Baaghi TV

Tag: نئی دہلی

  • طوفان سے بھارت میں تباہی،  دہلی ڈوب گیا

    طوفان سے بھارت میں تباہی، دہلی ڈوب گیا

    بحیرہ عرب میں پیدا ہونے والے طوفان نے بھارت میں تباہی مچادی ہے-

    بحیرۂ عرب میں بننے والے ایک ممکنہ طوفان نے بھارت کےمغربی ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں اور نقصان کا سبب بنا ہے، اتوار کی علی الصبح آنے والی طوفانی بارشوں نے دہلی اور مضافات میں جس پیمانے پر تباہی مچائی موسلا دھار بارش، تیز ہوائیں، گرج چمک اور بجلی کے جھماکوں نے پوری دہلی کو ہلا کر رکھ دیا بارش اور طوفانی ہواؤں نے زندگی کا نظام درہم برہم کر دیا متعدد علاقوں میں پانی بھر جانے سے ٹریفک جام رہا، گاڑیاں بند ہو گئیں اور زیرِآب راستے ناقابلِ استعمال ہو گئے۔

    منٹو روڈ، موتی باغ اور ایئرپورٹ ٹرمینل ون کے قریب شدید پانی جمع ہو گیا جہاں درجنوں گاڑیاں اور ایک بس پانی میں ڈوب گئیں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 100 سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں جن میں سے تقریباً 49 کو دیگر شہروں کی طرف موڑنا پڑا، ہزاروں مسافر گھنٹوں ہوائی اڈوں پر پھنسے رہے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے گِر گئے اور متعدد گھروں و دکانوں کو نقصان پہنچا،سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہیں۔

    پاکستانی کوہ پیما نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایوریسٹ کو سر کر لیا

    اتنے بڑے پیمانے پر نظام زندگی کے مفلوج ہونے کے باوجود دہلی حکومت اور مرکز کی طرف سے نہ کوئی ایمرجنسی پلان سامنے آیا، نہ کوئی ہنگامی ریلیف ٹیم حرکت میں آئی بارش میں پھنسے شہری بے بسی کی تصویر بنے سڑکوں، انڈرپاسز، اور گھروں میں محصور رہےبیشتر مقامات پر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی میں پھنسی گاڑیوں کو نکالا، مسافروں کو سہارا دیا، اور سوشل میڈیا پر مدد کی اپیلیں کیں۔ مگر کہیں سے نہ کوئی ہیلپ لائن متحرک ہوئی، نہ کوئی وزراء یا حکام متاثرہ علاقوں میں نظر آئے۔

    مہاراشٹرا اور گووا کے ساحلی اضلاع میں شدید سے انتہائی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے پیش نظر ان علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے ممبئی میں بھی اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے، اور ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    بھارت کی پاکستان کو ایک بار پھر ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش

    گجرات کے ساحلی علاقوں میں بھی شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جہاں حالیہ بارشوں سے 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ریاستی حکومت نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے کنٹرول رومز قائم کیے ہیں یہ سب صورتحال اس بات کی نشاندہی کررہی ہے کہ بحیرۂ عرب میں طوفانوں کی شدت اور تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جو بھارت کے ساحلی علاقوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

    شہری حلقے شدید غصے میں ہیں عوام کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال کسی مغربی ملک میں پیش آتی تو فوراً ایمرجنسی نافذ کی جاتی، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاتا، اور ہر جگہ امدادی ٹیمیں تعینات ہوتیں مگر یہاں، نہ وزیرِ اعلیٰ کی طرف سے بیان آیا، نہ وزیرِ اعظم کی طرف سے کوئی نوٹس، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دہلی جیسے بڑے اور حساس شہر کو قدرتی آفات کے حوالے سے مکمل طور پر بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔

    لندن میں آتشزدگی، برٹش پاکستانی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، قتل کا شبہ

    بھار تی محکمہ موسمیات آئی ڈی ایم کے مطابق، بحیرۂ عرب کے مشرقی وسطی حصے میں ایک کم دباؤ کا نظام تشکیل پایا ہے، جو شدید ڈپریشن میں تبدیل ہوچکا ہے اگرچہ ابھی تک اس طوفان کو باضابطہ نام نہیں دیا گیا، لیکن امکان ہے کہ یہ ’شکتی‘ نامی طوفان بنے۔

  • نئی دہلی کی وزیراعلیٰ  بھی مستعفی ہو گئیں

    نئی دہلی کی وزیراعلیٰ بھی مستعفی ہو گئیں

    نئی دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے انتخابی نتائج کے اعلان کے ایک روز بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    واضح رہے کہ نئی دہلی الیکشن میں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے 70 میں سے 48 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، جب کہ عام آدمی پارٹی صرف 22 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی۔ وزیراعلیٰ آتشی مارلینا نے آج گورنر وی کے سکسینہ سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ گورنر وی کے سکسینہ نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ساتویں قانون ساز اسمبلی کو بھی تحلیل کردیا ہے۔

    عام آدمی پارٹی کنوینر اور ان کے پیشرو اروند کیجریوال کے بدعنوانی کے الزامات سامنے آنے پر مستعفی ہونے کے بعد آتشی نے گزشتہ برس ستمبر میں وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔بی جے پی نے 70 میں سے 48 اسمبلی نشتیں حاصل کر کے 27 سال بعد دہلی میں واپسی کی ہے، وہیں عام آدمی پارٹی نے 22 پر کامیابی حاصل کی، جبکہ راہول گاندھی کی جماعت کانگریس 5 فروری کے انتخابات میں کوئی بھی سیٹ جیتنے میں ناکام رہی۔

    سعودی عرب میں 21 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

    بالٹک ممالک نے روس سے بجلی لینا بند کردی

    انجری ،حارث رؤف جنوبی افریقا کیخلاف اہم میچ سے باہر

    امریکا ، جاپان سمیت 16ممالک سے مزید 118پاکستانی بے دخل

    صدر ذرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ

  • نئی دہلی میں بارش کا 101سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    نئی دہلی میں بارش کا 101سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    ایک دن کی بارش نے نئی دہلی میں 101 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کل سے آج صبح ساڑھے 8 بجے تک دہلی میں 41.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کا 101 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔بھارتی دارالحکومت دہلی میں شدید بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ دہلی کے قریبی علاقوں میں بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے قبل دسمبر کے ایک دن میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ 1923 میں قائم ہوا تھا، اس وقت دہلی میں 75.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔بارش کی وجہ سے دہلی میں اسموگ کا خاتمہ ہوا ہے اور ہوا کے معیار میں بہتری ہوئی ہے، 2024ء کے دسمبر میں دہلی میں 42.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو دسمبر کے مہینے میں 27 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔

    صائم ایوب آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد

    سرکاری اداروں کی حالت نہ بدلی، 6 ماہ کے دوران 405 ارب کا نقصان

    مذاکرات کو حکومت کی کمزوری نہ سمجھا جائے، احسن اقبال

    ایکسچینج کمپنیوں کیلئے نئے ریگولیٹری فریم ورک کا اعلان

  • دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عبوری ضمانت منظور

    دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عبوری ضمانت منظور

    بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے

    بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود کیجریوال بدستور جیل میں رہیں گے، یہ ابھی واضح نہیں کہ اروند کیجریوال کو جیل سے کب رہا کیا جائے گا،دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال مارچ سے شراب پالیسی کرپشن کیس میں گرفتار ہیں،بھارتی انتخابات کے موقع پر انکو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا تا ہم انتخابات کے بعد کیجریوال نے خود سپردگی کر دی تھی.

    بھارتی سپریم کورٹ نے کیجریوال کی گرفتاری کا معاملہ سپریم کورٹ کی بڑی بنچ کو منتقل کر دیا ہے، اب سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ کیجریوال کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا،جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا پر مشتمل بنچ نے کیجریوال کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور کیس تین رکنی بینچ کو بھیجا تا کہ اس سوال کا جائزہ لیا جا سکے کہ آیا کیجریوال کی گرفتاری منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کی دفعہ 19 کے مطابق ضروری تھی؟ دو رکنی بینچ نے موجودہ بنچ نے کیجریوال کی اب تک کی قید کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انہیں عبوری ضمانت دی ہے

    بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیجریوال رہا نہیں ہو سکیں گے کیونکہ سی بی آئی نے انہیں گرفتار کر رکھا ہے،

    اروند کیجریوال کو کرپشن الزامات پر شراب پالیسی کیس میں 21 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا، اس کے بعد سے وہ دہلی کی تہاڑ جیل میں قید تھے،اروندکیجریوال نے گرفتاری سے بچنے کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا تا ہم عدالت نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی،

    عام آدمی پارٹی کا مؤقف ہےکہ بی جے پی کی قیادت عام آدمی پارٹی اور دیگر پارٹیوں کو جڑ سے ختم کرنا چاہتی ہے، کیجریوال پر الزامات کے پیچھے مودی کے سیاسی عزائم ہیں، عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے نئی دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سیسوڈیا اور راجیہ سبھا (ایوان بالا) کے رکن سنجے سنگھ بھی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہوچکے ہیں۔

    گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

    دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

    دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

    دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

    دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار

  • ڈنمارک کے سفیر نے  نئی دہلی میں مودی حکومت کی نااہلی کا پول کھول دیا

    ڈنمارک کے سفیر نے نئی دہلی میں مودی حکومت کی نااہلی کا پول کھول دیا

    دہلی: نئی دہلی میں موجود ڈنمارک کے سفیر نے ڈینش سفارت خانے کے باہر پڑے کچرے کے ڈھیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کر دی-

    باغی ٹی وی : ڈنمارک کے اعلیٰ سفارت کار نے نئی دہلی میں واقع ڈینش سفارت خانے کی عمارت کے باہر کوڑا کرکٹ کا ڈھیر دکھایا جس کی ویڈیو فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،بدھ کو ڈنمارک کے سفارت خانے کے باہر کھڑے ہو کر سفیر فریڈی سوانے نےکچرے سے بھری سڑک دکھاتے ہوئے ویڈیو میں کہا کہ ’عظیم، سبز اور کچرے سے بھرے نئی دہلی میں خوش آمدید‘، فریڈی سوانے نے حکام پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کریں۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں ڈینش اور یونانی سفارت خانہ موجود ہے، اِدھر سروس لین ہونی چاہیے، لیکن آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کچرے سے بھرا ہوا ہے اور لوگ یہاں کوڑا کرکٹ پھینک رہے ہیں، فریڈی سوانے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کوئی میری آواز سنے گا اور اس پر ایکشن ضرور لے گا۔

  • اگر شوہر وزیر اعظم مودی زندہ باد کا نعرہ لگائے تو اسے کھانا مت دو،بھارتی وزیر کی خواتین سے اپیل

    اگر شوہر وزیر اعظم مودی زندہ باد کا نعرہ لگائے تو اسے کھانا مت دو،بھارتی وزیر کی خواتین سے اپیل

    نئی دہلی: دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجری وال نے خواتین سے کہا ہے کہ اگر شوہر وزیر اعظم مودی زندہ باد کا نعرہ لگائے تو اسے کھانا مت دو،اب وقت آگیا ہےکہ خواتین کا مکمل احترام یقینی بناکر ایک حقیقی معاشی و معاشرتی انقلاب برپا کرنے کی راہ ہموار کی جائے۔

    باغی ٹی وی : دہلی میں ’مکھیہ منتری مہیلا سمان یوجنا‘ کے تحت ’مہیلا سمان سماروہ‘ سے خطاب کرتے ہوئے اروند کیجری وال نے کہا کہ ہم نے بجلی اور بس کا سفر مفت کردیا ہے اب دہلی میں ہر عورت کے لیے ہزار روپے کی اسکیم لائی جارہی ہے مودی سرکار نے خواتین کے لیے کیا کیا ہے؟

    دہلی کے وزیر اعلیٰ نے عام آدمی پارٹی کی حمایت کرنے والی خواتین سے کہا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی خواتین سے کہیں کہ اروند کیجری وال تمہارا بھائی ہے جو ہر مشکل گھڑی میں تمہارے ساتھ کھڑا رہے گا، وہ گھر کے دیگر افراد کو بھی عام آدمی پارٹی کا حامی بنانے کی کوشش کریں کیونکہ بگڑے ہوئے معاملات کو درست کرنے میں خواتین کلیدی کردار ادا کرسکتی ہیں، خواتین کو خود مختار بنانے کے نام پر آج تک انہیں دھوکا ہی دیا گیا ہے، اگر شوہر وزیر اعظم مودی زندہ باد کا نعرہ لگائے تو اسے کھانا مت دو،اب وقت آگیا ہے کہ خواتین کا مکمل احترام یقینی بناکر ایک حقیقی معاشی و معاشرتی انقلاب برپا کرنے کی راہ ہموار کی جائے۔

    سعودی عرب کا گوادر کے بارش متاثرین کے لیے امداد کا اعلان

    سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند آج دیکھا جائے گا

    گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارش

  • بھارتی کسانوں کا احتجاج،مودی حکومت نے دہلی کی ناکہ بندی کر دی

    بھارتی کسانوں کا احتجاج،مودی حکومت نے دہلی کی ناکہ بندی کر دی

    نئی دہلی: بھارتی پولیس نے ملک بھر سے احتجاج کے لیے آنے والے کسانوں کو دارالحکومت میں داخلے سے روکنے کے لیے دہلی کی ناکہ بندی کر دی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت کی جانب سے کھاد اور فصل کی قیمتوں سمیت کسانوں سے متعلق متنازع پالیسی کے خلاف ہریانہ اور پنجاب سمیت متعدد ریاستوں سے ہزاروں کی تعداد میں کسان نئی دہلی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    بھارتی حکومت نے احتجاج کو روکنے کے لیے دہلی کی ناکہ بندی کرا دی ہے ناکوں پر بھاری تعداد میں نفری تعینات ہے جب کہ کچھ داخلی راستوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا جس کی وجہ سے نئی دہلی میں داخل ہونے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مکمل چھان بین کے بعد ہی پولیس کسی گاڑی کو دارالحکومت میں داخل ہونے کی اجازت دے رہی ہے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں-

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    قبل ازیں پولیس نے ٹریکٹروں پر نئی دہلی پہنچ کر دارالحکومت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کسانوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج بھی کیا، ہریانہ اور پنجاب کی سرحدوں پر بھی کسانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جنوری 2021 میں بھی کسانوں نے “دہلی چلو مارچ” کیا تھا جب کسان اپنے سال بھر کے احتجاج کے بعد بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر رکاوٹیں توڑ کر نئی دہلی میں داخل ہوگئے تھے۔

    توہین مذہب کیس میں بنا وارنٹ گرفتاری پر ایس پی اسلام آباد طلب

  • ممبئی میں تین بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول

    ممبئی میں تین بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول

    ممبئی میں تین بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہیں جس میں شہر کے 11 مقامات پر بم نصب کرنے کی اطلاع دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : ممبئی پولیس کے مطابق ای میل ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر کو ان کی ای میل آئی ڈی سے تقریباً صبح 10بج کر 50 منٹ سے دوپہر ایک بج کر 30 منٹ کے دوران بھیجی گئیں، آر بی آئی کے علاوہ ایچ ڈی ایف سی ہاؤس چرچ گیٹ اور آئی سی آئی سی آئی بینک ٹاور بیندرا کورلا کمپلیکس کو بھی موصول ہوئی ۔

    پنجاب حکومت کا لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا فیصلہ

    پولیس کے مطابق ای میل میں کہا گیا کہ ہم نے 11 بم ممبئی آر بی آئی کے ساتھ نجی شعبے کے بینکوں میں مختلف جگہوں پر نصب کیے ہیں، ان بینکوں نے بھارتی تاریخ کی سب بڑی جعل سازی کی ہے، ای میل کے مطابق اس جعل سازی میں ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانتا داس، وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن، اعلیٰ ترین بینک افسران اور کچھ معروف بھارتی وزرا ملوث ہیں ای میل میں مالی گھپلے بازی پر بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتھار امن سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بم کی اطلاع افواہ جھوٹی تھی، تلاشی کے بعد تمام 11 مقامات کو کلیئر قرار دے دیا۔

    جوئے کمپنیوں کے اشتہارات نشر کرنے پر قانونی کارروائی ہو گی،پیمرا

  • نئی دہلی میں  اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا

    نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی فائر سروس کو نامعلوم شخص نے اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے کی اطلاع دی بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سکیورٹی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں،پولیس ٹیم واپس چلی گئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی واپس بھیج دیا گیادہلی پولیس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سفارت خانے کا عملہ اور عمارت مکمل طور پر محفوظ ہیں دھماکے کی نوعیت اور مواد سے متعلق تفتیش جاری ہے تاہم اب تک دھماکے سے متعلق کسی قسم کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے کی تصدیق کردی ہے، ترجمان اسرائیلی سفارت خانہ کے مطابق دھماکا 5 بج کر 20 منٹ پر ہوا، واقعہ میں سفارتی عملے کے ارکان محفوظ ہیں، واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کے لیے بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں۔

    انسانی اسمگلنگ کا شُبہ:فرانس نے طیارہ واپس بھارت بھیج دیا

    بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے حساس علاقے میں ہونے والے دھماکے کے بعد سفارت خانے کا محاصرہ کرلیا اور عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کیا میڈیا سمیت کسی کو بھی جائے وقوعہ تک رسائی نہیں دی جا رہی ہے،کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینس بھی موجود ہیں جب کہ فائر بریگیڈ سمیت بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی طلب کیا گیا دھماکا اتنا زور دار تھا کہ پورا علاقہ گونج اُٹھا تھا آس پاس کھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔

    جوڑے نے سمندر میں زندگی گزارنے کیلئے تمام جائیداد فروخت کردی

  • بھارتی حکومت کا عدم تعاون، افغانستان نے نئی دہلی میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا

    بھارتی حکومت کا عدم تعاون، افغانستان نے نئی دہلی میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا

    نئی دہلی: افغانستان نے نئی دہلی میں اپنا سفارت خانہ بند کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر عدم تعاون کا الزام عائد کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر افغان سفارت خانے کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کو ایک غیر دستخط شدہ خط بھیجا گیا تھا، جس میں اشارہ دیا گیا تھا کہ سفارت خانےکو یکم اکتوپر سے بند کردیا جائے گاخط میں لکھا ہےکہ نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ افغانستان کو سفارت خانہ یکم اکتوبر 2023 سے اپنے کام بند کرنے کے فیصلے کا اعلان کرنے پر افسوس ہے۔
    https://x.com/AfghanistanInIN/status/1708189818516119651?s=20
    افغان سفارت خانے کے عملے نے بھارتی وزارت خارجہ کو لکھے خط میں موقف اپنایا کہ بھارت سفارتی کام میں تعاون نہیں کررہا، سفارت خانے کو بائی پاس کر کے افغانستان حکومت سے براہ راست رابطے کرتا ہے، جس سے معاملات خراب ہورہے ہیں۔
    https://x.com/AfghanistanInIN/status/1708189840032846245?s=20
    واضح رہے کہ اگست2021 میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سے تین ہزار افغان طلبا اب بھی اپنے ویزوں کے منتظر ہیں، جس سے ان کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے بھارت2021 میں اقتدار میں واپس آنے والی طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرتا، اس نے افغان سفارت خانے کو سابق صدر اشرف غنی کے مقرر کردہ سفیر اور مشن کے عملے کے تحت کام جاری رکھنے کی اجازت دی تھی، جو امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد کابل سے فرار ہو گئے تھے۔