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے، رپورٹ کا انتظارہے طالبہ کے والد کی مدعیت میں 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا-

    میڈیکل طالبہ کی خودکشی کا معاملہ: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نےنوٹس لے لیا

    عصمت کے والدین کا کہنا تھا کہ بیٹی نے خودکشی کی ہے، اس کے سینے پر گولی کا نشان ہے جبکہ 3 روز قبل طالبہ کو ہراساں کرنے کا مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔

    ایف آئی آر کے مطابق ثمن سولنگی نامی شخص عصمت کو بلیک میل کر رہا ہے، ثمن سولنگی جعلی نکاح نامہ بنوا کر عصمت کو ہراساں کر رہا ہے عصمت کے والد کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں یہ بھی لکھوایا گیا کہ ثمن سولنگی نے بیٹی کو دھمکیاں دے کر اس سے 90 ہزار روپے بھی لیے ہیں، میری بیٹی رقم ثمن سولنگی کے اکاؤنٹ میں منتقل کرتی رہی، بیٹی عصمت شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔

    عصمت کی جانب سے والدین کو لکھا گیا آخری خط بھی سامنے آئے تھا جس میں کہا گیا کہ آپ دونوں سے معافی چاہتی ہوں، آپ کو بہت دکھ ہو گا لیکن میں کمزور ہو گئی ہوں، مجھے معاف کر دیجیےگا۔

    سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ گرفتار