Baaghi TV

Tag: میکال ذوالفقار

  • زارا شیخ کے مشرقی انداز سے متاثر ہوا تھا،میکال ذوالفقار

    زارا شیخ کے مشرقی انداز سے متاثر ہوا تھا،میکال ذوالفقار

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار نے حال ہی میں اپنی ساتھی اداکارہ زارا شیخ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی ہے-

    باغی ٹی وی : میکال ذوالفقار نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں ان سے یہ سوال کیا گیا کہ ماضی میں ان کی زارا شیخ سے بہت اچھی دوستی تھی، کیا اس میں کوئی حقیقت ہے؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے میکال ذوالفقار نے کہا کہ یہ ان کے کیریئر کے ابتدائی دنوں کی بات ہے، جب ا ن کی عمرلگ بھگ 20 یا 21 سال کےدرمیان تھی اور زارا شیخ بھی ان سے کچھ بڑی تھیں، دونوں کے درمیان تقریباً تین سال کا فرق تھا۔

    اداکار نے بتایا کہ وہ انگلینڈ سے پاکستان واپس آئے تھے، اور چونکہ ان کا بچپن انگلینڈ میں گزرا تھا، وہاں وہ اکثر گوری لڑکیوں سے ملے تھے، پاکستان آ کر جب انہوں نے زارا شیخ سے ملاقات کی، تو ان کا مشرقی انداز ان کے لیے نیا اور دلچسپ تھا، جس سے وہ بہت متاثر ہوئے۔

    ٹرمپ انتظامیہ نے وائس آف امریکا کے ملازمین کی برطرفیاں شروع کردیں

    میکال ذوالفقار نے وضاحت دی کہ انہوں نے زارا شیخ کے ساتھ کئی پروجیکٹس پر کام کیا، لیکن بدقسمتی سے زارا شوبز کی دنیا میں زیادہ کامیاب نہ ہو سکیں اور انکا کیریئر زیادہ عرصہ قائم نہیں رہ سکاحالانکہ وہ ایک ٹیلنٹڈ اداکارہ تھیں اور ان میں بےشمار صلاحیتیں تھیں، زارا کی آواز بہت اچھی تھی، اور وہ اس معاملے میں ان کی حوصلہ افزائی کرتے تھے، کیونکہ خود انہیں بھی موسیقی سے بہت شغف تھا یہی وجہ تھی کہ دونوں کی دوستی بہت مضبوط ہوئی، تاہم یہ تعلق زیادہ عرصہ تک برقرار نہ رہ سکا اور بعد میں دونوں کی ملاقات بھی نہیں ہو سکی۔

    پیش نہ ہونے پر گرفتاری کی دھمکیاں،تفتیشی نہ آئے تو کچھ نہیں، علیمہ خان

  • دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا

    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا

    میکال ذاولفقار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی زبردست کامیابی سے دوسری پاکستانی فلموں کو بھی فائدہ ہو گا. بہت جلد میری فلم منی بیگ گارنٹی بھی سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے مجھے بہت امید ہے کہ یہ فلم بھی اچھا بزنس کریگی. لوگ فواد خان کو دیکھنا چاہتے ہیں ، اور فواد ہماری فلم میں بہت اہم کردار ادا کررہے ہیں. میکال نے کہا کہ ہمارے ہاں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اس کی مثال مولا جٹ ہے اس فلم نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ پاکستان میں اعلی کام کرنے والے بھی موجود ہیں اور ہمارے ہاں بھی بین الاقوامی معیار کا کام ہو رہا ہے. میکال نے مزید کہا کہ صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کا ہمیشہ ہی تجربہ بہت خوشگوار رہا ہے. ہمارا ڈرامہ فراڈ چل رہا ہے اس میں بھی ہماری جوڑ ی

    جو بہت پسند کیا جا رہا ہے. اب ہم ویب سیریز منڈی میں‌بھی ایک ساتھ کام کررہے ہیں امید ہے کہ لوگوں کو ہمیں ایک بار پھر ساتھ دیکھ کر بہت اچھا لگے گا . میکال نے مزید کہا کہ میرا نیا پراجیکٹ بطور پرڈیوسر بہت جلد شروع ہونے والا ہے. یاد رہے کہ میکال ذولفقار نے ماڈلنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیااور اس کے بعد اداکاری میں اپنا نام بنایا.

  • ویب سیریز منڈی کی لاہور میں شوٹنگ جاری

    ویب سیریز منڈی کی لاہور میں شوٹنگ جاری

    ویب سیریز منڈی کی لاہور میں شوٹنگ جاری ہے. آج لاہور میں‌ اس ویب سیریز کی شوٹنگ مین‌ شہر میں‌ ہوئی . سیٹ پر عثمان پیرزادہ ، میکال ذاولفقار ،وہاج علی اور عینی جعفری تھیں . عثمان پیرزادہ اس ویب سیریز میں ایک سیاستدان کا کردار کررہے ہیں.آج جو سین شوٹ ہوئے اس میں عثمان پیرزادہ کو پولیس کی حراست میں دیکھا جا سکتا ہے اور وہ ہتھکڑی پہنے ہوئے نیب عدالت سے باہر نکل رہے ہوتے ہیں. عینی جفعری نے بھی اپنے سینز ریکارڈ‌کروائے . اس موقع پر وہاج علی اور میکال ذاولفقار نے بھی اپنے سینز ریکارڈ‌کروائے .صبا قمر کا سیٹ پر کام نہیں‌تھا.ویب سیریز کا پینسٹھ فیصد کام مکمل ہو چکا ہے. ڈرامہ اب تک قصور ،لاہور اور اس کے گردو نواح کے علاقوں میں

    شوٹ ہو رہا ہے. یہ اپنی نوعیت کی پاکستان میں‌بننے والی پہلی ویب سیریز ہے جس پر کافی پیسہ لگایا گیا ہے. یہ بڑے بجٹ کی ویب سیریز ہے .آج سے پہلے کبھی بھی اس بجٹ کی ویب سیریز کم از کم پاکستان میں تیار نہیں‌ہوئی. اس میں‌جس قسم کے ڈائیلاگز بھی بولے گئے ہیں وہ پہلے کبھی ہمارے ڈرامہ آرٹسٹوں کے منہ سے نہیں سنیں گئے ہوں گے. منڈی میں‌صبا قمر ، میکال ذاولفقار ، وہاج علی ، عثمان پیرزادہ و دیگر شامل ہیں. شائقین اس ویب سیریز کو دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں .

  • ویب سیریز منڈی کی لاہور میں شوٹنگ جاری

    ویب سیریز منڈی کی لاہور میں شوٹنگ جاری

    اداکارہ صبا قمر جن کی اس برس فلم کملی ریلیز ہوئی اس فلم میں ان کی اداکاری نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ صبا کا اداکاری میں کوئی ثانی نہیں ہے. ویسے تو صبا کی آن سکرین جوڑی بہت سارے فنکاروں‌کے ساتھ سراہی جاتی ہے لیکن میکال ذوالفقار کے ساتھ ان کی جوڑی کو بے حد پذیرائی ملتی ہے. ان دونوں‌کا آج کل ڈرامہ سیریل فراڈ چل رہا ہے جسے شائقین بے حد پسند کررہے ہیں. ان کے مداحوں کے لئے ایک اور خوشخبری ہے کہ صبا اور میکال کو ایک بار پھر سے دیکھ سکیں گے جی ہاں اس بار دونوں‌کو ایک ویب سیریز میں دیکھا جائیگا اس ویب سیریز کا نام منڈی ہے. ویب سیریز کی شوٹنگ مسلسل لاہور میں‌جاری ہے. اس ویب سیریز میں‌ میکال اور صبا کی لُکس کی تصاویر

    حال ہی میں جاری ہوئی ہیں. ان تصاویر میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں‌ہی سیاستدان کے کردار کرتے نظر رہے ہیں.
    ویب سیریز میں میکال ذوالفقار کے علاوہ نئیر اعجاز،عثمان پیر زادہ اور عینی جعفری سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔اس پراجیکٹ کے ڈائریکٹر اویس خان بھی ہیں۔جب سے اس ڈرامے کی تصاویر جاری ہوئی ہیں صبا اور میکال کے پرستار اس ویب سیریز کو دیکھنے کےلئے بے چین ہیں . صبا قمر کا جس قسم کا حلیہ ہے اس کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہ مریم نواز کا کردار کررہی ہیں باقی تو ویب سیریز دیکھ کر ہی پتہ چلے گا کہ جو اندازے لگائے جا رہے ہیں‌وہ کس حد تک درست ہیں.

  • منی بیگ گارنٹی کا ٹیزر جاری کر دیا گیا

    منی بیگ گارنٹی کا ٹیزر جاری کر دیا گیا

    فلم منی بیگ گارنٹی کا آفیشل ٹیزر آج صبح جاری کر دیا گیا ہے.ٹیزر یوٹیوب پر دسیتاب ہے، ٹیزر کو کافی پسند کیا جا رہا ہے. فیصل قریشی کی ڈائریکشن میں بنی اس فلم میں فواد خان، عائشہ عمر، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، جاوید شیخ، حنا دلپذیر اور کرکٹ سٹار وسیم اکرم اور شنیرا اکرم جلوہ گر ہو رہے ہیں. فلم کا پہلا آفیشل ٹیزر تو جاری کر دیا گیا ہے لیکن فلم اگلے برس اپریل کے مہینے میں ریلیز کی جائیگی. فلم کی ریلیز کا شائقین بے چینی سے انتظار کررہے ہیں.فواد خان ، شنیرا اکرم اور وسیم اکرم مہمان کے طور پر فلم میں دکھائی دیں گے. فیصل قریشی جو کہ فلم

    ڈائریکٹر ہیں ان کی بطور ڈائریکٹر یہ پہلی فلم ہے جبکہ اس سے قبل انہوں نے لا تعداد کمرشلز بنائے . ٹی وی ڈرامے بھی ڈائریکٹ کئے. ان کے کام کا انداز کافی مختلف ہے . ان کی کامیڈی ٹائمنگز کا کوئی ثانی نہیں ہے. فیصل قریشی نہایت ہی پروفیشنل ہیں انہیں معلوم ہے کہ کس طر ح سے کسی آرٹسٹ سے کام لینا ہے یا کس طرح‌ سے شائقین کی توجہ برقرار رکھنی ہے.یاد رہے کہ فلم کا پہلا پوسٹر تین چار دن پہلے ریلیز کیا گیا اور آج فلم کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے فلم گو کہ اگلے سال اپریل کے مہینے میں‌ ریلیز ہوگی لیکن پرموشن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں.

  • میکال ذوالفقار کی سابقہ اہلیہ شوہر اور یوٹیوبرز پر برس پڑیں

    میکال ذوالفقار کی سابقہ اہلیہ شوہر اور یوٹیوبرز پر برس پڑیں

    اداکار و ماڈل میکال ذوالفقار علی جن کی شادی سارا بھٹی سے ہوئی تھی دونوں کی شادی چھ سال تک رہی، اس کے بعد انہوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی. دونوں‌کی دو بیٹیاں بھی ہیں جو کہ والد میکال کے ساتھ ہی رہتی ہیں. حال ہی میں سارا بھٹی اپنے سابق شوہر میکال اور کچھ یوٹیوبرز پر برس پڑی ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرے سابق شوہر مجھے اگر غیر ذمہ داری بیوی کہتے ہیں تو غلط کہتے ہیں اور کچھ یوٹیوبرز اگرایسے تاثر کو مضبوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو وہ غلط کررہے ہیں. سچ تو یہ ہے کہ میں نے بطو بیوی ہر طرح کا تعاون کیا میں بہت ہی ذمہ داری والدہ تھی.مجھ پر بری ماں ہونے

    کے الزامات لگانے والوں‌کو شرم آنی چاہیے. یاد رہے کہ میکال اور سارا کی علحدگی کے بعد واضح طور پر وجوہات سامنے تو نہیں آئیں تھیں لیکن یہ باتیں ضرور نکلیں تھیں کہ سارا بھٹی شوبز میں آنا چاہتی تھیں اور میکال ان کے اس شوق کے خلاف تھے. علیحدگی کے بعد سے سارا نہ صرف شوبز میں آئی ہیں بلکہ کچھ ڈراموں میں اداکاری بھی کی ہے .سارا اداکارہ ہونے کے ساتھ میک اپ آرٹسٹ اور ڈیزائنر بھی ہیں،انہوں نے سائیکالوجی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔جبکہ میکال ذوالفقار ڈراموں میں شہرت حاصل کرنے کے بعد پروڈکشن کی طرف آگئے ہیں اور ان کے پروڈکشن ہاؤس میں بہت سے ڈرامے زیر تکمیل ہیں ان کا حال ہی میں قلندر کے نام سے ڈرامہ شوٹ ہو رہا ہے.

  • بالی وڈ کی فلم رد کرنے کی وجہ کو ایشو بنا دیا گیا ہے:احسن خان

    بالی وڈ کی فلم رد کرنے کی وجہ کو ایشو بنا دیا گیا ہے:احسن خان

    اداکار احسن خان جنہوں نے حال ہی میںایک انٹرویو میں سوال کئے جانے پر جواب دیا کہ میں نے بالی وڈ کی فلم اپنے ہنی مون کی وجہ سے رد کی تھی اور میکا ل نے بعد میں یہ فلم کی ۔اس کے بعد ایک کنٹرورسی نے جنم لیا کسی نے کچھ کہا تو کسی نے کچھ ۔احسن خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں نے جو بالی وڈ فلم چھوڑی تھی اس میں اکشے کمار سرے سے ہی نہیں تھے غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کہ اس فلم میں اکشے کمار تھے اور میرا کام بہت اہم ہے میں مانتا ہوں لیکن کہیں پر کبھی کبھی ذاتی زندگی کو بھی دیکھنا پڑتا ہے اور جب مجھے بالی وڈ کی فلم آفر ہوئی میری نئی نئی شادی ہوئی تھی تو میں نے فلم کرنے سے انکار کر دیا اور ہنی مون پر چلا گیا ۔میکال نے اگر یہ فلم کر لی تو کیا ہوا؟ احسن کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا دور ہے جس کا جو دل کرتا ہے وہ لکھ دیتا ہے بول دیتا ہے بھئی پہلے کسی کی بات پوری توجہ سے سن لیا کریں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں نے جو فلم چھوڑی تھی اس میں اکشے کمار بالکل بھی نہیں تھے ۔
    یاد رہے کہ آج کل احسن خان کا ڈرامہ سیریل فراڈ چل رہا ہے ان کے پرستار ہر بار کی طرح ان کے اس رول کو بھی سرا ہ رہے ہیں احسن اس ڈرامے میں منفی کردار کے زریعے سامنے آئے ہیں ان کے ساتھ کملی فلم کی ہیروئین صبا قمر نظر آرہی ہیں۔

  • ظالم میکال ذوالفقار نے مدیحہ امام کو پہنا دی ہتھکڑی

    ظالم میکال ذوالفقار نے مدیحہ امام کو پہنا دی ہتھکڑی

    ڈرامہ سیریل” چوراہا” میں میکال ذوالفقار اور مدیحہ امام ایک ساتھ نظر آئیں گے. ڈرامے کا ایک پوسٹر دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ کہانی کچھ مختلف ہے پوسٹر میں مدیحہ امام ہتھکڑی پہنے ہوئے ہیں اور میکال شدید غصے سے انکی طرف دیکھ رہے ہیں. اس پوسٹر کو دیکھنے کے بعد شائقین بے صبری سے ڈرامے کے آن ائیر ہونے کے منتظر ہیں. اسد صدیقی جو کہ اداکارہ زارا نور عباس کے شوہر ہیں زارا نور عباس اسماعباس کی بیٹی ہیں وہ بھی اس ڈرامے میں میکال اور مدیحہ امام کے ساتھ نظر آئیں گے.تینوں ایک عرصے سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور تینوں‌ ہی باصلاحیت ادکاار ہیں یقینا ان تینوں‌ کی سکرین پر کیمسٹری جادو جگائے گی.

    دیگر کاسٹ میں عائشہ گل، اریشہ راضی، عائشہ مرزا بہروز سبزواری، بشری انصاری ، اومی بٹ ، صاحمید اور شبیر جان کے نام قابل زکر ہیں. ڈرامے کی کہانی ایڈیشن ادریس مسیح نے لکھی ہے،جبکہ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی پرڈیوسراو ڈائریکٹر احسن طالش ہیں.احسن طالش بلاشبہ ایک منجھے ہوئے ڈائریکٹر ہیں ان کے ڈائریکشن میں بننے والے ڈراموں‌کو شائقین خاصا پسند کرتے ہیں یقینا ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی یہ ایسی ہی شاہکار چیز بنائیں گے جس کو لوگ نہ صرف سراہیں گے بلکہ یاد رکھیں گے.واضح رہے کہ ”چوراہا” 13 جون سے آن ائیر ہوگا.

  • ڈرامہ سیریل ”فراڈ” کی لاہور میں شوٹنگ جاری

    ڈرامہ سیریل ”فراڈ” کی لاہور میں شوٹنگ جاری

    ڈرامہ سیریل ”فراڈ” جو حال ہی میں آن ائیر ہوا ہے اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے پہلی قسط سے ہی ڈرامہ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے. اس ڈرامے کی شوٹنگ لاہورجاری ہے جبکہ ڈرامہ آن ائیر جا چکا ہے اور اسکی پہلی قسط نے ہی دھوم مچا دی ہے. ثاقب خان کی ڈائریکشن میں بننے والے اس ڈرامے میں صبا قمر،احسن خان اور میکال ذوالفقار مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں.میکال اور صبا کی جوڑی کو ماضی میں‌ خاصا سراہا گیا کافی عرصے کے بعد دونوں ایکساتھ نظر آرہے ہیں.صبا قمر چھوٹی سکرین سے غائب تھیں ان کے پرستار ان کو دیکھنا چاہتے تھے ڈرامے کی پہلی قسط آن ائیر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صبا کے پرستاروں نے اداکارہ کو چھوٹی سکرین پر ویلکم بیک کہنے کے ساتھ ساتھ ان کی اداکاری کو سراہا. .ڈرامے کی کہانی کی شروعات بیٹی کے رشتے کو رد کر دینے سے ہوتی ہے کہانی کی بنت کافی اچھی لگ رہی ہے زینجبل عاصم شاہ نے اسے لکھا ہے.میکال کا ایک سوال کے جواب میں اس ڈرامے کے ھوالے سے کہنا تھا کہ آپ لوگ ڈرامہ دیکھیں گے تو پتہ چلے گا کہ میرا جو کردار ہے وہ لوگوں‌کو دھوکہ دیتا ہے یا دھوکہ کھاتا ہے. احسن خان جو بظاہر منفی کردار نبھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں کافی عرصے سے ایسے پراجیکٹ کی تلاش میں تھا.