Baaghi TV

Tag: میکا سنگھ

  • میکا سنگھ نے دس منٹ میں ڈیڑھ کروڑ کما لئے

    میکا سنگھ نے دس منٹ میں ڈیڑھ کروڑ کما لئے

    دلیر سنگھ مہدی کے بھائی میکا سنگھ مہدی جنہوں نے حال ہی میں‌ بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی منگنی کی تقریب میں شرکت کی اس تقریب میں بالی وڈ‌کے نامور اداکاروں نے شرکت کی جن میں‌سلمان خآن اور شاہ رخ کے نام قابل زکر ہیں. میکا سنگھ کو منگنی کی اس تقریب میں خاص پرفارمنس کے لئے مدعو کیا گیا تھا ، کہا جا رہا ہے کہ میکا نے صرف دس منٹ کے پرفارمنس کے لئے ڈیڑھ کروڑ‌روپے معاوضہ لیا. یوں میکا سنگھ نے دس منٹ میں ڈیڑھ کروڑ کما لئے. یاد رہے کہ نیتا امبانی اور مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی رادھیکا مرچنٹ سے منگنی کی تقریب راجستھان کے شری ناتھ جی مندر میں منعقد کی گئی، اس موقع پر امبانی اور مرچنٹ خاندان کے افراد اور دوست

    موجود تھے۔ تقریب میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی دیکھے گئے. میکا سنگھ بھارت کے ایسے گلوکار ہیں جن کے ساتھ ہر وقت کوئی نہ کوئی کنٹرورسی جڑی رہتی ہے. تاہم ان کے گیت بہت پسند کیے جاتے ہیں. ان کے گائے ہوئے گیت بالی وڈ کے نامور فنکاروں پر پکچرائز ہو چکے ہیں. میکا کے کیرئیر کی سب سے بڑی کنٹرورسی راکھی ساونت کے ساتھ ہوئی جسے آج تک لوگ بھول نہیں سکے.

  • انسانی سمگلنگ کیس میں دلیرمہندی کو انکی سزا کے خلاف سٹے آڈر مل گیا

    انسانی سمگلنگ کیس میں دلیرمہندی کو انکی سزا کے خلاف سٹے آڈر مل گیا

    بھارتی پنجابی گلوکار دلیر مہدی جن کو بھارت اور پاکستان میں یکساں مقبولیت حاصل ہے وہ پھنسے ہوئے ہیں انسانی سمگلنگ کے کیس میں. انسانی سمگلنگ کا کیس گلوکار دلیر مہدی پر 2003 میں بنا تھا، بعد ازاں ان کے دہلی والے آفس میں چھاپہ مارا گیا انہیں عدالت کی طرف سے دو سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی. دلیر مہدی گزشتہ ڈھائی ماہ سے جیل میں قید تھے لیکن ان کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے کیونکہ ہریانہ ہائیکورٹ نے دلیر مہدی کی سزا کے خلاف اسٹے آڈر جاری کر دیا ہے. یوں دلیر مہدی کو عدالت کی جانب سے ایک بڑا ریلیف مل گیا ہے اور

    ساتھ ہی دلیر مہدی کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے. انسانی سمگلنگ کیس میں ان کے بھائی میکا کا نام بھی آچکا ہے. یاد رہے کہ گلوکار دلیر مہدی جب سے جیل میں تھے ان پرستار خاصے مایوس تھے وہ اپنے پسندیدہ گلوکار کو سلاخوں کے پیچھے دیکھ کر کافی رنجیدہ تھے تاہم اب ان کے پرستار کافی خو دکھائی دے رہے ہیں. دلیر مہدی کے کریڈٹ پر نامور پنجابی گیت ہیں انہوں پاکستانی گلوکاروں کے پنجابی گیتوں کی بھی کافی بار کاپی کیا، اس کے باوجود دلیر مہدی اپنا ایک خاص انداز رکھتے ہیں جو انہیں دوسروں سے ممتاز کرتا ہے.

  • میکا سنگھ کیوں ہوئے پریشان

    میکا سنگھ کیوں ہوئے پریشان

    سدھو موسے والا کے قتل کے بعد بھارت کی سلیبرٹیز خصوصی طور پر گلوکاروں میں خوف و ہراس کی ایک فضا بنی ہوئی ہے ، ہر کوئی پریشان ہے ۔میکا سنگھ کہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں گلوکاروں کو گینگسٹرز سے شدید خطرات لاحق ہیں ۔ایک گلوکار کا دن دیہاڑے بے دردی سے قتل کر دیا گیا جو کہ بہت ہی افسوسناک ہے اور یہ قتل پنجابی گلوکارں کے لئے ایک قسم کی ویک اپ کال ہے ۔میکا سنگھ نے کہا کہ صرف سدھو موسے والا کو ہی نہیں بلکہ بہت سارے دوسرے گلوکاروں کو بھی قتل کی دھمکیاں ملی ہیں جن میں گِپی گریوال اور منکریت اولکھ کا نام قابل ذکر ہے۔ ہم ممبئی کے انڈر ورلڈ کا نام سنتے تھے لیکن اب تو پنجاب میں بھی انڈر ورلد دیکھ رہے ہیں۔

    میکا سنگھ نے مزید کہا کہ جیسے ہی کوئی گلوکار ہٹ ہوتا ہے یا اس کے پاس پیسے آتے ہیں تو اس کو دھمکیاں ملنا شروع ہوجاتی ہیںجو پیسے دیتا رہے اسکی جان محفوظ رہتی ہے جو نہ دے وہ موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے ۔پنجابی گلوکاروں کی جان کو اس وقت شدید خطرات لاحق ہیں ۔کاش میں اپنی آخری ملاقات میں سدھو موسے والا کو ممبئی منتقل ہونے کا کہہ دیتا حالانکہ میری ان سے آخری ملاقات مئی کے مہینے میں ہوئی تھی ۔وہ جب میرے گھر ممبئی مجھے ملنے کے لئے آئے تو ان کی خوشی کی انتہا نہیں تھی کہ وہ اکیلے سفر کرکے میرے گھر تک پہنچے ہیں اور انہیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا اسی ملاقات میں انہوں نے مجھ سے جان کو لاحق

  • اسے کہتے ہیں پاکستان دشمنی :پاکستان میں پرفارم کرنے پر بھارت میں میکا سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان

    اسے کہتے ہیں پاکستان دشمنی :پاکستان میں پرفارم کرنے پر بھارت میں میکا سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان

    نئی دہلی : پاکستان میں گانا گانا بھارتی گلوکار کو مہنگا پڑا، تمام بھارتی فلم انڈسٹریز نے میکا سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا . اطلاعات کے مطابق بھارتی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائزنے پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر بھارتی گلوکار میکا سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ گلوکار پر مستقبل میں کسی بھی قسم کے میوزک یا فلمی پروجیکٹ کا حصہ بننے پر زندگی بھر کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    ایف ڈبلیو آئی سی ای تنظیم نے اپنے بیان میں مزید لکھا کہ ‘بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری تنازع کے باوجود میکا سنگھ کا پاکستان میں پرفارم کرنا ان کے لیے باعث شرمندگی ہے۔تنظیم نے تمام پروڈیوسرز، میوزک ڈائریکٹرز، آل انڈیا ریڈیو، ایف ایم انڈیا، میوزک اور ریکارڈنگ کمپنیز، نیشنل ٹی وی اور سیٹلائٹ چینلز سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی میکا سنگھ کے ساتھ کسی قسم کا کام نہ کریں۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ تنظیم نے بیان میں انتباہ کرتے ہوئے لکھا کہ جو بھی میکا سنگھ کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کرے گا اس کا بائیکاٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ وہ بھارت میں کسی بھی انٹرٹینمنٹ سے تعلق رکھنے والی تنظیم کو میکا سنگھ کے ساتھ کام نہیں کرنے نہیں دیں گے اور اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو اسے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔