Baaghi TV

Tag: میگھن مارکل

  • میگھن مارکل نے نئے پوڈ کاسٹ کا اعلان کر دیا

    میگھن مارکل نے نئے پوڈ کاسٹ کا اعلان کر دیا

    برطانیہ کی ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے اپنی نیٹ فلیکس سیریز“ود لو میگھن“ اور“لائف اسٹائل برانڈ ایزایور“ کے بعد نئے پوڈ کاسٹ شو“کنفیشنز آف آ فیمیل فاؤنڈر“ کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ اور دو بچوں 5 سالہ شہزادہ آرچی اور 3 سالہ شہزادی للی بیٹ کی ماں ہیں،انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ ایک بار پھر پوڈکاسٹ کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں، ان کی نئی پوڈ کاسٹ 8 اپریل سے ریلیز ہو گی۔

    میگھن مارکل نے سوشل میڈیا پراعلان کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ سب کے ساتھ ایک اور زبردست پروجیکٹ شیئر کرنے کی بےحد خوشی ہے، میں آپ کو اپنے نئے پوڈکاسٹ کے بارے میں بتا رہی ہوں، جو جلد آ رہا ہے۔

    میرپور خاص: دریاؤں کے عالمی دن ،دریائے سندھ سے نہریں نکالنے پر احتجاج

    انہوں نے لکھا کہ میں نے ان خواتین کے ساتھ دلچسپ گفتگو کی ہے، جنہوں نے اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلا اور چھوٹے خیالات کو بڑے کاروبار میں تبدیل کیا، وہ اپنے تجربات، کامیابیوں، ناکامیوں اور مفید ٹپس کو شیئر کر رہی ہیں اور میں بھی اپنے برینڈ As Ever کو آگے بڑھانے کے لیے ان سے سیکھ رہی ہوں، یہ تجربہ میرے لیے متاثر کن اور مزے دار رہا ہے کیونکہ اگر اس سفر میں مزہ نہ آئے تو پھر اس کا فائدہ کیا؟

    واضح رہے کہ نئی پوڈکاسٹ Spotify کے ساتھ 2020ء میں کیے گئے 20 ملین ڈالرز کے معاہدے کے 2 سال بعد آ رہی ہے،جو 2023ء میں اچانک ختم ہو گیا تھا۔

    نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی شہری پر براہ راست فائرنگ، دفاتر عارضی طور پر سیل

  • شہزادہ ہیری اور میگھن کوونڈسر کاسل میں واقع گھر خالی کرنے کی درخواست

    شہزادہ ہیری اور میگھن کوونڈسر کاسل میں واقع گھر خالی کرنے کی درخواست

    جوڑے کی عالمی پریس سکریٹری نے کہا کہ شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن، ڈچس آف سسیکس، اب ونڈسر کاسل میں واقع گھر فروگمور کاٹیج کو اپنا برطانوی گھر نہیں کہہ سکتے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری اور ا ن کی اہلیہ میگھن مارکل کو ونڈسر کاسل میں واقع گھر Frogmore Cottage خالی کرنے کا کہہ دیا گیا ہے-

    ایشلے ہینسن نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ ڈیوک اور ڈچس آف سسیکس سے فروگمور کاٹیج میں اپنی رہائش گاہ خالی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    شاہ چارلس ہیری کی انتہائی متنازع اورالزامات سے بھری کتاب سامنے آنے پر ناراض ہیں، رواں سال مئی میں شہزادہ چارلس کی تاجپوشی کے بعد جوڑے کو فروگمور کاٹیج خالی کرنا ہوگا۔

    فروگمور کاٹیج ملکہ الزبتھ نے جوڑے کو تحفے میں دیا تھا ، بکنگھم پیلس کی طرف سے اس پرکوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

    دوسری جانب شہزادہ ہیری اور میگھن کے ترجمان نے کہا کہ ‘ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ ڈیوک آف سسیکس سے فروگمور کاٹیج میں اپنی رہائش گاہ خالی کرنے کی درخواست کی گئی ہے’۔

    شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل کیلیفورنیا میں اپنے دو بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کی سوانح حیات کی اشاعت کے بعد شاہی خاندان اور شاہی جوڑے کے درمیان تعلقات تناؤ کا شکار ہو گئے تھے شہزادہ ہیری کی کتاب دنیا بھر میں 16 زبانوں میں شائع کی گئی جس میں ہیری نے شاہی خاندان کے بارے میں حیران کن انکشافات کیے تھے۔

    کتاب میں ایک جگہ شہزادہ ہیری نے دعویٰ کیا کہ 2019 میں ان کے بڑے بھائی شہزادہ ولیم نے ان پر حملہ کرکے فرش پر گرا دیا تھا ایک اور جگہ انہوں نے لکھا کہ جس وقت ان کی والدہ شہزادی ڈیانا کا انتقال ہوا تو وہ یہ سمجھے تھے کہ انہوں نے مشکلات سے تنگ آکر موت کا ڈرامہ کیا ہے۔

    ایک اور جگہ شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ انہیں ملکہ الزبتھ کے انتقال کا علم خاندان کی بجائے بی بی سی ویب سائٹ سے ہوا۔

    یہ جوڑا 2020 میں گھر سے، جو ونڈسر کیسل کے میدان میں ہے، جنوبی کیلیفورنیا منتقل ہو گیا، جب وہ برطانیہ کے شاہی خاندان کے فرنٹ لائن ممبر کی حیثیت سے دستبردار ہو گئے۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ پراپرٹی 10 بیڈ روم کی پراپرٹی ہے جو آنجہانی ملکہ نے جوڑے کو دی تھی، ابتدائی طور پر ان کی مرکزی رہائش گاہ تھی اور ان کے لیے اس کی تزئین و آرائش کی گئی تھی۔

    2020 میں، انہوں نے کہا کہ انہوں نے گھر کی تزئین و آرائش کے لیے استعمال ہونے والی عوامی رقم میں سے $3 ملین سے زیادہ کی واپسی کی ہے۔ فروگمور کی تزئین و آرائش ناقدین کی شکایات میں شامل تھی جب جوڑے نے شاہی خاندان کے طور پر کام کرنا چھوڑ دیا۔

    کچھ ناقدین نے ان پر الزام لگایا کہ وہ کچھ فوائد کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے شاہی فرائض سے بچنا چاہتے ہیں – خاص طور پر، برطانوی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے اس کی تزئین و آرائش کے بعد تاریخی رہائش گاہ پر رہنا۔

  • نیٹ فلکس پر دستاویزی سیریز میں ملکہ کا تمسخر اڑانے پر برطانوی عوام  کی میگھن پر تنقید

    نیٹ فلکس پر دستاویزی سیریز میں ملکہ کا تمسخر اڑانے پر برطانوی عوام کی میگھن پر تنقید

    پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کی دستاویزی سیریز کی اقساط جو "نیٹ فلکس” پلیٹ فارم پر دکھائی گئی ہیں میں برطانوی بادشاہی نظام پر تنقید کرتے ہوئے اس نظام کو "نسل پرست” قرار دیا ہے-

    باغی ٹی وی : دستاویزی فلم میں شاہی جوڑے کی محبت کی کہانی کو آشکار کیا گیا ہے مگر اس دستاویزی فلم میں پیش کردہ بعض مناظر سے برطانوی سخت ناراض دکھائی دیتے ہیں۔


    اس سیریز میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم اور شاہی خاندان کے افراد کا تمسخر بھی شامل ہے میگھن ایک منظر میں ملکہ کے سلام کا مذاق اڑاتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ اخبار دی سن کے مطابق وہ ملکہ کا مذاق اڑاتے ہوئے مبالغہ آرائی سے جھکنے کی کوشش کررہی ہیں۔


    سیریز میں امریکی اداکارہ نے شاہی محل کے اندر چلنے والی روایات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر حقیقی ہیں انہوں نے محل کے اندر عشائیہ کی تقریبات کو قرون وسطیٰ کے بے ہودہ نظام سے تشبیہ دی۔

    روسی زبان کے معروف ناول نگار اور مورخ الیکزینڈر سلزینسٹائن کا یوم پیدائش

    میگھن نے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ساتھ اپنے پہلے عشائیہ کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پھٹی ہوئی جینز پہن رکھی تھی اور میں ان سے ننگے پاؤں ملی تھی مجھے احساس نہیں تھا کہ اس سے بہت سے برطانوی پریشان ہو گئے ہیں۔

    دوسری طرف شہزادہ ہیری نے برطانوی شاہی خاندان کے افراد کی اپنی اہلیہ میگھن اور ان کے بچے آرچی کے لیے نفرت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میرا کام اپنے خاندان کو محفوظ رکھنا ہے۔

    برطانوی عوام کی جانب سے ہیری اور میگھن کو ان کے بیانات کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہےمشہور صحافی پیئرز مورگن نے جوڑے کو ’قابل نفرت اور منافق‘ قرار دیا انہوں نے کہا کہ یہ فلم کیپنگ اپ ود دی کارڈیشینز سے بھی بدتر ہے۔ ایسا کام جو میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ انسان بنا سکتے ہیں۔


    انہوں نے میگھن کا بھی مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ مارکل اب اپنے والد کا مذاق اڑا رہی ہے جو ابھی حالیہ فالج کے اثر سے صحت یاب ہو رہے ہیں کہ اس بے رحم خاتون نے ان سے رابطہ تک نہیں کیا-

    برطانوی جزیرے جرسی میں زوردار دھماکا؛1ہلاک اور12 لاپتہ


    صارفین کا کہنا تھا کہ میگھن اور ہیری اپنے خاندان اور ملک کو چھوڑ کر پچھتائیں گے جبکہ میگھن کے رویے کو بڑے پیمانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا آنجہانی ملکہ کے ساتھ ان کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے ایک نے اپنی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہیری نے اوپرا ونفری کو ایک انٹرویو میں نہیں بتایا تھا کہ ان کے خاندان نے ان کی اہلیہ کا استقبال کیا؟-
    https://twitter.com/RobCHughes/status/1600942594875236352?s=20&t=yjhoJTd-_Q1ZOofbnayvqw
    سیریز کا دوسرا حصہ 15 دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نےشہزادہ ہیری اور میگھن کے درمیان علیحدگی کی پیشگوئی کر دی

    ڈونلڈ ٹرمپ نےشہزادہ ہیری اور میگھن کے درمیان علیحدگی کی پیشگوئی کر دی

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کی پیش گوئی کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب مئں سابق صدر کا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ شاہی جوڑے کے درمیان طلاق ہو جائے گی، پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے درمیان ازدواجی زندگی کا اختتام اچھا نہیں ہو گا-

    ایران چند ہفتوں کے دوران جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے،امریکا

    سابق امریکی صدر نے انٹرویو میں یہاں تک کا کہا کہ میگھن ہیری پر حکم چلاتی ہیں جبکہ ملکہ برطانیہ کو ہیری اور میگھن کی شاہی حیثیت ختم کر دینی چاہیے تھی شاہی خاندان کی قربانی دینے والے شہزادے ہیری کو میگھن کسی دوسرے شخص کے لیے چھوڑ دیں گی.

    ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ بہت اچھی پیش گوئیاں کرتے ہیں جو بعد میں جا کر ٹھیک ثابت ہوتی ہیں، اور انہیں میگھن کبھی بھی پسند نہیں تھیں۔

    یاد رہے 2020 کے انٹرویو میں بھی سابق امریکی صدر نے میگھن سے متعلق اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا وائٹ ہاؤس کی بریفنگ کے دوران، ایک رپورٹر نے ان سے اس جوڑے کے بارے میں پوچھا، جو امریکیوں کو 2020 کے صدارتی انتخابات سے قبل ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹر کرنے کی ترغیب دے رہے تھے رپورٹر نے پوچھا، "پرنس ہیری اور میگھن مارکل نے امریکی انتخابات میں حصہ لیا اور لوگوں کو جو بائیڈن کو ووٹ دینے کی ترغیب دی۔ میں اس پر آپ کا ردعمل جاننا چاہتا تھا۔

    جواب میں ٹرمپ نے میگھن سے متعلق اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا کہا تھا کہ میں اس کا پرستار نہیں ہوں اور کہا تھا کہ میں شہزادے ہیری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں کیونکہ انہیں اس کی ضرورت ہے۔

    اکاونٹ بحال بھی کر دیا جائے تو بھی ٹوئٹرجوائن نہیں کر وں گا،ڈونلڈ ٹرمپ

    واضح رہے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے 9 جنوری 2020 کو شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مالی طور پر خود مختار ہونے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

    شہزادہ ہیری اور میگھن نے اس وقت اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ وہ ملکہ برطانیہ اور شاہی خاندان کی عزت و احترام کرتے رہیں گے تاہم بعد میں انہوں نے انٹرویوز میں شاہی خاندان کے افراد پر کئی قسم کے الزامات لگائے جس پر انہیں شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا-

    13 سال کی عمر میں ’پی ایچ ڈی‘ کی تیاری کرنے والا ننھا آئن سٹائن