Baaghi TV

Tag: نائٹ کلب

  • ڈومینیکن کےنائٹ کلب میں ہلاکتوں کی تعداد 218 ہو گئی

    ڈومینیکن کےنائٹ کلب میں ہلاکتوں کی تعداد 218 ہو گئی

    جمہوریہ ڈومینیکن میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 218 ہو گئی ہے.

    عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی ) کے ڈائریکٹر جوآن مینول مینڈیز نے صحافیوں کو بتایا، بدقسمتی سے اور افسوس کے ساتھ، ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق 218 افراد ہلاک ہو چکے ہی، جبکہ 189 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ہلاک شدگان میں مشہور میرینگے گلوکار روبی پیریز بھی شامل تھے، جو چھت گرنے کے وقت اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے، اس کے علاوہ دو سابق میجر لیگ بیس بال کے کھلاڑی اور ایک مقامی سیاستدان بھی شامل تھے۔ یہ دہائیوں میں کیریبین ملک میں ہونے والا بدترین حادثہ ہے۔

    مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ حادثے کے وقت کلب کے اندر 1000 تک افراد موجود ہو سکتے تھے، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔حکام نے بدھ کی رات گئے ملبے تلے مزید کسی فرد کے زندہ ملنے کے امکانات کو رد کردیا تھا، ڈومینیکن حکومت نے کہا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے فوراً بعد وہ اس بدترین حادثے کی تحقیقات کا آغاز کرے گی۔ڈومینیکن کے دارالحکومت سانتو ڈومنگو میں پیر کی شب ہونے والے حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں میں 300 سے زائد ریسکیو ورکرز نے بُوگیر کتوں کی مدد سے دو دن تک زندہ بچ جانےو الوں کی تلاش جاری رکھی۔

    امریکا نے چینی اشیاءپر ٹیرف 145 فیصد کردیا

    صدربیلا روس کا نوازشریف اور وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ

    شیر افضل مروت نے پارٹی میں واپسی کی شرط بتا دی

    کراچی میں ترقیاتی کام کرانا اولین ترجیح ہے، بیرسٹرمرتضیٰ وہاب

    ٹرانسپورٹرز اور ڈمپرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال موخر

  • روس میں پولیس کا نائٹ کلب پر چھاپہ،  "ہم جنس پرستی کی حمایت” 7 گرفتار

    روس میں پولیس کا نائٹ کلب پر چھاپہ، "ہم جنس پرستی کی حمایت” 7 گرفتار

    روس میں پولیس نے ایک نائٹ کلب پر چھاپے کے دوران سات افراد کو مبینہ طور پر "کچھ زیادہ ہی ہم جنس پرست نظر آنے” کے الزام میں گرفتار کر لیا اور ان پر جرمانہ عائد کر دیا۔

    یہ واقعہ تولا شہر کے ایک نائٹ کلب میں پیش آیا، جس کی تفصیلات آزاد روسی میڈیا آؤٹ لیٹ کی رپورٹ میں سامنے آئی ہیں۔ ان افراد پر روس میں گزشتہ ایک دہائی سے ممنوع "غیر روایتی جنسی تعلقات میں دلچسپی پیدا کرنے” کا الزام عائد کیا گیا۔روس کا یہ قانون بنیادی طور پر ایل جی بی ٹی مواد کی تشہیر پر لاگو ہوتا ہے، لیکن اس چھاپے کے دوران کلب میں موجود افراد کے لباس اور ظاہری شکل کو غیر روایتی جنسی تعلقات کو فروغ دینے کے طور پر دیکھا گیا۔ ویڈیوز میں پولیس اہلکاروں کو فوجی طرز کے لباس اور ہیلمٹ پہنے ہوئے آٹھ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے دکھایا گیا۔ ان میں سے ایک شخص نے اپنے سینے پر کالے ٹیپ سے بنے ہوئے کراس چپکائے ہوئے تھے، جبکہ اس نے خواتین کے طرز کا کارسیٹ بھی پہنا ہوا تھا۔ ایک دوسرے شخص نے چمکدار نارنجی بال، سرخ ٹیٹو سے سجے چہرے، گلابی موزے اور کھلا کیمونو پہن رکھا تھا۔ ایک اور شخص نے کروپ ٹاپ، سیاہ چمڑے کی شارٹس اور فش نیٹ ٹائٹس پہنے ہوئے تھے۔

    پولیس کی جانب سے ان افراد کے لباس اور ظاہری شکل کو روایتی جنسی رجحانات کے حامل مردوں کے امیج سے مطابقت نہ رکھنے والا قرار دیا گیا۔ حراست میں لیے گئے آٹھ افراد میں سے سات کو جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ ایک شخص — جو کہ ایک مرد بارٹینڈر تھا — اس دعوے کے ساتھ جرمانے سے بچ گیا کہ وہ عام فیشن کے لباس میں تھا اور اس کا کوئی جنسی رجحان نہیں تھا۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب روسی حکومت روایتی اقدار کو فروغ دینے کے لیے اپنی اینٹی ایل جی بی ٹی پالیسیوں کو مزید سخت کر رہی ہے۔ ان پالیسیوں میں "بچوں کے بغیر زندگی گزارنے کے طرزِ زندگی کی تشہیر” پر بھی پابندی شامل ہے۔ نومبر 2024 میں بھی روسی حکام نے ماسکو میں متعدد بارز اور نائٹ کلبز پر چھاپے مارے تھے اور انہیں ایل جی بی ٹی پروپیگنڈا کے خلاف قوانین کے تحت نشانہ بنایا تھا۔

    روس کی یہ پالیسیز اس وقت دنیا بھر میں تنازعہ کا باعث بنی ہوئی ہیں، جہاں ان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور افراد کی ذاتی آزادیوں کے احترام کی کمی کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ ان اقدامات کو ایل جی بی ٹی کمیونٹی کے حقوق کے خلاف ایک حملہ سمجھا جا رہا ہے اور اس پر بین الاقوامی سطح پر تنقید کی جا رہی ہے

    ہم جنس پرستی کا پرچار،چین میں مشہور خواجہ سرا ڈانسر جن ژنگ کے شو منسوخ

    ہم جنس پرست ٹورز کے آرگنائزر کی جیل میں پراسرار ہلاکت

    ہم جنس پرستوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت

  • بھارتی گلوکار بادشاہ کے نائٹ کلب کے باہر بم دھماکا

    بھارتی گلوکار بادشاہ کے نائٹ کلب کے باہر بم دھماکا

    چندی گڑھ : بھارتی گلوکار ’بادشاہ‘ کے کلب کے باہر دیسی ساختہ بم دھماکا ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی پولیس کےمطابق چندی گڑھ کے سیکٹر 26 میں نائٹ کلب کے باہر 2 دھماکے صبح 2.30 سے ​​2.45 بجے کے درمیان ہوا، 2 موٹرسائیکل سوارملزمان بارودی مواد پھینک کرفرار ہوگئے۔

    سیکیورٹی اداروں کے مطابق گینگسٹرز گولڈی براراور روہت گودارا (لارنس بشنوئی گینگ) نے سوشل میڈیا کے ذریعے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ڈیوراریسٹورنٹ ، سیویلی بار اور لاؤنج کو نشانہ بنایا، جو بھارتی ریپر بادشاہ کی ملکیت ہے، ریسٹورنٹ کے مالکان سے بھتے کے مطالبے کے لیے فون کے ذریعے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔

    پولیس اس واقعے کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم دھماکے سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور نائٹ کلب کو بھی معمولی نقصان پہنچا۔

    پولیس نے بتایا کہ دیسی ساختہ بم دھماکا ڈیورا کے باہر ہوا جو سیویلی بار اور لاؤنج کے قریب ہے، جو بھارتی ریپر کی ملکیت ہیں، دونوں ریسٹورنٹ ایک دوسرے سے 30 میٹرکے فاصلے پر ہیں دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد چندی گڑھ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حملہ آوروں کی شناخت کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اورفارنسک لیبارٹری کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

  • تھائی لینڈ کے ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی،13 افراد ہلاک ،41 زخمی

    تھائی لینڈ کے ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی،13 افراد ہلاک ،41 زخمی

    بنکاک: تھائی لینڈ کے ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی کے باعث 13 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے جنوب مشرقی صوبے چھونبوری میں رات گئے کلب ماؤنٹین بی نائٹ اسپاٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے کلب کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    بھارت: سانپ کے کاٹنے سے دو بھائیوں کی موت

    شراب کے نشے میں دھت اور رقص و موسیقی کے شور کےباعث متعدد لوگوں کو شروع میں پتہ ہی نہ چلا کہ کیا ہوا ہےاور جب صورتحال کی سنگینی کا معلوم ہوا تو اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اور آگ نے باہر نکلنے کے رستے بند کر دیئے تھے۔


    انٹرنیٹ پر واقعے کی ویڈیوز سامنے آئیں جس میں لوگ چیختے چلاتے کلب سے باہر بھاگ رہے ہیں اور ان کے کپڑوں میں آگ لگی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچی اور 2 گھنٹے میں آگ پر قابو پایا۔

    ہلاک ہونے والوں میں 4 خواتین اور 9 مرد شامل ہیں جن کی لاشیں دروازے، بیت الخلا اور ڈی جے بوتھ کے پاس سے ملیں۔ ہلاک ہونے والے سب لوگ مقامی شہری ہی تھے۔

    جاپان میں شدید سیلاب سے تباہی،کئی سڑکیں اور پل تباہ، گاڑیاں بہہ گئیں

    پولیس کا کہنا ہے کہ کلب کی دیواروں پر آتش گیر فوم لگے ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی جس کی وجہ سے کئی لوگوں کو جان بچانے کا موقع نہ مل سکا۔
    https://twitter.com/ThaiEnquirer/status/1555467474933809152?s=20&t=9kI5OrllLRs8p83GdkZQHg
    پولیس نے آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تھائی وزیراعظم جنرل برایوت چن اوچا نے ملک بھر میں کلبز کے مالکان سے کہا ہے کہ اپنے ہاں ہنگامی اخراج کے رستے بنائیں۔

    زہریلی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک، 11 نابینا اور 30 سے زائد کی حالت غیر

  • کیمرون کے نائٹ کلب میں آتشزدگی 16 افراد ہلاک

    کیمرون کے نائٹ کلب میں آتشزدگی 16 افراد ہلاک

    وسطی افریقی ملک کیمرون کے نائٹ کلب میں آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبررساں ادارے "اے ایف پی” کے مطابق واقعہ دارالحکومت یاؤنڈے کے ایک مہنگے ترین نائٹ کلب میں اتوار کی صبح پیش آیا۔

    اس حوالے سے حکام نے کہا کہ نائٹ کلب میں آتش بازی کا سامان بھی استعمال ہوتا تھا اور مذکورہ واقعہ اسی کے پھٹنے سے پیش آیا آتش بازی کا سامان پھٹنے سے چھت پر آگ بھڑک اٹھی، جس سے مزید دھماکے ہوئے اور پنڈال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    حکومتی بیان کے مطابق آگ تقریباً تین بجے لگی تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جارہی ہیں۔

    افغانستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالبان کمانڈرسمیت 6 افراد ہلاک

    قبل ازیں موٹر سائیکل اور ٹرک کے مابین تصادم کے بعد خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہو گئے تھے واقعہ گھانا میں پیش آیا تھا گھانا کے شہر بوگوسو میں ٹرک جس پر دھماکہ خیز مواد سے بھری پیٹیاں لدی ہوئی تھیں موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا حادثہ ہوتے ہی دھماکہ ہوا اور دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی، دھماکے کے مقام پر زمین پر کئی فٹ گہرا گڑھا بن گیا، گردو نواح کی متعدد عمارتیں بھی گر گئیں ، دھماکے کی بعد ہر طرف دھواں اور راکھ کے بادلوں نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا-

    بارود سے بھرے ٹرک میں دھماکہ،17 اموات، 50 سے زائد زخمی،ہر طرف کہرام مچ گیا

    علاوہ ازیں خبیرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں مارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے یہ واقعہ کوہاٹ کے علاقےگلوتنگی میں پیش آیا جہاں مارٹرگولہ پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 جان کی بازی ہارگئے۔ واقعے میں ایک بچہ بھی شدید زخمی ہوا، زخمی اور لاشوں کو قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا دھماکا خانہ بدوشوں کی جھونپڑی میں ہوا، بم ڈسپوزل سکواڈ بھی طلب کیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں-

    کوہاٹ میں مارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق