Baaghi TV

Tag: نئی دہلی

  • کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج،نئی دہلی میں سخت سیکیورٹی

    کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج،نئی دہلی میں سخت سیکیورٹی

    ڈیجیٹل یوتھ موومنٹ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دپکے کی بھارت آمد اور مجوزہ احتجاج کے پیشِ نظر دہلی پولیس نے شہر بھر میں خصوصاً جنتر منتر کے اطراف سکیورٹی انتہائی سخت کر دی ہے۔

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں آج کاکروچ جنتا پارٹی کا ملک کے اہم امتحانات کے پرچے لیک ہونے کے خلاف پُرامن احتجاج ہونے جا رہا ہے جس کی قیادت کرنے پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے بھی بھارت پہنچ چکے ہیں

    رائٹرز کے مطابق بھارت کی وائرل نوجوان تحریک ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے بانی ابھیجیت دیپکے ہفتے کے روز نئی دہلی پہنچے اور انہوں نے جنتر منتر کے مقا م پر ہونے والے احتجاج کی قیادت کی، یہ پہلا موقع ہے کہ اس آن لائن تحریک نے اپنی بڑی ڈیجیٹل موجودگی کو منظم عوامی احتجاج میں تبدیل کیا ہے۔

    ابھیجیت دیپکے جو گزشتہ 2 برس سے امریکا میں مقیم تھے، نے پہلے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ بھارت واپسی پر انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے احتجاج کے دوران دارا لحکومت کے حساس علاقے جنتر منتر کے اطراف سخت سیکیورٹی تعینات رہی اور پولیس نے کئی سڑکیں بند کر دیں، جبکہ مظاہرین نے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے میں نعرے بازی کی۔

    بھارتی پولیس حکام کے مطابق مرکزی دہلی اور جنتر منتر کے گرد ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جو اہم مقامات کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں احتجاجی مقام تک پہنچنے والے تمام مرکزی راستوں پر کئی سطحوں پر بھاری بیریکیڈز نصب کیے گئے ہیں تاکہ مظاہرین کے داخلے کو منظم اور کنٹرول کیا جا سکے۔

    سینئر پولیس افسران مقام کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں جبکہ ممکنہ ہجوم کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بھی حقیقی وقت میں نگرانی کی جا رہی ہے،دہلی پولیس نے سیکیورٹی اقدامات کے تحت ڈرون یونٹس بھی تعینات کر رکھے ہیں جو نئی دہلی میں ہجوم کی تعداد، طلبہ کے اجتما عات اور نقل و حرکت کے انداز کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب کاکروچ جنتا پارٹی کے عہدیداروں نے احتجاج میں شرکت کے لیے آنے والے تمام طلبہ حامیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکمل طور پر پرامن رہیں، کسی بھی قسم کے تصادم سے گریز کریں، قومی پرچم (ترنگا) اپنے ساتھ رکھیں اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو پھول پیش کریں۔

    حکومت کی جانب سے اس تحریک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو بھارت میں بلاک کیا جا چکا ہے، جس پر تنظیم نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی حکومت کے ایک سینیئر وزیر نے اس گروپ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مخالف عناصر سے رابطے رکھتا ہے، تاہم تحریک نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

    یہ تحریک مختصر عرصے میں لاکھوں نوجوانوں کی توجہ حاصل کر چکی ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ وہ بھارت میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، امتحانی پرچوں کے بار بار لیک ہونے اور معاشی دباؤ جیسے مسائل کو اجاگر کر رہی ہے۔

    سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اس تحریک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے وزیرِاعظم مودی کی سیاسی شبیہ پر اثر ڈالنا شروع کر دیا ہے، اگرچہ حکمران جماعت حالیہ ریاستی انتخابات میں کامیاب رہی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور معاشی دباؤ بھی نوجوان طبقے میں بے چینی کو بڑھا رہا ہے بھارت میں 15 سے 29 سال کی عمر کے تقریباً 40 کروڑ افراد موجود ہیں، اور ماہرین کے مطابق اس بڑی نوجوان آبادی کے لیے روزگار کی فراہمی حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔

  • نئی دہلی کے ہوٹل میں آتشزدگی، 21 افراد ہلاک،متعدد زخمی

    نئی دہلی کے ہوٹل میں آتشزدگی، 21 افراد ہلاک،متعدد زخمی

    بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے مالویہ نگر میں ایک ہوٹل میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    بھارتی حکام کے مطابق بدھ کی صبح جنوبی دہلی کے علاقے مالویہ نگر میں واقع ”فلورش اسٹے بی اینڈ بی“ نامی ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کےبعد عمارت میں پھنسے افراد میں بھگدڑ مچ گئی دہلی فائر سروس کو صبح تقریباً 9 بجے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیا ں، واٹر ٹینکرز، واٹر باؤزرز اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کی گئیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق آگ اور دھوئیں سے بچنے کے لیے عمارت میں موجود افراد نے شدید خوف و ہراس میں باہر نکلنے کی کوشش کی۔ سوشل میڈیا اور مقامی میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیوز میں دو خواتین کو جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا، تاہم ان کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

    ریسکیو حکام نے عمارت میں پھنسے 40 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا، جبکہ متعدد زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، ابتدائی طور پر تہہ خانے سے تین افراد کو زندہ نکالا گیا تھا ریسکیو آپریشن کے دوران ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا اور بعد ازاں حکام نے 21 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

    ذرائع کے مطابق ہوٹل کو دہلی حکومت کی بیڈ اینڈ بریک فاسٹ اسکیم کے تحت صرف 6 کمروں کے آپریشن کی اجازت دی گئی تھی، تاہم مبینہ طور پر وہا ں 25 کمرے چلائے جا رہے تھے، جن میں کچھ تہہ خانے میں بھی قائم تھے، اس انکشاف کے بعد حفاظتی ضوابط اور لائسنس کی خلاف ورزیوں کے حوا لے سے سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔

    آگ پر قابو پانے کے بعد سامنے آنے والی تصاویر میں عمارت کا اگلا حصہ مکمل طور پر جل چکا تھا، جبکہ کئی منزلوں کی کھڑکیاں دھوئیں اور شعلوں سے سیاہ ہو گئی تھیں آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا فائر سیفٹی قوانین پر عمل کیا جا رہا تھا یا نہیں۔

    دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ بھارتی روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

  • نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، بچے سمیت 9 افراد ہلاک

    نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، بچے سمیت 9 افراد ہلاک

    نئی دہلی کے علاقے ویوک وہار میں اتوار کی علی الصبح 4 منزلہ رہائشی عمارت میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد جان سے گئے اور 4 زخمی ہو گئے۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق آگ کی وجہ ایئر کنڈیشنر (اے سی) میں دھماکا قرار دی جا رہی ہے، تاہم حتمی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں،حکام کے مطابق آگ کی اطلاع صبح 3:47 بجے ملی جس کے بعد فوری طور پر 12 سے 14 فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچائے گئے، آگ نے تیزی سے عمارت کی دوسری، تیسری اور چوتھی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 5 لاشیں دوسری منزل سے، 3 سیڑھیوں کے حصے سے جبکہ ایک شخص کی لاش پہلی منزل سے ملی، ہلاک ہونے والوں میں ایک سالہ بچہ بھی شامل ہے، جس نے واقعے کو مزید دلخراش بنا دیا،مجموعی طور پر حادثے میں 4 مرد، 4 خواتین اور ایک بچے کی موت ہوئی، تیسر ی منزل پر رہنے والے ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی جان سے گئےریسکیو اہلکاروں نے اب تک 10 سے 15 افراد کو عمارت سے نکال لیا ہے، جن میں سے کچھ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    بھارتی وزیراعظم اور دہلی انتظامیہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے،حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

  • دہلی: سوئس طیارے کے انجن میں ٹیک آف کے دوران آگ لگ گئی، 6 مسافر زخمی

    دہلی: سوئس طیارے کے انجن میں ٹیک آف کے دوران آگ لگ گئی، 6 مسافر زخمی

    نئی دہلی:سوئس انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز میں نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر ٹیک آف کے دوران انجن میں آگ لگنے کے باعث ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے نتیجے میں 6 مسافر زخمی ہوگئے۔

    حکام کے مطابق پرواز نمبر ایل ایکس 147 زیورخ روانہ ہونے والی تھی، طیارہ رات ایک بج کر 8 منٹ پر رن وے پر ٹیک آف کی دوڑ میں تھا کہ اچانک ایک انجن میں خرابی پیدا ہوئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی،پائلٹس نے فوری طور پر طیارہ روک دیا، جس کے بعد تمام مسافروں کو ایمرجنسی سلائیڈز کے ذر یعے رن وے پر محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا گیا، انخلا کے دوران 6 مسافر زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ عملے کے تمام ارکان محفوظ رہے۔

    ایئر لائن کے جاری بیان کے مطابق طیارے میں 228 مسافر اور 4 شیر خوار بچے سوار تھے چند افراد جو ایمرجنسی سلائیڈ استعمال نہ کرسکے، انہیں سیڑھیوں کے ذریعے باہر نکالا گیا سوئس انٹرنیشنل ایئر لائنز نے واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم قائم کر دی ہے، جبکہ مسافروں کے لیے متبادل پروازو ں او ر ہوٹل میں قیام کے انتظامات کیے جا رہے ہیں،مسافروں اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

  • طوفان سے بھارت میں تباہی،  دہلی ڈوب گیا

    طوفان سے بھارت میں تباہی، دہلی ڈوب گیا

    بحیرہ عرب میں پیدا ہونے والے طوفان نے بھارت میں تباہی مچادی ہے-

    بحیرۂ عرب میں بننے والے ایک ممکنہ طوفان نے بھارت کےمغربی ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں اور نقصان کا سبب بنا ہے، اتوار کی علی الصبح آنے والی طوفانی بارشوں نے دہلی اور مضافات میں جس پیمانے پر تباہی مچائی موسلا دھار بارش، تیز ہوائیں، گرج چمک اور بجلی کے جھماکوں نے پوری دہلی کو ہلا کر رکھ دیا بارش اور طوفانی ہواؤں نے زندگی کا نظام درہم برہم کر دیا متعدد علاقوں میں پانی بھر جانے سے ٹریفک جام رہا، گاڑیاں بند ہو گئیں اور زیرِآب راستے ناقابلِ استعمال ہو گئے۔

    منٹو روڈ، موتی باغ اور ایئرپورٹ ٹرمینل ون کے قریب شدید پانی جمع ہو گیا جہاں درجنوں گاڑیاں اور ایک بس پانی میں ڈوب گئیں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 100 سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں جن میں سے تقریباً 49 کو دیگر شہروں کی طرف موڑنا پڑا، ہزاروں مسافر گھنٹوں ہوائی اڈوں پر پھنسے رہے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے گِر گئے اور متعدد گھروں و دکانوں کو نقصان پہنچا،سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہیں۔

    پاکستانی کوہ پیما نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایوریسٹ کو سر کر لیا

    اتنے بڑے پیمانے پر نظام زندگی کے مفلوج ہونے کے باوجود دہلی حکومت اور مرکز کی طرف سے نہ کوئی ایمرجنسی پلان سامنے آیا، نہ کوئی ہنگامی ریلیف ٹیم حرکت میں آئی بارش میں پھنسے شہری بے بسی کی تصویر بنے سڑکوں، انڈرپاسز، اور گھروں میں محصور رہےبیشتر مقامات پر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی میں پھنسی گاڑیوں کو نکالا، مسافروں کو سہارا دیا، اور سوشل میڈیا پر مدد کی اپیلیں کیں۔ مگر کہیں سے نہ کوئی ہیلپ لائن متحرک ہوئی، نہ کوئی وزراء یا حکام متاثرہ علاقوں میں نظر آئے۔

    مہاراشٹرا اور گووا کے ساحلی اضلاع میں شدید سے انتہائی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے پیش نظر ان علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے ممبئی میں بھی اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے، اور ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    بھارت کی پاکستان کو ایک بار پھر ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش

    گجرات کے ساحلی علاقوں میں بھی شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جہاں حالیہ بارشوں سے 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ریاستی حکومت نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے کنٹرول رومز قائم کیے ہیں یہ سب صورتحال اس بات کی نشاندہی کررہی ہے کہ بحیرۂ عرب میں طوفانوں کی شدت اور تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جو بھارت کے ساحلی علاقوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

    شہری حلقے شدید غصے میں ہیں عوام کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال کسی مغربی ملک میں پیش آتی تو فوراً ایمرجنسی نافذ کی جاتی، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاتا، اور ہر جگہ امدادی ٹیمیں تعینات ہوتیں مگر یہاں، نہ وزیرِ اعلیٰ کی طرف سے بیان آیا، نہ وزیرِ اعظم کی طرف سے کوئی نوٹس، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دہلی جیسے بڑے اور حساس شہر کو قدرتی آفات کے حوالے سے مکمل طور پر بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔

    لندن میں آتشزدگی، برٹش پاکستانی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، قتل کا شبہ

    بھار تی محکمہ موسمیات آئی ڈی ایم کے مطابق، بحیرۂ عرب کے مشرقی وسطی حصے میں ایک کم دباؤ کا نظام تشکیل پایا ہے، جو شدید ڈپریشن میں تبدیل ہوچکا ہے اگرچہ ابھی تک اس طوفان کو باضابطہ نام نہیں دیا گیا، لیکن امکان ہے کہ یہ ’شکتی‘ نامی طوفان بنے۔

  • نئی دہلی کی وزیراعلیٰ  بھی مستعفی ہو گئیں

    نئی دہلی کی وزیراعلیٰ بھی مستعفی ہو گئیں

    نئی دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے انتخابی نتائج کے اعلان کے ایک روز بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    واضح رہے کہ نئی دہلی الیکشن میں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے 70 میں سے 48 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، جب کہ عام آدمی پارٹی صرف 22 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی۔ وزیراعلیٰ آتشی مارلینا نے آج گورنر وی کے سکسینہ سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ گورنر وی کے سکسینہ نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ساتویں قانون ساز اسمبلی کو بھی تحلیل کردیا ہے۔

    عام آدمی پارٹی کنوینر اور ان کے پیشرو اروند کیجریوال کے بدعنوانی کے الزامات سامنے آنے پر مستعفی ہونے کے بعد آتشی نے گزشتہ برس ستمبر میں وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔بی جے پی نے 70 میں سے 48 اسمبلی نشتیں حاصل کر کے 27 سال بعد دہلی میں واپسی کی ہے، وہیں عام آدمی پارٹی نے 22 پر کامیابی حاصل کی، جبکہ راہول گاندھی کی جماعت کانگریس 5 فروری کے انتخابات میں کوئی بھی سیٹ جیتنے میں ناکام رہی۔

    سعودی عرب میں 21 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

    بالٹک ممالک نے روس سے بجلی لینا بند کردی

    انجری ،حارث رؤف جنوبی افریقا کیخلاف اہم میچ سے باہر

    امریکا ، جاپان سمیت 16ممالک سے مزید 118پاکستانی بے دخل

    صدر ذرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ

  • نئی دہلی میں بارش کا 101سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    نئی دہلی میں بارش کا 101سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    ایک دن کی بارش نے نئی دہلی میں 101 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کل سے آج صبح ساڑھے 8 بجے تک دہلی میں 41.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کا 101 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔بھارتی دارالحکومت دہلی میں شدید بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ دہلی کے قریبی علاقوں میں بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے قبل دسمبر کے ایک دن میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ 1923 میں قائم ہوا تھا، اس وقت دہلی میں 75.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔بارش کی وجہ سے دہلی میں اسموگ کا خاتمہ ہوا ہے اور ہوا کے معیار میں بہتری ہوئی ہے، 2024ء کے دسمبر میں دہلی میں 42.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو دسمبر کے مہینے میں 27 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔

    صائم ایوب آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد

    سرکاری اداروں کی حالت نہ بدلی، 6 ماہ کے دوران 405 ارب کا نقصان

    مذاکرات کو حکومت کی کمزوری نہ سمجھا جائے، احسن اقبال

    ایکسچینج کمپنیوں کیلئے نئے ریگولیٹری فریم ورک کا اعلان

  • دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عبوری ضمانت منظور

    دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عبوری ضمانت منظور

    بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے

    بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود کیجریوال بدستور جیل میں رہیں گے، یہ ابھی واضح نہیں کہ اروند کیجریوال کو جیل سے کب رہا کیا جائے گا،دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال مارچ سے شراب پالیسی کرپشن کیس میں گرفتار ہیں،بھارتی انتخابات کے موقع پر انکو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا تا ہم انتخابات کے بعد کیجریوال نے خود سپردگی کر دی تھی.

    بھارتی سپریم کورٹ نے کیجریوال کی گرفتاری کا معاملہ سپریم کورٹ کی بڑی بنچ کو منتقل کر دیا ہے، اب سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ کیجریوال کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا،جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا پر مشتمل بنچ نے کیجریوال کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور کیس تین رکنی بینچ کو بھیجا تا کہ اس سوال کا جائزہ لیا جا سکے کہ آیا کیجریوال کی گرفتاری منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کی دفعہ 19 کے مطابق ضروری تھی؟ دو رکنی بینچ نے موجودہ بنچ نے کیجریوال کی اب تک کی قید کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انہیں عبوری ضمانت دی ہے

    بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیجریوال رہا نہیں ہو سکیں گے کیونکہ سی بی آئی نے انہیں گرفتار کر رکھا ہے،

    اروند کیجریوال کو کرپشن الزامات پر شراب پالیسی کیس میں 21 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا، اس کے بعد سے وہ دہلی کی تہاڑ جیل میں قید تھے،اروندکیجریوال نے گرفتاری سے بچنے کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا تا ہم عدالت نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی،

    عام آدمی پارٹی کا مؤقف ہےکہ بی جے پی کی قیادت عام آدمی پارٹی اور دیگر پارٹیوں کو جڑ سے ختم کرنا چاہتی ہے، کیجریوال پر الزامات کے پیچھے مودی کے سیاسی عزائم ہیں، عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے نئی دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سیسوڈیا اور راجیہ سبھا (ایوان بالا) کے رکن سنجے سنگھ بھی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہوچکے ہیں۔

    گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

    دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

    دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

    دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

    دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار

  • ڈنمارک کے سفیر نے  نئی دہلی میں مودی حکومت کی نااہلی کا پول کھول دیا

    ڈنمارک کے سفیر نے نئی دہلی میں مودی حکومت کی نااہلی کا پول کھول دیا

    دہلی: نئی دہلی میں موجود ڈنمارک کے سفیر نے ڈینش سفارت خانے کے باہر پڑے کچرے کے ڈھیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کر دی-

    باغی ٹی وی : ڈنمارک کے اعلیٰ سفارت کار نے نئی دہلی میں واقع ڈینش سفارت خانے کی عمارت کے باہر کوڑا کرکٹ کا ڈھیر دکھایا جس کی ویڈیو فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،بدھ کو ڈنمارک کے سفارت خانے کے باہر کھڑے ہو کر سفیر فریڈی سوانے نےکچرے سے بھری سڑک دکھاتے ہوئے ویڈیو میں کہا کہ ’عظیم، سبز اور کچرے سے بھرے نئی دہلی میں خوش آمدید‘، فریڈی سوانے نے حکام پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کریں۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں ڈینش اور یونانی سفارت خانہ موجود ہے، اِدھر سروس لین ہونی چاہیے، لیکن آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کچرے سے بھرا ہوا ہے اور لوگ یہاں کوڑا کرکٹ پھینک رہے ہیں، فریڈی سوانے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کوئی میری آواز سنے گا اور اس پر ایکشن ضرور لے گا۔

  • اگر شوہر وزیر اعظم مودی زندہ باد کا نعرہ لگائے تو اسے کھانا مت دو،بھارتی وزیر کی خواتین سے اپیل

    اگر شوہر وزیر اعظم مودی زندہ باد کا نعرہ لگائے تو اسے کھانا مت دو،بھارتی وزیر کی خواتین سے اپیل

    نئی دہلی: دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجری وال نے خواتین سے کہا ہے کہ اگر شوہر وزیر اعظم مودی زندہ باد کا نعرہ لگائے تو اسے کھانا مت دو،اب وقت آگیا ہےکہ خواتین کا مکمل احترام یقینی بناکر ایک حقیقی معاشی و معاشرتی انقلاب برپا کرنے کی راہ ہموار کی جائے۔

    باغی ٹی وی : دہلی میں ’مکھیہ منتری مہیلا سمان یوجنا‘ کے تحت ’مہیلا سمان سماروہ‘ سے خطاب کرتے ہوئے اروند کیجری وال نے کہا کہ ہم نے بجلی اور بس کا سفر مفت کردیا ہے اب دہلی میں ہر عورت کے لیے ہزار روپے کی اسکیم لائی جارہی ہے مودی سرکار نے خواتین کے لیے کیا کیا ہے؟

    دہلی کے وزیر اعلیٰ نے عام آدمی پارٹی کی حمایت کرنے والی خواتین سے کہا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی خواتین سے کہیں کہ اروند کیجری وال تمہارا بھائی ہے جو ہر مشکل گھڑی میں تمہارے ساتھ کھڑا رہے گا، وہ گھر کے دیگر افراد کو بھی عام آدمی پارٹی کا حامی بنانے کی کوشش کریں کیونکہ بگڑے ہوئے معاملات کو درست کرنے میں خواتین کلیدی کردار ادا کرسکتی ہیں، خواتین کو خود مختار بنانے کے نام پر آج تک انہیں دھوکا ہی دیا گیا ہے، اگر شوہر وزیر اعظم مودی زندہ باد کا نعرہ لگائے تو اسے کھانا مت دو،اب وقت آگیا ہے کہ خواتین کا مکمل احترام یقینی بناکر ایک حقیقی معاشی و معاشرتی انقلاب برپا کرنے کی راہ ہموار کی جائے۔

    سعودی عرب کا گوادر کے بارش متاثرین کے لیے امداد کا اعلان

    سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند آج دیکھا جائے گا

    گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارش