Baaghi TV

Tag: نئی قسم

  • پاکستانی سائنسدانوں نےلمبے چاولوں کی نئی قسم پیدا کرلی

    پاکستانی سائنسدانوں نےلمبے چاولوں کی نئی قسم پیدا کرلی

    اسلام آباد،باغی ٹی وی (ویب نیوز) پاکستانی سائنسدان سب سے لمبے چاولوں کی نئی قسم سونا سپر باسمتی پیدا کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، نئی قسم کے چاول کے دانے کی لمبائی 9.5 ملی میٹر ہے۔
    رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، کالا شاہ کاکو کے سائنسدانوں نے یہ کامیابی حاصل کر کے اپنے ہی ادارے کے تیار کردہ رائس ورائٹی PK 2021 کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس کا دانہ 8.26 ملی میٹر لمبا تھا۔چیف سائنسداں سید سلطان علی اور ڈاکٹر مخدوم صابر کے مطابق رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو کی تیار کردہ چاولوں کی دو اقسام کو PARC میں منعقدہ ورائٹی ایویلیوایشن کمیٹی میں عام کاشت کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔
    ڈاکٹر مخدوم صابر کے مطابق چاولوں کی ایک قسم سونا سپر باسمتی ہے جو کہ اب تک کا سب سے لمبا باسمتی اناج ہے جس کی لمبائی 9.5 ملی میٹر ہے جب کہ اسی ادارے کی تیار کردہ دوسری ورائٹی وائٹل سپر باسمتی کہلاتی ہے جو آئرن اور زنک کی زیادہ مقدار کی حامل ملک کی پہلی مضبوط ورائٹی ہے۔
    علاوہ ازیں RRI کالا شاہ کاکو نے موٹے چاولوں کی ملک میں پہلی نئی ہائبرڈ قسم KSK 2023 بھی متعارف کرائی ہے جس کی فی ایکڑ پیداوار 110 من حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاولوں کی یہ ہائبرڈ قسم 109 دن میں تیار ہوجاتی ہے۔

  • اسرائیل میں میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے دو کیسز رپورٹ

    اسرائیل میں میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے دو کیسز رپورٹ

    اسرائیل میں میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے دو کیسز سامنے آگئے-

    باغی ٹی وی : خبر رساں ادرے کے مطابق بیرون ملک سے اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے پر آنے والے دو اسرائیلی مسافروں میں ویریئنٹ کووڈ۔19 کی قسم اومیکرون کی دو ذیلی اقسام BA.1 اور BA.2 کی مجموعی قسم پی سی آر ٹیسٹ کے دوران سامنے آئی۔

    اسرائیل کے وبائی امراض کے محکمے کے سربراہ سلمان زارکا نے اس ویریئنٹ کو کم خطرے کا حامل قرار دیا-

    اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق اسرائیل وزارت صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ یہ قسم ابھی تک پوری دنیا میں نامعلوم ہے تاہم وہ اس حوالے سے زیادہ پریشان نہیں ہیں اس نئی قسم کے دو کیسز میں بخار، سر درد جیسی معمولی علامات سامنے آئی ہیں لہٰذا اس میں کسی خاص طبی علاج کی ضرورت نہیں محسوس ہوتی۔

    سلمان زار نے یہ نہیں بتایا کہ مریض کہاں سے سفر کر رہے تھے لیکن انہوں نے کہا کہ ان کی عمریں 30 کی دہائی میں ہیں جو اپنے نوزائیدہ بیٹے سے وائرس کا شکار ہوئے۔

    زارکا نے آرمی ریڈیو کو بتایا کہ دو اقسام کے ملنے سے بننے والی قسم کے بارے میں سب اچھے سے واقف ہیں، اس مرحلے پر ہم اس کے بارے میں فکر مند نہیں ہیں اور ہمیں امید ہے یہ زیادہ خطرناک ثابت نہیں ہو گی۔اسرائیل کی 92لاکھ کی آبادی میں سے 40 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین کے تین ڈوز لگ چکے ہیں۔

    کورونا ہلاکتوں میں کمی، تین مریض جاں بحق، 609 افراد وائرس سے متاثر

    اسرائیل کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ناچمن ایش نے بدھ کے روز ایف ایم ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ قسم اسرائیل میں پھیل سکتی ہے کورونا کی مختلف قسم یہاں ابھر سکتی تھی، ہم ابھی تک نہیں جانتے کہ اس کا کیا مطلب ہے یہ امکان ہے کہ متاثرہ جوڑا اسرائیل کیلئے پرواز میں سوار ہونے سے پہلے متاثر ہواتھا-

    یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے نئے ویریئنٹ کا اعلان ایک ایسے پر کیا گیا ہے جب گزشتہ روز ہی پاکستان نے گزشتہ روز ہی کورونا وائرس کے سبب عائد کی جانے والی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے اور وائرس کی نئی اقسام سامنے آنے کے باوجود یہ ماضی کی اقسام کی نسبت زیادہ مہلک نہیں ہیں۔

    کیسز کے ساتھ ساتھ شرح اموات میں نمایاں کمی کے پیش نظر دنیا بھر میں وائرس کی وجہ سے عائد کی گئی پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں جس سے معمولات زندگی اور معیشت کی بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

    این سی اوسی کا ملک بھرمیں کورونا سے متعلق تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

    بدھ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمیں علم نہیں کہ یہ وبا ختم ہوگی یا نہیں لیکن فی الحال ایسا لگتا ہے کہ یہ چلتی رہے گی اور معمول کا حصہ بن جائے گی اس لیے ہم نے آج کورونا وائرس کے سبب لگائی گئی تمام پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • بھارت میں تتلی کی ایک نئی نسل دریافت

    بھارت میں تتلی کی ایک نئی نسل دریافت

    نئی دہلی : بھارتی ریاست سِکِم میں تتلی کی ایک نئی نسل دریافت ہوئی ہے جس کا رنگ سنہرا پیلا اور کنارے چاکلیٹی رنگ کے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی رہائشی سونم وانگچک لیپچا نامی خاتون مہم جوئی کی شوقین ہیں۔ اور یہی شوق پورا کرنے کیلئے وہ قریبی سرسبز علاقے میں تتلیوں کو دیکھ اور ان کی تصاویر لے رہی تھیں دریں اثنا ایک تتلی نمودار ہوئی اور اس کی خوبصورتی کے پیش نظر سونم نے فوراً اس کی بھی تصویر اتار لی انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کی یہ تصویر تتلی کی نئی نسل کی دریافت کا باعث بنے گی۔

    صحت ہو یاعالمی خبریں، لوگ معلومات کا انتخاب اپنے ذاتی احساسات کی بنا پر کرتے ہیں تحقیق

    30 سالہ سونم اپنی تصویریں بنگلور میں نیشنل سینٹر فار بائیولوجیکل سائنسز (NCBS) کے ماہرینِ حشریات کو بھیجتی رہتی ہیں تاکہ وہ ان کی شناخت کر کے بھارتی تتیلوں کی ویب سائٹ Butterflies of India پر اپ لوڈ کر سکیں۔

    افزائش نسل کرنے والا دنیا کا پہلا روبوٹ تیار

    اس ویب سائٹ پر جمع کرائے گئے تمام مشاہدات کا ایک ماہر پینل کے ذریعے جائزہ لیا جاتا ہے سونم کی پیلے رنگ کی تتلی کی تصویر کا جائزہ لیتے ہوئے ماہرین نے نوٹ کیا کہ یہ تتلی ایک ایسی نسل تھی جو پہلے ہندوستان میں نامعلوم تھی محققین کی ٹیم جنہوں نے اس نسل کو دریافت کیا، نے انگریزی نام ‘Chocolate-bordered Flitter’ تجویز کیا ہے-

    سونم کا تعلق چین سے ہے تاہم سونم خود بھارت میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کے قریبی رشتہ دار جنوب مشرقی چین میں ہیں۔

    زیبرا کی اصل رنگت کیا ہوتی ہے سفید یا سیاہ؟

  • کرونا کی نئی قسم انتہائی خطرناک، کیسے بچ سکتے ہیں؟ ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتا دیا

    کرونا کی نئی قسم انتہائی خطرناک، کیسے بچ سکتے ہیں؟ ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتا دیا

    کرونا کی نئی قسم انتہائی خطرناک، کیسے بچ سکتے ہیں؟ ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتا دیا

    نیشنل یونیورسٹی ہیلتھ اینڈ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے جنوبی افریقہ میں کرونا کی نئی قسم کے حوالہ سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین بہت حد تک اس ویرینٹ کو قابو کرسکتی ہے، یہ ویرینٹ دیگر ویرینٹ کے مقابلے میں بہت خطرناک ہے، اس سے بچنے کے لیے سخت اقدامات اُٹھانے پڑے گے، یہ ویرینٹ پھیپھڑوں کو مکمل طور پر تباہ کردیتا ہے، سب سے پہلے ہم نے جلد سے جلد اپنے ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنا ہے، جلد سے جلد لوگوں کو ویکسین لگانی ہے

    کورونا کی نئی قسم کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی سفر ی پابندیاں عائد کر دیں،نو افریقی ممالک سے صرف نیوزی لینڈ کے شہری ہی واپس آ سکیں گے، شہریوں کو ملک میں داخلے سے پہلے 14 دن کے لیے قرنطینہ ہونا ہو گا،جنوبی افریقا سے نیدرلینڈز جانے والی 2 پروازوں میں 61 مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے ،نیدرلینڈز محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس مثبت افراد میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کی جانچ جاری ہے، جنوبی افریقا سے آنے والے کورونا مریضوں کو ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے،

    دوسری جانب سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کا ویمن ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائر میچ منسوخ کردیا گیا تھائی لینڈ بمقابلہ امریکہ اور پاکستان بمقابلہ زمباوے میچز شیڈول کے مطابق ہونگے

    کورونا کی نئی قسم ،مختلف ممالک نے افریکی ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی ،عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقی کورونا کی نئی قسم کو ’اومی کرون‘کا نام دے دیا‏ ،عالمی اداراہ صحت کے مطابق کورونا وبا کی نئی اور زیادہ مہلک قسم او میکرون سامنے آ گئی. یورپ نے جنوبی افریقی ریجن کے ساتھ تمام سفری راستے منقطع کردیئے امریکا، کینیڈا، فرانس ،ہالینڈ ، مراکش یو اے ای اور بحرین نے بھی سفری پابندیوں کا فیصلہ کر لیا جنوبی افریقہ میں 5دسمبر سے ہونے والا جونیئر وومن ہاکی ورلڈ کپ روک دیا برطانیہ میں ایک ماہ کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں برطانوی ماہرین نے کورونا کی نئی قسم کو زیادہ پریشان کن وائرس قرار دے دیا

    کورونا کی نئی قسم کے پھیلنے کا خدشہ،آسٹریلیا نے 9  افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں جنوبی افریقہ، نمیبیا، زمبابوے، بوٹسوانا، لیسوتھو، ملاوی اور موزمبیق پر پابندیاں عائد کر دی گئی آسٹریلوی شہریوں کو 14 دن کے قرنطینہ کے بعد ملک میں داخلے کی اجازت ہو گی ،دوسری جانب بھارت میں بھی کرونا کے نئے وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارتی وزیراعظم مودی نے اجلاس طلب کر لیا ہے.،اجلاس میں بھارت میں کرونا ویکسین کے حوالہ سے بھی بات چیت ہو گی جبکہ مودی محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات دیں گے ،مودی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں کابینہ سیکرٹری،وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری پی کے مشرا، ہیلتھ سکریٹری راجیش بھوشن اور نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال و دیگر افسران شریک ہوں گے

    دوسری جانب دہلی کےوزیراعلیٰ کیجریوال نے جنوبی افریقہ میں کرونا وائرس کی نئی قسم آنے پر بھارتی وزیراعظم مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ کوروناکی نئی قسم سے بچنے کے لئے متاثرہ ملکوں کی پروازیں بند کی جائیں بڑی مشکل سے بھارت میں کورونا پرقابو پایا گیا ،کوروناکی نئی قسم کوروکنے کے لئےہمیں ہرممکن قدم اٹھانے ہوں گے,بھارت کی مرکزی وزارت صحت نے تمام ریاستوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ان تین ممالک کا سفر کرنیوالے مسافروں پر نظر رکھیں اور انکے ٹیسٹ کروائیں، بھارتی سیکرٹری صحت نے ریاستوں کو خط لکھا ہے اور کہا ہے کہ کرونا کی نئی قسم سامنے آچکی ہے اسلئے انٹرنیشنل سفر کرنیوالے مسافروں کے کرونا ٹیسٹ لازمی کروائیں ، جو افراد ان ممالک کا سفر کر چکے انکا پتہ لگایا جائے اور انکے ٹیسٹ کروائے جائیں، دوسری جانب برطانیہ نے بھی چھ افریقی ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے

    ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے 12 ویں وزارتی کانفرنس کو بھی ملتوی کر دیا ہے، کانفرنس ملتوی کرنے کا فیصلہ جنرل کونسل کے صدر نے اراکین کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا اور کہا کہ صحت کے لئے ضروری ہے کہ کام چلتا رہے، کانفرنس بعد میں منعقد کی جائے گی

    خیال رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقہ میں 2020 کے آخر میں بیٹا ورژن کو بھی دریافت کیا گیا تھا ۔ کورونا کی اس قسم کے باعث جنوبی افریقہ میں وبا کی دوسری لہر کے دوران کووڈ کے سنگین کیسز کی تعداد پہلی لہر کے مقابلے میں بڑھ گئی تھی۔

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا کی نئی قسم سامنے آنے پر ایک بار پھر پابندیوں کا امکان

  • کرونا کی نئی قسم سامنے آنے پر ایک بار پھر پابندیوں کا امکان

    کرونا کی نئی قسم سامنے آنے پر ایک بار پھر پابندیوں کا امکان

    جنوبی افریقہ میں کرونا کی نئی قسم، ممالک نے سفری پابندیاں عائد کر دی

    چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا کر رکھ دی تھی، لاک ڈاؤن اب کرونا کیسز کم ہونے کی وجہ سے ختم ہو رہے تھے، بازار، تعلیمی ادارے کھل رہے تھے کہ اب ایک اور کرونا کی نئی قسم سامنے آئی ہے جس سے ایک بار پھر تہلکہ مچ گیا ہے اور خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ ممکنہ طور پر ایک بار پھر زندگی کے معمولات لاک ڈاؤن کی طرف جا سکتے ہیں

    کرونا وائرس کی نئی قسم جنوبی افریقہ میں سامنے آئی ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ سب سے تبدیل شدہ قسم ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کی بدترین قسم ہے، کرونا کے حوالہ سے ویکسین اس قسم کے لئے کام کرے گی یا نہیں کچھ نہیں کہا جا سکتا، جنوبی افریقا، ہانگ کانگ، بوٹسوانا میں اب تک اس نئی قسم کے 59 کرونا مریض سامنے آ چکے ہیں ،

    کرونا وائرس کی مختلف شکلیں سامنے آئیں، سائنسدان نظر رکھتے ہیں کہ کرونا کی نئی شکل کتنی خطرناک ہو سکتی ہے اور کیا کرونا ویکسین اس پر مؤثر ہو سکتی ہے یا نہیں، کرونا کی نئی قسم کتنی تیزی سے پھیل رہی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اب نئی قسم بہت تیزی سے پھیل سکتی ہے،پچھلے تین چار دنوں میں نئی قسم کے کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ فی الحال B.1.1.529 کے طور پر کرونا کی نئی قسم کو شناخت کیا گیا ہے، نئی شکل بوٹسوانا اور ہانگ کانگ میں بھی جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں میں پائی گئی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تکنیکی ورکنگ گروپ کی آج میٹنگ ہونی ہے تاکہ نئی شکل کا جائزہ لیا جا سکے ،

    جنوبی افریقہ کی سات یونیورسٹیوں کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم کرونا کی نئی قسم سامنے آنے پر تحقیق کر رہی ہے، وزیر صحت فاہلہ کا کہنا ہے کہ ایک اچھی خبر یہ ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ سے اس کا پتہ لگایا جا سکتا ہے جنوبی افریقہ میں اوسطا 200 سے زائد نئے مریض سامنے آ رہے تھے، تا ہم گزشتہ ہفتے اس میں اضافہ ہوا اور ایک روز میں کرونا مریضوں کی تعداد 200 سے بڑھ کر 1200 تک پہنچ چکی ہے

    کیمبرج یونیورسٹی میں کلینیکل مائکرو بایولوجی کے پروفیسر رویندر گپتا کا کہنا ہے کہ یہ واضح طور پر ایک ایسی قسم ہے جس کے بارے میں ہمیں بہت سنجیدہ ہونا چاہیے۔ اس میں اسپائک میوٹیشنز کی ایک بڑی تعداد ہے جو منتقلی اور مدافعتی ردعمل کو متاثر کر سکتی ہے۔ گپتا نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں سائنس دانوں کو یہ تعین کرنے کے لیے وقت درکار ہے کہ آیا نئے کیسز میں اضافے کی وجہ نئے قسم ہے۔ جنوبی افریقی سائنسدانوں نے اس کی فوری شناخت کرنے اور اسے دنیا کی توجہ میں لانے کا ایک ناقابل یقین کام کیا ہے۔

    جنوبی افریقہ کے تقریباً 41% بالغوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے قومی محکمہ صحت کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل نکولس کرسپ کے مطابق، جنوبی افریقہ کے پاس ویکسین کی تقریباً 16.5 ملین خوراکیں موجود ہیں اور اگلے ہفتے میں تقریباً 2.5 ملین مزید ڈیلیوری کی توقع ہے۔60 ملین کی آبادی کے ساتھ جنوبی افریقہ میں 2.9 ملین سے زیادہ کرونا کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں 89,000 سے زیادہ اموات بھی شامل ہیں۔

    بھارت کی مرکزی وزارت صحت نے تمام ریاستوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ان تین ممالک کا سفر کرنیوالے مسافروں پر نظر رکھیں اور انکے ٹیسٹ کروائیں، بھارتی سیکرٹری صحت نے ریاستوں کو خط لکھا ہے اور کہا ہے کہ کرونا کی نئی قسم سامنے آچکی ہے اسلئے انٹرنیشنل سفر کرنیوالے مسافروں کے کرونا ٹیسٹ لازمی کروائیں ، جو افراد ان ممالک کا سفر کر چکے انکا پتہ لگایا جائے اور انکے ٹیسٹ کروائے جائیں، دوسری جانب برطانیہ نے بھی چھ افریقی ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے برطانیہ کے سیکریٹری صحت ساجد جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعہ کی دوپہر 12 بجے (جی ایم ٹی) سے چھ ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا جائے گا اور یہاں سے تمام پروازوں پر عارضی طور پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔برطانیہ نے جنوبی افریقہ، نمیبیا، زمبابوے، بوٹسوانا، لیسوتھو اور ایسواتینی جانے والی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقہ میں 2020 کے آخر میں بیٹا ورژن کو بھی دریافت کیا گیا تھا ۔ کورونا کی اس قسم کے باعث جنوبی افریقہ میں وبا کی دوسری لہر کے دوران کووڈ کے سنگین کیسز کی تعداد پہلی لہر کے مقابلے میں بڑھ گئی تھی۔

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا