Baaghi TV

Tag: نااہلی

  • پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست خارج

    پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست خارج

    سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی

    پرویز مشرف کی نااہلی کی درخواست غیر موثر ہونے کی بنا پر خارج کی گئی ،کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار وفات پا چکے ہیں ،2013 کی عام انتخابات میں نااہلی کو چیلنج کی گیا تھا،2013 کی اسمبلی مدت بھی ختم ہو چکی یے

    پرویز مشرف نے 2013 عام انتخابات میں چترال سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ،پرویز مشرف کے کاغزات نامزدگی مسترد کردئیے گئے تھے جنہیں سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، پرویز مشرف کی وفات ہو گئی اسکے بعد انکے کیس کی سماعت ہوئی اور درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

  • وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست پر سماعت ملتوی

    وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست پر سماعت ملتوی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی گئی

    لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض عائد کردیا۔ ، وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کلین ہینڈ سے عدالت نہیں آیا عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو بیرون ملک گئے ساڑھے 3سال ہو گئے ہیں،عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کیا آپ نے اس دوران وفاقی حکومت سے رجوع کیا، آپ کو اس وقت کے وزیراعظم کو درخواست دینی چاہئے تھی،عدالت نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ،جسٹس سلطان تنویر احمد نے شہری اظہر عباس کی درخواست پر سماعت کی

    درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اقامہ میں سپریم کورٹ نے نااہل کر دیا ۔لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل گراؤنڈ پر نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی عدالت میں شہباز شریف نے بیان حلفی دیا کہ نواز شریف علاج کے بعد وطن واپس آجائیں گے شہباز شریف اپنے دیے گئے بیان حلفی کی پاسداری کرنے میں ناکام رہے ہیں شہباز شریف جھوٹا بیان حلفی دے کر آرٹیکل 62۔ 63 کے اہل نہیں رہے عدالت معاملہ کی تحقیقات کے لیے وسیع سطح پر جے ائی ٹی بنانے کا حکم دےعدالت شہباز شریف کو نااہل قرار دینے کا حکم دے ،

    سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان سے علاج کے بہانے لندن گئے تو وہیں کے ہو کر رہ گئے، پاکستان میں عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد بھائی شہباز شریف کی حکومت بنی پھر بھی واپس نہ آئے، ن لیگی رہنما دعوے کرتے رہے کہ نواز شریف جلد واپس آئیں گے لیکن کسی نے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی، اب حکومت کی جانب سے نواز شریف کی واپسی کے لئے تاحیات نااہلی ختم کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے، نواز شریف کب واپس آتے ہیں اس کا ابھی تک کنفرم نہیں تاہم ن لیگی امید ہیں کہ نواز شریف الیکشن سے قبل واپس آ سکتے ہیں

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

  • سینیٹ اجلاس،الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور

    سینیٹ اجلاس،الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور

    سینیٹ آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ میں ترمیمی بل بھاری اکثریت سے منظور کر لیا اب آرٹیکل( 62 ون ایف)کے تحت نااہلی کی مدت پانچ سال سے زیادہ نہیں ہوسکے گی

    الیکشن کی تاریخ کا اختیار صدر مملکت سے واپس لیکر الیکشن کمیشن کو دینے کا بل سینیٹ سے کثرت رائے سے منظورکر لیا گیا،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا ،دوران اجلاس وزیر مملکت شہادت اعوان نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل پیش کیا جس کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ،بل کے مطابق الیکشن ایکٹ کی سیکشن 57 میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت الیکشن کمیشن نیا شیڈول اور عام انتخابات کی تاریخ کااعلان کرے گا جب کہ الیکشن پروگرام میں ترمیم بھی کر سکے گا ،بل کے متن کے مطابق آئین میں جس جرم کی مدت سزا متعین نہیں اس میں نااہلی پانچ برس سے زیادہ نہیں ہوگی الیکشن ایکٹ کی اہلی اور نااہلی سے متعلق سیکشن 232 میں ترمیم کا بل پیش گیا، جس میں کہا گیا کہ اہلیت اور نااہلی کا طریقہ کار، طریقہ اور مدت ایسی ہو جیسا آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں فراہم کیا گیا ہے ،مذکورہ بل کے مطابق سپریم کورٹ، ہائیکورٹ یا کسی بھی عدالتی فیصلے، آرڈر یا حکم کے تحت سزا یافتہ شخص فیصلے کے دن سے پانچ سال کے لیے نااہل ہو سکے گا ،سینیٹ میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی جانب سے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم بل کی مخالفت کی گئی ،

    سینیٹ اجلاس میں قائد ایوان، اپوزیشن لیڈر اور اراکین کی مراعات کا بل بھی منظور کرلیا گیا جسے سینیٹر کہدہ بابر، منظور احمد، رضا ربانی اور دیگر نے ایوان میں پیش کیا

    اپنی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے حکومت بھی مدد کررہی ہے . وزیراعلیٰ سندھ

    سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار 

    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عام انتخابات کی تاریخ دے دی
    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت اکتوبر میں ہوں گے ، اسمبلی کی مدت بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ، آئین کے مطابق معاشی ایمرجنسی نافذ کرکے اسمبلی کی مدت بڑھائی جاسکتی ہے ، حکمران اتحاد وقت پر انتخابات چاہتا ہے ،نظرثانی قانون صرف نوازشریف کیلئے نہیں سیکڑوں افراد کو فائدہ ہوگا، نواز شریف الیکشن مہم کی قیادت کرینگے ،

    پاکستان کا نام پلاٹستان رکھنا چاہئے،زرقا تیمور
    پی ٹی آئی خاتون سینیٹر زرقا تیمور نے تہلکہ خیز تقریرکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نام بدلنا چاہئے،پاکستان کا نام پلاٹستان رکھنا چاہئے، اس میں ملک ریاض، علیم خان کا نام ہے، صابر مٹھو، اب ملک بوستان آ گئے انکو عہدے دیں، ملک ریاض کو پاکستان کا وزیراعظم بنائیں،یہ لوگ ہیں اصلی، باقی کھلواڑ ہے، پرانے پاکستان میں کس کو ریلیف دیا جا رہا،عمران خان پر کیس بنائے گئے، ابھی جو مقدمہ بنایا عمران خان اور اسکی بہن پر ، اس کی جو تاریخ لکھی گئی وہ 30 فروری لکھی گئی، تاریخ میں کبھی 30 فروری کی تاریخ آئی، 160 کیس میں انکو کچھ نہیں ملنا، جبر کا موسم کب بدلے گا، ہم بدلیں گے تب بدلے گا،

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف جلد آئینگے ،قوم جانتی ہے اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے،مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے ،ہم موسمی پرندوں پر یقین نہیں رکھتے ہمارے پاس اضافی امیدوار ہیں ، مسلم لیگ ن اپنے انتخابی نشان پر الیکشن میں حصہ لے گی

  • صدر مملکت عارف علوی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر اعتراضات عائد

    صدر مملکت عارف علوی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر اعتراضات عائد

    رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے صدر مملکت عارف علوی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کردئیے

    عائد اعتراض میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت صدر مملکت کو فریق نہیں بنایا جا سکتا، درخواست میں عوامی مفاد اور بنیادی حقوق کے سوال کے بارے میں نہیں بتایا گیا،آرٹیکل 184(3) کے استعمال کے حوالے سے اٹھائے گئے نکات تسلی بخش نہیں، درخواست گزار نے کسی دوسرے متعلقہ فورم سے نہ رابطہ کیا اور نہ ہی رابطہ نہ کرنے کی وجہ بتائی، درخواست تحریر کرنے والے وکیل کا نام نہیں بتایا گیا،

    واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست گزار کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی عمران خان کی ایماء پر قانون سازی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں، قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے باوجود صدر مملکت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی منظوری نہ دی ،درخواست ایک شہری چوہدری محمد امتیاز کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ صدر مملکت کے یہ اقدامات کسی مخصوص پارٹی کی طرف جھکاؤ ظاہر کرتے ہیں ، ایسے طرز عمل کی بناء پر ڈاکٹر عارف علوی صدر کے عہدے کے اہل نہیں،آئین کے آرٹیکل 41 کے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

    بشری بی بی کی آڈیونےدنیا بدل دی۔قہرٹوٹ پڑا ،عمران خان مایوس،دل ٹوٹ گیا

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ صدر مملکت نے پارلیمان کی جانب سے بھجے گئے سپریم کورٹ پروسیجر بل کی منظوری نہ دی صدر مملکت نے نیب ترامیم بل اور اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر بھی دستخط کرنے سے انکار کیا ،صدر مملکت کا اپنی آئینی ذمہ داریوں سے انکار کرنا ظاہر کرتا ہے کہ وہ صدر کیلئے عہدے کیلئے اہل نہیں صدر ایک سیاسی جماعت سے منسلک اور جانبدار ہیں، صدر مملکت نے حکومت کی قانون سازی کو سیاسی جماعت کے چئیرمین کے کہنے پر منظور نہیں کیا،

  • عمران نیازی کے تیار کردہ جتھے نے ملکی املاک کو جلایا، محسن شاہنواز رانجھا

    عمران نیازی کے تیار کردہ جتھے نے ملکی املاک کو جلایا، محسن شاہنواز رانجھا

    مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان انوکھا لاڈلا ہے، عمران نیازی کے تیار کردہ جتھے نے ملکی املاک کو جلایا، شہدا کی یادگاروں کی توڑ پھوڑ کی گئی، حملہ آرگنائزر طریقے سے کیا گیا، 2014 میں اسکی تربیت کی گئی تھی،

    محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا تھا کہ 2014 میں پی ٹی وی پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ پر حملہ کیا گیا،اس نظریے کو اس طریقے سے پالا گیا کہ ریاستی اداروں کا احترام ختم کیا گیا،تحریک طالبان اور پاکستان تحریک انصاف میں کوئی فرق نہیں،عمران خان کی اس سیاست کا خمیازہ آج پاکستانی قوم بھگت رہی ہے، آج پھر ایک عدالتی لاڈلا تیار کیا جارہا ہے، کیا پاکستان کی عدالتیں یہ سب نہیں دیکھ رہیں ،اس انوکھے لاڈلے کو ریاستی اداروں پر حملے کا این او سی دے دیا گیا ہے، کاش 2018 سے 2022 تک یہ سہولت مسلم لیگ اور نواز شریف کو دی گئی ہوتی، کاش یہ عدالتی سہولت کاری پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو ہوتی،

    محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا تھا کہ ملک میں عام شخص اورعمران خان کے ساتھ عدالتی نظام کا برتاؤ مختلف ہے تحریکِ انصاف کے لیے تمام عدالتیں مختلف رویہ رکھتی ہیں ،ثاقب نثار کی باقیات آج بھی متحرک ہیں عمران خان کو 2018 انتخابات میں نقل مار کر پاس کروایا گیا جیسی آوازیں عمران خان کے لیے عدلیہ سے پہلے آتی تھیں آج بھی ویسی ہی آ رہی ہیں نواز شریف پر تنخواہ کا الزام تھا جس پر انہیں تا حیات نااہل کردیا گیا اوراب عمران خان سر پر ٹوکری پہن کر ملک میں گھوم رہے ہیں

    پاکستان میں توقع سے بڑھ کر پیار ملا، بھارتی برج ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کا شاہی قلعہ کا دورہ

  • آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ نااہلی تاحیات ہوگی،عرفان قادر

    آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ نااہلی تاحیات ہوگی،عرفان قادر

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عرفان قادر نے کہا ہے کہ کسی فرد واحد کو پاکستان کنٹرول نہیں کرنا چاہیئے، سیاست کنٹرول کرنے کی کوشش کی جاتی رہی،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے عرفان قادر کا کہنا تھاکہ دنیا میں جہاں جہاں جمہوریت ہے وہاں ادارے آئینی دائرہ اختیار میں رہتے ہیں، ہم سب آئین کے تابع ہیں،بدقسمتی سے یہاں پر جوڈیشلائزیشن آف پولیٹکس ہو رہی ہے، نواز شریف کی نااہلی پر سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ نااہلی تاحیات ہوگی ،آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ نااہلی تاحیات ہوگی، آئین میں کہیں تاحیات نااہلی کا زکر نہیں، ہم سب کو اپنی حدود کا خیال رکھنا ہے،جو لوگ ہماری حفاظت کر رہے ہیں اگر وہ اپنی حدود میں کام کر رہے ہیں تو ہمارا کام ہے ان کی عزت کریں،ہم سب انسان ہیں اللہ نے ایک قابل بنایا ہے ہمیں مل کر آئین کو فوقیت دینی ہے، پچھلے 10 سالوں سے اس ملک میں بدقسمتی سے جوڈیشلایزیشن اف پولیٹکس ہو رہی ہے، حکومت اعتماد کے ووٹ سے جا سکتی ہے عدالتیں نہیں نکال سکتی،

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔

    عرفان قادر کا کہنا تھا کہ عدالتوں نے دو حکومتیں گرائی ایک یوسف رضا گیلانی اور دوسری نواز شریف کی، میاں ثاقب، بندیال، اعجازِ الاحسن ، عظمت سعید، سجاد علی شاہ نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی تاحیات ہے، کوشش کی گئی کہ نواز شریف کو ن لیگ کی صدارت سے بھی ہٹا دیا جائے، یوسف رضا گیلانی کے کیس میں سپریم کورٹ نے معاملہ اپنے اوپر لے لیا،مجھے اس وقت بھی تحفظات تھے کیونکہ میں اٹارنی جنرل تھا، وزیراعظم کا منصب یہ نہیں کہ سپریم کورٹ کا پیغام دنیا کو دیں، دوسرا معاملہ پانامہ کیس کا آیا تھا، پانامہ کیس میں نواز شریف پابند سلاسل ہو گئے اور عمران خان وزیراعظم بنے، ایک وقت تھا جب پاکستان میں پولیٹیکل انگیجمنٹ ہوئی،جسٹس اعجاز الاحسن پانامہ کیس میں مانیٹرنگ جج تھے،

  • پارٹی عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

    پارٹی عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کو الیکشن کمیشن میں پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کاروائی کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی کر دی گئی

    عدالت نے عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کو مزید دلائل کے لئے طلب کرلیا ،جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حیرت ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کیوں عمران خان کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر رہی ۔علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی ممبر اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کر سکتا ہے، الیکشن کمیشن براہ راست کسی کو نا اہل نہیں کر سکتا ،یہاں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عمران خان کو نا اہل کر دیا گیا ۔الیکشن کمیشن کا کام ملک اور صوبوں میں الیکشن کرانا ہے، اعلی عدالتوں کے فیصلوں کے تحت الیکشن کمیشن کا رول محدود ہے،الیکش لا بھی الیکشن کمیشن کو نا اہل قرار دینے کی پاور نہیں دیتا

    دوران سماعت عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل شہزاد شوکت کو مداخلت سے روک دیا، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب اپکی باری آئے گی تب دلائل دیں ،عدالت نے کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کردی عدالت نے فریقین کے وکلاء سے آئندہ سماعت پر مزید دلائل طلب کر لیے

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 21 اکتوبر 2022 کو این اے 95 میانوالی سے نااہل کیا تھا نااہل شخص کا سیاسی جماعت کا سربراہ ہونا خلاف قانون ہے لہٰذا انہیں پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا جائے

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی الیکشن کمیشن نےعمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی ہے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا تھا،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا یہ ایسی چوری ہے جس میں مقدمہ درج ہونے سے پہلے ہی سب کچھ ثابت ہے

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • صدر مملکت عارف علوی کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    صدر مملکت عارف علوی کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

    درخواست گزار کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی عمران خان کی ایماء پر قانون سازی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں، قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے باوجود صدر مملکت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی منظوری نہ دی ،درخواست ایک شہری چوہدری محمد امتیاز کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ صدر مملکت کے یہ اقدامات کسی مخصوص پارٹی کی طرف جھکاؤ ظاہر کرتے ہیں ، ایسے طرز عمل کی بناء پر ڈاکٹر عارف علوی صدر کے عہدے کے اہل نہیں،آئین کے آرٹیکل 41 کے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    بشری بی بی کی آڈیونےدنیا بدل دی۔قہرٹوٹ پڑا ،عمران خان مایوس،دل ٹوٹ گیا

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ صدر مملکت نے پارلیمان کی جانب سے بھجے گئے سپریم کورٹ پروسیجر بل کی منظوری نہ دی صدر مملکت نے نیب ترامیم بل اور اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر بھی دستخط کرنے سے انکار کیا ،صدر مملکت کا اپنی آئینی ذمہ داریوں سے انکار کرنا ظاہر کرتا ہے کہ وہ صدر کیلئے عہدے کیلئے اہل نہیں صدر ایک سیاسی جماعت سے منسلک اور جانبدار ہیں، صدر مملکت نے حکومت کی قانون سازی کو سیاسی جماعت کے چئیرمین کے کہنے پر منظور نہیں کیا،

  • رکن اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے اختیار کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

    رکن اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے اختیار کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

    لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے رکن اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے اختیار کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پروفاقی حکومت اورالیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ،عدالت نے درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی معاونت کیلئے طلب کر لیا ہے ،جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک انتظامی ادارہ ہے،الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کرانا اورحلقہ بندیاں کرانا ہے، یہ ادارہ عدالتی اختیارات استعمال نہیں کر سکتا نہ ہی اس ادارے کو براہ راست کسی کو نا اہل قرار دینے کا قانونی اختیار ہے الیکشن کمیشن کو نااہل کرنے کے اختیار کو کالعدم قرار دیا جائے،

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ایکٹ 2017کی سیکشن 137(4)کو آئین پاکستان سے متصادم قرار دینے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ،جسٹس شاہد کریم نے متفرق درخواست پر سماعت کی درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام ملک میں عام انتخابات کرانا اور حلقہ بندیاں کرانا ہے یہ ادارہ عدالتی اختیارات استعمال نہیں کر سکتا ،نہ ہی اس ادارے کو براہ راست کسی کو نا اہل قرار دینے کا قانونی اختیار ہے الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ میں عمران خان کو نا اہل قرار دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف اپیل زیر سماعت ہے اب الیکشن کمیشن عمران خان کو پارٹی صدارت سے نا اہل کرنا چاہ رہا ہے،عدالت الیکش۔ ایکٹ 2017کی سیکشن137(4) کو آئین پاکستان سے متصادم قرار دے،عدالت الیکشن کمیشن کو عمران خان کو پارٹی صدارت سے ممکنہ نااہلی روکے

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

  • عمران خان کو نااہلی سے کوئی طاقت نہیں بچا سکتی،عابد شیر علی

    عمران خان کو نااہلی سے کوئی طاقت نہیں بچا سکتی،عابد شیر علی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نااہلی عمران خان کا مقدر ہے،

    ن لیگی رہنما عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ طلال چودھری کو نا اہل کیا گیا ان کا کیا قصور تھا،عمران خان کو نااہلی سے کوئی طاقت نہیں بچا سکتی،نواز شریف کو عدالتوں سے سزادی جاتی ہے، الیکشن کمیشن نے عمران خان کا کیس کیوں 8 سال سے روکا ہے،نہال ہاشمی اور دانیال عزیز کا کیا قصور تھا؟ یہ لوگ کیس کی میرٹ پر بات کرنے سے کتراتے ہیں ،الیکشن کمیشن کا اختیار ہے وہ الیکشن کا اعلان کرے،

    ن لیگی رہنما، وزیراعظم کے مشیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہائیکورٹ سے راہ فرار کی کوشش کی،نااہلی عمران خان کا مقدر ہے،ایک وزیراعظم کوبیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا جاسکتا ہے،

    ن لیگی رہنما طلال چودھری کا کہنا تھا کہ لیول پلینگ فیلڈ میں شفاف الیکشن ہوسکتے ہیں ،ہم عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے،اگر تم صاف ہوتو تلاشی کیوں نہیں دیتے

     پرویز الہیٰ عمران خان سمیت تحریک انصاف پر برس پڑے

    ودھری پرویز الہی کیلئے لڑکیوں کی سپلائی، شراب کی بوتلیں، اہم ثبوت مل گئے،ا

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    واضح رہے کہ مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کیس میں سابق وزیراعظمعمران خان نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرادیا
    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کے کیس کو خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔ مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کے کیس میں نامزد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نااہلی کیس میں ابتدائی جواب جمع کرا دیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے عمران خان نے اپنے خلاف کیس کو خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا ہے کہ بطور رکن اسمبلی آفس چھوڑ چکا، اس لئے میرے خلاف درخواست قابل سماعت نہیں۔ عمران خان نے اپنے جواب میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اس درخواست کو نہيں سن سکتی۔ واضح رہے کہ ساجد نامی شہری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مؤقف پیش کیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں، اور انہوں نے بچوں کی تفصیل میں 2 کا ذکر کیا بیٹی کی معلومات چھپائیں۔