Baaghi TV

Tag: میکسیکو سٹی

  • میکسیکو سٹی تیزی سے زمین میں دھنس رہا ہے

    میکسیکو سٹی تیزی سے زمین میں دھنس رہا ہے

    میکسیکو کا دارالحکومت میکسیکو سٹی تیزی سے زمین میں دھنس رہا ہے –

    برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق میکسیکو سٹی کے بعض علاقوں میں زمین ہر ماہ 2 سینٹی میٹر تک نیچے جارہی ہے، جو دنیا میں زمین دھنسنے کی تیز ترین شرحوں میں شمار ہوتی ہے اس صورتحال کے باعث تاریخی عمارتیں جھک رہی ہیں، سڑکیں ٹیڑھی ہورہی ہیں اور زیر زمین میٹرو نظام بھی متاثر ہورہا ہے۔

    امریکی خلائی ادارے ناسا کے جدید ریڈار سیٹلائٹ نظام ‘نیسار’ نے اس عمل کی نئی تفصیلات سامنے لانا شروع کردی ہیں،ناسا اور بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے کے مشترکہ منصوبے ‘نیسار’ کے تحت خلا میں نصب جدید ریڈار سسٹم زمین کی سطح میں معمولی تبدیلیوں کو بھی ریکارڈ کرسکتا ہے، چاہے وہاں گھنے بادل یا جنگلات موجود ہوں۔

    ماہرین کے مطابق میکسیکو سٹی صدیوں پہلے ایک جھیل کے مقام پر تعمیر کیا گیا تھا، اس لیے اس کے نیچے موجود مٹی نرم اور دلدلی نوعیت کی ہے، شہر کی بڑھتی آبادی کے لیے زیر زمین پانی مسلسل نکالا جارہا ہے، جس کے باعث زمین سکڑ رہی ہے اور شہر دھنس رہا ہے زیر زمین آبی ذخائر اب بھی شہر کی نصف پانی کی ضروریات پوری کرتے ہیں، تاہم پانی کی سطح ہر سال تقریباً 40 سینٹی میٹر کم ہورہی ہے۔

    ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زمین دھنسنے سے پانی کی پائپ لائنیں ٹوٹ رہی ہیں اور شہر تقریباً 40 فیصد پانی رساؤ کی صورت میں کھو دیتا ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث کم بارشوں نے بحران کو مزید سنگین بنادیا ہے، اگر زیر زمین پانی نکالنا بند نہ کیا گیا تو مستقبل میں میکسیکو سٹی کو شدید آبی بحران کا سامنا ہوسکتا ہے۔

  • میکسیکو سٹی: گیس ٹینکر دھماکے میں 3 افراد جاں بحق، 70 سے زائد زخمی

    میکسیکو سٹی: گیس ٹینکر دھماکے میں 3 افراد جاں بحق، 70 سے زائد زخمی

    میکسیکو سٹی میں جنوب مشرقی ہائی وے پر گیس ٹینکر کے الٹنے کے بعد دھماکے اور خوفناک آگ بھڑکنے سے 3 افراد زندہ جل کر ہلاک جبکہ 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔

    واقعہ دارالحکومت کے ضلع اِزتاپالاپا اور قریبی علاقے چالکو کی سرحد پر پیش آیا، جہاں ٹینکر الٹنے کے فوراً بعد زوردار دھماکہ ہوا اور قریبی گاڑیاں شعلوں کی لپیٹ میں آگئیں۔مقامی حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 19 افراد کی حالت نازک ہے جن میں ٹینکر کا ڈرائیور، ایک شیر خوار اور دو سالہ بچہ بھی شامل ہیں۔ حادثے میں تقریباً 30 گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں۔فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ میکسیکو سٹی کی میئر کلارا بروگادا نے اس سانحے کو ایمرجنسی قرار دیا۔

    ڈرون فوٹیج میں جائے حادثہ پر جلتی ہوئی گاڑیاں اور فائرفائٹرز کی آگ بجھانے کی کوششیں دیکھی جا سکتی ہیں۔

    صدر زرداری کا پاک فو ج کے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین

    برطانوی وزیراعظم نے مجرم سے تعلقات پر امریکا میں سفیر کو برطرف کردیا

    ننکانہ:فیس اسکینر مشینیں 50 روز بعد بھی نصب نہ ہو سکیں، محکمہ صحت کے احکامات ہوا میں اُڑ گئے

    غزہ: اسرائیلی حملوں میں 72 فلسطینی شہید، 356 زخمی

  • میکسیکو سٹی میں  اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے رفح آپریشن کیخلاف احتجاج،  بوتل بموں سے حملہ

    میکسیکو سٹی میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے رفح آپریشن کیخلاف احتجاج، بوتل بموں سے حملہ

    میکسیکو ،غزہ: رفح میں اسرائیلی فوج کے پے درپے حملوں کے بعد کوئی علاقہ بھی محفوظ نہ رہا،اسرائیلی فوج نے رفح کے گنجان آباد علاقوں میں حملے تیز کردیے ہیں اسی دوران پیش قدمی کرتے ٹینک رہائشی عمارتوں پر گولہ باری کرتے جارہے ہیں،جبکہ میکسیکو میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے غزہ میں جنگ بندی نہ کرنے پر اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے شدید مظاہرہ کیا

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین نے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے URGENT ACTION FOR GAZAکے نام سے ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا اور پتھراؤ بھی کیا گیا جبکہ مظاہرین کی جانب سے سفارتخانے کے باہر لگے حفاظتی بیرئیر ہٹانے کی کوشش کی گئی اور اسرائیلی سفارتی حدود میں بوتل بم پھینکے گئے جس سے آگ بھڑک اٹھی تاہم اسرائیلی سفارتخانے کی عمارت حملے میں مکمل طور پر محفوظ رہی۔

    شمالی کوریا نے کچرے سے بھرے تھیلے غباروں سے باندھ کر جنوبی کوریا میں …

    rafah
    اسرائیلی میڈیا کے مطابق مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکار اور مظاہرین زخمی بھی ہوئے جبکہ بس اسٹیشنوں، پولیس کی وین اور کاروبار کو بھی نقصان پہنچا،مظاہرین کی جانب سے اسرائیل کو نازیوں سے بھی تشبیہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر رفح میں جنگ بندی کی جائے اور فلسطینیوں کا قتل عام روکا جائے۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز نے اتوار کے روز رفح میں اقوام متحدہ کی جانب سے سیف زون قرار دیے گئے مہاجرین کے کیمپ پر شدید بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 45 فلسطینی جل کر شہید اور درجنوں جھلس کر زخمی ہو گئے تھے-

    اسرائیلی کابینہ کے رکن نے نیتن یاہو حکومت کو بری طرح ناکام قرار دیا

    رفح میں اسرائیلی فوج کے پے درپے حملوں کے بعد کوئی علاقہ بھی محفوظ نہ رہا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح کے گنجان آباد علاقوں میں حملے تیز کردیے ہیں اسی دوران پیش قدمی کرتے ٹینک رہائشی عمارتوں پر گولہ باری کرتے جارہے ہیں،اسرائیلی فوجیوں نے رفح کے گنجان آباد علاقوں میں ایمبولینس پر بم مارکر ریسکیو کارروائیوں میں شریک2 اہلکاروں کو ہلاک کردیا جب کہ اسرائیل کے حملوں میں مزید 37 فلسطینی شہید ہوئے۔

    اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے بیشتر افراد خیموں میں مقیم تھے۔

    امدادی گروپ سیو دی چلڈرن کا کہنا ہےکہ عالمی عدالت کے حکم کے بعد تقریباً ایک ہفتے میں اسرائیل نے رفح کے محفوظ قرار دیے گئے علاقوں میں حملے کیے جس میں 66 فلسطینی جان سے گئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں امدادی گروپ نے رفح اور غزہ کی پٹی میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہریوں کے قتل عام پر فوری کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    شمالی وزیرستان میں سکول جلانے میں استاد کے ملوث ہونےکا انکشاف

    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ اس نے مصر کے ساتھ غزہ بارڈر کی پوری پٹی پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

    دوسری جانب رفح میں اسرائیلی فوج کو مزاحمت کا بھی سامنا ہے جس دوران 3 اسرائیلی فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے پیش نظر اسرائیلی وزیراعظم کے مشیر نے غزہ جنگ پورا سال جاری رہنے کا کہا ہے۔

    ادھر اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینیوں کیلئے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی تجویز کی ابتدائی منظوری
    دے دی ہے اور 30 دن میں مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے سے نکل جانے کا حکم جاری کیا ہے-

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 36 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 80 ہزار سے زخمی ہو چکے ہیں۔

    گوجرانوالہ : 5 جون سے پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کر دی …

  • میکسیکومیں گھر کے فریزر سے 13 لاشیں برآمد

    میکسیکومیں گھر کے فریزر سے 13 لاشیں برآمد

    میکسیکو سٹی: میکسیکو کی ریاست ویراکروز میں ایک گھر کے فریزر سے 13 لاشیں ملی ہیں جس پر پولیس نے 16 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کا پیچھا کیا جو ایک عمارت میں چھپا ہوا تھا، عمارت میں تین مغوی بھی تھےپولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیامغویوں کو بھی فریزر میں لاشوں کےہمراہ چھپایا گیا تھا تینوں مغویوں کو نشہ آور چیز دے کر بے ہوش کیا گیا تھا ویراکروز کے اٹارنی جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ ملوث افراد کی تعداد اور ان کی شناخت کا تعین کرنے کے لیے فیلڈ اور لیبارٹری ٹیسٹ جاری ہیں-

    پولیس کے مطابق تلاشی لینے پر فریزر سے 13 لاشوں کی باقیات بھی ملیں جنھیں فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے اس عمارت میں مزید لاشیں بھی چھپائی گئی ہیں پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ یہ ڈرگ ڈیلرز کی آپس کی چپقلش کا نتیجہ ہے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر دیگر 5 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا لاشوں کی شناخت کے بعد ہی معمہ حل ہوسکے گا۔

    سویڈن میں ایک بار پھر شاہی محل کے باہرقرآن پاک کی بے حرمتی

    واضح رہے کہ ویرا کروز میکسیکو کے خلیجی ساحل کے ساتھ ایک تیل سے مالا مال ریاست ہے جو طویل عرصے سے انسانی اور منشیات کی اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کا مرکز رہی ہے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اس سال کی پہلی ششماہی کے دوران ویراکروز میں 400 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئےلاطینی امریکی ملک میکسیکو میں منشیات فروشوں کے خلاف متنازع فوجی کارروائی 2006 سے جاری ہے جس میں اب تک 4 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    بھارتی کپتان روہت شرما، مچل اسٹارک اورشاہین آفریدی کا سامنا کیوں نہیں کرنا چاہتے؟